Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک  ، 18 زخمی

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ، 18 زخمی

    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے –

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں کےخلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئےجن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

    آئی ایس پی آر کے مطابق 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

  • راولپنڈی: 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل

    راولپنڈی: 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل

    راولپنڈی (باغی ٹی وی، شوکت علی ملک)75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل

    پنجاب حکومت کی جانب سے سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس مہم کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک حاکم خان کر رہے ہیں، جنہوں نے شہر کی مختلف مارکیٹس میں بھرپور کارروائیاں کیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر ملک حاکم خان نے نسواری بازار اور دلگراں بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مارکیٹ کی 11 دکانوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران 75 مائیکرون سے کم 1424 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 4 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک حاکم خان نے کہا کہ”پلاسٹک بیگز کا بے دریغ استعمال ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب بن رہا ہے۔ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کی پروڈکشن اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس پابندی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہے، اور آئندہ بھی ایسے چھاپے جاری رہیں گے تاکہ ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔

    پلاسٹک بیگز، خاص طور پر 75 مائیکرون سے کم موٹائی کے، ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ذریعہ ہیں، جو زمین، پانی اور جنگلی حیات کے لیے خطرہ ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان پر پابندی ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    انتظامیہ نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ماحول دوست بیگز کے استعمال کو فروغ دیں۔

    مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

  • بھارتی آرمی چیف کی پریس کانفرنس پر پاک فوج کا ردعمل

    بھارتی آرمی چیف کی پریس کانفرنس پر پاک فوج کا ردعمل

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا الزام حقائق کے منافی ہے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کی ریاستی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے، بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس جموں اینڈ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا الزام حقائق کے منافی ہےبھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کی ریاستی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہےیہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہےایسے جھوٹے اور سیاسی مقاصد پر مبنی بیانات ہندوستانی فوج میں سیاست کی بے تحاشہ مداخلت کا ثبوت ہے-

    ٹرمپ کی حلف برداری،پاکستانی اہم شخصیت کو دعوت نامہ مل گیا

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر میں جنرل آفیسر نے بربریت کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی پوری دنیا بھارت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے نفرت پر مبنی جذبات اور تقریر کی گواہ ہے عالمی برادری بھارت کی بین الاقوامی قتل و غارت سے غافل نہیں ہےعالمی برادری بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی گواہ ہے، بھارت کے ان مظالم نے کشمیریوں کے جذبہ خود ارادیت کو مزید تقویت دی ہے-

    شبلی فراز اور عمر ایوب کا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

    پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے والی بھارتی فوج کے سربراہ کی حالیہ بیان بازی نہ صرف حقائق کے برخلاف ہے، بلکہ بھارت کے روایتی موقف کو دہرانا اور پاکستان پر اس کی سرزمین پر مقامی ردعمل کے بدلے الزامات لگانا ایک بے فائدہ عمل ہے۔ یہ انتہائی منافقت کی ایک مثال ہے۔یہ بیان دراصل دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت، بھارت میں اقلیتیوں پر ہونے والے مظالم، اور بھارت کی عالمی سطح پر جابرانہ سرگرمیوں سے ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارتی فوج کے اس جنرل نے اپنے سابقہ دور میں خود کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کو براہِ راست نگرانی کی تھی۔ ایسی سیاسی طور پر محرک اور جھوٹی باتیں بھارتی فوج کی سیاسی نوعیت کو ظاہر کرتی ہیں۔دنیا بھارتی فوج کی نفرت انگیز تقریروں کی گواہ ہے جو مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کو بڑھاوا دیتی ہیں۔ بین الاقوامی کمیونٹی بھارت کی بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی سیاسی قتل و غارتگری سے بھی بے خبر نہیں ہے، اور نہ ہی بھارت کی سیکیورٹی فورسز کے ذریعے بے گناہ شہریوں پر تشدد اور کشمیریوں کے حقوق انسانی کی پامالی سے۔ایسی جابرانہ کارروائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے عزم و ارادے کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنی ہیں، جو اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔پاکستان کو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر پیش کرنے کے بجائے، بھارتی قیادت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے اور بھارت کی اندرونی سیاست سے گریز کرتے ہوئے، زمینی حقیقت کا احترام کرنا چاہیے۔ یہ حقیقت کہ ایک بھارتی فوجی افسر پاکستان کی تحویل میں ہے، جسے پاکستان میں بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے منصوبے بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا، پاکستان بھارتی فوج کی قیادت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہو کر پیشہ ورانہ انداز اور ریاستوں کے مابین برتاؤ کے اصولوں کے مطابق اپنے رویے کی رہنمائی کرے، نہ کہ کسی سیاسی دباؤ کے تحت۔

  • اٹک: مویشی پال حضرات کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ، بلاسود قرضوں کا اجرا

    اٹک: مویشی پال حضرات کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ، بلاسود قرضوں کا اجرا

    اٹک(باغی ٹی وی) مویشی پال حضرات کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ ترقی کا پیش خیمہ، بلاسود قرضوں کی فراہمی

    حکومت پنجاب زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور مویشی پال حضرات کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ ایک اہم قدم ہے جو ان کی معیشت میں بہتری کا سبب بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک اٹک ڈاکٹر اویس اکرم نے لائیو اسٹاک کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب میں انہوں نے حکومت پنجاب کے ویژن اور وزیر لائیو اسٹاک و زراعت اور سیکریٹری لائیو اسٹاک کی زیر نگرانی جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جو بنک آف پنجاب اور حکومت پنجاب کے مشترکہ منصوبے کا حصہ ہیں۔ ان قرضوں سے مویشیوں کی خوراک کو بہتر بنا کر دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر اویس اکرم نے مزید کہا کہ یہ کارڈ مویشی پال حضرات کی معاشی حالت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی اور قومی سطح پر گوشت اور دودھ کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔ انہوں نے زمینداروں اور مویشی پال افراد کو ترغیب دی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    تقریب کے اختتام پر تحصیل اٹک کے موضع دکھنیر کے رہائشی محمد پرویز کو لائیو اسٹاک کارڈ جاری کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ یہ اقدام مویشی پال افراد کے لیے حکومت کی بھرپور حمایت اور تعاون کا واضح مظہر ہے۔

  • اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیرو ویسٹ مہم جاری

    اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیرو ویسٹ مہم جاری

    اٹک باغی ٹی وی (ملک امان شجاع) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیرو ویسٹ آپریشن شروع، تین ماہ میں صفائی کا ہدف

    ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اٹک شہر اور تحصیلوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم تین ماہ میں مکمل کر کے اٹک کو کلین اینڈ گرین ضلع بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

    ایک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو آپریشن کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اٹک کی 13 یونین کونسلز کے لیے 431 ورکرز کی بھرتی شروع کر دی ہے جبکہ 89 چھوٹی اور بڑی گاڑیاں صفائی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1139 اور موبائل نمبرز 03152008305، 03151039970 فراہم کیے ہیں۔ شہری "ستھرا پنجاب” موبائل ایپ، کنٹرول روم نمبر 0519291108، اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، جہاں صفائی آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اٹک کی اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجر آپریشنز سید حسن سردار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ شروع کر دیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ گلیوں یا نالیوں میں کوڑا پھینکنے کے بجائے مخصوص کوڑا دانوں میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ کوڑے کے ڈھیر صاف کرنے والے ورکرز شہریوں کے تعاون کے منتظر ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ جلد اٹک زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرے گا اور ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب منصوبہ ثابت کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے مشن کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ "ہم سب نے مل کر اٹک کو پنجاب کا صاف اور سرسبز ضلع بنانا ہے۔”

  • راولپنڈی: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، اے سی سٹی ملک حاکم خان

    راولپنڈی: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، اے سی سٹی ملک حاکم خان

    راولپنڈی (نامہ نگار)ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، اے سی سٹی ملک حاکم خان

    باغی ٹی وی کے نامہ نگار شوکت علی ملک اور سینئر صحافی محسن قیوم شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک حاکم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران راولپنڈی شہر میں جاری ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نامہ نگار اور سینئر صحافی نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے اے سی سٹی کی کوششوں کو سراہا اور عوامی مفاد میں ان کی کاروائیوں کو مثبت قدم قرار دیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک حاکم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد تاجروں کے کاروبار کو آسان اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے تاکہ شہر کو عوام کے لیے زیادہ قابل رہائش بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن بلا تفریق اور بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔

    شہریوں نے بھی ان اقدامات کی حمایت کی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے عزم کو سراہا۔

  • راولپنڈی، انسداد دہشتگردی عدالت کے قریب فائرنگ،دو زخمی

    راولپنڈی، انسداد دہشتگردی عدالت کے قریب فائرنگ،دو زخمی

    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق، نامعلوم ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے نزدیک فائرنگ کی اور پھر موقع سے پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ انتہائی حساس علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک جانب سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس موجود ہے۔ اس علاقے کی حساسیت کے باوجود ملزمان کی فائرنگ کے بعد فرار ہونا سوالات کو جنم دیتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، کرائم سین پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے، جسے کمر کے نچلے حصے میں گولیاں لگیں۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور واقعے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔

    عمران، بشریٰ کا القادر یونیورسٹی کا ناکام منصوبہ

    کراچی سے وسطی ایشیاء کے لیے تجارتی سامان کا پہلا قافلہ روانہ

  • بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنٍڈی: بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا اور دونوں جانب سے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا گیا ملاقات میں دونوں برادرممالک کےدرمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعےعلاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھیں ، لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز (جے ایس ایچ کیو) میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی،ملاقات میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک محفوظ اور خوش حال مستقبل کے لیے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں جو مضبوط دفاعی تعلقات پر مبنی ہے۔

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کی تعریف کی، انہوں نے مسلح افواج کے عزم اور استقلال کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

  • اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکراتی کمیٹی

    اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکراتی کمیٹی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی تاہم اب پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران خان سے ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی پارٹی چیئرمین سے ون آن ون ملاقات ہوئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے مطالبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان بعد میں عمران خان سے ملاقات کریں گے،سات رکنی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی-

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا تھا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کی آج ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، لیکن یہ ملاقات تاخیر کا شکار ہوئی۔

    پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات جاری

    مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔

    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےکہا ہےکہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے۔

    مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے، تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تیسری میٹنگ میں پیشرفت کرنا ہوگی مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے۔

    مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پھر کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ داروں کا تعین کرے، بانی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ہم نے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کی، رات کو دیر سے آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات سے قبل علامہ ناصر عباس نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے، ابھی ملاقات ہونا اہم ہے اور مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے، حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیے۔

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کرے گی۔

    صحافی نے حامد رضا سے سوال کیا، کیا بانی پی ٹی آئی آج باقاعدہ این آراوپردستخط کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کیا آپ کے پاس این آر او کی کوئی اطلاع ہے، کیا آپ نے این آر او دیکھا ہے؟ مجھ سے بھی شیئر کریں،این آراو حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوران فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار رہا ہےترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔

    جاری کردہ آبزرویشن کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی جبکہ انہوں نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا، ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا۔

    ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو عزت دینے کی بات کی، اسپیکر قومی اسمبلی اب بھی خلوص نیت سے مذاکرات میں سہولت کاری کر رہے ہیں، یہ اسپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، اسپیکر نے ایک فورم فریقین کو فراہم کر دیا ہے اور وہ ان مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا دور بدھ کو ہونا ہے۔

  • مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لیے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

    چند روز قبل حکومتی مذاکراتی کمٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی ہمیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے، ہم اپنی شرائط پوری کریں گے تو مذاکرات کے دوران ہماری بات میں وزن ہو گا۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ