Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے

    علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی کے ورکرز نے اڈیالہ کے باہر دھرنا دے دیا،اڈیالہ جیل کی دیواروں پر،ہلہ بول ،ہلہ بول کے نعرے لگائے جا رہے ہیں –

    عمران خان کی بہنوں نے بھارتی میڈیا پر جو اسکرپٹ بیان کیا تھا اس پر عمل شروع کردیا گیا؟ علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے لگائے جارہے ہیں،جیل پر حملے کے لئے اُکسایا جارہا ہے،جبکہ علیمہ خان کے بیانات کو ایک بار پھر انڈین میڈیا پر کوریج دی جا رہی ہے،علیمہ خان کا فیلڈ مارشل پر دیا گیا بیان انڈین میڈیا پر چلایا جا رہا ہے جس میں علیمہ خان کہتی ہیں کہ صرف عاصم منیر کا قانون چلایا جا رہا ہے،عمران خان کی بہنوں کو ان سےملنے سے روک دیا گیا۔

    ادھر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا ہے کہ ہر منگل کو ہمیں یہاں روکا جاتا ہے، ہم کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کر رہے، احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس اور کیا راستہ بچا ہے۔بانی کا مطالبہ آئین کی بحالی، جمہوریت کی بحالی اور رول آف لا ہے، افغان ٹریڈ بند ہونے سے کتنے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، عدلیہ کو آزادی کے دائرے سے ہی باہر نکال دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں، قانون کے مطابق ہمیں ملاقات کی اجازت دے دیں، بانی کو اگر یہاں سے کہیں اور شفٹ کریں گے تو کیا باقی ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے؟حکومت بتائے میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کیا سیاسی بات کی، سیاسی باتیں تو پارٹی کے لوگوں سے کی جانی چاہیےہم کوئی دہشتگرد نہیں ہیں، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، انہوں نے واٹر کینن کا استعمال کرکے ہم لوگوں کو زخمی کیا، پنجاب پولیس دہشتگرد پولیس ہے، ملاقات نہیں کراتے نا کرائیں ہم پرامن بیٹھے ہیں آج کمبل بھی لائے ہیں، سارا پاکستان مجبوری میں ہے، پولیس مجبور ہے میڈیا مجبور ہے لیکن ہم مجبور نہیں ہیں کیونکہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے ” آزادی یا موت ” ۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے ہمارا ایمان اللہ پر ہے ، اللہ ہمارے ساتھ ہے ، حق کے ساتھ ہے، ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے ، میں نے کوئی سیاسی بات نہیں کی نہ ہی مجھے کسی نے اس دن باہر روکا تھا میں ایک آزاد خاتون ہوں ، میں عمران خان کی بہن ہوں ، مجھے کوئی بھی بات کرنے سے نہیں روک سکتا ، کیا کوئی ہے جو مجھے روک سکے ؟ مجھے اپنی مرضی سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

  • کتوں کے ذریعے خرگوش کے غیرقانونی شکار پر 19 افراد گرفتار

    کتوں کے ذریعے خرگوش کے غیرقانونی شکار پر 19 افراد گرفتار

    راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں وائلڈ لائف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کے ذریعے خرگوش کے غیرقانونی شکار میں ملوث 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    وائلڈ لائف حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جہاں ملزمان جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شکار میں مصروف تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کی گئی اور قانون کے مطابق ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ تاہم ملزمان نے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا، جس پر وائلڈ لائف حکام نے انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چونترہ منتقل کیا۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے ملزمان کو باضابطہ حراست میں لینے سے انکار کر دیا اور معاملے میں چالان جاری کرنے کی سفارش کی۔ اس دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب ملزمان نے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب وائلڈ رینجرز کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔ گاڑی میں خواتین افسران بھی موجود تھیں، جس پر وائلڈ لائف حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔وائلڈ لائف حکام نے واضح کیا ہے کہ جنگلی حیات کا غیرقانونی شکار ناقابلِ ضمانت جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

  • گوجرخان،وزیراعلیٰ کے درختوں کی کٹائی پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے

    گوجرخان،وزیراعلیٰ کے درختوں کی کٹائی پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے

    گوجرخان (قمرشہزاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستمبر 2025 میں درختوں کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کی تھی، لیکن اس کے باوجود گوجرخان سوار حسین شہید سٹیڈیم کے باہر لگے تیس سال پرانے سدا بہار السٹونیا کے بیش قیمتی تناور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرکے قتل عام کیا گیا۔ جبکہ درختوں کی کوئی بھی ارادہ زمہ داری لینے سے گریزاں ہے،

    ذرائع کے مطابق سٹیڈیم تحصیل سپورٹس آفس کے زیر انتظام ہے جو باہر دوکانات کا کرایہ بھی وصول کرتے ہیں۔ مزید براں اسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیر نگرانی بولی بھی ادارہ ہذا کرتا ہے، جبکہ مذکورہ جگہ لیز پر دی گئی ہے جسے درخت کاٹنے کے بعد ہموار جگہ پارٹی کے حوالے کرنا ہے۔ تاہم مقامی یا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نہ تو درخت کاٹنے کی زمہ داری قبول کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی وضاحت دی جا رہی ہے۔ اس تمام تر صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی جس پر انھوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی درختوں کی کمی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے نئے درخت لگانے کے بجائے یہاں درختوں کو کاٹا جا رہا ہے، انسانی درختوں کو کسی دوسری جگہ شفٹ کیا جا سکتا تھا جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ستو پی کر سوئے ہیں۔ درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ درختوں کا قتل عام حکومت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے اداروں کا کردار درختوں کی کٹائی روکنا، جنگلات کا تحفظ کرنا، اور نئے درخت لگانا ہے، لیکن حقائق کے برعکس متعلقہ حکام اس میں ناکام نظر آتے ہیں۔

  • پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق جاری

    پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق جاری

    راولپنڈی:پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری ہے جو 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق “وارئیر-IX” جو 28 نومبر کو شروع ہوئی ہے، 14 دسمبر تک جاری ہے، دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان انٹر آپریبلٹی میں اضافہ اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چین کے دیگر سینئر عسکری حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی،تقریب کے دوران مہمانوں کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مختلف مراحل سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں شرکا نے دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف انسداد دہشت گردی ڈرلز کا مشاہدہ کیا۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا گیا یہ مشترکہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کی افواج کے مشترکہ عزم کی تجدید ہے۔

    سوشل میڈیا کمپنیز کے عدم تعاون پر حکومت کا سخت کارروائی کا عندیہ

  • صاحب اختیار لوگ اگر  سمجھتے ہیں تو  ہمارے ساتھ مذاکرات کریں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

    صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے –

    بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ فیض حمید ایک ادارےکے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ایک وزیر اعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، پرسوں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کیا گیا-

    بلاول بھٹو نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا ہے، یہ لوگ تصدیق شدہ چور ہیں، جب ہماری حکومت آئےگی تو اس کا حساب کتاب کیا جائےگاساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے مائنس بانی پی ٹی آئی کیا جائے، یہ 1947 سے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں، 9 اپریل 2022 سے ان کا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو بانی پی ٹی آئی سے عشق کرتی ہے، ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کہ کس وقت تک بیٹھنا ہے اور کس وقت تک نہیں،حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ نوجوان پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، ساڑھے تین سال سے کیا جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے-

    ناروے کے سفیر کی ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت، وزارت خارجہ کا سخت ڈیمارش جاری

  • کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    سدہنوتی ، کہوٹہ آزاد پتن روڈ کے قریب وین دریامیں گرنے سے3افرادجاں بحق ہوگئے

    مسافر ہائی ایس وین۔ہجیرہ سے راولپنڈی کی طرف سفر کر رہی تھی ۔گاڑی میں عملہ سمیت 18 افراد سوار 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیوٹہ منتقل کردیا گیا ہے،باقیوں کی تلاش جاری ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل آئے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے 3 لاشیں دریا سے نکال لی ہیں اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔

  • اڈیالہ جیل کےقیدیوں سے رات کو عدالتی احکامات کے بغیر ملاقات کی اجازت نہیں ،راولپنڈی پولیس

    اڈیالہ جیل کےقیدیوں سے رات کو عدالتی احکامات کے بغیر ملاقات کی اجازت نہیں ،راولپنڈی پولیس

    راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے ،قیدیوں سے رات کو عدالتی احکامات کے بغیر ملاقات کی اجازت نہیں ۔

    راولپنڈی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا بھی راولپنڈی پولیس کی ذمہ داری ہے، اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے جہاں سیکیورٹی اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے، رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر عدالتی حکم کے کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے، راولپنڈی پولیس نے سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس سے مزاحمت کی تمام کوششوں کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    https://x.com/RwpPolice/status/1998747842593411333?s=20

    پنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ شب پولیس کی جانب سے بارہا سمجھانے اور انتہائی تحمل کے باوجود سیاسی جماعت کے ارکان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا جس پر قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا پڑا، شرانگیز سرگرمی اور حملے کی روک تھام کے لئے انتہائی تحمل اور حکمت عملی سے شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی، اڈیالہ جیل حساس علاقہ ہے جہاں اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی-

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ضلعی انتظامیہ میں کھلبلی، اے سی گوجرخان کا تبادلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ضلعی انتظامیہ میں کھلبلی، اے سی گوجرخان کا تبادلہ

    راولپنڈی انتظامیہ کی گوجرخان میں دوڑیں لگ گئیں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں پیرا فورس کا ہیوی مشینری کیساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن
    گوجرخان کے تمام ادارے ہائی الرٹ شہری حیران و پریشان محکمہ ہیلتھ سمیت ضلعی افسران کی گاڑیاں، پیرا فورس شہر میں متحرک

    گوجرخان (قمرشہزاد) گوجرخان شہر میں مسائل کے انبار پر ایک درویش بزرگ کے رابطے پر سی ایم پنجاب نے سختی سے نوٹس لے لیا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا رات گے تبادلہ راولپنڈی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ضلعی افسران کی گوجرخان شہر میں دوڑیں لگ شہر میں ہر طرف راولپنڈی بیوروکریسی کی گاڑیاں سڑکوں پر متحرک پیرا فورس کی متعدد گاڑیوں اور درجنوں اہلکاروں کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری کیساتھ گرینڈ آپریشن جبکہ صاف ستھرا پنجاب جنکی آئے دن شکایات سوشل و پرنٹ میڈیا پر ہائی لائٹ ہوتی تھیں مگر انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی تھی کام چور افسران اور ورکرز نے بھی باریک بینی کیساتھ صفائی ستھرائی کرتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا کر دیا۔

    اہلیان گوجرخان عرصہ دراز بعد اچانک ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کو صبح سے رات گے تک شہر میں موجود دیکھ کر حیران پریشان ہیں کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ جو بیوروکریسی گوجرخان شہر میں بڑے بڑے واقعات رونما ہونے پر نہیں آئی، شہری مسائل میں گِھرے ہیں مگر انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی تھی، عرصہ تین سال سے کمشنر اور ڈپٹی نے کبھی کھلی کچہری لگانا گوارا نہیں کیا تھا، اب گزشتہ 48 گھنٹوں سے وہی بیوروکریسی اچانک مکمل مشینری کے ساتھ متحرک ہے اور گوجرخان شہر پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اچانک اس بدلاو سے شہری تعجب کا شکار ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ جیسے اب توجہ مرکوز ہے ضلعی انتظامیہ کی مستقبل میں بھی ایسے رہنی چاہیے نہ کہ کچھ دنوں پر بعد پرانی روش اختیار کی جائے۔

    مزید برآں شہریوں نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے گوجرخان شہر کے لیے کئے گے تمام اقدامات کو سراہتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش ہے کہ جنکے نوٹس لینے پر سوئی ہوئی ضلعی انتظامیہ بیدار ہوئی ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے اسی طرح تعلیم، پولیس، صاف ستھرا پنجاب جے وی کمپنی، واپڈا، فوڈ اتھارٹی، پر بھی توجہ مرکوز کی جائے چونکہ ان تمام اداروں میں بھی بیشمار مسائل ہیں بلخصوص شعبہ صحت کے حوالے سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ یہاں کے چھوٹے عملے نے اپنی ہی بادشاہت قائم کی ہوئی ہے آئے روز انکی شکایات سامنے آتی ہیں مگر انکے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا نجانے انکو کس کی پشت پناہی حاصل ہے جنکے خلاف متعلقہ حکام بھی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

  • سوار محمد حسین شہید کی 54ویں برسی ڈھوک پیر بخش میں منائی گئی

    سوار محمد حسین شہید کی 54ویں برسی ڈھوک پیر بخش میں منائی گئی

    گوجرخان(قمرشہزاد) غازیوں شہیدوں کی دھرتی گوجرخان کے سپوت سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کی 54ویں برسی ان کے آبائی علاقے جاتلی کے نواح دیوی داتا ڈھوک پیر بخش میں منائی گئی۔

    اس سلسلے میں جی او سی منگلا میجر جنرل محمد عاصم، ، برگیڈیر محمد نعمان، لیفٹیننٹ کرنل مصدق حسین، میجر محمد سہیل، سوار محمد حسین شہید کے صاحبزادے منور محمد آفیسر اٹامک انرجی کمیشن، نے شہید کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر تحصیل گوجرخان کی سیاسی و سماجی شخصیت سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جاتلی جمال اور پولیس اہلکار پر بھی موجود تھے۔ مزید برآں برسی کی تقریب میں شریک افواج پاکستان کے افسران نے اس موقع پر کہا کہ سوار محمد حسین شہید کی قربانی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے اور شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ سوار محمد حسین شہید کی بہادری، قوم سے محبت اور فرض شناسی آج بھی ہر پاکستانی کے لیے قابلِ فخر مثال ہے، اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دفاعِ وطن کے عزم کی تجدید کی جا رہی ہے۔

  • علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس کی کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل

    علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس کی کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل

    اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں پولیس حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

    ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری،قبائلی عمائدین کی شرکت

    ادھر علیمہ خان اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور دھرنے کے شرکا کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہےانتظامیہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا۔

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی