Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان مچھ میں قتل کیے گئے کان کنوں کی تدفین کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے دارالحکومت آمد کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد و دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس بلوچستان جائیں گے اور صوبے میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
    مزید یہ کہ وزیراعظم کی جانب سے ہزارہ برادری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ مچھ میں پیش آئے سفاکانہ قتل کے واقعے کے بعد خصوصی طور پر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی کچھ دن قبل ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں بہت جلد کوئٹہ پہنچوں گا۔
    قبل ازیں مچھ واقعے میں قتل کیے گئے کان کنوں کی تدفین کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں کردی گئی، اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    کان کنوں کی نماز جنازہ علامہ راجا ناصر عباس نے پڑھائی جس میں لواحقین، اہل علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    اس کے علاوہ وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو سمیت صوبائی وزرا ، اراکین اسمبلی اور سماجی رہنما بھی شریک ہوئے۔
    خیال رہے کہ رات گئے حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد لواحقین نے 6 روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا تھا۔
    رات گئے جو حکومت کی جانب سے جن مطالبات کو تسلیم کیا گیا ان میں جے آئی ٹی کا قیام، عہدیداروں کی معطلی و دیگر شامل ہیں۔
    یہاں یہ بات واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہزارہ برادری میتوں کی تدفین کردے میں فوری کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔
    تاہم اسی تقریب میں وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ایک بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہوں نے ان کی آمد کی کو تدفین کرنے سے جوڑنے کو ’بلیک میلنگ‘ کہا تھا۔
    عمران خان نے کہا تھا کہ ان لواحقین کے گھروں میں کمانے والوں کو مار دیا گیا، میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم ان کا پوری طرح خیال رکھیں گے، انہوں نے ہم سے جو بھی مطالبات کیے ہم نے تمام مان لیے تاہم ان کا یہ مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں گے تو ہم لاشوں کو دفنائیں گے مناسب نہیں۔
    ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے ورنہ ہر کوئی بلیک میل کرے گا، سب سے پہلے ڈاکوؤں کا ٹولہ کہے گا کہ ہمارے سارے کرپشن کے کیسز معاف کرو نہیں تو ہم حکومت گرادیں گے، یہ بھی ڈھائی سال سے بلیک میلنگ چل رہی ہے۔

  • سانحہ مچھ کے متاثرین کا غم کم نہ ہو سکا، دھرنا ختم سے انکار

    سانحہ مچھ کے متاثرین کا غم کم نہ ہو سکا، دھرنا ختم سے انکار

    سانحہ مچھ کے متاثرین کا غم کم نہ ہو سکا، دھرنا ختم سے انکار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : سخت سردی اور تند ہواؤں‌میں‌ مچھ متاثرین اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں. ہواوں کی وجہ سے کیمپس کے ٹینٹ بھی گرنے لگے ہیں. سانحہ مچھ کے متاثرین کا غم کم نہ ہو سکا۔ کوئٹہ میں مچھ واقعہ کے خلاف ہزارہ برادری کا لاشوں کے ساتھ دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا، شہدا کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ مظاہرین اب بھی وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں سے سیاسی قیادت دھرنے کے شرکا سے یکجہتی کے لئے پہنچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کراچی سے کوئٹہ پہنچے اور دھرنے میں شرکت کی، یوسف گیلانی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے، بلاول بھٹو سمیت پی پی قیادت نے لواحقین سے تعزیت کی۔

    مریم نواز کی قیادت میں نواز لیگ کا وفد بھی کوئٹہ دھرنے میں پہنچ گیا۔ انہوں نے ہزارہ برادری کے رہنماؤں سے مچھ واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا، خواتین کو بھی دلاسہ دیا، احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اور دیگر رہنما بھی لیگی وفد میں شامل تھے۔ جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے بھی دھرنے میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا بھی اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ آمد کا امکان ہے۔ دوسری طرف دھرنے کے شرکا وزیراعظم عمران خان کی آمد تک میتوں کی تدفین سے انکاری ہیں۔

  • بلاول متاثرہ ہزارہ برادری کے درمیان پہنچے تو جذبات سے کیا کیفیت ہوگئی

    بلاول متاثرہ ہزارہ برادری کے درمیان پہنچے تو جذبات سے کیا کیفیت ہوگئی

    بلاول ہزارہ برادری کے درمیان پہنچے تو جذبات سے کیا کیفیت ہوگئی
    باغی ٹی وی .بلاول کوئٹہ پہنچ گئے ہیں‌جہاں‌وہ شیعہ ہزارو کمیونٹی سے ملے اور ان سے بات چیت کی بلاول کا کہنا تھا کہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ مہنگالیکن صرف خون سستاہے.ہزارہ بھائیوں کاصرف ایک مطالبہ ہےکہ ہمیں جینےدو. میں بھی شہیدوں کےخاندان سےتعلق رکھتاہوں،آپ کےدکھ کوسمجھ سکتاہوں.ہزارہ برادری سےاظہاریکجہتی کیلئےآئےہیں.جب بھی کوئٹہ آتےہیں،خوشی نہیں دکھ میں شریک ہوتےہیںآج تک ہم بھی اپنےشہیدوں کوانصاف نہیں دلاسکے،ہزارہ برادری کےلوگ محب وطن ہیں.یہ کس قسم کاانصاف ہےکہ شناختی کارڈدیکھ کرلوگوں کوقتل کردیاجاتاہے،بلاول جب متاثرین کے ہاں پہنچے تو جزبات سے آبدیدہ ہو گئے .

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہذوالفقاربھٹواوربینظیرکیلئےانصاف کی بات نہیں کرتا،ان مزدوروں کوانصاف دو. شہریوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کافرض ہے،
    اس سے پہلے سانحہ مچھ کے متاثرین کا دکھ بانٹنے کیلئے جب بلاول بھٹو کوئٹہ روانہ تو انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کریں گے۔


    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعلی سندھ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ کوئٹہ جانے کے لئے کوشاں ہوں، وزیراعظم کو دہشتگردی سے متاثرہ ان مظلوموں کے مطالبات تسلیم کرنا چاہئیں جو میتوں کے ساتھ 5 روز سے احتجاج کر رہے ہیں

  • سانحہ مچھ کےدرندوں کو انجام تک پہنچائیں گے

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت صوبےمیں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکریٹری فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،آئی جی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری، آئی جی ایف سی نے وزیر اعلیٰ کو اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان سےمتعلق صورتحال سمیت سانحہ مچھ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مچھ واقعےکے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عوام کےجان ومال کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سانحہ مچھ کےدرندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

  • مچھ سانحہ: حمزہ علی عباسی کا متاثرین سے افسوس کا اظہار

    مچھ سانحہ: حمزہ علی عباسی کا متاثرین سے افسوس کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے مچھ میں کام کرنے والے مزدوروں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو بے دردی سے قتل کئے جانے پر مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے جو دل شکن بھی ہے۔ مجھے صرف یہ سوچ کر دلاسہ ہوتا ہے کہ یا اللہ تو یہ سب دیکھ رہا ہے۔


    حمزہ عباسی نے لکھا کہ اللہ رب العزت تمام مقتولین کی مغفرت فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت اور صبر عطا فرمائیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے جا کران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

    سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

  • وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ جانے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا مچھ واقعہ پر لواحقین سے تعزیت کے لئے جلد جاؤں گا۔
    وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے شہدا کی تدفین کی جائے، شہداء کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہزارہ برادری کو یقین دلاتا ہوں ان کے مطالبات کا احساس ہے، جانتے ہیں ہمارا پڑوسی فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے۔

    دوسری جانب سانحہ مچھ کے ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ لواحقین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
    مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا، وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وزیراعظم کی ہدایت پر رات گئے کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دینے والوں کے ساتھ مذکرات کئے۔
    مذاکرات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہے، دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعظم کے آنے تک میتوں کو دفن کرنے اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔

  • کوئٹہ :محکمہ تعلقات عامہ کا میڈیا الاؤنس پر احتجاجی دھرنہ

    کوئٹہ :محکمہ تعلقات عامہ کا میڈیا الاؤنس پر احتجاجی دھرنہ

    کوئٹہ :محکمہ تعلقات عامہ نے میڈیا الاؤنس پر احتجاجی دھرنہ شروع کر دیا-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی دھرنے میں مختلف رہنماؤں نے شرکت کی صدرایسوسی ایشن نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ گزشتہ ہفتے سے ملازمین سے انصاف مانگ رہے ہیں 36 محکموں کے ملازمین ہمارے کے ساتھ ہیں-

    شمس کاکڑ کے مطابق مختلف محکموں کے ملازمین محکمہ تعلقات عامہ کے منتظمین سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شریک ہیں-

    شمس کاکڑ نے کہا کہ ہمارا احتجاج کوئٹہ محکمہ تعلقات عامہ کے مطالبات سے مشروط ہے۔

    جبکہ وقاص شاہین نے کہا کہ مطالبات منظور نہیں ہوئے تو شہر بھر میں احتجاج کی کال دیں گے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روزکو ئٹہ میں حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج کیا اور محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں افسران و ملازمین کا 2 گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال جاری رہی-

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی تعلقات عامہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال ہوگی-

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی تعلقات عامہ بلوچستان نے مطالبہ کیا تھا کہ محکمہ تعلقات عامہ کی کام کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے محکمہ کو سیکرٹر یٹ کے مساوی الاونسز کی منظوری دی جائے-

    حکومت بلوچستان کی پبلیسٹی کے ذمہ دار محکمہ تعلقات عامہ میں ملازمین سراپا احتجاج

  • سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ, آجی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

    اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی کی وزیر اعلی کو مچھ میں پیش آنے والے واقعہ اور بعد کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-

    اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے بھی کئےاور مچھ واقعہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا-

    وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس میں کہا کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہےحکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے۔سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مچھ سانحہ کے متاثرین کو جلد کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے تعزیت کے لیے جلد کوئٹہ آوں گا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔

    یاد رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔

    احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

    وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل

    سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید

  • کوٸٹہ میں ہوگی شٹر ڈاٶن ہرتال

    آج بروز منگل مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )اور اتحاد تاجران نے پریس کانفرنس کی جس میں مچھ بولان میں 11 بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کرنے کیخلاف 7 جنوری بروز جمرات کو کوٸٹہ میں مکمل شٹر ڈاٶن ہرتال کا اعلان کر دیا اور تمام تاجر برادری سے اپنا کاروبار بند کرنے کی اپیل بھی کی

  • ہزارہ برداری کی اتفاق آل پاکستان دھرنے کی کال کے اثرات

    وزیر داخلہ شیخ رشید مذاکرات کیلئے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں.
    اور کوئٹہ دھرنے کی میڈیا کوریج بھی بہتر ہو گئی ہے.
    لیکن
    دھرنے کا مطالبہ یہ ہے کہ
    خود وزیر اعظم پاکستان تشریف لائیں اور تمام مطالبات فوری منظور کریں.
    وزیر اعظم کے آنے کا اثر یہ ہو گا کہ
    ۱. حکومت اور ریاست آفیشلی طور پر ہماری مظلومیت تسلیم کر لے گی
    ۲. دنیا بھر میں میڈیا کوریج ہو گی کیونکہ وزیراعظم کے دوروں اور باتوں کو ہر جگہ نوٹ کیا جاتا ہے.
    ۳. ریاست، سیاسی اجتماعی دباؤ میں آئے گی. اسے ہمارا درد بہتر محسوس ہو گا.
    .

    اور
    ہم مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ
    علامہ راجہ ناصر صاحب اور علامہ ساجد نقوی بھی تشریف لائیں.
    اس طرح
    ۱. خانوداہ شہداء اور ملت کی بھی دلجوئی ہو گی
    ۲. بہتر میڈیا کوریج بھی ملے گی
    ۳. پاکستانی عوام کو بھی بہتر اور مؤثر پیغام ملے گا. اور وہ بھی ساتھ دینگے دھرنوں میں.اور اگلا اقدام یہ ہونا چاہئے کہ دھرنا گورنز ہاؤس کی طرف منتقل کیا جائے.اگر اس شہر میں ہمیں امن و سکون میسر نہیں، تو ارباب اقتدار کو بھی سکون سے جینے کا حق نہیں.

    .