Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • رات گئے لڑکی سے ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کر دیا

    رات گئے لڑکی سے ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کر دیا

    تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے علاقے بیکھی شریف رات گئے لڑکی سے ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کر دیا قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے قتل ہونے والے کا تعلق جھجا ہور کلاں سے بتایا جاتا ہے

  • سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات کا ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ

    سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات کا ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ

    سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات کا ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ
    سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات نے پروفیسر ذین العابدین اور میڈم صائمہ کی سربراہی میں ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔ طلبا وطالبات کو ماڈل تھانہ سٹی کے فرنٹ ڈیسک، مال خانہ وتھانہ کے دیگر مقامات دکھائے گئے۔ فوکل پرسن ماڈل تھانہ سٹی صفدر اقبال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر کے خصوصی اقدامات اور پولیس اصلاحات پالیسی کے تحت ماڈل تھانہ میں کی جانے والی جدید اصلاحات ، استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کرائم روکنے کے سلسلہ میں پولیس کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور جدید طریقہ تفتیش کے بارہ میں اساتذہ اور طلباوطالبات کو بریفنگ دی۔

  • سرگودھا: تھانہ بھیرہ  پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان  سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے اسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ فواد شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عدیل سکنہ جھاوہ سے رائفل444بوراور ثناء اللہ سکنہ فتح پورنون سے بندوق12بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

  • بھلوال احاطہ کچہری  میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ، زخمی وکیل اسپتال میں دم توڑ گیا

    بھلوال احاطہ کچہری میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ، زخمی وکیل اسپتال میں دم توڑ گیا

    بھلوال احاطہ کچہری میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ
    مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر حکیمانوالہ کے رہائشی وکیل رانا مدثر کو بھون ڈال,
    فائرنگ کے بعد ۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔
    : فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں۔دم توڑ گیا۔
    بھلوال۔ڈی ایس پی ۔ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے۔

  • سرگودھا پولیس کی ناجاٸز اور بے بنیاد ایف آئی آر کاٹنے کی ایک اور داستان

    سرگودھا پولیس کی ناجاٸز اور بے بنیاد ایف آئی آر کاٹنے کی ایک اور داستان

    سرگودھا ( ادریس نواز سے ) تھانہ فیکٹری ایریا میں کاٹی گٸ ایف آٸ آر نمبر 113/20 اور 114/20 ناجاٸز ، بے بنیاد اور حقاٸق سے ہٹ کر ھے ۔ متاثرہ خاندان کی ضلعی اعلیٰ افسران ، منتخب عوامی نماٸندگان ، آٸ جی پنجاب ، چیف سیکٹری پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب ، اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا چک نمبر 54 شمالی کے رہاٸشی عمر حیات اور محمد اظہر 9 مارچ 2020 کو اپنی گاڑی مرمت کروانے سرگودھا شہر آۓ ۔ رات 12 بجے کے بعد ان دونوں کا نمبر بند ہو گیا ۔ 10 تاریخ کو اھل خانہ کو پتہ چلا کہ ان کے بیٹے عمر حیات اور محمد اظہر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے پکڑ لیا ھے ۔ اھل خانہ تھانہ پہنچے تو سب انسپکٹر مجاھد شاہ نے بتایا کہ میں عمر حیات اور اظہر پہ 30 لیٹر شراب و ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت ایف آٸ کاٹ رہا ہوں ۔ اھل خانہ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کو پیش ہو کر ساری حقیقت سے آگاہ کیا ۔ اور پھر ایس ڈی پی او سٹی احمد شاہ کو پیش ہو کر ساری حقیقت سے آگاہ کیا ۔ تو اے ایس پی احمد شاہ نے تفتیشی افسر سب انسپکٹر مجاھد شاہ کو طلب کیا اور رپورٹ طلب کی ۔ اس کے بعد اے ایس پی احمد شاہ نے بتایا کہ آپ کے لڑکوں نے رات کو شراب پی ہوٸ تھی ۔ اور انکے پاس سے ناجاٸز پسٹل اور تین بوتلیں شراب بھی برآمد ہوٸ ھیں ۔ جبکہ ایف آٸ آر میں ناجاٸز اسلحہ کی کوٸ بھی دفعات شامل نہیں ھے ۔ اس کے علاوہ عمر حیات اور اظہر کے اھل خانہ کو پورا دن ملاقات بھی کرنے کی اجازت نہیں دی گٸ ۔
    عمر حیات اور محمد اظہر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 9 مارچ 2020 کو رات کو گرفتار کیا ۔ جبکہ ایف آٸ آر میں وقوعہ 10 مارچ کا بتایا گیا ھے ۔ اس کے علاوہ عمر اور اظہر دونوں ایکساتھ پکڑے گۓ تھے جبکہ پولیس نے ایف آٸ آر الگ الگ جگہ سے پکڑنے کی کاٹی ۔ کیا ان پولیس افسران سے کوٸ پوچھنے والا نہیں ۔ کہ جو بتایا گیا اس کے مطابق ایف آٸ کیوں نہیں کاٹی گٸ ۔ کیا پولیس افسران بے گناہ کو گناہگار بنا دیں ۔ تو ان سے کوٸ جواب طلب نہیں کرے گا۔
    کیا یہ ھے تبدیلی جو وزیراعظم عمران خان لانا چاہتے تھے ۔ کہ پولیس گردی اتنی زیادہ بڑھ چکی ھے ۔ کہ بے گناہ انسان کو پکڑ کر بھی اس پہ منشیات فروشی اور چوری و ڈکیتی کی ایف آٸ آر کاٹ دی جاتی ھیں ۔ اور جب لواحقین ڈی پی او یا آر پی او کے پاس اپنے بیٹے کی بے گناہی کےلیۓ پیش ہوتے ھیں تو کہا جاتا ھے کہ ایف آٸ آر ہو چکی ھے ۔ اور ایک بے گناہ کو منشیات فروش اور چور و ڈکیت کا خطاب مل جاتا ھے ۔ جسکی وجہ سے اسکی پوری زندگی تباہ ہو جاتی ھے ۔
    اور اگر متاثرہ خاندان اپنےمنتخب عوامی نماٸندگان کے پاس جاتے ھیں تو کہا جاتا ھے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پولیس میں سیاسی مداخلت ہم نہیں کر سکتے ۔
    اگر دفتر ٹاٸم کے علاوہ کسی کیساتھ پولیس ظلم و زیادتی کر رہی ہو ۔ اور وہ متاثرہ شخص ڈی پی او ، آر پی او ، اور آٸ جی پنجاب کے ریزیڈنس نمبر پہ کال کر کے اپنا مسٸلہ بتاۓ ۔ تو نہ تو آپریٹر متعلقہ افسر سے بات کرواتے ھیں اور نہ ہی خود متعلقہ تھانہ کو کال کرتے ھیں ۔
    اگر پولیس والوں کیخلاف اعلیٰ افسران کو درخواست دی جاۓ ۔ تو سنواٸ نہیں ہوتی ۔ اور وہ تھانہ پولیس خلاف ہو جاتی ھے ۔ اور جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دیتی ھے۔
    اگر کسی منسٹر کو کال کر کے اپنا مسٸلہ بتایا جاۓ تو وہ بھی نہ تو بات سنتے ھیں ۔ اور کہتے ھیں اپنے متعلقہ ایم پی اے اور ایم این اے سے بات کرو ۔ اور نہ تو وہ بات سنتے ھیں ۔
    عمران خان صاحب بڑے پیمانے پر پولیس افسران کی تبدیلیاں تو کر دیتے ھیں ۔ لیکن تھانہ کلچر میں پھر بھی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔
    اگر ایک مجبور انسان کی داد درسی کےلیۓ پولیس کے اعلیٰ افسران ، اور منتخب عوامی نماٸندگان تھانہ کلچر میں مداخلت نہیں کریں گے۔ تو غریب انسان کہاں جاۓ اور کس سے انصاف کی اپیل کرے ۔
    میری آٸ جی پنجاب ، چیف سیکٹری پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل ھے ۔ کہ ایک منسٹر سے لیکر ایک سپاہی تک کو یہ احکامات صادر کیۓ جاٸیں ۔ کہ جب بھی کوٸ مجبور اپنی داد درسی کےلیۓ رابطہ کرے تو اسکی فوری داد درسی کی جاۓ ۔ تاکہ حقیقی معنوں میں پنجاب پولیس میں تبدیلی آ سکے ۔

  • ضلع سرگودھا کی چار تحصیلوں اور سٹی کی گورننگ باڈیز کا اعلان کر دیا نوٹیفیکیشن جاری.

    ضلع سرگودھا کی چار تحصیلوں اور سٹی کی گورننگ باڈیز کا اعلان کر دیا نوٹیفیکیشن جاری.

    پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا کی گورننگ باڈی نے ضلع سرگودھا کی چار تحصیلوں اور سٹی کی گورننگ باڈیز کا اعلان کر دیا نوٹیفیکیشن جاری.

    ضلعی صدر انصر اقبال ہرل اور ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عمران مہدی گجر کی منظوری کے بعد کوٹ مومن، بھلوال، سلانوالی اور بھیرہ کے تحصیل، سٹی اور ٹاؤن کے تنظیمی عہدیداروں کی حتمی لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں.

    گورننگ باڈی پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا کی جانب سے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد.
    تحصیل بھیرہ PTI کی گورننگ باڈی کی منظوری پر اور تمام دوستوں کو منتخب ہونے پر چن گروپ کی طرف سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

  • بھیرہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس لاھور ھائ کورٹ سے صدر و سیکریٹری بار کی سربراھی میں ملاقات کی

    بھیرہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس لاھور ھائ کورٹ سے صدر و سیکریٹری بار کی سربراھی میں ملاقات کی

    بھیرہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس لاھور ھائ کورٹ سے صدر و سیکریٹری بار کی سربراھی میں ملاقات کی اور بار کے تمام مساءیل کے متعلق آگاہ کیا. چیف جسٹس نے مساءیل کے حل کی یقین دھانی کروائ. بھیرہ بار چیف جسٹس کی مشکور ھے. رانا ناصر عزیز جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن بھیرہ.

  • سرگودھا: بھوال کے نواحی علاقہ کے سرکاری سکول میں چوری کی واردات

    سرگودھا: بھوال کے نواحی علاقہ کے سرکاری سکول میں چوری کی واردات

    سرگودھا: بھوال کے نواحی علاقہ کے سرکاری سکول میں چوری کی واردات ، تالے توڑ دیئے گئے نامعلوم چور سکول سے کمپیوٹر ایل ای ڈی، اہم دستاویزات ، ریکارڈ اور قیمتی سامان لے اڑے
    : چوری کی اطلاع ملنے پر تھانہ بھلوال صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی

  • بھلوال سالم روڈ یاسین سنز مارکی کے پاس سکائی وے  بس اور مالٹے والے مزدے کے درمیان تصادم

    بھلوال سالم روڈ یاسین سنز مارکی کے پاس سکائی وے بس اور مالٹے والے مزدے کے درمیان تصادم

    بھلوال سالم روڈ یاسین سنز مارکی کے پاس سکائی وے بس اور مالٹے والے مزدے کے درمیان تصادم مزدہ ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر جان بحق اور سکائی وے کا ڈرائیور شدید زخمی روڈ بلاک…

  • سرگودھا میں 24 گھنٹے میں ایک اور پولیس مقابلہ ۔ ایک اور خطرناک ملزم مارا گیا ۔

    سرگودھا میں 24 گھنٹے میں ایک اور پولیس مقابلہ ۔ ایک اور خطرناک ملزم مارا گیا ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) میں 24 گھنٹے کے اندر ایک اور خطرناک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا ۔ قتل و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سلیم نامی ملزم پولیس حراست سے چھڑوایا گیا ۔ اور ملزم سلیم پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا ۔ ترجمان سرگودھا پولیس ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سیٹلاٸیٹ ٹاٶن پولیس سرگودھا خونی ڈکیتی کے ملزم سلیم کو اسلحہ کی برآمدگی کےلیۓ لے جا رہی تھی ۔ کہ نواحی چک 40 شمالی باٸ پاس کے قریب مبینہ ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔ ملزمان پولیس پارٹی سے زیر حراست ملزم سلیم کو چھوڑا کر فرار ہو گۓ ۔ پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گھیرا ڈال لیا ۔ اے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں ملزمان کیخلاف فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کی فاٸرنگ کے نتیجہ میں ملزم سلیم موقع پر دم توڑ گیا ۔ جبکہ پولیس مقابلہ میں پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہو گیا ۔ ملزم سلیم کی نعش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گٸ ۔ جبکہ ایک روز قبل بھی قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم نزیر تلوکڑ عرف نزیرو کو اسکے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوایا تھا ۔ اور پولیس مقابلہ میں ملزم نزیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا تھا ۔