Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • 15 جنوری کو پورے ملک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا،نعیم الرحمان

    15 جنوری کو پورے ملک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا،نعیم الرحمان

    راولپنڈی:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو پورے ملک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا اور پھر چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جانب مارچ کریں گے۔

    راولپنڈی لیاقت روڈ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلدیاتی ایکٹ پنجاب کے خلاف دھرنا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بارش کے باوجود دھرنا کرنے پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، گزشتہ سال 14 دن دھرنا دیا تھا کیا اب بھی آپ تیار ہیں، فارم 47 کی پیدوار قوتیں اسٹیبلشمنٹ نے حکومت میں بٹھا دی ہیں، اسمبلی میں بیٹھے سارے لوگ جیتے نہیں بلکہ انہیں مسلط کیا گیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں آئین کے لیے طویل جدو جہد کرنی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ(ن) نے 6 برسوں سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے، ایک خاندان، چوہدری اور وڈیرے پنجاب میں اور سندھ میں زرداری حکومت بناتے ہیں،یہ چاہتے ہیں کہ اقتدار ان کے پاس ہی رہے، بڑے بڑے کام کرکے ان سے بڑی رشوت کھاتے ہیں، ایک سی ایس ایس امتحان دینے والا ہر سیٹ پر کام کرتا ہے، بیورو کریسی کو بلدیاتی حکومتوں کے ماتحت ہونا چاہیے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احسن اقبال کہہ رہے تھے کہ دو کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، یہ تین سال پرانی رپورٹ ہے جبکہ اب یہ لوگ اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، اچھی حکومت کیوں اسکول نہیں چلا رہی،یہ پنجاب کے بیسک ہیلتھ یونٹ کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں اور مریم نواز کی تصویر لگا رہے ہیں، پنجاب کا مقابلہ سندھ سے نہیں پنجاب سے ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غریبوں پر نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر ہےایف بی آر تو خود کرپشن کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر میئر کے ماتحت ہونا چاہیے، ہم عدالت میں بھی گئے ہیں کل عدالت نے طلب کیا ہوا ہے عدا لت کا نظام انصاف نہیں دے رہا ہے، یہ گلا سڑا نظام ہے، یہ نظام فوجی ڈکٹیٹروں نے یا ان کے ہاتھوں بننے والے حکمرانوں نے بنایا یہ اپنے فیلیئر کا اعلان کیوں نہیں کرتے، انہوں نے تو ملک توڑ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے پوچھیں گے کہ آپ عدل کا نظام چاہتے ہیں یا نہیں، یہ نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، عوام کی رائے لے کر پوری دنیا کو بتائیں گے کہ عوام کیا چاہتے ہیں،اس وقت کراچی سے خیبر تک دھرنے جاری ہیں، 15 جنوری تک ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا ہے، سب کو ایک پیج پر لے کر آنا ہے، عوام کے ریفرنڈم کے نتائج اکٹھے کریں گے پھر چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جانب مارچ کریں گے۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 خوارجی ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں بھی شریک تھے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے جائیں گے، قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خا تمے تک یہ مہم جاری رہے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔

  • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا ہے، غازی کی لانچنگ کے بعد چین میں زیر تکمیل چاروں ہنگور آبدوزیں سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہیں-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’’غازی‘‘ کی لانچنگ چین کی ووہان بندرگاہ پر ایک پر وقار تقریب میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سینئر حکام شریک تھے آبدوز غازی کی آمد سے پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ہے جو چین میں تیار کی گئی جبکہ چاروں ہنگور آبدوزیں سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ ہوا ہے۔ جس کے تحت چار آبدوزیں چین میں اور باقی چار پاکستان میں تیار کی جائیں گی،ہنگور کلاس کی یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہیں، اور طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

  • وزیر صحت خواجہ عمران نذیرکا گوجرخان کا دورہ،صحافیوں کے تلخ سوالات پر نالاں

    وزیر صحت خواجہ عمران نذیرکا گوجرخان کا دورہ،صحافیوں کے تلخ سوالات پر نالاں

    گوجرخان (قمرشہزاد) وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و آبادی اسماء ناز عباسی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو کے ہمراہ پیرامیڈیکل سٹاف نے انکو ایمرجنسی، فارمیسی، اور دیگر وارڈز کا معائنہ کروایا اور بریفنگ دی،

    اس موقع پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سی ایم پنجاب کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں اصلاحات لانے کے لیے کوشاں ہیں، جبکہ کلینک آن وہیل کی گاڑیاں گھر گھر جا کر علاج معالجے کی سہولیات باہم پہنچا رہی ہیں۔ جبکہ سی ایم کے احکامات پر مزید ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں اور انکی ہدایات پر شعبہ صحت کے حوالے سے شہریوں کے درپیش مسائل اور دیگر حوالوں سے شکایات کے ازالے کے لیے انکوائریز کا پراسس جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کے اندر فیصلہ کرکے سزا و جزا کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر صحت کے دورے کے موقع پر بینظیر ہسپتال کے ڈاکٹر رفاقت حسین نے اپنے اکلوتے بیٹے کے قتل کیس کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کے ڈاکٹرز کی جانب سے ایم ایل سی میں ہوشرباء بےضبطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے میڈیکلولیگز سرجن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی رپورٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی مقدمے کا اندراج ہو چکا ہے جس پر وزیر صحت نے کہا کہ اگلے 72 گھنٹوں میں اس معاملے کی شفاف انکوائریز تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں مقامی صحافیوں نے ہسپتال کے دیگر عملے کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت ستانی کے متعلق انہیں آگاہ کیا جس پر انھوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایات کیں کہ جو بھی ثبوت اپکو فراہم کیے جائیں تو انکے مطابق اگر واقعی الزامات سچ ثابت ہوتے ہیں تو فوری طور پر سخت کاروائی کی جائے۔

    مزید صحافیوں کی جانب سے ان پر سوالات کی سخت بوچھاڑ کی گئی جس پر وہ غصے میں آ گے اور ڈیوٹی پر معمور سکیورٹی سٹاف نے دھکے دئیے اور وزیر صحت چبھتے تلخ سوالات سے نالاں ہو کر رخصت ہو گے۔

  • علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے

    علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی کے ورکرز نے اڈیالہ کے باہر دھرنا دے دیا،اڈیالہ جیل کی دیواروں پر،ہلہ بول ،ہلہ بول کے نعرے لگائے جا رہے ہیں –

    عمران خان کی بہنوں نے بھارتی میڈیا پر جو اسکرپٹ بیان کیا تھا اس پر عمل شروع کردیا گیا؟ علیمہ خان کی سربراہی میں اڈیالہ کے باہر جتھوں کے ہمراہ انتشاری نعرے لگائے جارہے ہیں،جیل پر حملے کے لئے اُکسایا جارہا ہے،جبکہ علیمہ خان کے بیانات کو ایک بار پھر انڈین میڈیا پر کوریج دی جا رہی ہے،علیمہ خان کا فیلڈ مارشل پر دیا گیا بیان انڈین میڈیا پر چلایا جا رہا ہے جس میں علیمہ خان کہتی ہیں کہ صرف عاصم منیر کا قانون چلایا جا رہا ہے،عمران خان کی بہنوں کو ان سےملنے سے روک دیا گیا۔

    ادھر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا ہے کہ ہر منگل کو ہمیں یہاں روکا جاتا ہے، ہم کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کر رہے، احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس اور کیا راستہ بچا ہے۔بانی کا مطالبہ آئین کی بحالی، جمہوریت کی بحالی اور رول آف لا ہے، افغان ٹریڈ بند ہونے سے کتنے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، عدلیہ کو آزادی کے دائرے سے ہی باہر نکال دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں، قانون کے مطابق ہمیں ملاقات کی اجازت دے دیں، بانی کو اگر یہاں سے کہیں اور شفٹ کریں گے تو کیا باقی ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے؟حکومت بتائے میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کیا سیاسی بات کی، سیاسی باتیں تو پارٹی کے لوگوں سے کی جانی چاہیےہم کوئی دہشتگرد نہیں ہیں، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، انہوں نے واٹر کینن کا استعمال کرکے ہم لوگوں کو زخمی کیا، پنجاب پولیس دہشتگرد پولیس ہے، ملاقات نہیں کراتے نا کرائیں ہم پرامن بیٹھے ہیں آج کمبل بھی لائے ہیں، سارا پاکستان مجبوری میں ہے، پولیس مجبور ہے میڈیا مجبور ہے لیکن ہم مجبور نہیں ہیں کیونکہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے ” آزادی یا موت ” ۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے ہمارا ایمان اللہ پر ہے ، اللہ ہمارے ساتھ ہے ، حق کے ساتھ ہے، ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے ، میں نے کوئی سیاسی بات نہیں کی نہ ہی مجھے کسی نے اس دن باہر روکا تھا میں ایک آزاد خاتون ہوں ، میں عمران خان کی بہن ہوں ، مجھے کوئی بھی بات کرنے سے نہیں روک سکتا ، کیا کوئی ہے جو مجھے روک سکے ؟ مجھے اپنی مرضی سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

  • کتوں کے ذریعے خرگوش کے غیرقانونی شکار پر 19 افراد گرفتار

    کتوں کے ذریعے خرگوش کے غیرقانونی شکار پر 19 افراد گرفتار

    راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں وائلڈ لائف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کے ذریعے خرگوش کے غیرقانونی شکار میں ملوث 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    وائلڈ لائف حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جہاں ملزمان جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شکار میں مصروف تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کی گئی اور قانون کے مطابق ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ تاہم ملزمان نے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا، جس پر وائلڈ لائف حکام نے انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چونترہ منتقل کیا۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے ملزمان کو باضابطہ حراست میں لینے سے انکار کر دیا اور معاملے میں چالان جاری کرنے کی سفارش کی۔ اس دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب ملزمان نے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب وائلڈ رینجرز کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔ گاڑی میں خواتین افسران بھی موجود تھیں، جس پر وائلڈ لائف حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔وائلڈ لائف حکام نے واضح کیا ہے کہ جنگلی حیات کا غیرقانونی شکار ناقابلِ ضمانت جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

  • گوجرخان،وزیراعلیٰ کے درختوں کی کٹائی پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے

    گوجرخان،وزیراعلیٰ کے درختوں کی کٹائی پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے

    گوجرخان (قمرشہزاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستمبر 2025 میں درختوں کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کی تھی، لیکن اس کے باوجود گوجرخان سوار حسین شہید سٹیڈیم کے باہر لگے تیس سال پرانے سدا بہار السٹونیا کے بیش قیمتی تناور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرکے قتل عام کیا گیا۔ جبکہ درختوں کی کوئی بھی ارادہ زمہ داری لینے سے گریزاں ہے،

    ذرائع کے مطابق سٹیڈیم تحصیل سپورٹس آفس کے زیر انتظام ہے جو باہر دوکانات کا کرایہ بھی وصول کرتے ہیں۔ مزید براں اسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیر نگرانی بولی بھی ادارہ ہذا کرتا ہے، جبکہ مذکورہ جگہ لیز پر دی گئی ہے جسے درخت کاٹنے کے بعد ہموار جگہ پارٹی کے حوالے کرنا ہے۔ تاہم مقامی یا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نہ تو درخت کاٹنے کی زمہ داری قبول کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی وضاحت دی جا رہی ہے۔ اس تمام تر صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی جس پر انھوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی درختوں کی کمی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے نئے درخت لگانے کے بجائے یہاں درختوں کو کاٹا جا رہا ہے، انسانی درختوں کو کسی دوسری جگہ شفٹ کیا جا سکتا تھا جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ستو پی کر سوئے ہیں۔ درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ درختوں کا قتل عام حکومت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے اداروں کا کردار درختوں کی کٹائی روکنا، جنگلات کا تحفظ کرنا، اور نئے درخت لگانا ہے، لیکن حقائق کے برعکس متعلقہ حکام اس میں ناکام نظر آتے ہیں۔

  • پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق جاری

    پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق جاری

    راولپنڈی:پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری ہے جو 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق “وارئیر-IX” جو 28 نومبر کو شروع ہوئی ہے، 14 دسمبر تک جاری ہے، دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان انٹر آپریبلٹی میں اضافہ اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چین کے دیگر سینئر عسکری حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی،تقریب کے دوران مہمانوں کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مختلف مراحل سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں شرکا نے دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف انسداد دہشت گردی ڈرلز کا مشاہدہ کیا۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا گیا یہ مشترکہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کی افواج کے مشترکہ عزم کی تجدید ہے۔

    سوشل میڈیا کمپنیز کے عدم تعاون پر حکومت کا سخت کارروائی کا عندیہ

  • صاحب اختیار لوگ اگر  سمجھتے ہیں تو  ہمارے ساتھ مذاکرات کریں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

    صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے –

    بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ فیض حمید ایک ادارےکے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ایک وزیر اعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، پرسوں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کیا گیا-

    بلاول بھٹو نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا ہے، یہ لوگ تصدیق شدہ چور ہیں، جب ہماری حکومت آئےگی تو اس کا حساب کتاب کیا جائےگاساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے مائنس بانی پی ٹی آئی کیا جائے، یہ 1947 سے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں، 9 اپریل 2022 سے ان کا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو بانی پی ٹی آئی سے عشق کرتی ہے، ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کہ کس وقت تک بیٹھنا ہے اور کس وقت تک نہیں،حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ نوجوان پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، ساڑھے تین سال سے کیا جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے-

    ناروے کے سفیر کی ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت، وزارت خارجہ کا سخت ڈیمارش جاری

  • کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    کہوٹہ،مسافر وین دریا میں گر گئی، 3 مسافروں کی موت

    سدہنوتی ، کہوٹہ آزاد پتن روڈ کے قریب وین دریامیں گرنے سے3افرادجاں بحق ہوگئے

    مسافر ہائی ایس وین۔ہجیرہ سے راولپنڈی کی طرف سفر کر رہی تھی ۔گاڑی میں عملہ سمیت 18 افراد سوار 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیوٹہ منتقل کردیا گیا ہے،باقیوں کی تلاش جاری ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل آئے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے 3 لاشیں دریا سے نکال لی ہیں اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔