Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین حادثے کا شکار

    راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین حادثے کا شکار

    راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین حادثہ 10 اہلکار زخمی، رورل ہیلتھ سینٹر منتقل

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین کو حادثہ پیش آیا جس میں 10 اہلکار زخمی ہوئے زخمی اہلکاروں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا-

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،حادثہ وین کا ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی،وین فیصل آباد سے زیر تربیت اہلکاروں کو لے کر ٹریننگ سینٹر روات جارہی تھی-

  • راولپنڈی ٹریفک حادثہ 9افراد جان بحق

    راولپنڈی ٹریفک حادثہ 9افراد جان بحق

    راولپنڈی سے چکوٹھی جانے والی مسافر وین تھانہ چھتر کلاس کی حدود میں کوہالہ ضامن آباد کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس میں 3 بچوں سمیت 9 افراد جانبحق ۔

    جبکہ 16 افراد زخمی ۔زخمیوں کو ایمز اور سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • غیر قانونی طور پر گٹکا سپلائی کرنیوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں

    غیر قانونی طور پر گٹکا سپلائی کرنیوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں

    راولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیم کا ننکاری بازار میں معروف ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ۔62000 ساشے گٹکااور 720جعلی اور غیر قانونی انرجی ڈرنکس کی بھاری مقدار تلف کر دی گئی۔ مضر صحت گٹکے کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا گیا ہے۔ مزید کارروائیوں میں گجر خان، غزنی روڈ اور راول ٹاؤن میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔

    حفظان صحت کے ناقص انتظامات پر 7 یونٹس کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔معمولی نقائص پر 32 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ گٹکا ایک خاموش زہر قاتل، کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔

  • راولپنڈی پولیس کے ایک ہی ہفتہ  کے دوران تین مبینہ پولیس مقابلے

    راولپنڈی پولیس کے ایک ہی ہفتہ کے دوران تین مبینہ پولیس مقابلے

    راولپنڈی پولیس کے ایک ہفتہ کے دوران تین مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔پولیس ایک اور نیوٹاون کے علاقہ ڈبل روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کا دعویٰ کیا ۔19 مئی کو تھانہ بنی، 21 مئی کو تھانہ رتہ امرال اور آج نیو ٹاون میں پولیس کا مبینہ ایکشن ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تینوں مبینہ مقابلوں میں پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    شہری نے ڈولفن ٹیم کو موبائل سنیچنگ کی اطلاع دی جس پر ڈولفن فورس نےموٹرسائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا۔پولیس کو تعاقب کرتا دیکھ کے ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
    زخمی شخص کے قبضہ سے مبینہ 03 موبائل فون اور پسٹل برآمد ہونے کا دعوی۔زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی شناخت پریڈ کروائ جاۓ گی۔

  • انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد

    انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد

    انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر ،سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ریڈیو اسٹیشن88.6 ،کانسٹیبل غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول،ون ونڈو لائسنسنگ سسٹم اور پولیس ویلفیئر مرکز سمیت دیگراہم برانچز کا معائنہ بھی کیا۔ریڈیو اسٹیشن88.6 کے معائنہ کے دوران شہریوں سے لائیو کال کے ذریعے بات چیت بھی کی۔

    صوبہ پنجاب میں پہلی بارشہریوں کو پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم فراہم کرنے پرراولپنڈی ٹریفک پولیس کی تعریف کی۔ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔

    ٹریفک پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کوسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔راولپنڈی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی

    ون ونڈو لائسنسنگ سسٹم ،پکار اپلیکشن،باڈی کیم، ای چالاننگ پیمنٹ سسٹم وغیرہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے وژن کے اہم حصے ہیں۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شبانہ روز محنت اور عوام الناس کی خدمت کے ذریعے اندرون و بیرون ملک نیک نامی اور شہرت حاصل کی ہے۔

  • راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی  کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید

    راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید

    راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے۔آپ بطور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران موذی مرض کا شکار ہوئے۔

    شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کی جاۓ گی۔شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈی ایس پی سہیل ممتاز انتہائی محنتی، ملنسار اور شفقت بھری شخصیت کے مالک تھے۔

    راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناۓ، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس
    نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

  • جڑواں شہروں میں نمازعید کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    جڑواں شہروں میں نمازعید کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد : فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی گئی نماز کے بعد کورونا کے خاتمے اور فلسطین میں امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    باغی ٹی وی : نماز عید کے بعد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نائب امیر میاں اسلم نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔

    احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں درج نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

    دوسری جانب راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی سب سے بڑا اجتماع نماز عید ہوا اور نماز کورونا ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی۔ لیاقت باغ میں نماز عید ادا کرتے ہی اسلامی جمعیت طلباء نے لیاقت باغ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی-

    مظاہرین نے حکمرانوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کیے جائیں۔ احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگے۔

  • مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی ، بغیر اندراج مقدمہ سات افراد زیر حراست

    مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی ، بغیر اندراج مقدمہ سات افراد زیر حراست

    مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی، تھانہ صادق آباد کی حدود ڈھوک کالا خان میں پولیس گردی، دو روز پہلے ہونیوالے وقوعہ کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجودمحض ایک نامعلوم شخص کی تلاش کےلئے مقامی شہری جو کہ ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں اور اسکے اہلخانہ کے گھر سحری کے وقت بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مارا گیا، بغیر لیڈی پولیس گھروں پر دھاوا بولتے ہوئے گیٹ، شیشے اور گاڑی توڑ ڈالی، خواتین کےساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان سے موبائل فونز چھین کر لے گئے،

    متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس علاقے کے بااثر افراد کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، ڈھوک کالا خان بازار میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہم نے پولیس کو بلایا تو پولیس کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اٹھا کر لے گئی جس میں ہمارا دور کا رشتے دار بھی شامل تھا ،

    کچھ لڑکے اسے چھڑانے کےلئے تھانے گئی تو مخالفین نے شرارت کرتے ہوئے پولیس کو کہا کہ باہر آپکا ملزم یاسر آیا ہوا ہے جس پر پولیس باہر آئی اور ہوائی فائرنگ ہوئی، ہمارا سرے سے اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پولیس نے اس میں ہمیں نامزد کیا ، پولیس نے چار افراد دانش اور تین نامعلوم کےخلاف ایف آئی آر درج کی۔ دانش اس وقت پولیس کی حراست میں ہے جبکہ دیگر تین (غلام نبی، حسن اور سائیں عثمان ) میں سے ایک لڑکے غلام نبی کو پہلے سے پیش کیا جاچکا ہے جبکہ ایک مزید لڑکے حسن کی پولیس نے ڈیمانڈ کی جسے بھی ہم نے کوشش کرتے ہوئے گزشتہ رات ایک بجے پیش کیاجسے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او لینے سے انکاری ہو گئے اور اسی شخص کی تلاش کا بہانہ بناتے ہوئے صبح سحری کے وقت ہمارے گھروں کا یہ حال کیا گیا، متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ سائیں عثمان کو ہم نہیں جانتے،

    پولیس نےدو روز سے ہمارے 7سے زائد افراد بغیر کسی مقدمے میں ملوث کئے حراست میں رکھے ہوئے ہیں ، یہ سب کچھ علاقے کے کچھ بااثر افراد کے کہنے پر کیا جارہا ہے تاکہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکے، راجہ زاہد ، راجہ خورشید اور راجہ جہانگیر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے پولیس کے اس اقدام کی جانچ کریں ، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

  • سی ٹی او راولپنڈی نےایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے کے لیے احکامات جاری۔

    سی ٹی او راولپنڈی نےایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے کے لیے احکامات جاری۔

    سی ٹی او راولپنڈی کے لاک ڈاﺅن کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے کے لیے احکامات جاری۔08مئی سے 16مئی تک لا ک ڈاﺅن پر عملد ر آمد کروانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

    لاک ڈاﺅن کے دوران شہر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔سی ٹی او رائے مظہرا قبال انٹر سٹی پرائیوٹ گاڑی، ٹیکسی اور رکشہ کو 50فیصد سواریوں کی گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت ہو گی۔سی ٹی او راولپنڈی

    دوران سفر ڈرائیور اور سواریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔چیف ٹریفک آفیسر رائے تمام سرکل انچارجز ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

    ایس او پیز پر عملد را ٓمد کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کورونا ایمرجنسی میں راولپنڈی پولیس نے جرات ، بہادری اور دلیری کے ڈیوٹی سر انجام دی۔

    محنتی اور ایماندار پولیس اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
    پبلک ٹرانسپورٹر کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔سی ٹی او راولپنڈی

  • وردی کا نشہ  پولیس  کا سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا

    وردی کا نشہ پولیس کا سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا

    راولپنڈی میں وردی کا نشہ پولیس کا سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا ، بے نظیر بھٹو اسپتال کی ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی. کر دی ، ایس ایچ او آر اے بازار کی ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی ، ڈاکٹرز اور پرا میڈیکل سٹاف نے کام چھوڑ دیا. سب انسپکٹر نے دھمکیاں لگاتے ہوئے کہا کہنسی پی او راولپنڈی کی مرضی کے بغیر شہر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا،بے نظیر بھٹو اسپتال میں پولیس کے ہنگامہ آرائی سے مریضوں خوف ہراس پھیل گیا. توڑ پھوڑ راولپنڈی بے نظیر ہسپتال ہوئی، عام شہری نے نہیں بلکہ مبینہ طور پر پولیس کے ایک شیر جوان نے وردی کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹروں کو پولیس کے اختیارات کے حوالے سے خوب دھمکایا

    اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کی کال دے دی، ڈاکترز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی بند کرکے ایس ایچ او آرا بازار کے خلاف احتجاج شروع کردیا.