Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان میں کینسر کا ہسپتال بنایا جائے مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    بلوچستان میں کینسر کا ہسپتال بنایا جائے مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    کینسر تیزی سے پھیلتا ہوا ایسا مہلک مرض ہے، جس کے علاج کی استطاعت ہر خاص و عام کی نا بس کی بات ہے اور نا ہی بدقسمتی سے پورے بلوچستان میں کینسر کے علاج کے لیئے کوئی ایک ہسپتال قائم ہے۔ اس مہلک مرض کے شکار مریضوں کے لیے کراچی ایک واحد شہر ہے جہاں جانا پڑتا ہے۔ چوںکہ ہر کسی کا نہ وہاں پہ گھر ہے نہ ہر کوئی وہاں رشتہ دار رکھتا ہے کہ جن کے گھر ٹہرا جائے۔ اس لیے ہم بلوچستانیوں کو علاج کا خرچہ اٹھانے کے ساتھ رہائش کا الگ خرچہ کرنا پڑتا ہے۔

    باغی ٹی وی :تاہم کینسر میں مبتلا چند لوگوں کے علاج کی خاطر مقامی سطح پر چندہ مہم سے کام چلایا گیا، جس کے وقتی طور پر بہتر نتائج تو نکلے مگر یہ مستقل حل نہیں ہے۔ کیوںکہ کسی مریض کے لیئے 70 یا 80 لاکھ چندہ اکھٹا کرنا ایک دو یا تین بار صحیح مگر بار بار ممکن نہیں ہے۔

    او لیول کی 13 سالہ طالبہ ایمن نے2017 میں کینسر ہسپتال کے قیام کی خاطر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے مہم شروع کی تھی۔

    12 نومبر 2019 کو ایمن نے انڈیپینڈنٹ اردو کو ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ کہ انہیں اُس وقت کینسر ہسپتال کی ضرورت زیادہ محسوس ہوئی جب انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ بلوچستان کے دو نوجوان شاہ مریداور ریحان رند کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔


    ایمن کے بقول انہوں نے جب کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے’ کوئٹہ آن لائن‘ نامی تنظیم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد شروع کی تو انہیں ایسے مریضوں کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔

    ایمن کے مطابق چونکہ کینسر کا علاج مہنگا ہوتا ہے لہذا وہ چاہتی ہیں کہ کوئٹہ میں ہی ہسپتال قائم کیا جائے تاکہ صوبے کے لوگوں کو دوسرے علاقوں میں نہ جانا پڑے۔

    کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے دو سو بیڈ پر مشتمل تین فلوز مختص کرنے کی منظوری ہو چکی ہےصوبائی محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے تین فلورزپر مشتمل 62 ہزار 936 اسکوائر فٹ کے حصے کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق فیز ون کے تحت ہسپتال میں ریڈیو تھراپی مشین، سی ٹی سیمولیشن اورپلاننگ رومز اور ریڈی ایشن مشینوں کے لیے بنکر بنائے جائیں گے جبکہ فیز ٹو میں تعمیراتی اور کمروں کی تزہین و آرائش کے ساتھ اوپی ڈی کا شعبہ قائم ہو گا۔

    پہلےدونوں فیز مکمل ہونے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں جامعہ کینسر کا شعبہ قائم کیاجائے گا جس میں اونکو لوجی سیٹ اپ بھی منتقل کیا جائے گا۔

    محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق ہسپتال کے لیے دو ریڈیو تھراپی مشینوں کی ضرورت ہوگی، جن کی مالیت 200سے 250 ملین روپےہے۔

    تاہم 11 ستمبر 2020 کو خبریں شامنے آئیں کہ بلوچستان کے پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے ہسپتال دو سال میں مکمل ہو گا محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ شیخ زید ہسپتال کی اضافی اراضی کینسر ہسپتال کیلئے مختص کی گئی ہےہسپتال کا سنگ بنیاد گزشتہ سال وزیر اعلیٰ جام کمال نے رکھا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث ہسپتال کی تعمیر کا آغاز نہیں ہوسکا تھا-

    محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام نے بتایا تھا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر پر مجموعی طو ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اورمنصوبہ دوسال میں مکمل ہوگاصوبائی حکومت نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر چار کروڑ روپے کی رقم ریلیز کردی ہے ۔

    تاہم اب پھر بولچستان میں کینسر کا ہسپتال قائم کرنے جکا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے یہاں تک کہ ٹوئٹر پر #CancerHosp4Balochistan ٹرینڈ کر رہا ہے-اور سینکڑوں کی تعداد میں صارفین اس ٹرینڈ کا حصہ بن کر بلوچستان میں کینسر کے ہسپتال کے لئے مطالبہ کر رہے ہیں اور غریبوں کی آواز بن رہے ہیں-

    https://twitter.com/faujkashaheen/status/1352193558485340160?s=20
    https://twitter.com/Sdf_113/status/1352211954992087052?s=20
    صدف نامی صارف نے لکھا کہ بلوچستان میں نہ صرف بھوک ، غربت ، بلکہ بیماری نے بھی اپنی جڑیں گاڑھ رکھی ہیں ، کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےیہ قابل علاج ہے لیکن علاقے کے لحاظ سے یہ بیماری بلوچستان کے لئے غیر معمولی ثابت ہو رہی ہے۔
    https://twitter.com/Sdf_113/status/1352213645309206528?s=20
    اسی صارف نے مزید انکشافات کئے کہ بلوچستان میں 10 سے 12 ہزار افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ 90٪ مرد فوڈ ٹریک کینسر میں مبتلا ہیں جنہیں سگریٹ ، براؤن ، پان اور گٹگا فوڈ لاحق ہے جبکہ خواتین کی اکثریت چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے۔
    https://twitter.com/Sdf_113/status/1352212295099805696?s=20
    https://twitter.com/AwaKashmir/status/1352211771277406211?s=20
    https://twitter.com/M___AAziz/status/1352210682821947396?s=20


    https://twitter.com/AwaKashmir/status/1352211109441372164?s=20

  • مولانا فضل الرحمان کو کس ملک سے فنڈ ملا؟ حافظ حسین احمد کے انکشاف سے تہلکہ مچ گیا

    مولانا فضل الرحمان کو کس ملک سے فنڈ ملا؟ حافظ حسین احمد کے انکشاف سے تہلکہ مچ گیا

    مولانا فضل الرحمان کو کس ملک سے فنڈ ملا؟ حافظ حسین احمد کے انکشاف سے تہلکہ مچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ انصاف کرے

    خبر رساں ادارے کے مطابق حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے مسلم لیگ ن نے بھی سعودی عرب، اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے ۔

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف

    حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تو 6سال تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لگا دئیے پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کیلئے نامعلوم کتنا وقت لے گا۔

    حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ 25جنوری کو کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

  • سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت

    بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ سبی کے علاقہ سانگان کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کا کہنا تھا کے دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی فورسز کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
    بم دھماکے میں فورسز کے جوانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ واقعے میں شہید ہونے والے فورسز کے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہو نگے. دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے مسلح افواج سیکیورٹی فورسز اور قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو روکا نہیں جاسکتا۔ سبی کے علاقہ سانگان میں ایف سی کے گاڑی قریب بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم انہوں نے کہاکہ بم دھماکے ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے بلوچستان حکومت،سیکورٹی فورسز ملکر ان دہشت گرد عناصر کا قلعہ قمہ کیا جائیگا۔
    بلوچستان میں فورسز کے قربانیاں ناقابل فراموش ہے ملک کے دفاع کرنے والے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے اور پسماندہ خاندانوں کے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

  • سبی میں بم دھماکہ، چار ایف سی اہلکار شہید

    ایف سی کے اہلکار بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ نئی چیک پوسٹ قائم کرنے کے لیے راستہ کلیئر کررہے تھے

    بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔حکام نے واقعہ میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔زرائع کے مطابق ’واقعہ بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی پہاڑی علاقے سانگان میں پیش آیا جہاں ایف سی سبی سکاﺅٹس 154 ونگ کے اہلکار بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ نئی چیک پوسٹ قائم کرنے کے لیے راستہ کلیئر کررہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے زمین میں چھپائے گئے دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس میں 9 ایف سی اہلکار نشانہ بنے۔ان میں سے بعد ازاں چار اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔باقی پانچ زخمی اہلکاروں کو علاج کی غرض سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا

  • ریکروٹ ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کینٹ میں13ویں پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب

    بلوچستان پولیس قیام امن کیلئے کوشاں ہیں ‘کمانڈنٹ پی ٹی سی سلیم لہڑی

    پولیس ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ محمد سلیم لہڑی نے کہاہے کہ پولیس امن وامان کی موجودہ صورتحال کا نہایت جوانمردی سے مقابلہ کررہی ہے اورقیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنارہی ہے پولیس اہلکاروں نے معاشرے میں ایک منفرد اورمعززپیشے کاانتخاب کیاہے عوام کی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ ان کا فرض ہے انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اورہرشہری کی عزت کے نفس کا خیال رکھنا ان پر لازم ہے لہٰذا وہ عوام کے محافظ اورمددگار بن کر اپنااوراپنے محکمے کا نام روشن کریں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ریکروٹ ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کینٹ میں 13ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل رحیم خان ڈی ایس پی ٹریننگ خورشید احمد بلوچ اور دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے ۔کمانڈنٹ پی ٹی سی نے کہاکہ امن وامان کے قیام کیلئے بلوچستان پولیس کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔پولیس افسران اوراہلکاروں نے اس جہد مسلسل میں اپنے پیشہ ورانہ معیار کو مزید ترقی دینی ہے تاکہ آئندہ چیلجز کا سامنا کرنے کیلئے وہ پوری طرح تیار ہوسکیں، ان کا کہنا تھا کہ قانون اورریاست کی طاقت اوراللہ کی نصرت بلوچستان پولیس کے ساتھ ہے جس کے ذریعہ اس نے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو شکست فاش دینا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے معاشرے میں ایک منفرد اورمعززپیشے کاانتخاب کیاہے عوام کی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ ان کا فرض ہے انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اورہرشہری کی عزت کے نفس کا خیال رکھنا ان پر لازم ہے لہٰذا وہ عوام کے محافظ اورمددگار بن کر اپنااوراپنے محکمے کا نام روشن کریں۔

  • پاکستان سٹیزن پورٹل نہایت احسن اقدام ہے: امان اللہ یاسین زئی

    پاکستان سٹیزن پورٹل نہایت احسن اقدام ہے: امان اللہ یاسین زئی

    گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت فراہم کرنا نہایت احسن اقدام ہے اور اس کے آغاز سے نہ صرف عام آدمی کی عزت نفس بحال ہورہی ہے بلکہ اس فورم کی وجہ ملکی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مزید بڑھتا جارہا ہے.

    کوئٹہ :گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کے عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آنے کے علاوہ جوابدہی اور شفافیت کا عمل بھی مستحکم ہورہا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے تمام وفاقی اداروں کے نمائندوں سے منعقدہ پہلا تعارفی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے تمام صوبوں کے گورنرز صاحبان کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے. اس ضمن میں آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے تحت گورنر بلوچستان مانٹرنگ ڈیش بورڈ نے صوبہ میں وفاقی اداروں کی کارکردگی کو جانچنے اور جائزہ لینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

    اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو ماہانہ پروگریس رپورٹ گورنر سیکرٹریٹ کو جمع کرنے اور ہر تین مہینے کے بعد اپنے اداروں سے وزیراعظم ہاؤس کو آگاء کرنے پر اتفاق کیا گیا. اجلاس میں شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے.

  • کوئٹہ جدید طرز کی سی ٹی اسکین مشین کی جلد تنصیب

    ایم ایس فاطمہ جناح ھسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل کا کہنا ہے کے فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں جدید طرز کی سی ٹی اسکین مشین جلد تنصیب کر دی جاے گی

    دورے کے موقع پر ، ایم ایس فاطمہ جناح ھسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر نور اللہ خان موسی خیل کے ھمراہ مسٹر شاہد پروجیکٹ منیجر شیرازی ٹریڈرز ، پراجیکٹ داوی کے مختیار احمد ، ڈاکٹر محمد عاطف ریڈیالوجسٹ موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کے آنے والے کچھ مہینوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ 256 جنرل الیکٹرانک سی ٹی اسکینر کے ساتھ نصب کر دیا جاے گا۔ فاطمہ جناح ھسپتال میں سی ٹی اسکین کی تنصیب سے آئی سی یو اور ایس سی یو میں داخل مریض اس سہولیاتہ مستفید ھوسکےگے وفد نے آٸی سی یو ایس سی یو یونٹ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

  • کوئٹہ صوبائی کابینہ/اجلاس

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہیں کابینہ اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا کابینہ میں سانحہ مچھ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی کابینہ نے بلوچستان ٹوریسٹ گائیڈز ایکٹ 2014 کے تحت فریم کئے گئے رولز کی منظوری دے دی۔صوبہ کی پہلی بلوچستان ڈیجیٹل پالیسی 2021 کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے بلوچستان ویکسینیشن آرڈیننس 1958 میں ترمیم کے لیے بل پیش کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

  • 34 سال سے قتل کا بے گناہ مجرم باغی ٹی وی کی کوششوں سے رہا

    34 سال سے قتل کا بے گناہ مجرم باغی ٹی وی کی کوششوں سے رہا

    آج 1987ء سےقید فتح محمد کو سینٹرل جیل مچھ بلوچستان سے 34 سال بعد رہائی مل گئی-

    باغی ٹی وی : 1987ء سے سینٹرل جیل مچھ بلوچستان میں قید فتح محمد نے قید سے رہائی ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باغی ٹی وی کا ان کی رہائی کے لئے کاوشوں اور خصوصی طور پر باغی ٹی وی کے صحافی طہ منیب کا شکریہ اداکیا-


    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں باغی ٹی وی اور طہ منیب کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم باغی ٹی وی اور طہ صاحب کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں فتح کے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع کی ۔ وہ واحد صحافی ہیں جنہوں نے فتح کے کیس کو ہائی لائٹ کرنے میں کردار ادا کیا بہت بہت شکریہ-

    انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں محترمہ آمنہ جنجوعہ صاحبہ کےانتہائی مشکور ہیں جنکی اس کیس میں بلامعاوضہ قانونی معاونت نےاس ناممکن کوممکن کردکھایا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا دنیاوآخرت میں بہترین اجرعطافرمائے آمین-

    واضح رہے کہ فتح محمد کو 34 سال قبل جنرل ضیاء الحق کی قائم کردہ سپیشل عدالت نے 1988 دہشت گردی کے مختلف الزامات کے تحت عمر قید ، تین بار سزائے موت، جرمانہ اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا سنائی۔

     

    قتل کے کیس میں بے گناہ گرفتار فتح تیس سال سے انصاف کا منتظر

  • بلوچستان کے بجائے بھارت کیخلاف آپریشن کیا جائے  نوابزادہ رہنماء حاجی لشکری ریئسانی

    بلوچستان کے بجائے بھارت کیخلاف آپریشن کیا جائے نوابزادہ رہنماء حاجی لشکری ریئسانی

    کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی نوابزادہ رہنماء حاجی لشکری ریئسانی کی ساروان ہاوس میں پریس کانفرنس

    باغی ٹی وی : نوابزادہ حاجی لشکری ریئسانی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کا سلیکٹڈ وزیراعظم کے کوئٹہ آمد پر پریس کانفرنس منسوخ کیا۔

    نوابزادہ حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ سانحہ مچھ اور اس جیسے واقعات جو بلوچستان میں پیش آئیں ہے اس پر اظہار افسوس کرتا ہوں اور ان قوتوں کی مذمت کرتا ہوں جن لوگوں نے بلوچستان کو قتل گاہ بنایا ہے۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ جس کی وجہ سے دہشتگردی کے حوالے سے بلوچستان بین القوامی طور پر فوکس ہوتا ہے پچھلے کئی دہائیوں سے امن وامان کے صورتحال کے باعث بلین روپے خرچ ہوتے ہیں مگر آج تک ایک دہشتگرد کوسزا نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ واقعات سے کئی سوالات جنم لیتا ہیں ایسے فرقہ واریت کے واقعات بلوچ علاقوں میں کیو پیش آتے ہیں۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے تفکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ بلوچستان میں بگڑتے ہوئے حالات بلوچستان کے مسائل سے توجہ ہٹنے کیلئے تو نہیں کیا جارہا یے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ان معاملات کے حقیقی ماسٹر مائنڈ پکڑے نہیں جاتے ہیں اس کے لئے ہم ریاست کو زمہ دار سمجھتے ہیں سانحہ مچھ جیسے واقعات ہمیشہ سردیوں میں کیوں پیش آتے ہیں۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے مزید کہا کہ اخبارات اور نیوز چینل دیکھیں پنجاب میں دہشت گرد واقعے سے پہلے پکڑے جاتے ہیں مگر بلوچستان میں بڑے دہشت گردی کے بعد بھی دہشت گرد پکڑے نہیں جاتے ییں موجودہ اور ماضی کے صوبائی حکومتیں بار باریہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہیں۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ بلوچستان میں مصنوعی امن کے نتیجے میں بلوچستان کے وسائل کو سودہ لگایا گیا ہیں بلوچستان کے مسائل کو الیکڑک میڈیا فوکس نہیں کرتا مگر مچھ واقعات کو بار بار دیکھایا گیا جو مشکوک عمل ہے۔

    کانفرنس میں حاجی لشکری ریئسانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ مچھ میں بھارت ملوث ہےایک تنظیم کے نام سے سوشل میڈیا پر ذمہ داری قبول کی گئی مگر تھانے میں نامعوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    نوابزادہ حاجی لشکری ریئسانی نے دعویٰ کیا کہ جس تظیم کے نام سے ذمہ داری کو قبول کیا گیا ہے خدشہ ہے کہ اس کے آڑ میں قبائلی سیاسی افراد کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ واقعات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وسائل کی اہمیت ہے ان کو قبضہ کیا جانے کا خدشہ ہیں سانحہ مچھ مشکوک ہیں گوادر بارڈ سیمت کئی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے –

    حاجی لشکری ریئسانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے واقعات کا اصل ماسٹر مائنڈ گرفتار کرے۔اور اوپن ٹرائل چلایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام کو علم ہو پیچھے کون ہے۔

    حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن کرنے کاکہا گیاہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں بار بار حکمران کہتے ہیں بھارت ایسے واقعات کے پیچھے بھارت ہے تو بارڈر ساتھ ہے آپریشن کیا جائے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے بجائے بھارت کیخلاف آپریشن کیا جائے۔