Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • اطلاع عام “آگاہی مہم  افرا تفری کے اس ماحول میں آگاہی نہ ھونے کیوجہ سے ہسپتالوں کے OPD /ایمرجنسی  ڈیپارٹمنٹ میں کورونا وائرس سے خوفزدہ عوام زرا سی کھانسی،نزلہ یا بخار کیوجہ سے پہنچ رہے ہیں

    اطلاع عام “آگاہی مہم افرا تفری کے اس ماحول میں آگاہی نہ ھونے کیوجہ سے ہسپتالوں کے OPD /ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کورونا وائرس سے خوفزدہ عوام زرا سی کھانسی،نزلہ یا بخار کیوجہ سے پہنچ رہے ہیں

    “اطلاع عام “آگاہی مہم
    افرا تفری کے اس ماحول میں آگاہی نہ ھونے کیوجہ سے ہسپتالوں کے OPD /ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کورونا وائرس سے خوفزدہ عوام زرا سی کھانسی،نزلہ یا بخار کیوجہ سے پہنچ رہے ہیں جس کیوجہ سے پہلی بات کا اندیشہ ہے کہ ہسپتالوں میں بلاوجہ رش ڈالنے سے کہیں کوئ کورونا وائرس سے متاثر انسان سے وائرس اچھے خاصے صحت مند انسان کو نہ منتقل ھو جائے،دوسری بات اس اس افراتفری سے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے اپنا کام جاتی رکھنا مشکل ھو رھا ھے۔اس حوالے سے گذشتہ دو دنوں میں معمولی کھانسی یا نزلہ ھونے کیوجہ صرف بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں تقریباً ایک ہزار سے ذائد افراد کورونا وائرس کا چیک اپ کروانے پہنچ گئے مگر آفرین ہے فرنٹ لائن سپاہیوں (ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف ) کو جنھوں نے خوب مہارت سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی
    میری تمام پڑھے لکھے اور عقل شعور رکھنے والے دوستوں سے گزارش ھے کہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ ہسپتالوں کی OPD/Emergencies میں معمولی معمولی نزلہ/کھانسی یا بخار کی شکل میں نہ جائیں کہیں یہ نہ ھو گھر سے تندرست جائیں اور ہسپتال سے کورونا وائرس کا مرض لیکر پورے خاندان کو بیمار کر دیں۔۔۔

  • سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتار تین ملزمان سے پانچ کلو گرام چرس، افیون870گرام برآمد

    سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتار تین ملزمان سے پانچ کلو گرام چرس، افیون870گرام برآمد

    سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتار تین ملزمان سے پانچ کلو گرام چرس، افیون870گرام برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر عباس نے سب انسپکٹرز احمد یار، یاران گل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان بلال وزیر ولد مختار احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس2200گرام، محمد عاصم ولد مختار احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس1600گرام، مظہر اقبال ولد محمد بشیر سکنہ کوٹ مومن سے چرس1200گرام اور افیون870گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا تھانہ سٹی پولیس میں ظلم کی انتہا ۔  قبضہ مافیا نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پہلے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ۔ لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔  متاثرہ شخص کی بیوی ناصرہ بی بی کا کہنا ھے کہ پولیس کو دینے کیلیٸے میرے پاس پیسے نہیں ھیں ۔ سب انسپکٹر مختار نے پیسے لیکر میرا مقدمہ کی شنواٸی کرنے کی بجاٸے مقدمہ خارج کر دیا ۔ اور کہا کہ پولیس کی ملی بھگت سے اشرف ڈوگر میرے مکان پہ قبضہ کرنا چاہتا ھے ۔ اس لیٸے میرے خاوند کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ جسکی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گٸے ۔ میڈیکل سرٹیفیکیٹ ہونے کے باوجود پولیس کوٸی کارواٸی نہیں کر رہی ۔ بلکہ مجھے درخواست واپس لینے کی دھمکیاں دی جا رہی ھیں ۔ قبضہ مافیا اشرف ڈوگر منشیات فروشوں کی مدد کرنیوالا سیاسی ورکر ھے ۔ جو کہ ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی کا پرسنل سیکٹری ھے ۔ متاثرہ خاندان کی ڈی پی او سرگودھا ، آٸی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے انصاف اور تحفظ کی اپیل ۔

    سرگودھا تھانہ سٹی پولیس میں ظلم کی انتہا ۔ قبضہ مافیا نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پہلے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ۔ لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔ متاثرہ شخص کی بیوی ناصرہ بی بی کا کہنا ھے کہ پولیس کو دینے کیلیٸے میرے پاس پیسے نہیں ھیں ۔ سب انسپکٹر مختار نے پیسے لیکر میرا مقدمہ کی شنواٸی کرنے کی بجاٸے مقدمہ خارج کر دیا ۔ اور کہا کہ پولیس کی ملی بھگت سے اشرف ڈوگر میرے مکان پہ قبضہ کرنا چاہتا ھے ۔ اس لیٸے میرے خاوند کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ جسکی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گٸے ۔ میڈیکل سرٹیفیکیٹ ہونے کے باوجود پولیس کوٸی کارواٸی نہیں کر رہی ۔ بلکہ مجھے درخواست واپس لینے کی دھمکیاں دی جا رہی ھیں ۔ قبضہ مافیا اشرف ڈوگر منشیات فروشوں کی مدد کرنیوالا سیاسی ورکر ھے ۔ جو کہ ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی کا پرسنل سیکٹری ھے ۔ متاثرہ خاندان کی ڈی پی او سرگودھا ، آٸی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے انصاف اور تحفظ کی اپیل ۔

    سرگودھا تھانہ سٹی پولیس میں ظلم کی انتہا ۔
    قبضہ مافیا نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پہلے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ۔ لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔ متاثرہ شخص کی بیوی ناصرہ بی بی کا کہنا ھے کہ پولیس کو دینے کیلیٸے میرے پاس پیسے نہیں ھیں ۔ سب انسپکٹر مختار نے پیسے لیکر میرا مقدمہ کی شنواٸی کرنے کی بجاٸے مقدمہ خارج کر دیا ۔ اور کہا کہ پولیس کی ملی بھگت سے اشرف ڈوگر میرے مکان پہ قبضہ کرنا چاہتا ھے ۔ اس لیٸے میرے خاوند کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ جسکی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گٸے ۔ میڈیکل سرٹیفیکیٹ ہونے کے باوجود پولیس کوٸی کارواٸی نہیں کر رہی ۔ بلکہ مجھے درخواست واپس لینے کی دھمکیاں دی جا رہی ھیں ۔ قبضہ مافیا اشرف ڈوگر منشیات فروشوں کی مدد کرنیوالا سیاسی ورکر ھے ۔ جو کہ ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی کا پرسنل سیکٹری ھے ۔ متاثرہ خاندان کی ڈی پی او سرگودھا ، آٸی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے انصاف اور تحفظ کی اپیل ۔

  • سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور ناجائزاسلحہ بھی برآمد

    سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور ناجائزاسلحہ بھی برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ارباب طفیل نے سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سیم نالہ چک نمبر24شمالی ریڈ کرکے ملزمان ربنواز ولد محمداسلم، محمد عمران ولد محمد صفدر سکنائے چک نمبر24شمالی کو مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ دوران کاروائی ملزمان نے ملزمان نے پولیس ملازمان کے ساتھ مزاحمت بھی کی گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم آٹھ ہزار روپے اور دوموٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان محمدعمران کے قبضہ سے پمپ ایکشن اور ربنواز سے بندوق12بوربھی برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ، ناجائزاسلحہ اور کارسرکارمیں مزاحمت کی دفعات کے تحت تھانہ صدر بھلوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودہا: ڈی پی اوعمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا

    سرگودہا: ڈی پی اوعمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا

    سرگودھا:پولیس کا سول انتظامیہ اور حساس اداروں کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ
    سرگودہا: ڈی پی اوعمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، خوشاب روڈ، بلاک نمبر16روڈ، پٹھہ منڈی چوک، واٹرسپلائی روڈ، مسلم بازار، کلیار ہوٹل چوک، فاطمہ جناح روڈ، اوورہیڈبرج اسلام پورہ، چوک سٹیلائٹ ٹاؤن، جنرل بس اسٹینڈ، قینچی موڑ، پل47شمالی، یونیورسٹی روڈ، کوئین چوک سے ہوتا ہواپولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ٹریفک، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ اور کرونا وائرس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔میڈیکل سٹور، کریانہ سٹور اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کے علاوہ دیگر دکانیں کھلی رکھنے پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ اشیائے ضرورت وافر مقدار میں موجود ہیں خوارک کی سپلائی بحال رہے گی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی عوام صرف انتہائی ضرورت کے وقت گھروں سے باہر نکلیں۔

  • کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں جبکہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی لاجسٹک، طبی و دیگر ضروری امداد اور تعاون کے لئے آرمی موجود ہے عوام روایات ترک کر کے حکومت کے جاری حفاظتی اقدا مات پر عمل کریں گھروں میں رہیں تاکہ انتظامیہ کو کورونا سے مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے وہ اپنے دفتر میں آرمی، سول اور ہیلتھ افسران سے کورونا وائرس بارے تبادلہ خیال کر رہی تھیں۔اجلاس میں آر پی او افضال احمدکوثر، ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا عبداللہ،آرمی کمانڈ و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پرکمشنر کی نگرانی و سربراہی میں آرمی و سول افسران پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جبکہ PITB کے تعاون سے اعدادو شمار کو یقینی بنانے کے لئے بھی کمانڈ و کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔اجلاس میں مذہبی راہنماوں کے تعاون کے ذریعہ مساجد و دیگراجتماعات کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے لاک ڈاﺅن سے متاثر ین کی تفصیلات فراہم کرنے اور ان کو اشیاے ضروریہ کی ترسیل کے طریقے کار طے کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ ضلع میں مخیرحضرات کے تعاون سے بھی ضرورتمند وں اور حالات کے متاثرین کو خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے افسران نے کرونا اور دیگر ہنگامی انتظامات بارے اجلاس کو اگاہ کیا۔اجلاس میں مزید بھی بتایا گیا کہ ڈویژن میں آٹے اور فوڈ ائیٹمز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فوڈ سپلائی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر پابندی نہیں۔موٹر سائیکلوں کی نقل و حمل کو بھی محدود بنایا جا رہا ہے تاکہ لاک ڈاﺅن کے مقاصد مفید بنائے جا سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمیانوالی نے قرنطینہ سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سکیورٹی تفصیلات بتائیں۔

  • سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔

    سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔ خاتون سمیت تین ملزمان سے چرس 2840 گرام و شراب برآمد ۔
    تفصیلات کیمطابق :
    ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر محمد اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کر کے ملزمان شاہین کوثر دختر رحمت خان سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے چرس 1500 گرام ، علی رضوان ولد اللہ دتہ سکنہ چک70 شمالی سے 1340 گرام ، اور آفتاب خان ولد امان اللہ سکنہ چک 84 شمالی سے شراب 20 بوتل برآمد کر لی گٸ ھیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیۓ گۓ ھیں ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • سرگودھا پولیس کا سول انتظامیہ اور حساس اداروں کیساتھ ملکر فلیگ مارچ ۔

    سرگودھا پولیس کا سول انتظامیہ اور حساس اداروں کیساتھ ملکر فلیگ مارچ ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کیساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا ۔ فلیگ مارچ ذکا ٕ اللہ شہید پولیس لاٸن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں ISI چوک ، آزادی چوک ، اوور ہیڈ برج ، خوشاب روڈ ، بلاک نمبر 16 روڈ ، پٹھہ منڈی چوک ، واٹر سپلاٸ روڈ ، مسلم بازار ، کلیار چوک ہوٹل ، فاطمہ جناح روڈ ، اوور ہیڈ برج اسلام پورہ ، چوک سیٹلاٸیٹ ٹاٶن ، جنرل بس اسٹینڈ ، قینچی موڑ ، پل 47 شمالی ، یونیورسٹی روڈ ، کوٸین چوک سے ہوتا ہوا پولیس لاٸن سرگودھا پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ۔ جس میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈی ایس پی ٹریفک ، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز ، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ اور کرونا واٸرس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ھے ۔ میڈیکل سٹور ، کریانہ سٹور اور کھانے پینے کی اشیا ٕ فروخت کرنے کے علاوہ دیگر دوکانیں کھلی رکھنے ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارواٸ کی جاۓ گی ۔ عوام کو بھی چاہیۓ کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں ۔ اور قانون نافظ کرنیوالے اداروں کیساتھ تعاون کریں ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ نے کہا کہ اشیاۓ ضروریات وافر مقدار میں موجود ھیں ۔ خوراک کی سپلاٸ بحال رھے گی ۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجاٸز منافع خوروں کیخلاف بھرپور کارواٸ کی جاۓ گی ۔

  • کرونا وائرس سرگودہا ڈویژ ن میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ، خصوصی رپورٹ

    کرونا وائرس سرگودہا ڈویژ ن میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ، خصوصی رپورٹ

    سرگودہاڈویژن (عمیر ضیاء، خصوصی رپورٹ ، کرونا وائرس) باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 21 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 13کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں او روہ کلیئر ہو چکے ہیں جبکہ 8 کیسز کے ٹیسٹ ایک روز میں موصول ہو جائینگے تاحال ان تمام افراد کو سخت سیکورٹی میں مختلف مقامات پر قرنطینہ میں رکھا گیا ۔چاروں اضلاع میں بیرون ممالک سے آنے والے 1551 افراد کی سکرنینگ بھی کی گئی ہے جبکہ آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ کے تمام انتظامات مکمل کئے جاسکے ہیں ۔ صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان کی زیر صدارت منعقد ہ اعلیٰ سطح اجلاس میں بھکر سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی امیر محمد خان ‘ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود ‘ ریجنل پولیس آفیسر افضال احمدکوثر ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ڈی سی بھکرآصف علی فرخ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد عبداللہ ‘ ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن شہباز حسین نقوی کے علاوہ جیل ‘ صحت او رتعلیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلا س کو بتایاگیاکہ ضلع سرگودہا میں پچاس بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیاگیا ہے ۔ تمام ٹی ایچ کیوز میں پانچ اور بی ایچ یوز میں ایک ایک بیڈز کا آئسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے ۔ زرعی کالج کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کر دیاگیاہے ۔ ضرورت پڑنے پر میڈیکل کالجز کے تین ہاسٹلز کو بھی استعمال میں لایا جاسکے گا ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ 35ہزار دیائے غیر گئے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے جن میں سے 1243 افرادکا تعلق سرگودہا ڈویژن سے ہے ۔ ان کے اہل خانہ سے انتظامیہ مکمل رابطے میں ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ ایران سے 105سرگودہاسے تعلق رکھنے وائے زائرین ڈی جی خان کے قرنطینہ میں موجود ہیں جن کے سرگودہاپہنچنے میں زرعی کالج کے قرنطینہ میں 14دن کیلئے منتقل کر دیا جائیگا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے بتایاکہ وینٹی لیٹر سمیت دیگر ضروری ا شیاءکی خریداری کے لئے ہنگامی سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔حکومت کی وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہاہے ۔چاروں اضلاع میں کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے گئے ہیں ۔ آر پی او افضال احمد کوثر نے کہاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کر رہی ہے ۔ قرنطینہ سنٹر کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے ۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ اور آئسولیشن سنٹر پر تعینات پولیس عملہ کی محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 سے مل کر ٹریننگ بھی دی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی امیر محمد خان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیا ر کر کے ہم کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔حکومت نے کرونا سے متاثرہ افراد کےلئے خصوصی فنڈز قائم کیا ہے ہمیں چاہیے کہ اس فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں ۔ صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نے کہاکہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے ۔ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام پارکس ‘ تفریحی مقامات ‘ شادی ہالز بند کر دیئے گئے ہیں او رہوٹلز کو رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا ۔ حکومت عوام کی صحت کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اجلاس میں جیل حکام نے قیدیوں کی سیفٹی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا ۔