Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • گلیانہ گرلز سکول میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی باغی ٹی وی کی خبر  پر نوٹس

    گلیانہ گرلز سکول میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی باغی ٹی وی کی خبر پر نوٹس

    گوجرخان (قمرشہزاد) گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلیانہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر باغی ٹی وی پر چلنے والی خبر پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی،

    گزشتہ کافی عرصہ سے سکول میں بچیوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر میسر نہیں تھا اور سکول کی باونڈری وال بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی نے اس اہم مسلے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی میں کھلبلی مچ گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی سمیت گرلز ہائی سکول گلیانہ کی انتظامیہ سے رابطے کیا۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ نے بھی گوجرخان انتظامیہ سے رابطہ کیا اور مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان فوری طور پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلیانہ پہنچے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام نے سکول کی باونڈری وال کی تعمیر اور سکول میں بنچز اور کرسیاں فراہمی کا تحرک شروع کر دیا۔

    اہلیان علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے اور ترجیح بنیادوں پر باونڈری والز تعمیر اور فرنیچر کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اظہار تشکر کیا۔

  • بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہےپاکستان کی مضبوطی کے لیے ذاتی اور قبائلی مسائل پس پشت ڈالتے ہیں، جو واپس آنا چاہتا ہے اسے راستہ دیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی جمال رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ڈیرہ بگٹی میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے حکومت پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالے، عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہےا 2018-2019 میں بھی ان لوگوں نے پہاڑوں کا رخ کیا تھا، آج یہ پھر واپس آئے تو ہم نے انہیں گلے لگالیا، عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہے، 2010 میں بھی ان وڈیرہ صاحب نے ساتھیوں کے ہمراہ سرینڈر کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے ذاتی اور قبائلی مسائل پس پشت ڈالتے ہیں، بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے جن میں سے 205 سکیورٹی اہلکار اور 6 افسران شہید ہوئے، بلوچستان میں 6 نوجوان افسران شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق بلوچستان سے تھا، ان حملوں میں 280 سویلین شہداء ہیں، آج ضرورت ہے کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہو، بلوچستان کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ ہیں، اور ساتھ رہیں گے۔

    سیاست کو مضبوط کرنے کے لیے فوجی واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہاکہ سویلئنز کو نسلی بنیادوں پر پروفائلنگ کرکے قتل کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے ہزاروں کی تعداد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، ان آپریشنز میں 706 دہشت گرد مارے گئے، یہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان آرہے تھے اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، افغانستان کئی دہائیوں سے سنگین صورتحال کا سامنا کرتا چلا آ رہا ہے، افغان عبوری حکومت نے دنیا سے وعدہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کو پناہ نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یہ آپریٹ کر رہے ہیں، یہ مذہب کا نام استعمال کرکے منصوبہ بندی کرتے ہیں جس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دلیر سپہ سالار اور منظم فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کر سکتے، ایسی صورتحال میں ایک تدبر اور دلیرفیلڈ مارشل کے خلاف سیاسی بیانیہ بنایا جاتا ہے، مجھےبالکل پسند نہیں کہ ایک ساتھی سیاستدان کو ملک دشمن یا سکیورٹی تھریٹ قرار دیا جائے، لیکن کیا ہمیں اپنی رویوں پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے؟بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات اپنے علاقائی اور جغرافیائی وجوہات کی بنا پر ہیں، ایسی صورتحال میں یہ جنگ صرف ہماری نہیں ہے، عدلیہ اور اداروں سمیت سب کی ہے، بلوچستان میں لوگ اپنی فورسز کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پاک فوج کیخلاف باتیں کرنے پر شرم آنی چاہیے۔عطا تارڑ

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا یہ ثابت شدہ ہےکہ انٹیلی جنس بیسڈ سازش ہو رہی ہے، پاکستان کے خلاف سیاست سے زیادہ ریاست زیادہ اہم ہونی چاہیے، بلوچستان میں کوئی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہا ہے، جنہوں نے طے کر لیا ہے کہ وہ بندوق سے ہی لڑیں گے ان کیلیے پالیسی واضح ہے، لیکن ریاست کا دل کھلا ہے جو معافی مانگے گا اسے معاف کیا جائے گا،پچھلے 30 سال سے نوجوان کو محرومی کے نام پر مایوس کیا گیا، بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، بچوں کو ریاست سےجوڑنے کی ضرورت ہےاور اس کا حل صرف ڈائیلاگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو 100 فیصد توثیق کرتا ہوں، کیا دہشتگردوں کو اسلام آباد تک پہنچنے کی اجازت دے دیں، میرے لیے سہیل آفریدی قابل احترام ہے، سہیل آفریدی کے صوبے کو اس وقت ترقی کی ضرورت ہے، ان کا کام ہر وقت مزاحمت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا میں الجھنا نہیں، انہیں مشورہ ہے کہ آپ صوبے کی بہتری کے لیے وفاق سے تعاون کریں۔

    بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری تنزلی کا شکار ، مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا

  • محکمہ تعلیم کی عدم توجہی گرلز ہائی سکول گلیانہ بنیادی سہولیات سے محروم

    محکمہ تعلیم کی عدم توجہی گرلز ہائی سکول گلیانہ بنیادی سہولیات سے محروم

    ٹوٹی دیواریں بچیوں کے لیے فرنیچر نہیں سیکریٹری سکولز ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی کارکردگی سوالیہ نشان
    اہلیان گلیانہ نے سی ایم پنجاب سے سختی سے نوٹس لینے ترجیح بنیادوں پر باونڈری دیواروں کی تعمیر اور فرنیچر فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

    گوجرخان (قمرشہزاد) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلیانہ گوجرخان کی طالبات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی عدم توجہی، مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث ترقی کے اس دور میں کلاس روم میں فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرح کی موسمی سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے نیچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ ایجوکیشن کی بےحسی کی انتہا کہ دور جدید میں سکول ہذا کی ٹوٹی باونڈری دیواریں بچیوں کی فول پروف سکیورٹی اور بےپردگی کا موجب بن کر محکمہ تعلیم کا منہ چڑاتے ہوئے کئی سوالات کو جنم دی رہی ہیں۔ موسم سرما میں ان ابتر حالات میں جہاں طالبات شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، وہیں فرنیچر جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان اور ٹوٹی دیواریں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی کارکردگی کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

    دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شعبہ تعلیم میں اصلاحات لانے اور طلبہ طالبات کو تمام بنیادی سہولیات باہم پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں وہیں ڈسٹرکٹ راولپنڈی ایجوکیشن حکام سی ایم پنجاب کے ویژن کو سبوتاز کرنے کے درپے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال کا مقامی باسیوں نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری سکولز ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی، ضلعی انتظامیہ سے باز پرس کی جائے اور ترجیح بنیادوں پر دیواروں کی تعمیر اور بچیوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • پاک افغان سرحد پر فائرنگ: 10 سے زائد افغان عسکریت پسندہلاک

    پاک افغان سرحد پر فائرنگ: 10 سے زائد افغان عسکریت پسندہلاک

    5 دسمبر کو پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے دوران 10 سے زائدافغان عسکریت پسندہلاک جبکہ تقریباً 25 زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے دوران10 سے زائدافغان عسکریت پسندہلاک جبکہ تقریباً 25 سے زائد زخمی ہوئے،پاکستانی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،

    واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر طالبان فورسز اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان چمن اور اسپین بولدک سرحد پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،پاکستان کے مطابق طالبان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی،وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ’چمن سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس پر ہماری مسلح افواج نے فوری اور شدید ردِ عمل دیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق یہ تازہ جھڑپ چند روز قبل سعودی عرب میں پاکستان اور طالبان حکومت کے نمائندوں کے درمیان اہم اور خفیہ ملاقات کے بعد ہوئی ہے مذکورہ ملاقات میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اس ملاقات میں کسی بڑی پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی تھی۔اس سے قبل استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دو دور بھی بے نتیجہ ختم ہوئے تھے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی جھڑپوں میں بھی کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

  • راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

    راولپنڈی میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر شہر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 3 دسمبر تک مؤثر رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ 5 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے اور شہریوں کو خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے

    چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کا تاثر غلط ہے، رانا ثنااللّٰہ

    دسمبر کے لیے ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے مہنگی

    تاجکستان میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

    اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

    اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق پھیلنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیل میں پوری طرح صحت مند ہیں اور ان کی حالت پر کسی قسم کی تشویش نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں زیر گردش افواہیں حقائق پر مبنی نہیں۔ادھر توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کے خلاف کل شیڈول جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ کیس کی نئی تاریخ سے متعلق باضابطہ اطلاع جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس میں دی جائے گی

    بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

  • لڑکی کے زبردستی بال کاٹنے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی،گرفتاری نہ ہو سکی

    لڑکی کے زبردستی بال کاٹنے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی،گرفتاری نہ ہو سکی

    راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد، بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ کچھ لڑکے ایک لڑکی پر تشدد کے بعد اس کےبال کاٹ رہے ہیں،پولیس نے کارروائی کرتے واقعے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہوئی، چند ملزمان لڑکی کے زبردستی بال کاٹ رہے تھے،پولیس کا مؤقف ہے کہ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعہ کرسچین کالونی راولپنڈی میں پیش آیا، لڑکی کے بال کاٹنے والے ملزمان نظار خان، انیس، جلیل خان اور جبار خان ہیں،مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نظار خان نے لڑکی کے بال زبردستی کاٹے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

  • مری میں‌ہوٹل پر چھاپہ،ڈانس پارٹی سے 32 لڑکے گرفتار

    مری میں‌ہوٹل پر چھاپہ،ڈانس پارٹی سے 32 لڑکے گرفتار

    پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں واقع بھور بن کے قریب ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں پولیس نے گزشتہ رات مبینہ طور پر ایک بڑی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 32 لڑکیوں اور 52 لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران شراب کی سینکڑوں بوتلیں، ٹیبلٹوں کے پیکٹ، بلند آواز میوزک سسٹم اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی ہوٹل کے بینکویٹ ہال میں جاری تھی جہاں شریک افراد مبینہ طور پر نیم برہنہ حالت میں رقص اور شراب نوشی کررہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، داخلی و خارجی راستے بند کیے اور تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔ بعض شرکاء کی جانب سے اثر و رسوخ استعمال کرنے اور اعلیٰ شخصیات کے فون آنے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کارروائی بلا امتیاز کی گئی ہے۔پولیس نے ہوٹل مینیجمنٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ زیرِ حراست لڑکوں اور لڑکیوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اچانک چھاپے اور گرفتاریوں سے مری میں ہوٹل انڈسٹری اور سیاحتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔حکام کے مطابق غیر قانونی پارٹیوں اور نوجوانوں کو مخربِ اخلاق سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ نشہ آور مواد کی فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

  • راولپنڈی میں 216 غیرقانونی افغان شہری گرفتار، 18 مالک مکان بھی حراست میں

    راولپنڈی میں 216 غیرقانونی افغان شہری گرفتار، 18 مالک مکان بھی حراست میں

    ملک بھر میں غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکومتِ پنجاب کے خصوصی احکامات پر گزشتہ 5 روز کے دوران صرف راولپنڈی میں 216 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

    راولپنڈی پولیس کے مطابق غیرقانونی افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں 18 مالک مکان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نہ تو مکان کرائے پر دیں اور نہ ہی کوئی کاروباری لین دین کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ کوئی شہری غیرقانونی غیرملکی کو ملازمت پر نہ رکھے، جبکہ قانونی طور پر مقیم غیرملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کروائیں۔

    پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیرقانونی غیرملکیوں کی اطلاع پولیس کو دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کے عمل میں تیزی آئی ہے، اور اب تک لاکھوں افغان شہری وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں

    پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی سازشیں، مگر یہ مضبوط درخت بن چکا ہے: وزیراعظم

    کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق

    پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

  • سبزی فروش کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    سبزی فروش کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    راولپنڈی میں سبزیاں بیچنے کے لیے گاڑی پر اسپیکر نصب کرنے والے ایک سبزی فروش کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ کارروائی تھانہ چونترہ کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص گاڑی پر مختلف علاقوں میں گھوم پھر کر سبزیاں فروخت کر رہا تھا اور گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے اسپیکر کے ذریعے اونچی آواز میں آوازیں لگا رہا تھا۔ پولیس نے اس عمل کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق، سبزی فروش چونترہ کے ایک گاؤں میں گاڑی کے ذریعے سبزیاں فروخت کر رہا تھا، جس دوران وہ اسپیکر کے ذریعے مسلسل بلند آواز میں پکار رہا تھا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ عوامی مقامات پر اونچی آواز میں اشتہار یا اعلانات کرنا قانوناً ممنوع ہے، پولیس ذرائع کے مطابق، قانون کی خلاف ورزی پر شہری کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ عوامی سکون اور شور کی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

    مقامی شہریوں کی جانب سے اس اقدام پر مخلوط ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے کہا کہ پولیس کو ایسے چھوٹے تاجروں کے ساتھ نرمی برتنی چاہیے کیونکہ وہ روزی روٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں، جبکہ دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ آبادی والے علاقوں میں اسپیکر کا استعمال شور اور تکلیف کا باعث بنتا ہے، اس لیے قانون پر عمل درآمد ضروری ہے۔