Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا ہم حکومت کے ساتھ چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے،ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

    دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللّٰہ، فاروق ستار، اعجازالحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک تھے۔

    دوسری جانب ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا ، تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے-

    اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری صورت میں دیئے تھے۔

  • راولپنڈی: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا دورہ چیمبر آف کامرس، تجارتی مواقع پر بریفنگ

    راولپنڈی: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا دورہ چیمبر آف کامرس، تجارتی مواقع پر بریفنگ

    راولپنڈی(باغی ٹی وی رپورٹ) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا دورہ چیمبر آف کامرس، تجارتی مواقع پر بریفنگ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بزنس کمیونٹی کو سعودی عرب میں موجود تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    سفیر احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکٹر، خاص طور پر چاول، گوشت، ٹیکسٹائل، ماربل، فارما، اسٹیل، کنسٹرکشن، پلاسٹک شوز اور آئی ٹی کے شعبے میں پاکستانی تاجروں کے لیے ایکسپورٹ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی مارکیٹ میں سمندری خوراک، ہوٹل اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں روزگار کے وسیع امکانات بھی دستیاب ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 90 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جبکہ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے حجاج کے لیے حلال احرام کی سپلائی ایک منفرد موقع فراہم کر سکتی ہے۔

    تقریب میں آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

    سفیر احمد فاروق نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں سمندری خوراک کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی تجارتی نمائشوں کی تیاری جلد شروع کرنے کی تلقین کی اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی سفارت خانہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی  اہم ملاقات

    بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی اہم ملاقات

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات ہوئی، جس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی، کانفرنس روم میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ فیملی کی ہونے والی ملاقات میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ملاقات میں دیگر زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان، نورین خان اور دیگر شامل تھے۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

    بعد ازاں اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات نہیں ہو سکی، اس پر پٹیشن فائل کریں گے، جیل انتظامیہ سے اس ضمن میں بات ہوئی کہ قانون کے مطابق یہ ملاقات کیوں نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانا بانی پی ٹی ائی پر پریشر ڈالنے کے لیے ہے، بانی پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بات نہیں کی، گزشتہ امریکی حکومت نے عافیہ صدیقی کی پٹیشن بھی دستخط نہیں کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

    حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے

  • فضائی جنگی مشقیں،پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

    فضائی جنگی مشقیں،پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

    راولپنڈی: پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کثیر القومی فضائی جنگی مشق ”اسپیئرز آف وکٹری 2025“ میں شرکت کے لیے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ، جس میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک III جنگی طیارے اور خصوصی فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئےمشق میں پاک فضائیہ کےدستے کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پی اے ایف کےعزم کو اجاگر کرتی ہے کثیر قومی فضائی جنگی مشق "اسپیئرز آف وکٹری 2025” سعودی عرب میں منعقد ہورہی ہے۔

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    آئی ایس پی آرکے مطابق ان مشقوں میں شرکت کے لئے پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، جس میں فضائی اور زمینی عملے شامل ہے پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا۔

    محکمہ تعلیم کی دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم اور مریم نواز شامل ہونے کی تصدیق

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جے ایف سترہ طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے پائلٹس اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر ار میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ شریک ہوں گے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری دیگر جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے اسپیئرز آف وکٹری 202 میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، یونان،قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس بھی شامل ہیں۔

    پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار سپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے، یہ مشق تکنیکی ترقی، ایئر پاور ایپلی کیشن میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی اور مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں میں شریک فضائیہ کے اندر باہمی تعاون کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

    اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیمی سےبچانے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ،وزیراعظم

  • بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری 2025 کو سمبازہ میں ایک آپریشن کیا گیا، جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا مارے گئے اس دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے جو کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع وازکوز کے گاؤں گاؤں بلورائی سے تعلق رکھتا ہے۔

    محکمہ تعلیم کی دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم اور مریم نواز شامل ہونے کی تصدیق

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد 20 جنوری کو افغانستان کے حوالے کر دیا گیا ہے اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروا ئیو ں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

    اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے،دونوں ملزمان کی جانب سے وکالت نامے پر جیل کی کمرہ عدالت میں دستخط کیے گئے جبکہ جیل حکام نے وکالت نامے پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے حوالے کردیئے۔

    اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی جائے گی، 190 مین پاؤنڈ اپیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر سلمان اکرام راجہ اور خالد یوسف چوہدری وکلاء ہوں گے۔

    ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    واضح رہے کہ 17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ریکھا کا ایک مرتبہ پھر امیتابھ بچن سے اعترافِ محبت

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

    ڈھاکہ یونیورسٹی میں شیخ مجیب کی تصویر بناکر اسے نفرت کا مینار قرار دیدیا گیا

  • راولپنڈی: تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑے پیمانے پر آپریشن، 49 دکانیں سیل

    راولپنڈی: تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑے پیمانے پر آپریشن، 49 دکانیں سیل

    راولپنڈی،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت ملک) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑے پیمانے پر آپریشن، 49 دکانیں سیل

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک حاکم خان کی سربراہی میں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں 49 دکانیں سیل، 13 ریڑھیاں اور غیر قانونی اسٹالز ضبط کیے گئے جبکہ 17 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    آپریشن لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑاں بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، مری روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران لائن مارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل کیا گیا۔

    سیل کی گئی دکانیں:راجہ بازار: 13،گنجمنڈی روڈ: 7،اقبال روڈ: 6،صادق آباد: 7،مری روڈ: 4 اوردیگر علاقوں میں 12دکانیں سیل کی گئیں،اس کے علاوہ 13 غیر قانونی ریڑھیاں اور اسٹالز ضبط کئے گئےاور17 مقدمات کا اندراج کیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر ملک حاکم خان نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن مزید وسیع کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونگی نمبر 8 سے صادق آباد تک غیر قانونی بورڈز اور ڈھانچے ہٹا دیے گئے ہیں۔

    تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • ژوب:سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ژوب:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 18اور19 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقہ سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسزکی موثر کارروائی کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم میں بھیج دیئے گئے، پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتا آرہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائےعبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی-

    19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت خوارج کوپاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

  • ملازمت کا جھانسہ: تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی زیادتی،ملزمان  ویڈیو بھی بناتے رہے

    ملازمت کا جھانسہ: تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    راولپنڈی: ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    باغی ٹی وی :متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند سے علیحدگی ہوچکی ہے، اب والدین کی پاس رہتی ہوں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری

    متاثرہ خاتون کے مطابق کال سینٹر میں ملازمت کے دوران فری نامی خاتون سے ملاقات ہوئی، حالات پوچھنے پر اس کو بتایا کہ معاملا ت اچھے نہیں جس پر اس نے بہتر ملازمت دلانے کے لیے سبز باغ دکھائے گھر میں وجود تھی کہ فون کرکے ڈبل روڈ بلوایا جہاں پہنچنے پر دیکھا کہ خانون سمیت دو افراد موجود تھے جنہوں نے اسلحے کی نوک پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان دھمکیاں دیکر نازیبا وڈیو بھی بناتے رہے-

    القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی

    دوسری جانب متاثرہ خاتون نے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں خاتون کو تھانہ نیو ٹاون میں پولیس عملے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے متعلق الزام عائد کیا، خاتون نے کہا کہ تھانے میں مجھے سامنے بٹھا کر قانونی کارروائی کی صورت میں تھانے کچہری کے چکر اور خرچے کا کہہ کر صلح کے لیے دباو ڈالا جاتا رہا۔

    ویڈیو بیان میں متاثرہ خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل بھی کی، معاملہ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس میں آیا تو متاثرہ خاتون کے بیان پر خاتون ملزمہ سمیت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع ، حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا

  • 190 ملین پاؤنڈ  کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں-

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اورانہوں نے مجھے گلے لگایا بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا جس پر میں نے کہا ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گااور ساتھ ہی ایک شعر’یہ تو چلتی ہے تجھےاونچا اڑانے کے لیے’ بھی کہا ۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

    1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع