Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا  شیخ رشید

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

    سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ

    باغی ٹی وی : سانحہ مچھ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے جانی نقصان پر وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت-

    وزیر داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پرشرکائے دھرنا کے مطالبات سننےکوئٹہ جا رہا ہوں-

    شیخ رشید نے کہا کہ ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

    اس حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت شیعہ ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم کرے۔

    علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردی کا حالیہ واقعہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، حکومت کو ایسے واقعات پر قابو پانا ہو گا-

    علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے مطالبات کی منظوری اور ہمارا موقف یکساں ہے-

    مچھ میں ہزارہ کمیونٹی کا کوئی پرسان حال نہیں. شیری رحمان

  • شاہراں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا

    بلوچستان کے علاقے مچھ میں دھشتگردوں کی فائرنگ سے جابنق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ورثا نے قومی شاہراہ پر رکھا احتجاجی مظاہرے جاری ۔
    احتجاجی مظاہرے کے باعث قومی کو بلاک کردیا

    شاہراں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

  • سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ جاری کر دیئے

    احتساب عدالت دوئم نے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں،بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹی کی احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی کی مد میں دئیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں جاری کئے

    یب بلوچستان نے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس میں سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی کے علاوہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    نیب نے ریفرنس میں ملزمان پر قومی خزانے کو ایک ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزامات عائد کئے ہیں۔ ریفرنس کے مطابق مہرگڑھ کی تزئین اور ترقی کے نام پر ایک ارب روپے غیر قانونی طور پر خرچ کرنے کا الزام ہے

  • بلوچستان، سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر نے لیویز چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، مقدمہ درج

    بلوچستان، سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر نے لیویز چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، مقدمہ درج

    بلوچستان، سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر نے لیویز چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سنیٹر سرفراز بگٹی اور گن مینوں کا لیویز تھانہ چچہ پر حملہ ،اہلکاروں نے چھپ کر جان بچائی

    ۔بارکھان کے علاقے میں چچہ لیویز چیک پوسٹ پر سنیٹر سرفراز بگٹی اور اسکے قافلے میں شامل گن مینوں نے حملہ کرکے شدید فائرنگ کی۔لیویز چوکی پر حملے کا مقدمہ چوکی کے انچارج طاہر خان دفعہ دار کی مدعیت میں اقدام قتل،گالم گلوچ اور دھمکیوں کے دفعات 324,504,506,186,34 کے تحت درج کرلی گئی۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سنیٹر سرفراز بگٹی چچہ لیویز چیک پوسٹ پر ناکہ لگنے پر برہم ہوگئے،سنیٹر سرفراز بگٹی نے ناکہ ختم کرنے کا کہاجس پر لیویز حکام نے انہیں بتایا کہ اعلی حکام کے حکم پر ناکہ چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے لگائی گئی ہے جس پر سنیٹر سرفراز بگٹی مشتعل ہو گئے اور لیویز کے اہلکاروں کو دھمکی اور گالم گلوچ شروع کی

    اسی اثناء میں انکے گاڑیوں میں پیچھے بیٹھے ہوئے گن مینوں نے لیویز چوکی پر اندھادھند فائرنگ شروع کی۔فائرنگ سے لیویز چوکی پر تعینات اہلکاروں نے چوکی میں چھپ کر جانبچائی۔جبکہ سنیٹر سرفراز بگٹی اور انکے گن مین فرار ہوگئے واقعے کامقدمہ سنیٹر سرفراز بگٹی اور انکے چھ گن مینوں کے خلاف درج کرلی گئی۔

    مقدمے میں سنیٹر سرفراز بگٹی،گن مین غلام محمد،میر ہزار شاہ ،مرزلی،میر محمد اور لعل جان نامزد کئے گئے ہیں۔

  • بڑی مقدار میں ایرانی تیل ضبط

    کسٹمز نے پنجگور میں کارروائی کے دوران ایک لاکھ لیٹر غیر ملکی ڈیزل برآمد کرلیا ہے کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز وفاقی گورنمنٹ کی جانب سے حالیہ ڈیزل اسمگلنگ لہر جس میں حکومت نے ہزاروں غیر ملکی اور غیر قانونی پٹرول پمپز کی نشاندہی کی ہے اور ان کے خلاف سخت ترین اقدامات بھی اٹھا ہے جارہے ہئں۔انھیں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کسٹمز نے پنچگور جسے سرحد ی علاقہ اور ڈیزل اسمگلرز کا حب سمجھا جاتا ہے میں اپنی کارروائی مزید تیز کردی۔ گزشتہ روزگوادر کسٹمز نے ایف سی کے تعاون سے پنچگور کے مقام پر چھا پے کے دوران بڑے پیمانے پر غیر ملکی ایرانی ڈیزل کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،پنچگور کسٹمز موبائل اسکواڈ اور ایف سی نے 2 ھینو ٹرکوں / ٹینکر ز سے ایک لاکھ لیٹرز غیر ملکی ڈیزل برآمد کی، برآمد شدہ ڈیزل کی قیمت تقریبا کروڑں روپے بتاء جاتی ہے سمگلرز غیر ملکی تیل ایران سے اسمگل کرنے کے بعد اندرون سمگل کرنا چاہتے تھے کارروائی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز گوادر طاہر قریشی ایڈیشنل کلکٹر غلام حیدر مئسر ڈپٹی کلکٹر فلک شیر نے ترتیب دی گئی عملے جس کی سربراہی سپرنٹنڈینٹ سعید بلوچ نے کارروائی میں حصہ لیا۔

  • بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

    بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمالئے،زیارت میں درجہ حرارت منفی 11،کوئٹہ میں منفی 6ریکارڈ کیاگیاہے۔صوبہ بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔بلوچستان کے علاقے چمن میں شدید سرد ہواں سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہوگئی ہے جبکہ وادی زیارت میں سال کا سرد ترین دن رہا اور درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم سردو خشک ہے تاہم بارش کا امکان ہے۔وادی کوئٹہ کے علاوہ چمن، زیارت، ہرنائی، کان مہترزئی، مسلم باغ، مستونگ، قلات اور دیگر اضلاع میں بھی بارش اور بعض علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چمن درہ کوژک کان مہترزئی اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی ہلکی برف باری سے موسم مزید سردی ہوگیابلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلودرہنے رہنے کا امکان ہے گزشتہ روزکوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی 6،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈکیاگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں موجودہ درجہ حرارت منفی 9،گوادر میں درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈ،سبی میں موجودہ درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ نوکنڈی میں موجودہ حرارت منفی2 ریکارڈ کیاگیاہے جبکہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد گوادر میں 22فیصد سبی میں 19نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب21فیصد ریکارڈ کیاگیاہے۔

  • ایم ایس سول ھسپتال کوٸٹہ  ارباب کامران کاسی کا وزٹ

    ایم ایس سول ھسپتال کوٸٹہ ارباب کامران کاسی کے آفس میں سول ھسپتال کوٸٹہ میں واقع ھیپاٹاٸٹس میڈیسن و ویکسنیشن روم کا وزٹ کیا ۔ ھیپاٹاٸٹس میڈیسن و ویکسنیشن روم کے وزٹ کے دوران ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر جاوید اختر، اے ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انوارالحق ھمراہ تھے ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے ھیپاٹاٸٹس میڈیسن کا معاٸنہ کیا اور ان کا ریکارڈ چیک کیا۔

    ایم ایس سول ھسپتال نےکہا کہ اس وقت ھیپاٹاٸٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ھے اور اس کے علاج کے لیے درکار ادویات مریضوں کو بروقت دی جاے تاکہ اس مرض پر قابو پایا جاسکے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعا ت موٹرسائیکل سے محروم

    کوئٹہ صوبائی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعا ت موٹرسائیکل سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سرکی روڈ کے علاقے رحمت کالونی کے رہائشی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات محمد آصف ترین نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم افراد چرا کر لے گئے گوالمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی محمد آصف ترین نے آئی جی پولیس اورڈی آئی جی سے اپیل کی کہ وہ شہر میں موٹرسائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں کانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جار ی کریں۔

  • کوئٹہ دھماکے میں کتنا  دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا؟

    کوئٹہ دھماکے میں کتنا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا؟

    کوئٹہ دھماکے میں کتنا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے‌ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر وار کیا ہے

    کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری مسلم ٹاؤن میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے

    پولیس ، ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا،سیکورٹی ادارون نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کو استعمال کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اور اہلکار محفوظ رہے

    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    ویلڈن پاک فوج،فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

  • کوئٹہ سردی منفی میں ساتھ ہی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر

    کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی ور پارہ منفی 7تک گرگیا اور ساتھ ہی کوئٹہ کے بیشتر علاقومیں گیس پریشر ختم ہونے کے برابر ہے جب کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بچے اور بوڑھے بیمار ہورہے ہیں. گھروں کے چولہے میں گیس ناپید ہے تو ساتھ ہی ہیٹر بھی ٹھنڈے ہوگئے ہیں. خواتین کو اپنے گھر والوں کے لئے کھانا بنانے میں مشکلات ہے اور اہلیان کوئٹہ کا حکام بالا خاص طور پر وزیراعلی سے نوٹس لینے کی استدعا بھی کی۔ عوام کا کہنا ہے کے کئی بار وزیر اعلی سے درخواست بھی کی ہے لیکن گیس کا مثلا ہے کے کوئی حل نہیں کرتا۔