سرگودھا(عمیر ضیاء) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ جھاوریاں پولیس کی حراست میں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں انسپکٹرمحمد خالدنے سب انسپکٹر مظہر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عامر ولد شیر محمد قوم گجر سکنہ کالرہ کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم نے نومبر2019میں اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر رشتہ کے تنازعہ پر محمد نصیر کو ناحق قتل جبکہ مسماۃ نازیہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے ملزم محمد عامر کو گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
Category: سرگودھا
-

تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار
سرگودھا(عمیر ضیاء)تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کےخلاف کارروائی،گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1360گرام برآمدتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن سب انسپکٹر طارق عرفان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر51شمالی ریڈ کرکے ملزم غلام صفدر ولد محمد حیات قوم بھٹی سکنہ چک نمبر51شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1360گرام ورقم وٹک 2100روپے برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
-

سرگودہا میں اس وقت کرونا وائرس کے صرف دو مریض ہیں محکمہ صحت کی تصدیق
سرگودھا(عمیر ضیاء) باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع سرگودہا سے تعلق رکھنے والے کل 83 ۔زائرین ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں پچھلے 11دن سے موجود ہیں جن میں سے صرف 10۔زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ باقی تمام کلیئر قرار دیئے گئے ہیں ۔ سرگودہا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ صرف 2 مریض ہیں جو بیرون ملک سے سفر کر کے آئے اور ان کا گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں علاج جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے ۔ محکمہ صحت نے ایسی تمام خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایران سے 400۔زائرین کا قافلہ سرگودہا پہنچ رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کے 10ہسپتالوں میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جبکہ مشتبہ افراد کے ٹیسٹوں سمیت علاج معالجہ کی تمام سہولیات کو یقینی بنایا جارہاہے ۔ شہر سے باہر زرعی کالج میں 150 بیڈز کا قرنطینہ بنایاگیا ہے ضرورت پڑنے پر اس کی توسیع کر کے 450 بیڈز تک کیا جا سکے گا ۔ضلع بھر میں بیرون ملک سے آنے والے 1243 ۔افراد میں سے 850 کی سکریننگ مکمل ہو چکی ہے ۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں او رخود کو اپنے گھروں میں محدود رکھ کر کورونا کو گھروں سے پہنچنے سے روک سکتے ہیں ۔ حکومت نے عوام کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر رکھے ہیں او رعوام کو جاری ہدایت نامہ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔ عوام سے درخواست ہے کہ افواہ ساز فیکٹریوں پر توجہ نہ دیں اور سوشل میڈیا پر خوف وہراس کی فضا کو پروان نہ چڑھائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
-

ایشیا کی بڑی سٹون کرشنگ مارکیٹ میں لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑ گئیں
سرگودہا،پل گیارہ (عمیر ضیاء)سٹون ٹرانسپورٹرز نےلاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں، دونوں ٹرانسپورٹ یونین بھی سکیورٹی اداروں سے تعاون نہ کر سکیں ، جبکہ سکیورٹی ادارے پل گیارہ پر لاک ڈاوں کرانے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سٹون کرش لوڈ کرنے کیلئے آنے والی متعدد گاڑیاں تفتان بارڈر سے ایرانی تیل لے کر آتی ہیں اور پل گیارہ سٹون مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں جن سے کرونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ لاحق ہے، پل گیارہ سٹون مارکیٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر پل گیارہ پر چلنے والی سٹون ٹرانسپورٹ سمیت سٹون مارکیٹ میں مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کروایا جائے کیونکہ سٹون ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیور مختلف اضلاع سے ٹریول کر کے یہاں آتے ہیں جبکہ کوئٹہ پشاورسے لوڈنگ کے لیے آنے والی متعدد گاڑیاں جنہوں نے بڑی بڑی ٹینکیاں لگا رکھی ہیں وہ تفتان بارڈر سے چوری چھپے ایرانی تیل ڈیزل لوڈ کر کے آتی ہیں اور پل گیارہ سٹون مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرتی ہیں تفتان بارڈر سے آنے والی گاڑیاں اورڈرائیور حضرات کرونا وائرس کے پھیلاؤکا باعث بن سکتے ہیں جس سے پل گیارہ پر صورت حال سنگین ہو سکتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پل گیارہ پر چلنے والی سٹون ٹرانسپورٹ مارکیٹ مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کروایا جائے تا کہ کرونا وائرس جیسی موذی وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور پل گیارہ کے مکینوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے
-

سرگودھا: نواحی علاقہ ساہیوال کی بلوچ مارکیٹ میں خوف ناک آتش ذدگی
سرگودھا: نواحی علاقہ ساہیوال کی بلوچ مارکیٹ میں خوف ناک آتش ذدگی
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور بازار بند ہونے کی وجہ سے پھیل گئی
سرگودھا: ہوا کے ساتھ پھیلنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پھیلائو اختیار کرلیا بروقت تدارک نہ ہونے پر درجنوں دکانیں خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگئیں آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے اور امدادی ٹیمیں وقت پر نہ آسکیں
سرگودھا: مقامی سطح پر اس آگ سے نمٹنا ممکن نہ ہونے پر سرگودھا اطلاع دیدی گئی
شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے پر مجبور اور مصروف دکھائی دیئے
سرگودھا سے فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے روانہ ہوگئیں
سرگودھا: مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا
: آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ آگ بجھنے پر لگایا جائے گا -

کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کا کروناآئسولیشن ہسپتال سے کنفرم مریض کے فرار کا سخت نوٹس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کو انکوائری کا حکم –
کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کا کروناآئسولیشن ہسپتال سے کنفرم مریض کے فرار کا سخت نوٹس
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کو انکوائری کا حکم –
مفرور مریض کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ –
کو سرگودہا (22مارچ2020) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کرونا آئسولیشن ہسپتال سے کرونا کے کنفرم مریض فیصل شہزاد کے فرار کا
سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نئیر شیخ کو چوبیس گھنٹے کے اندر معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے- انھو ں نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے- آنھوں نے کرونا آئسولیشن ہسپتال میں سکیورٹی مذید بڑھانے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہےکمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا اغاز کر دیا ہے- وہ شواہدات اور گواہوں کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کریں گے-دریں اثناء سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے بتایا ہے کہ مفرور مریض کی تلاش جاری ہے اور اس واقعہ میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کا تعین کرنے کے لئے شواہد اور گواہوں کے بیانات حاصل کئے جا رہے ہیں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے گی تاہم انھوں نے بتایاہے کہ مریض کے فرار کےبعد اس سے ملاقات کرنے اور ملنے والوں کو قرینطینہ کیا جا ریا ہے اس کے خاندان والوں کو گھر میں ہی قرینطینہ کر دیا گیا ہے جہا ں پر پولیس سیکیورٹی تعینا ت کر دی ہے جبکہ اے سی عمر دراز گوندل ، ڈی ایچ او اور پولیس پارٹیاں اس کی تلاش میں مصروف ہیں انھوں نے عوام اور اس کے عزیز و اقارب سے اس کی ہسپتال میں علاج کےلئے داخل کروانے ، اطلاعات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تا کہ وہ کرونا وائرس کے کا موجب نہ بن سکے- -

انتہائی تباہ کن قابل افسوس خبر سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کرونا وائرس کا مریض فرار
انتہائی تباہ کن قابل افسوس خبر
سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کرونا وائرس کا مریض فرار
آج رات تین( 3) بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا سے کرونا وائرس کا زیر علاج مریض جسکا نام فیصل شہزاد ولد محمد ممتاز سکنہ 71 شمالی علاقہ تھانہ جھال چکیاں کھڑکی پھلانگ کر فرار ہوگیا ہے جس کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں آخری اطلاعات تک وہ پکڑا نہیں جا سکا
ہم کیسے لوگ ہیں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی ذندگی بھی داؤ پر لگا رہے
یاد رہے گزشتہ دنوں گجرات کا رہائشی بیرون ملک سے آیا اور ائیرپورٹ انتظامیہ کو 6 ہزار رشوت دے کر گھر چلا گیا
جس کا شکار سب سے پہلے اسکا بچہ ہوا اور نہ جانے کتنے ہی لوگوں کو اس مصیبت سے دوچار کر دیا -

خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی جاوید اقبال سکنہ جوہد منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد جارہا تھا
بریکنگ نیوز
خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی جاوید اقبال سکنہ جوہد منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد جارہا تھا چکیاں پھلرون خونی پل پر حادثہ کار نہر میں گرگئ پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر شہادت نے ریسکیو کرکے پھلروان ہسپتال منتقل کردیاواضح رہے ہے 10 دن پہلے اس خونی پل پر ایک کار ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے نہر میں گر نے والے زخمی شخص کی لاش 7 دن بعد ملی تھی اور اس مہینے کا یہ تیسرا ایکسیڈنٹ ہے اس خونی پل پہ ہائی پارٹمنٹ اور قانون نافد کرنے والے اداروں کی خاموشی ان کی نااہلی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے چکیا ں پھلروان کوئی دو دراز کا پسماندہ علاقہ نہیں ہے
آئے روز حادثات اس خونی پل کا معمول بن چکے ہیں چکیاں کی عوام احتجاج کرکرکے تھک چکی ہے نہ تو سپیڈ بریکر بنائے گئے ہیں اس خونی پل پے درجنوں افراد جاں بحق سیکڑوں افراد معذور اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے عوام کی اعلیٰ حکام سے اس نوٹس لینے کی اپیل -

سرگودھا: ڈی پی او عمارہ اطہر نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا
سرگودھا: ڈی پی او عمارہ اطہر نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا
سرگودھا:سب انسپکٹر رانامحمد امین ایس ایچ او تھانہ پھلروان تعینات
سرگودھا: سب انسپکٹر فاروق حسنات ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا تعینات
سرگودھا: سب انسپکٹر ذیشان اقبال ایس ایچ او تھانہ ساہیوال تعینات
سرگودھا: سب انسپکٹر طارق عرفان ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون تعینات
سرگودھا: سب انسپکٹر ناصر عباس شاہ ایس ایچ او تھانہ میلہ تعینات
سرگودھا: سب انسپکٹر زید عبداللہ انچارج چوکی 32جنوبی تعینات
سرگودھا: سب انسپکٹر شاہد اقبال کو ایس ایچ او ساہیوال سے پولیس لائن
سرگودھا: ڈی پی او نے تمام افسران کو فوری چارج سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت دی ۔ -

سرگودھا:تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے دس ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم وموٹرسائیکل برآمد
سرگودھا:تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے دس ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم وموٹرسائیکل برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رفیق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر51شمالی میں ریڈ کرکے ملزمان آفتاب احمد ولد محمد حسین، کامران ولد آفتاب سکنائے گلستان کالونی، احسان اللہ ولد محمد فیروز،اکرام اللہ ولد عطاء اللہ، غلام فرید ولد محمد افضل سکنائے چک51شمالی، طاہر شہباز ولد محمد بخش سکنہ غنی پارک، شہزاد احمد ولد گلزار احمد، عاقب جاوید ولد جاوید اقبال سکنائے سہیل پارک سرگودھااورحارث ولد بشارت مسیح، ساجد ولد یاسین سکنائے معرکہ آبادکو مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 28200روپے، مختلف اقسام کے سات موٹرسائیکل اور ایک چنگ چی رکشہ بھی برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
