Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • صوبائی وزیر  سے مسلح افراد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

    صوبائی وزیر سے مسلح افراد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

    کوئٹہ: بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار سے مسلح افراد نے ڈکیتی کر کے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

    واقعے کے حوالے سے سنجے کمار نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 15 کے قریب تھی، جنہوں نے اچانک انہیں گھیر کر واردات کی، ملزمان اسلحے سے لیس تھے اور مختصر وقت میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی بھی کر دی ہے تاکہ ملزمان کی گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

    ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

  • گوادر میں تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    گوادر میں تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    گوادر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ گوادر کے علاقے ہڈ گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں کراچی سے جیونی جانے والی ایک تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک کنارے الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کوچ میں سوار متعدد مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہو کر کوچ کے اندر پھنس گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو کوچ سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے جیونی جا رہی تھی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم تکنیکی خرابی کے پہلو کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

  • جہاں آبادی نام کی چیز نہیں، وہاں پر بھی انٹرنیٹ ٹاورز لگے،کیوں؟وزیراعلیٰ بلوچستان

    جہاں آبادی نام کی چیز نہیں، وہاں پر بھی انٹرنیٹ ٹاورز لگے،کیوں؟وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کے بہت سارے علاقوں میں انٹرنیٹ کے لیے کھمبے لگے ہوئے ہیں، یہ کس کے فنڈ سے لگے ہیں؟ کیوں لگے ہیں؟ جہاں آبادی نام کی چیز نہیں، وہاں پر بھی انٹرنیٹ ٹاورز لگے ہوئے ہیں، اس کے پیچھے کوئی دماغ ہے ، یہ سارے وہ ٹولز ہیں جو ریاست کے خلاف استعمال کیے گئے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ تین ارب روپے لگاکربلوچستان کے تمام اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور اسپتالوں میں فائبرکیبل بچھا رہے ہیں، بلوچستان میں اس کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کریں گے تاکہ پتا چل سکے کہ اس انٹرنیٹ کا استعمال کیا ہے۔ بلوچستان کے بہت سارے علاقوں میں انٹرنیٹ کیلئے کھمبے لگے ہوئے ہیں اورکس کے فنڈ سے لگے ہیں؟ کہاں سے لگے ہیں کیوں لگے ہیں؟ حیران ہوتا ہوں سانگان جیسے علاقے جہاں آبادی نام کی چیز نہیں وہاں پربھی انٹرنیٹ ٹاور لگے ہوئے ہیں،ہیلی کاپٹرپرجارہا ہوتا ہوں تو ان علاقوں میں 4 جی سروسز چل رہی ہوتی ہیں، ایسا کیوں ہے؟ اس کے پیچھے کوئی دماغ ہے یہ سارے وہ ٹولز ہیں جو ریاست کے خلاف استعمال کیے گئے۔

  • وفاقی وزیر داخلہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کا دورہ

    وفاقی وزیر داخلہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کا دورہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا، آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے وزیرِ داخلہ کا استقبال کیا۔

    دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، درپیش چیلنجز اور سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ نے اس موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ اور سیکورٹی اداروں کی دہشت گردی کی خلاف مسلسل کاروائیوں اور امن کے قیام کے لئے کی گئی انتھک کوششوں اور شاندار کارکردگی کو سراہا ۔

  • لورالائی اولیو آئل ، بلوچستان کا فخر، پاکستان کی پہچان

    لورالائی اولیو آئل ، بلوچستان کا فخر، پاکستان کی پہچان

    “بلوچستان کے دل، لورالائی کی سرزمین،جہاں پہاڑوں کے دامن میں اگنے والا زیتون آج دنیا میں اپنی پہچان بنا رہا ہے۔یہی وہ زیتون ہے جس نے سلور ایوارڈ حاصل کیااور معیار کے اعتبار سے، اسپین کے بعد دنیا کا دوسرا بہترین زیتون تسلیم کیا گیا۔”

    “یہاں کے زیتون کے باغات صرف خوبصورتی نہیں…بلکہ ایک انقلاب کی علامت ہیں۔ایک ایسا انقلاب جو کسانوں کی قسمت بدل رہا ہے،اور پاکستان کو زرعی معیشت میں نئی طاقت دے رہا ہے۔”

    تیل نکالنے کا مرحلہ
    “زیتون توڑ کر جدید ملز تک لایا جاتا ہے…
    جہاں سب سے پہلے اس کی صفائی ہوتی ہے۔
    پھر بڑے اسٹیل گرائنڈر میں زیتون کو پیس کر موٹی پیسٹ بنائی جاتی ہے۔
    اس کے بعد ملنگ مشین میں پیسٹ کو آہستہ آہستہ گھمایا جاتا ہے…
    تاکہ تیل کے ذرات الگ ہو سکیں۔
    پھر سینٹری فیوج مشین تیل کو پانی اور ٹھوس اجزا سے جدا کر دیتی ہے۔
    اور یوں…
    خالص، قدرتی، ایکسٹرا ورجن لورالائی اولیو آئل تیار ہوتا ہے۔
    وہی تیل… جس کا معیار آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔”

    صحت بخش فوائد
    “لورالائی کا زیتون کا تیل
    دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے…
    کولیسٹرول کنٹرول کرتا ہے…
    جسم کو اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتا ہے…
    اور قدرت کا وہ تحفہ ہے جسے ڈاکٹر بھی سونے سے زیادہ قیمتی کہتے ہیں۔”

    “زیتون کی کاشت نے لورالائی کے کسانوں کی آمدن میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔
    مقامی ملز نے روزگار پیدا کیا،
    نئے کاروبار کھڑے کیے،
    اور بلوچستان کو زیتون کے نقشے پر نمایاں جگہ دی۔

    سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر عبداللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سائنٹیفک اعلیٰ سطح کے کام کر سکتے ہیں، جیسا کہ اپر بلوچستان میں زیتون کے تیل کے تجربے کا نتیجہ ظاہر کرتا ہے۔یہ ایک ایسا فخر ہے،جس نے پاکستان کے شمالی بلوچستان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں کامیابی کی نئی راہیں دی ہیں۔”

  • اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی ،ترجمان بی اے پی

    اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی ،ترجمان بی اے پی

    کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی-

    میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے چار ماہ کے اندر بعض علاقوں کی پاکستان سے علیحدگی کا دعویٰ کیا تھا،کوئٹہ سے جاری بیان میں بی اے پی ترجمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی اور ماضی میں بلوچستان کے عوام کے دلوں میں پنجابیوں کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی جاتی رہی،محمود خان اچکزئی نے کبھی قومی یکجہتی، بھائی چارے اور ملک کے استحکام کی بات نہیں کی بلکہ ان کی سیاست تو ڑ پھوڑ، علیحدگی اور نفرت پر مبنی رہی ہے ایسی سوچ صرف خوابوں میں اچھی لگتی ہےعملی سیاست میں اس کی کوئی جگہ نہیں-

    لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

    میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں بلوچستان کے عوام نے محمود خان اچکزئی کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے اور اب وہ اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے پی ٹی آئی کا کندھا استعمال کر رہے ہیں ’’دہ چترال دہ بولان‘‘ جیسے نعرے عوام پہلے ہی دیکھ اور سمجھ چکے ہیں، خواب دیکھنا کوئی جرم نہیں، مگر دن دہاڑے ایسے خواب دیکھنا سیاسی ناپختگی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے محمود خان اچکزئی کا پاکستانی ہونا بھی مشکوک ہو گیا ہے۔

    لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری،رپورٹ جاری

  • ضلع دُکی کوئلے کی پیداوار سے قومی معیشت کو مضبوط سہارا

    ضلع دُکی کوئلے کی پیداوار سے قومی معیشت کو مضبوط سہارا

    بلوچستان کے دل میں واقع ضلع دُکی قدرتی وسائل سے مالا مال ایک اہم خطہ ہے، جو اعلیٰ معیار کے کوئلے کی بدولت پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

    دُکی سے یومیہ اوسطاً 2235 ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے، جس کی مالیت تقریباً 33.5 ملین روپے بنتی ہے۔ یہ پیداوار ملک کی توانائی اور صنعتی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔کوئلہ کانیں 19 ہزار سے زائد خاندانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہیں، جبکہ حاصل ہونے والے وسائل سے تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔امن و امان اور ترقی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔ضلع دُکی آج محنت، وسائل اور قومی ترقی کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔

  • کمانڈر 12 کور کوئٹہ اور انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا ای کامرس سینٹر کا دورہ

    کمانڈر 12 کور کوئٹہ اور انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا ای کامرس سینٹر کا دورہ

    کمانڈر 12 کور کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان اور انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ)، میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے نوشکی میں قائم ای کامرس سینٹر کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران ای کامرس سینٹر کے اغراض و مقاصد، جاری تربیتی پروگرامز اور طالبات کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ سینٹر مقامی طالبات کو آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور جدید آئی ٹی اسکلز سکھا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔کمانڈر 12 کور نے ای کامرس سینٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے بلوچستان کے طلباء اور طالبات کے لیے معاشی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان عوامی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے منصوبوں میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔

    مقامی طالبہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق نوشکی سے ہے اور میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی شکر گزار ہوں کہ ہمیں ای کامرس سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ میں یہ درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ نوشکی میں اور بھی ایسی سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔ایک اور مقامی طالبہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق نوشکی سے ہےمیں ایف سی ای کامرس اکیڈمی کی طالبہ ہوں، جہاں ہمیں آن لائن اسکلز سکھائی جاتی ہیں۔ اس اکیڈمی میں نوشکی کے نوجوانوں کو سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،ایک اور طالبہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تعلیم ہمارے مستقبل کی تعمیر میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ کور کمانڈر صاحب کا پیغام ہمارے لیے نہایت مضبوط اور حوصلہ افزا ہے، جس پر ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

    اس موقع پر کمانڈر 12 کور اور آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے سینٹر میں موجود مقامی طالبات سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

  • ملازمین کے علاج معالجے کیلئے جامع ہیلتھ انشورنس اسکیم لارہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ملازمین کے علاج معالجے کیلئے جامع ہیلتھ انشورنس اسکیم لارہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر صوبائی کابینہ نے تشکر کا اظہار کیا۔

    بلوچستان کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اسکیم عام آدمی کیلئے متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ پروگرام کی گوادر، کیچ، آواران تک توسیع کی منظوری بھی دیدی گئی۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے منصوبوں کیلئے تعاون پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، عام آدمی کے ٹیکس سے حاصل ہونیوالے وسائل عوام کی امانت ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بائیکس تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد کو آسان اقساط پر دی جائیں گی، بلوچستان کا عام غریب آدمی مشکلات جھیلے اور وسائل کا بڑا حصہ مخصوص طبقے پر خرچ ہو یہ ناانصافی ہے، سرکاری ملازمین کے علاج معالجے کیلئے جامع ہیلتھ انشورنس اسکیم لارہے ہیں۔

    ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومتِ بلوچستان صوبے کے تقریباً 2.5 لاکھ سرکاری ملازمین کے علاج معالجے پر سالانہ 6 سے 7 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ عوامی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی کابینہ نے جامع ہیلتھ انشورنس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اقدام علاج معالجے کی سہولیات کو شفاف، مؤثر اور پائیدار بنانے کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس اور عوامی فلاح کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔حکومتِ بلوچستان، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں، بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

  • ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے سال 2025 میں عوامی خدمت کیلیے مثالی اقدامات

    ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے سال 2025 میں عوامی خدمت کیلیے مثالی اقدامات

    ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے سال 2025 کے دوران عوامی خدمت، سماجی ہم آہنگی اور اعتماد سازی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔

    صوبے کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہزاروں فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل فراہم کرنا تھا۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سال 2025 میں مجموعی طور پر 10,279 فلاحی اقدامات، جرگوں اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان اقدامات کے ذریعے عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنے اور باہمی اعتماد کو فروغ دیا گیا۔ 108 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جہاں عوام نے بلا خوف و جھجھک اپنے مسائل پیش کیے، جبکہ 341 جرگوں کے ذریعے قبائلی و علاقائی تنازعات کو باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔ صحت کے شعبے میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے 659 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا، جن سے دور دراز علاقوں کے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔شہریوں اور مسافروں کی سہولت کے لیے 3,729 فلاحی اقدامات کیے گئے جن میں راہنمائی، امداد اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے 592 کھیلوں کے مقابلے اور 853 صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس سے نوجوان نسل میں نظم و ضبط اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ ملا۔

    ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 212 شہداء کے اہلِ خانہ سے ان کے گھروں میں ملاقاتیں کیں، ان کی خیریت دریافت کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے یہ اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ فورس نہ صرف امن و امان کے قیام بلکہ عوامی فلاح و بہبود میں بھی پیش پیش ہے۔