Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:پولیس کی کارروائی، ٹاؤٹ بن کر لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گرفتار

    سرگودھا:پولیس کی کارروائی، ٹاؤٹ بن کر لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گرفتار

    سرگودھا:پولیس کی کارروائی، ٹاؤٹ بن کر لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گرفتار
    سرگودھا:پولیس لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر پولیس کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر ان سے پولیس کے نام پر ناجائزمالی فائدہ حاصل کرتے ہیں تھانہ سٹی بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم شہزاد حسن ولد مظفر علی قوم گوندل سکنہ چک نمبر13شمالی نے مختلف لوگوں سے پولیس کے نام پر پیسے لیے ہیں اور مقامی پولیس کو مختلف حیلے بہانوں سے ناجائز کام کیلئے ابھارتا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد حسن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف لوگوں سے جعلسازی سے رقم ہتھیانے اور پولیس کو رشوت دینے کے الزامات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس معاملہ کی تحقیق کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کی زیرنگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • بھیرہ۔۔۔ پانچ بچوں کی ماں نسرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تحصیل ہسپتال بھیرہ میں دم توڑ گئی ۔

    بھیرہ۔۔۔ پانچ بچوں کی ماں نسرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تحصیل ہسپتال بھیرہ میں دم توڑ گئی ۔

    بھیرہ۔۔۔۔۔تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے رکشہ سوار خاتون کو کچل دیا

    بھیرہ۔۔۔ پانچ بچوں کی ماں نسرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تحصیل ہسپتال بھیرہ میں دم توڑ گئی ۔

    بھیرہ۔۔۔۔ ٹاہلی والا کا اسلم آرائیں اپنے بیوی بچوں کو رکشہ میں بھیرہ لانے کے لئے سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے رکشے کو ٹکر دے ماری

    انسپکٹر فواد علی شیرازی نے ٹرالہ ڈرائیور توقیر عباس کو حراست میں لے لیا ہے

  • سرگودھا( ) عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سرگودھا کے دیہی علاقوں میں پاک فوج اور سرکاری اداروں کے آفیسر بن کر لوگوں سے رقمیں ہتھیانے والے گینگ کے دو ملزمان خرم شہزاد اور مشتاق کاظمی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

    سرگودھا( ) عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سرگودھا کے دیہی علاقوں میں پاک فوج اور سرکاری اداروں کے آفیسر بن کر لوگوں سے رقمیں ہتھیانے والے گینگ کے دو ملزمان خرم شہزاد اور مشتاق کاظمی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

    سرگودھا( ) عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سرگودھا کے دیہی علاقوں میں پاک فوج اور سرکاری اداروں کے آفیسر بن کر لوگوں سے رقمیں ہتھیانے والے گینگ کے دو ملزمان خرم شہزاد اور مشتاق کاظمی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ ملزمان تھانہ بھاگٹانوالہ کے اے ایس آئی کو جھانسہ دے کر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے، 27 جنوبی کے رہائشی محمد امین کی درخواست پر ملزمان خرم شہزاد، مشتاق کاظمی اور اس کے ساتھی کیخلاف تھانہ بھاگٹانوالہ میں فوجداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، ملزمان خرم شہزاد اور مشتاق کاظمی کی عبوری درخواست ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں سعید نے خارج کی تو ملزمان نے عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی، عدالت میں مدعی محمد امین کے وکیل شاہد نذیر خان اور ملزمان کے وکیل میاں فیض علی نے عدالت میں دلائل دیئے، عدالت کے فاضل جج نے مدعی کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی درخواست قبل از وقت گرفتاری خارج کر دی، مگر ملزمان تھانہ بھاگٹانوالہ کے اے ایس آئی سبحان کو چکمہ دے کر عدالت سے فرار ہو گئے، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے بھی ملزمان پولیس کے اے ایس آئی کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ خرم شہزاد اور اس کے ساتھیوں کیخلاف فراڈ دھوکہ دہی کے قبل ازیں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ مشتاق کاظمی کیخلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں چیک ڈس آنر کا مقدمہ بھی درج ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے بھی خرم شہزاد کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر کی تمام  مارکیٹس،

    پنجاب حکومت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر کی تمام مارکیٹس،

    پنجاب حکومت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر کی تمام مارکیٹس، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹس 21مارچ2020بروز ہفتہ بوقت 9بجے رات سے 24مارچ2020بروز منگل صبح 9بجے تک کرونا وائرس سے مزاحمتی وحفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔۔ تاہم تمام فارمیسیز، ڈسپنسریز، کریانہ سٹور، بیکریز، آٹا چکی، تندور، دودھ کی دکانوں، آٹو ورکشاپس، پٹرول پمپس، مرغی اور چھوٹے بڑے گوشت کی دکانوں ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں،اور تمام قسم کی پھلوں ،سبزیوں اور غلہ منڈیوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر کے تمام ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے کی اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہو گی ۔
    تمام باشندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مندرجہ بالا حکومتی احکامات پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے ۔ عدم تعمیل کی صورت میں حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔

    سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔ گرفتار ملزم سے 1100 گرام چرس برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر مصدق حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ ساٸیں جمال ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش محبوب احمد ولد منظور احمد سکنہ ڈیرہ ساٸیں جمال کو منشیات فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی ۔ اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

  • سرگودہا ۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد کرونا وائرس کے ٹھوس اور وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور پولیو مہم بھی جاری رکھیں

    سرگودہا ۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد کرونا وائرس کے ٹھوس اور وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور پولیو مہم بھی جاری رکھیں

    سرگودہا ۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد کرونا وائرس کے ٹھوس اور وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور پولیو مہم بھی جاری رکھیں۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کی کارکردگی اور توجہ پرائس کنٹرول‘صفائی ستھرائی اور فروٹ وویجیٹیبل منڈیوں کی طرف سے منتشر ہو چکی ہے جس سے میونسپل سروسز کمزوراور ناقص ہونے کے خدشات ہیں۔تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اسسٹنٹ کمشنروں اور ریونیو عملہ کو متحرک او رفعال رکھیں اور ان کی سرگرمیوں اور کارکردگی کا بھی ادراک کریں تاکہ اس عالمی تشویش کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی مسائل انبار کی شکل نہ ڈھال لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن بھر کے اضلاع کی انتظامی کارکردگی کاجا ئزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ‘ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رانا عبداللہ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس‘اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ‘ سی ای او ہیلتھ سرگودہا ڈاکٹر رائے سمیع اللہ‘ اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان‘ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف لطیف ودیگر متعلقہ افسران کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ہیلتھ افسران بھی موجو دتھے۔ کمشنر نے آوارہ کتوں کو انتہائی مہلک قرار دیتے ہوئے ان کی سو فیصد تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ پولیو کو سماج وملک دشمن بیماری گردانتے ہوئے بالخصوص میانوالی میں انسداد پولیو مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈینگی کیلئے موسم خوشگوار ہونے کے ناطے ہاٹ سپاٹس پر توجہ مرکوز کی جائے او رانسداد ڈینگی ٹیموں کی سرگرمیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے۔انہوں نے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کی معمول کی رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھجوانے میں غفلت کو آڑے ہاتھوں لیا او رواضح کیا کہ مستقبل میں اس کوتاہی پر سخت سرزنش او رکارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید واضح کی کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کرونا سمیت دیگر مہمات کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں ان کو تمام معلومات بروقت فراہم کی جائیں تاکہ صحت کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک او رفعال رکھنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوںکو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی جبکہ فروٹ وویجیٹیبل منڈیوں میں صحت وصفائی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں کرونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے ابتدائی ودیگر انتظامات کو مستحکم بنانے‘ نجی شعبہ کے ڈاکٹروں او رطبی عملہ کو بھی تربیت دینے کے علاوہ ان کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں او رہیلتھ اتھارٹی کے افسران نے کرونا کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

  • سرگودھا  کوٹ مومن میں رشتہ کے تنازع پر قتل  پولیس  پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا

    سرگودھا کوٹ مومن میں رشتہ کے تنازع پر قتل پولیس پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا

    سرگودھا
    کوٹ مومن میں رشتہ کے تنازع پر قتل پولیس
    پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا
    ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس وقوعہ کی رپورٹ طلب کرلی پولیس
    ایس پی انوسٹی گیشن بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے پولیس
    زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس
    ملزم شبیر نے گھریلو رنجش پر اپنی سابقہ بیوی مصباح ساس فاطمہ اور سسر محمد انار کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کر دیا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چئیرمین وزیر ارلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب سے ملاقات۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چئیرمین وزیر ارلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب سے ملاقات۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چئیرمین وزیر ارلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب سے ملاقات۔
    وزیر اعلیٰ نے ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل حسن انعام پراچہ کی سفارش پر بھیرہ اور میانی شہر میں سڑکوں ‘ واٹر سپلائی
    اور نکاسی آب کی متعدد سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل حسن انعام پراچہ نے گذشتہ روز ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے بھیرہ میں پینے کے صاف پانی فراہمی ،چار ہزار پانی کے پرانے کنکشن کو ختم کر کے مفت نئے کنکشن لگانے،بوسیدہ پائپ کو تبدیل کرنے اور خستہ حال پانی ٹینک کی مرمت کیلئے چار کروڑ روپے جبکہ میانی میں نکاسی آب کے منصوبہ کیلئے چار کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ میانی کی تمام کچی گلیاں و نالیاں پختہ بنائی جائیں گی اور نکاسی آب کے لیے نالہ کی تعمیر مکمل کی جائے گی اور اس پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھیرہ سے ملکوال پھاٹک تک 31 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ومرمت کےلئے چھ کروڑ 45لاکھ روپے ‘ خیروکوٹ جھال سے بوجی کوٹ براستہ فتح گڑھ دیوان پور داخلی سے چرگاہ تک 11 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے گیارہ کروڑ روپے روپے میانی سے پکھوال لنک میلوال روڈ تک ساڑھے آٹھ کلو میٹر تک سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے ایک کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈزآئندہ کے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ حسن انعام پراچہ کی نشاندہی پر وزیر اعلیٰ نے تاریخی شہر بھیرہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے مندر اور دروازوں و ٹبہ اصاحب میانی کی تزئین وآرائش کے سروے کے خصوصی احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھلوال سے بھیرہ او رشاہ پور سے بھیرہ زیر تعمیر سڑکوں کے کام کے التواءکا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو دونوں سڑکیں جلد مکمل کر کے ان کے دفتر رپورٹ بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ ملاقات میں ڈویژنل چیئرمین حسن انعام پراچہ نے اپنے ادارہ کی اب تک کی کارکردگی سے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی۔گرفتارملزم سے 3کلوگرام چرس برآمد

    سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی۔گرفتارملزم سے 3کلوگرام چرس برآمد

    سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی۔گرفتارملزم سے 3کلوگرام چرس برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک47شمالی ریڈ کرکے ملزم بلال ولد شہباز سکنہ لکی مروت کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ملزم کے قبضہ سے 3کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر لیبر انصر مجید نیازی کی ملاقات

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر لیبر انصر مجید نیازی کی ملاقات

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر لیبر انصر مجید نیازی کی ملاقات۔
    دونوں صاحبان نے گورنر پنجاب سے اپنے اپنے حلقوں کے لئے مزید واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے اور بند فلٹریشن پلانٹس کو چلانے کی درخواست کی
    جس کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے ہر یونین کونسل کو ایک ایک فلٹریشن لگانے کا وعدہ کیا اور ضلع سرگودھا میں بند بارہ فلٹریشن پلانٹس کو جلد از جلد چلانے کے احکامات بھی جاری کر دیے

    اس کے علاوہ پنجاب کے عوامی مسائل اور کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر گفتگو۔