Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • گوجرخان ڈیم میں نہاتے ہوئے دونوجوان جانبحق

    گوجرخان ڈیم میں نہاتے ہوئے دونوجوان جانبحق

    گوجرخان (عمرآزادبٹ) گرمی کے موسم میں ہر سال کی طرح اس بار بھی نوجوان ڈوب کر جانبحق تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم نوجوان ڈیم کی طرف نہانے کا رخ کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں آج بھی ایسے دو مختلف واقعات پیش آئے جس میں ایک واقعہ مجید موڑ کے پاس فش فارم کے بنے ڈیم میں ایک نوجوان ڈوب کرجانبحق ہو گیا جس نعش کو ریسکیو 1122 نے بڑی محنت کے بعد نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جس کی شناخت عاطف ولد بشیرسکنہ ڈھوک چنالی بھاٹہ روڈ کے نام سے ہوئی جبکہ اوگاہون پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے

  • تحریک لبیک کے رہنماء کے بیٹے کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا

    تحریک لبیک کے رہنماء کے بیٹے کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا

    راولپنڈی(عمر آزاد بٹ سے )گوجرخان تحریک لبیک کے ضلعی صدر و سابق امیدوار براۓ ایم این اےمحمد رمضان چشتی کے بیٹے محمد رضوان کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا
    ایک ماہ قید پانچ لاکھ روپے سزا سنا دی باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ساٸلہ (ا س) نے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ گوجرخان کی عدالت میں ملزم کے خلاف استغاسہ داٸر کیا جس میں موقف اپنایا کہ ملزم محمد رضوان نے مجھ سے بغیر اجازت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عاٸشہ مصطفی نامی لڑکی سے شادی رچا لی ہے عدالت نے ملزم کو طلب کر لیا اور ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جس سے ملزم صحت جرم سے انکاری ہو گیا جس کے بعد ساٸلان نے اپنی اپنی شہادتیں گزاری دوران شہادت ثابت ہو گیا کہ ملزم نے پہلی بیوی کی عدم اجازت سے دوسری خفیہ شادی کر رکھی ہے جرم ثابت ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو ایک ماہ کی قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جس پر ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا مستغیثہ کی طرف سے کیس کی پیروی ماہر قانون دان ادریس احمد مرزا نے کی

  • اور ملک ریاض حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    اور ملک ریاض حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    نیب نے ملک ریاض کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں 15 مئی کو طلب کر لیا ہے. نیب نے ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کو بھی 16 مئی کو طلب کیا ہے. بحریہ ٹاون کے مالک اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست ملک ریاض اور ان کے بیٹے سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے متعلق تفتیش کی جائے گی .

    واضح رہے کہ نیب کو موصول ہونے والے ریفرنس میں ملک ریاض پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس ے شاملات دیہہ کی زمینوں پر قبضہ کر کے بحریہ گالف سٹی منصوبہ بنایا،غیر قانونی قبضوں کے خلاف نیب ایک بار پھر ملک ریاض کے خلاف متحرک ہو گیا ہے.

  • وزیر اعظم پاکستان آج راولپنڈی پہنچیں گے

    وزیر اعظم پاکستان آج راولپنڈی پہنچیں گے

    راولپنڈی :آج نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک میں ماں بچہ ہسپتال کا وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار سنگ بنیاد رکھیں گے. یہ منصوبہ دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا تھا اس وقت اس کی تعمیری لاگت کم تھی جو بڑھ چکی ہے،راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زچگی کے دوران ایک بیڈ پر تین خواتین گزاراکرتی ہیں، یہ منصوبہ یہ پاکستان کا سب سے جدید ترین ہسپتال ہوگاجوچار سوبستروں پر مشتمل ہوگا جبکہ ابتدائی مرحلے میں دو سوبستر شامل ہیں اور گیارہ آپریشن تھیٹر ہیں، منصوبے میں دنیا کے جدیدترین آپریشن تھیٹر ہوں گے۔

  • کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا

    کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا

    راولپنڈی :کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا ریٹ لسٹ مسترد کردی.لیموں 500روپے سے 600روپے کلو پیاز 70روپے سے 80روپے کلو جبکہ سبزی فروٹ اور گوشت کے ریٹ بھی کئی گنا بڑھ گے مقامی تاجروں نے انتظامیہ کی طرف ست دی گئی ریٹ لسٹ کو مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منڈی میں بیٹھے بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی جو رات ہی رات میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے تبدیلی سرکار نے ملک ایٹم بم کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے غریبوں نادارلوگوں کے لیے علاج کرانا بھی مشکل ہو گیا ادویات میں سات سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے کیا یہی ریاست مدینہ ہے جہاں امیر عیاشیاں کریں اور غریب روٹی کے نوالے سے ترستے ہوں

  • وزیراعظم شیخ رشید کے حلقے میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟ پنڈی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    وزیراعظم شیخ رشید کے حلقے میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟ پنڈی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے حلقہ میں ایک جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو گی، ہسپتال ہر پانچ ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شیخ رشید احمد کے حلقہ انتخاب میں ماں اور بچوں کے جدید ترین 200 بیڈ کے نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد کل جمعہ کو رکھیں گے. سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے. پانچ ارب 94 کروڑ روپے سے زائد اخراجات سے ہسپتال دو سال کی مدت میں تعمیر ہو گا. ہسپتال میں روزانہ 1500 سے زائد خواتین کا علاج کیا جائے گا،.

  • رمضان کا تقاضہ ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے غریب اورسفیدپوش طبقات کی جانب توجہ دی جائے،راجہ جواد

    رمضان کا تقاضہ ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے غریب اورسفیدپوش طبقات کی جانب توجہ دی جائے،راجہ جواد

    راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجوادنے کہاہے کہ رمضان المبارک جہاں اللہ اورقرآن عظیم الشان سے تعلق کومضبوط کرنے کا مہینہ ہے وہیں اس ماہ مقدس کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے غریب اورسفیدپوش طبقات کی جانب توجہ دی جائے،اپنے پڑوس اورمحلے میں دووقت کے کھانے سے محروم فاقہ زدہ خاندانوں کوتلاش کرکے ان کی مدد کی جائے،رمضان درحقیقت پورے سال کیلئے ایک تربیتی مشق کی حیثیت رکھتا ہے تاکہ مسلمان خود بھوکارہ کران غریبوں کی تکلیف کومحسوس کرسکے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی گلریزٹوکے زیر اہتمام افطارپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیرزون پی پی 13ملک محمدالیاس سمیت دیگرذمہ داران اوراہل علاقہ کی بڑی تعدادشریک تھی۔راجہ محمدجوادنے کہاکہ جماعت اسلامی کے رضاکارحکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود لاکھو ں خاندانوں تک راشن اوراشیائے ضروریہ پہنچاتے ہیں،عوام کوچاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کے رویے کوتبدیل کرتے ہوئے ایسے دیانتداراورباصلاحیت افراد کومسنداقتدارسونپے جوعوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہوں،72برسوں سے ملک پرقابض کرپٹ اشرافیہ عوام کا خون چوس رہی ہے ہرانتخابات میں وہ نئے جھنڈے اورنئی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سامنے آتے ہیں اورپھرعوام کھلی آنکھوں سے اپنا مستقبل ان چوروں اورلٹیروں کے حوالے کردیتے ہیں،ن لیگ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف میں کوئی فرق نہیں ان پارٹیوں کا واحدمقصد عالمی استعمارکی غلامی اورعوام کااستحصال ہے

  • راولپنڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے

    راولپنڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے

    راولپنڈی :پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا.باغی ٹی وی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی نے ثمر اقبال اور آصف،تھانہ سول لائن پولیس نے طارق اورواہ کینٹ پولیس نے ہاجرہ بی بی ،قمر زمان ،طور گل ،محمد طلحہ اور آدم کو گرفتار کیا

  • گوجر خان دو بھائیوں پر فائرنگ مقدمہ درج

    گوجر خان دو بھائیوں پر فائرنگ مقدمہ درج

    راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پولیس کو سرفراز نامی شخص نے درخواست دی کہ وہ اور اس کا چھوٹا بھائی اصرار اپنے گاوں ڈھوک چوہدریاں کی طرف آرہے تھے کہ سامنے سے نوید وغیرہ نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے میرے بھائی شدید مضروب ہوگئے.پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی