راولپنڈی، 3 فروری 2021ء: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈکا اعلان کردیاہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔
سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ:
اوپنرز: عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)
مڈل آرڈر بیٹسمین: اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ)
آلراؤنڈرز: فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)
وکٹ کیپرز: محمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)
اسپنرز۔ نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان)
فاسٹ باؤلرز: حارث رؤف (ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)۔
Category: راولپنڈی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی اسکواڈ برقرار

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی افسران سے الوداعی ملاقات
سید علی اکبر ڈی پی او ناروال تعینات
سید علی اکبر نےچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا چارج چھوڑ دیا۔ چارج چھوڑنے پر چیف ٹریفک آفیسر نے افسران سے الوداعی ملاقات کی- ٹریفک وارڈنز کی جانب سے سید علی اکبر کو گلدستے اور پھول پیش کیئے گئے- چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کو ٹریفک ہیڈ کواٹر سے پولیس لائن تک تمام راستے ٹریفک سٹاف نے پھول نچھاور کیے-
چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر راولپنڈی میں 1 سال سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے- گزشتہ روز سید علی اکبر کو ڈی پی او ناروال تعینات کیا گیا-

چیئرمین پی ایچ اے کے زیر صدارت میٹنگ: پی ایچ اے راولپنڈی کو خود مختار ادارہ بنانے کا عندیہ
چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کے زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹر
کی گیارہویں میٹنگ۔میٹنگ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے تحت ڈیل ویجرز ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سے منظور شدہ سکروٹنی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں پی ایچ اے راولپنڈی کو خود مختار ادارہ بنانے کے لیے انٹرنیشنل فوڈ چین کو پی ایچ اے راولپنڈی کے بزنس پلان میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ میٹنگ میں بورڈ آف ڈائیریکٹر نے پی ایچ اے آکشن ریگولیشنز اور پارکوں، گرین بلٹس، میڈینز اور راؤنڈ اباؤٹس کے استعمال کے ریگولیشنز کی منظوری دی۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی گیارہویں میٹنگ پی ایچ اے ہیڈ آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی جس کی صدارت مشیر وزیر اعلیٰ،سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کی۔ میٹنگ میں بورڈ آف گورنرزکے ممبران اور وائس چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی ملک عابد حسین نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقائدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت کریمہ سے کیا گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے نے ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز کو خوش آمدید کہا اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سید شفقت رضا نے پی ایچ اے کی گزشتہ کارکردگی کے حوالے سے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔ جس کے بعد میٹنگ ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پی ایچ اے راولپنڈی کی دسویں بورڈ میٹنگ کی منٹس کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے تحت ڈیل ویجرز ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سے منظور شدہ سکروٹنی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔
بورڈ نے پی ایچ اے آکشن ریگولیشنز اور پارکوں، گرین بلٹس، میڈینز اور راؤنڈ اباؤٹس کے استعمال کے ریگولیشنز کی منظوری دی۔ میٹنگ میں پی ایچ اے راولپنڈی کو خود مختار ادارہ بنانے کے لیے انٹر نیشنل فوڈ چین کو پی ایچ اے راولپنڈی سے منسلک کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر ایجنڈاآئٹمز کی منظوری دی۔ آخر میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ہارٹیکلچر اینڈ ٹورازم و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے پی ایچ اے راولپنڈی کو آئندہ چند سالوں میں معاشی طور پر خودمختار ادارہ بنانے کا عز م ظاہر کیااور تما م بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

گداگرمافیا کا اسلامآباد میں راج، پولیس موثر کاروائی میں ناکام!
اسلام آباد میں بھکاریوں کی پکڑ دھکڑ کا معامسلسلہ شروع ہو چکا ہے- بھکاریوں کی طرف سے کھیپ کا راولپنڈی سے سپلائی کا انکاشاف کیا گیا ہے- بھکاریوں نے اپنے ڈیرے روات، اڈیالہ، چکری روڈ کے قرب و جوار میں ڈال رکھے ہیں- راولپنڈی پولیس جڑواں شہروں میں سپلائی ہونے والے گداگروں کے خلاف کاروائی میں ناکام رہی ہے-
جڑواں شہروں کے ٹریفک سگنلز پر نظر آنے والے پیشہ ور گداگرراولپنڈی سے ٹھیکیداروں کی مدد سے اسلام آباد داخل ہوتے ہیں- وفاقی پولیس نے متعدد بار گداگروں کے خلاف کاروائیاں کی اور مقدمات کابھی اندراج کیا – راولپنڈی پولیس کے صدر زون کے نااہل افسران کی بدولت جڑواں شہروں میں گداگروں کی تعداد میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- گداگروں کے ٹھیکداروں کی جانب سے پولیس کے کرپٹ افسران کو منتھلی بھی دی جاتی ہے، زرائع
کچھ سال ستمبر میں قبل وفاقی پولیس کے اہلکار گداگروں کی پشت پناہی کرتے پائے گئے تھے- پولیس کے ایک اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبلز کو گرفتار کیاگیاتھا- راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تاحال ایسی کوئی کاروائی عمل میں نہی لائی گئی- راولپنڈی میں قائم گداگروں کی پناہ گاہوں کے خلاف ایکشن لے کرمعاشرے کے ناسور پر قابو پایا جاسکتاہے – آر پی او، سی پی او اور ایس پی صدر کی جانب سے تاحال گداگروں کے خلاف کوئی حکمت عملی نہی اپنائی گئی-
زرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے گداگروں کی کھیپ راولپنڈی خصوصی طور پر منگوائی جاتی ہے- گداگروں کی کھیپ میں معزور افراد، عورتیں اور بچے شامل ہوتے جو معائدے کے تحت لائے جاتے ہیں- معزور بچوں کے والدین اپنے بچوں کومعائدے کے تحت ٹھیکے پر دیتے ہیں- مافیا صبح کے وقت گاڑیوں میں پیشہ ور گداگروں کو مختلف شاہراہوں کے سگنلز، شاپنگ مالز پر چھوڑتے ہیں- عورت اور بڑے بچوں کے ساتھ ایک ایک معصوم اورکمسن بچہ ، معذورشخص حوالے کرتے ہیں- معصوم اور کمسن بچوں کو بے ہوشی کی ادویات دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ سارا دن سوتے ہیں- گداگروں سے زیادہ ترمعائدے 5 سے 6 ماہ کا کیا جاتا ہے- معائدے کے اختمام پر گداگروں کو گاڑیوں پر واپس پنجاب کے علاقوں میں واپس چھوڑ دیا جاتا ہے-

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس وکلاء کے ڈگریوں کے حوالے سے کیا اہم انکشافات ہوئے ہیں؟
راولپنڈی :- جوڈیشل کمپلکس میں 4 خواتین سمیت 28 وکلاء کی ڈگری جعلی نکل آئی ہے.
جوڈیشل کمپلکس میں 491 کیسسز میں عدالت میں پیش ہونے والے بیرسٹر صائم سیلم بیگ کی ڈگری بھی جعلی نکل آئی ہے. نام اور بھیس بدل کر جوڈیشل کمپلکس کام کرنے والی صباء کنول کی ڈگری بھی جعلی نکل آئی ہے.
20 وکلاء کے پاس پنجاب یونیورسٹی، 5 وکلاء نے کراچی جبکہ 1 وکیل کی اسلامی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پیش کی تھی. ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے.
جعلی خاتون وکیل کے خلاف تھانہ سول لائن نے گزشتہ برس 20 اکتوبر کو بھی مقدمہ درج کیا تھا، جعلی بیرسٹر میاں ممتاز حیسن کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ برس 26 جون کو مقدمہ درج کیا تھا.
جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاء کی تصاویر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مرکزی گیٹ پر بھی آویزاں کر دی ہیں.

راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی، اغوا ہونے والا 7 سالا بچہ بازیاب
بھاری تاوان کی خاطر ٹیکسلا سے اغواء ہونے والا 7 سالہ بچہ بازیاب ہو گیا ہے اور اغواء کار گرفتار کر لیا گیا ہے.
اغواء کاروں نے 12 جنوری 2021 کو بچے کو اغواء کرکے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا. سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی پوٹھوہار سید علی کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جنھوں نے 9 روز کی مسلسل محنت سے اغواء کار کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا ہے.
ایس پی پوٹوھار نے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ، اغواء کار نے بچے کو چیز دلانے کے بہانے اغواء کیا تھا.
انہوں نے کہا کہ بچے کی بازیابی پر سی پی او محمد احسن یونس رات گئے ٹیکسلا پہنچے ، بچے سے بات چیت کی اور اسے خود والدین کے حوالے کیا ہے، بچوں پر تشدد اور اغواء جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، سنگین جرم کے ملزمان کڑی سزا کے مستحق ہیں.سی پی او محمد احسن نے کہا کہ والدین کو ان کا پھول واپس دلانے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، ایس پی پوٹھوہار اور تمام ٹیم شاباشی کی مستحق ہے.
بچے کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ کنے راولپنڈی پولیس کو زبردست خراج تحسین کی پیشکش کی ہے.
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا پر گھیرا تنگ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں آپریشن کیا ہے، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ، مضر صحت رنگ اور زائد المعیاد مصالحہ جات ضبط کیے گئے ہیں.
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹی دودھ کی سٹوریج اور فروخت پر 2 ڈیری شاپس کو سیل کیا گیا ہے. ناقص رنگوں اور کیمیکلز سے مٹھائیاں بنانے پر سویٹ شاپ کو سیل کیا گیا ہے.
رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ناقص سٹوریج پر بیسٹ ون کیش اینڈ کیری کو سیل کیا ہے.حفظان صحت کے ناقص انتظامات پر 10 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں. معمولی نقائص پر 66 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صحت دشمن عناصر کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بین الاقوامی ابراہیم ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی، پولیس یونیفارمز، وائرلیس سیٹس انٹرنیشنل پاسپورٹ، رہائشی ویزے و پرمٹ ، جعلی نمبر پلیٹس ، وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی و موٹرسائیکل اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں.
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ابراہیم جبکہ ساتھی ملزمان میں محمد جاوید اور سکندر ابراہیم شامل ہیں. سی پی او محمد احسن یونس نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا.
پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے. گینگ کے ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ریکی کرتے، ان کا پیچھا کرتے اور ویران جگہ پر مسافروں کو لوٹ لیتے تھے.
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے دوران اپنے آپ کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے کیلئے پولیس یونیفارم، ریوالونگ لائٹ اور وائر لیس سیٹ کا استعمال کرتے تھے. گینگ نوسر بازی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے جو بینکوں میں سادہ لوح شہریوں سے رقم گنتے وقت نوسربازی و دھوکے سے رقم نکال لیتے تھے.پولیس کے مطابق ملزمان نے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں. ملزمان نے تفتیش کے دوران ملائیشا ، دبئی ، انڈونیشیا، انگلینڈ ، مسقط اور دیگر یورپی ممالک میں اسی طرز کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے. گینگ کے ملزمان مختلف زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور آئس و ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں.
ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ
ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا.بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے

راولپنڈی ، بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت و نوسرباز گینگ کے ، ملزمان گرفتار
تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی ، بین الاقوامی و بین الصوبائی ابراہیم ڈکیت و نوسرباز گینگ کے 03 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی ، پولیس یونیفارمز ، وائرلیس سیٹس ، انٹرنیشنل پاسپورٹ، رہائشی ویزے و پرمٹ ، جعلی نمبر پلیٹس ، وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی و موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ۔گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ ابراہیم جبکہ ساتھی ملزمان میں محمد جاوید اور سکندر ابراہیم شامل ہیں،
سی پی او محمد احسن یونس نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،
گینگ کے ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ریکی کرتے ان کا پیچھا کرتے اور ویران جگہ پر مسافروں کو لوٹ لیتے تھے، ملزمان واردات کے دوران اپنے آپ کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے کیلئے پولیس یونیفارم، ریوالونگ لائٹ اور وائر لیس سیٹ کا استعمال کرتے تھے،گینگ نوسر بازی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، جو بینکوں میں سادہ لوح شہریوں سے رقم گنتے وقت نوسربازی و دھوکے سے رقم نکال لیتے تھے ،
ملزمان نے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں،ملزمان نے تفتیش کے دوران ملائیشا ، دبئی ، انڈونیشیا، انگلینڈ ، مسقط اور دیگر یورپی ممالک میں اسی طرز کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا، گینگ کے ملزمان مختلف زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور آئس و ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں،
ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش





ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کیا کرتی ہے؟ صحافی کے ساتھ کیا بیتی
ایسا کئی بار دیکھنے میںآئا ہے کہ بہت سے لوگوں کے ساتھ وارداتیں ہوتی ہیں اور وہ اس کی رپورٹ لکھوانے کیلئے تھانے جانے ست گھبراتے ہیں ، اس کی وجہ صرف پولیس رویہ ہے ، کئی دفعہ ایسا ہوا کہ ملزم تو پکڑا نہیں جاتا مدعی تھانے کے چکر لگا لگا کت تھک جاتا ہے ایسا ہی کچھ راولپنڈی میںہوا ہے
راولپنڈی، تھانہ روات کی حدود میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں جاری ہیں ، کلر سیداں روڈ ڈھوک میجر سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار ڈکیت ہزاروں روپے چھین کر با آسانی فرارہو گئے ، تین ڈکیٹوں نے گن پوائنٹ پر بیکری مالک کو لوٹ لیا
نجی ویب نیوز چینل 51 کے نمائندے سے بھی وڈیو کیمرہ، کیش اور قیمتی دستاویزات گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے
ایس ایچ او روات کا متاثرہ شخص کو تھانہ آکر درخواست دینے کا بھی مشورہ ، روات کی حدود میں ڈکیتیاں آئے روز کا معمول بن گئیں جبکہ پولیس صرف کچی رپورٹ بنانے میں مصروف ہے













