Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کی درخواست واپس

    سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کی درخواست واپس

    سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ نے پولیس رپورٹ کے بعد شوہر کے بازیابی کی درخواست واپس لے لی

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، محمد اکرم کی اہلیہ، ان کی وکیل ایمان مزاری اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے محمد اکرم سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کر تے ہوئے بتایا کہ محمد اکرم ہمارے پاس تھا، نہ ہمیں کسی مقدمے میں مطلوب تھا،سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے خلاف شیخوپورہ میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے اور جسمانی ریمانڈ پر تھے مگر اب جوڈیشل ہوگئے ہیں،پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد محمد اکرم کی اہلیہ نے عدالت سے بازیابی کی درخواست واپس لے لی

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، جو گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ تھے، کا پتا چل گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق محمد اکرم کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تحویل میں رکھا گیا ہے اور ان پر رشوت لینے کا مقدمہ درج ہے۔مدعی ریاض قریشی نے ان پر 95 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس الزام کی بنیاد پر اینٹی کرپشن حکام محمد اکرم سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 65 کلو منشیات برآمد کرلیں۔

    باغی ٹی وی : اے این ایف کے ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 65 کلو منشیات برآمد کرلیں، تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشہ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا کراچی میں واقع ایک بڑے تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 308 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

    اے این ایف کے مطابق دیگر کارروائیوں میں پیرودھائی بس اسٹینڈ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ فیصل آباد میں بابو پٹرولیم کے قریب گاڑی سے 42 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف

    پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

    وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کونوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری

  • خطرناک اشتہاری ملزم   سعودی عرب سے گرفتار ، اسلام آباد منتقل

    خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ، اسلام آباد منتقل

    راولپنڈی: 10 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا گیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی-

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم اعجاز اصغر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا ملزم گزشتہ 10 سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

    ملزم کے خلاف 2014ء میں تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا ملزم اعجاز اصغر قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج  ہلاک

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: 4/5 اکتوبر 2024 کی رات، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی اور لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھےشہید ہونے والے دیگر 5 جوانوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں-

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 43سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہےلیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے-

    30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہےلانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی-

    30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے،لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا ،لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی-

    29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہےلانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی-

    31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہےلانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی-

    26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے ،سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی-

  • سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے  قافلے پر حملے کا دہشتگرد ہلاک

    سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کا دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں 4اور 5 اکتوبر کی درمیانی راتانٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس میں 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ کرنے کا واقعہ بھی شامل ہے، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، قافلے کی سکیورٹی پر معمور پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے،دوران علاج ایک زخمی اہلکار برہان خان دم توڑ گیا تھا جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔

  • اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

    اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف کردیے گئے،ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور 2 وارڈنز کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا۔

    ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق جیل افسران کے خلاف 29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کےسیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پرانکوائری کا حکم دے رکھا تھا، انکوائری میں اس وقت کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹومحمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصور وار قرار دیا گیا تھا، 4 کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    امریکی خفیہ ایجنسی نے چین، ایران اور شمالی کوریا میں جاسوسوں کی بھرتیاں …

    امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار

    ایم کیو ایم کا کراچی میں نظرانداز کرنے کا مسلہ آصف زرداری کے سامنے …

  • علی امین گنڈا پور  کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

    علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جیل ملاقات کی-

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور پر بات چیت کی گئی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے،علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی جو کہ سوا گھنٹہ جاری رہی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی، پارٹی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

    میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

    سیالکوٹ: بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی 30 روزہ مہم "زیرو سے ہیرو” کا افتتاح

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے صدر ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عہدے کا حلف اٹھا …

  • سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیس: سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کا تحریری بیان جمع

    سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیس: سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کا تحریری بیان جمع

    راولپنڈی: سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے کی بازیابی کی درخواست پر تحریری بیان عدالت میں جمع کرادیا-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار میمونہ ریاض اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا۔

    سرکاری پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دونوں سیکرٹریز کے بیان کے مطابق محمد اکرم ان کی تحویل میں نہیں ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ محمد اکرم نے بازیابی پریہ بیان دیا وہ ان کی تحویل میں تھا تو کارروائی کریں گے، عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ اپنا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کروائیں۔

    اس موقع پر وکیل درخواست گزار ایمان مزاری نے کہا کہ محمد اکرم کی فیملی کو سرکاری رہائش گاہ سے نکال دیا گیا ہے جس پر عدالت نے جیل انتظامیہ سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرانے پر جواب طلب کرلیا۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی  گینگ گرفتار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سحرش نامی خاتون سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی ۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق گینگ ارکان نے دو ہفتے قبل فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی جبکہ گینگ کے سرغنہ دانش عرف دانی نے ایک ماہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے 7 سالہ بچی کو زخمی بھی کیا تھاملزمان ریکی کرنے کے بعد وارداتیں کرتے تھے جن میں دانش، حامد اور ملزمہ سحرش شامل ہیں دانش اور حامد سگے بھائی اور سحرش ملزم دانش کی اہلیہ ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ڈکیتیوں میں مطلوب گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انھیں کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

    حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

    پاکستان کا گاؤں جہاں 8 برس سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں …

  • راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایس ایچ او سٹی خالد یار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلوہ، سرکاری گاڑی پر پیٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں، ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ 45 رہنما و کارکن ایف آئی آر میں نامزد کر لیے گئے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی احتجاج میں شرکت کا اعلان کر رکھا تھا، ملزمان پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ …

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے ٹائر اور کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور ان کے لیے مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، منع کرنے پر ملزمان نے پتھروں، اینٹوں، ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں، ملزمان کے تشدد کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہوئےمظاہرین نے پستول سے پولیس پر فائرنگ کی، ملزمان نے ربڑ بلٹ گن، ٹیئر گیس گن چھین کر زمین پر مارکر توڑی اور کانسٹیبل سے وائرلیس سیٹ چھین کر لے گئے۔

    سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری