Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،خطرناک مجرم گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،خطرناک مجرم گرفتار

    راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 05موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک و منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان میں نعمان بٹ عرف طفیل اور نعمت اللہ عرف گلی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 5 0موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی ٹیکسلا،ایس ایچ اوواہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

    راولپنڈی:تھانہ روات پولیس کی کاروائی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ،شیشہ سینٹر مالک سمیت04ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز و دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران شیشہ نوش کرنے والے04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شیشہ سینٹر کا مالک واجد منیر جبکہ دیگر ملزمان میں حمزہ عباس،انوار احمد اور دانیال رفاقت شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے3 حقے، 6شیشہ فلیوراور متعلقہ سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی : تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02منشیات فروش طاہر خان اور عظیم کو گرفتا رکر لیا، ملزم طاہر خان کے قبضہ سے01کلو135گرام ہیروئن جبکہ ملزم عظیم کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوگوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

    تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم اور کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان سمیت 03 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان بابر کھوکھر اور احتشام گلزار کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے صدر بیرونی پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ دوسری کاروائی کے دوران صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم محسن خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈکے دوران ملزم صفدر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر صدر بیرونی پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    پوٹھو ہار ڈویژن پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار پتنگیں اور ڈور یں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں او ر پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان یاسر اعجاز اور چوہدری فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم یاسر اعجاز کے قبضہ سے40پتنگیں جبکہ ملزم چوہدری فیضان کے قبضہ سے30 پتنگیں برآمد ہوئی،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حمزہ ساجد اور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم حمزہ ساجد کے قبضہ سے20پتنگیں اور01ڈور جبکہ ملزم سلیمان خان کے قبضہ سے32پتنگیں اور01ڈور برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،10ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عدنا ن اقبال کو گرفتار کر کے01 پستول30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او نیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شایان اور ملک نعمان کو گرفتار کر لیا، ملزم شایان کے قبضہ سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن جبکہ ملزم ملک نعمان کے قبضہ سے01پستول30بور برآمد کر لیا،ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شجاعت احمد اور آفتاب احمد کو گرفتار کر کے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،ایس ایچ او ٹیکسلانے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران خان کو گرفتار کر کے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر کے 01رائفل12بور برآمد کر لی،ایس ایچ ا وکلرسیداں نے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملز م فخر شاہ کو گرفتار کر کے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر کے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بختیار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پر ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے53لیٹر شراب،590گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے منصف سے20لیٹر شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے عمر فاروق سے10لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے دلاور خان سے03لیٹر شراب،دولت خان سے200گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے نعیم سے10لیٹر شراب، اسلم مسیح سے05لیٹر شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے دائم کروبی سے05لیٹر شراب، تھانہ آراے بازار پولیس نے وحید عباس سے150گرام چرس، طاہر خان سے240گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

  • روات پولیس کی بڑی کارروائی، خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل

    راولپنڈی/ تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار کر لیا،مقتولہ کنول یاسمین کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ جبکہ ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ روات پولیس کو محمد عرفان نامی شخص نے درخواست دی کہ اس کی بہن مسماۃ کنول یاسمین نے چند روز قبل نیا گھر خریدا جس وجہ سے مقتولہ اور اس کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑا چل رہا تھا،نیاز احمد نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اس کی بہن کو قتل کر دیا،جس پر روات پولیس نے مقدمہ درج کیا.

    ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم نیاز احمد کوگرفتار کر لیا، ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے قرار واقعی سز ادلوائی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

  • نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کی نماز جنازہ ادا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کی نماز جنازہ ادا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کی نماز جنازہ ادا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ جنازے کے بعد آبائی گاؤں کے قبرستان میں تدفین کا عمل جاری ہے

    سابق جج ارشد ملک کا گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال ہوا تھا،سابق جج ارشد ملک کئی دنوں سے بیمار اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے دسمبر 2018 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی، اس فیصلے کے بعد مریم نواز نے ان کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں انھیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں سزا دینے کے لیے ان پر دباؤ تھا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد ملک کو ان کے مس کنڈکٹ کی وجہ سے احتساب عدالت کے جج کے طور پر کام کرنے سے روکتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا، ارشد ملک ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد میں تعینات ہوئے اور وہ لاہور ہائی کورٹ کے ہی ماتحت تھے۔

    جج ویڈیو کیس میں ارشد ملک نے 3 اکتوبرکو برطرفی کو پنجاب سب آرڈی نیٹ جوڈشری سروس ٹریبونل میں چیلنج کردیا تھا،درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو چیلنچ کیا گیا،انتظامی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات پر جج ارشد ملک کو برطرف کیا گیا تھاجج ارشد ملک نے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی کہ مس کنڈکٹ کا مرتکب نہیں ہوا فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،

    ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی. احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، بعد ازاں جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا گیا تھا

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے

    ن لیگ نے مرنے کے بعد بھی ارشد ملک کو نہ چھوڑا،سنئے اہم تجزیہ مبشر لقمان کی زبانی

  • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ

    راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ

    رواں ہفتے کے دوران نیسپاک اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے پورے روٹ کا دورہ کریں گے

    2 دنوں پے مشتمل اس دورے میں پورے منصوبہ کے ڈیزائن، حاصل کی جانے والی زمین اور تمام تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

    وزیر اعلیٰ پنجاب، سردار عثمان بزدار رنگ روڈ منصوبہ میں ذاتی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں

    منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ ہوتے ہیں

    راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ میں آنے والی تمام قبروں اور مزارات کے تقدس کا مکمل خیال رکھا جائے گا

    اگر کسی بھی روٹ پے کوئی قبر یا مزار آئے گا تو اس کا کوئی انجینئرنگ حل تلاش کیا جائے گا

    منصوبہ کے بڈنگ کے عمل کے کاغذات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

    قانونی ماہرین ان کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں

  • تھانہ نیو ٹاؤن گاڈی پرفائرنگ اہم پیش رفت قتل دو ملزمان گرفتار۔

    تھانہ نیو ٹاؤن گاڈی پرفائرنگ اہم پیش رفت قتل دو ملزمان گرفتار۔

    تھانہ نیو ٹاؤن کالی ٹینکی کے قریب میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، پولیس

    نامعلوم ملزمان نے سید پور روڈ کالی ٹینکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے عمران شوکت کو قتل جبکہ خاتون کائنات فیاض کو شدید زخمی کر دیا تھا،پولیس

    قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ مقتول عمران شوکت کے بھائی عدنان شوکت کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس

    سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، پولیس

    ایس پی راول کی زیرنگرانی تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا،پولیس

    ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی، ایس ایچ او

    سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری رہیں گی،ایس پی راول رائے مظہر اقبال

    ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی راول، ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش

    ترجمان راولپنڈی پولیس

  • چار سالہ بچے سے ذیاتی کرنے پر24 گھنٹے میں گرفتار

    چار سالہ بچے سے ذیاتی کرنے پر24 گھنٹے میں گرفتار

    تھانہ روات پولیس کی کاروائی، 04 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم فیصل عباس 24 گھنٹے میں گرفتار، پولیس

    میں اور میری بیٹی کام کے سلسلہ میں باہر گئیں جبکہ میرے بیٹے 10 سالہ محمد آکاش اور 04 سالہ مہتاب گھر پرموجود تھے، متاثرہ بچے کی والدہ

    پڑوسی فیصل عباس نے گھر میں داخل ہو کر 04 سالہ بیٹے مہتاب کو زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعیہ مقدمہ

    ملزم فیصل عباس زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا، مدعیہ مقدمہ

    متاثرہ بچے کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے متاثرہ بچہ کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، پولیس

    ایس ڈی پی اوصدر اے ایس پی سعود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او روات نے مرکزی ملزم فیصل عباس کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، پولیس

    ایس پی صدر ڈویژن کی طرف سے اے ایس پی صدر سرکل اور روات پولیس کو شاباش،

    ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد

    ترجمان راولپنڈی پولیس

  • راولپنڈی بورڈ دسویں کے امتحانات کا آغاز  اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی بورڈ دسویں کے امتحانات کا آغاز اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات 7 نومبر سے شروع ہوں گے تفصیلات کے مطابق

    ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپ آن لائن کر دی گئی ہیں

    رول نمبر سلپ تمام امیدواران کے متعلقہ پتے پر ارسال کردی گئی ہیں

    میٹرک کے سال 2020 کے سالانہ امتحانات میں 13ہزار 101امیدوار شریک ہوں گے،

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے 53 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں، راولپنڈی بورڈ

  • شرم آنی چاہئے، کھاتے اور لوٹتے پاکستان کا ہیں، بیانیہ دشمنوں کا،وفاقی وزیر ہوا بازی

    شرم آنی چاہئے، کھاتے اور لوٹتے پاکستان کا ہیں، بیانیہ دشمنوں کا،وفاقی وزیر ہوا بازی

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکو شرم آنی چاہئے، کھاتے، لوٹتے پاکستان کا ہیں اور بیانیہ پاکستان دشمنوں کا بیان کرتے ہیں،یہی ففتھ جنریشن وار ہے،یہی یہودوہنود کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں خانہ جنگی پیدا کی جائے لیکن محب وطن پاکستانی نہیں ہونے دیں گے ،پوری قوم ، محب وطن پاکستان اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے

    وفاقی وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ اوماڑہ شہدا ہمارے ہیروز ہیں،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،گزشتہ روز جلسے میں غیرمناسب زبان استعمال کی گئی، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی،

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ کھل کر سامنے آئے ہیں، پی ڈی ایم نے پاکستان، افواج کے خلاف بات کی، جو بیانیہ مودی کا ہے وہی کل کے جلسے میں بیان کیا گیا،انکا پاکستان اور پاکستانیت سے کوئی تعلق نہیں،

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

    نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے،ن لیگ کے خلاف کیا کام ہونا چاہئے؟ شیخ رشید بول پڑے

    افواج پاکستان کو نشانہ بنانے والے مذموم عناصر کو ہمیں جواب دینا آتا ہے، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

  • راولپنڈی، پولیس پر فائرنگ ڈاکوؤں کو مہنگی پڑ گئی

    راولپنڈی، پولیس پر فائرنگ ڈاکوؤں کو مہنگی پڑ گئی

    راولپنڈی. تھانہ صادق آباد کی حدود میں پولیس گشت کے دوران ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکوہلاک ہوگیا،پولیس نیدو ملزمان گرفتارکر لئے،دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ایس پی راول ڈویڑن رائے مظہر اقبال نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ صادق آباد کے علاقہ قیوم آباد میں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کی پولیس پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان کو چیکنگ کے لئے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور دوملزمان گرفتارہوئے۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت منظر عرف اسامہ کے نام سے ہوئی ہے اورگرفتار ہونے والے ملزمان میں آفتاب اور کامران شہزاد ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ایک موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں جیل جا چکے ہیں، ملزمان 2012 میں پولیس کانسٹیبل شاہد ضمیر کی شہادت میں بھی ملوث ہیں۔ڈکیت گینگ راہزنی، ڈکیتی، شاپس رابری اور کیش سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ایس پی نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈکیتوں کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان سے ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔مظہر اقبال نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس اپنی جان کی پروا کئے بغیر سرگرم عمل ہے۔خطرناک ملزمان کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے اور گرفتاری پر سی پی او کی ایس پی راول، ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

  • راولپنڈی، فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص قتل دوسرا زخمی

    راولپنڈی، فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص قتل دوسرا زخمی

    راولپنڈی۔ تھانہ گوجر خان کے علاقہ سروس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخض قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہوئے پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہچنے اور امدادی ٹیموں نے جاں بحق و زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ایس پی صدر ضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والے شخض کی شناخت اسماعیل خان کے نام سے ہوئی جبکہ عثمان علی زخمی ہے جہنیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ فرانزک ٹیموں اور تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا تاہم ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ایس پی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اور ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔