Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ گھر میں گھس گٸ ۔ خواتین سے بدتمیزی ۔

    سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ گھر میں گھس گٸ ۔ خواتین سے بدتمیزی ۔

    سرگودھا (ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ گھر میں گھس گٸ ۔ خواتین سے بدتمیزی ۔ متاثرہ خاندان اور اھل علاقہ سراپہ احتجاج ۔ ڈی پی او سرگودھا ، آر پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا کے نواحی علاقہ 92 موڑ چک بہک میکن میں تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ گھر میں گھس گۓ۔ پولیس اہلکاران نے خواتین سے بدتمیزی کی ۔ جس کے باعث متاثرہ خاندان اور اھل علاقہ سراپہ احتجاج بن گۓ ۔ اور ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر ، آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر ، آٸ جی پنجاب شعیب دستگیر اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے واقع کا فوری نوٹس لے کر انصاف کی اپیل ۔

  • ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد  	  امن و امان کا قیام

    ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد امن و امان کا قیام

    ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
    امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدر
    چنیوٹ () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدرنے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین، ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ او زنے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کرائم،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سنگین،زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد حقائق کی روشنی میں یکسوء کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاکر مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جائے۔امن و امان قائم رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔پتنگ بازی کرنے والوں،پتنگ بازی کا سامان بنانے والوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،ہوائی فائرنگ،آتش بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان،رسہ گیروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔تھانہ چوکیات میں کسی بھی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا جائے گا۔کسی کے ساتھ زیادتی،ناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔موبائل گشت اورموٹرسائیکل گشت کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے۔ریکارڈ کو پول کام پر اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے۔ قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں کہ جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے۔

  • فاضل ٹاون سرگودھا میں نا معلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ۔

    فاضل ٹاون سرگودھا میں نا معلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ۔

    سرگودھا۔۔

    فاضل ٹاون سرگودھا میں نا معلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ۔

    فائرنگ کے نتیجہ میں جاوید اختر ہیڈ کنسٹیبل پنجاب پولیس شدید زخمی۔۔۔۔

    تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ۔۔۔

    واقعہ رات دس بجے پیش آیا۔۔۔۔

    پولیس کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ کر صورتحال کا ملاحظہ کیا۔۔۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب جاوید اختر ڈیوٹی کے لیے گھر سے روانہ ہونے لگے تو دروازے پر نا معلوم افراد نے گھنٹی دی ۔۔۔ جاوید اختر اندر سے دروازہ کھول کر جیسے ہی باہر نکلا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔۔۔۔ ۔۔۔۔

  • سرگودھا میں سنار سے دو کروڑ کا سونا ڈاکوؤں نے چھین لیا

    سرگودھا میں سنار سے دو کروڑ کا سونا ڈاکوؤں نے چھین لیا

    سرگودھا
    تھانہ صدر کی حدود میں سنار تاجر کو لوٹ لیا گیا
    تھانہ صدر کی حدود میں 27 چک کی حدود میں اجنالہ روڈ پر 4 ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر سرگودھا کے تاجر سے دو کروڑ سے زائد کا سونا چھین لیا.
    زوہیب نامی تاجر راپنڈی سے سرگودھا کار میں آرہا تھا جسے 27 چک کی حدود میں روک کر اسلحہ کے زور پر سونا چھین لیا گیا۔ ڈاکو موقع واردات سے فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے

    سرگودھا
    اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ھے ۔ پولیس موقع پر تفتیش میں مصروف عمل ھے

  • سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ  میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات ملازمان سے ماہانہ میٹنگ، کارکردگی کا جائزہ
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی زیر صدارت محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات جوانوں سے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا نے محافظ اسکواڈ اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات عملہ کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بے جا ناکہ لگا کر تنگ نہ کریں اپنے رویہ کو بہتر بنائیں، گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں کمی لانے کیلئے بھر پور محنت کریں اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی۔

  • بھیرہ.  بھیرہ کے نواحی علاقہ ڈھل میں باپ بیٹا قتل.

    بھیرہ. بھیرہ کے نواحی علاقہ ڈھل میں باپ بیٹا قتل.

    بھیرہ. بھیرہ کے نواحی علاقہ ڈھل میں باپ بیٹا قتل.
    بھیرہ. محمد نیاز ولد محمد نواز دونوں باپ بیٹا قتل.
    بھیرہ. بھیرہ پولیس موقع پر موجود.
    پرانی دشمنی چلی آرہی تھی
    لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں
    علاقہ میں خوف وہراس.

  • چیرمین وزیر اعلئ کمپلینٹ سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

    چیرمین وزیر اعلئ کمپلینٹ سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

    چیرمین وزیر اعلئ کمپلینٹ سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

    نعیم الحق، ہمارے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے روحِ رواں تھے. انہوں نے نہایت جواں مردی اور ہمت کے ساتھ، کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا. نعیم الحق کے انتقال سے تحریک انصاف ایک پرخلوص، زیرک اور محنتی لیڈر سے محروم ہو گئی. نعیم الحق کے انتقال پر شدید دکھ ہے. حسن انعام پراچہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی.

  • سرگودہا:تھانہ اربن ایریاپولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اورسینکڑوں پتنگیں برآمد

    سرگودہا:تھانہ اربن ایریاپولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اورسینکڑوں پتنگیں برآمد

    سرگودہا:تھانہ اربن ایریاپولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اورسینکڑوں پتنگیں برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ناصر علی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ برہان کالونی ریڈ کرکے ملزم محمد زاہد ولد عبدالرشید سکنہ برہان کالونی کوکیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پانچ عدد کیمیکل ڈوریں اور800 پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کا پولیس کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، پولیس کے جوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے لیے سیمینار کا انعقاد

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کا پولیس کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، پولیس کے جوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے لیے سیمینار کا انعقاد

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کا پولیس کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، پولیس کے جوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے لیے سیمینار کا انعقاد
    سرگودھا:چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کے دوران اپنی صحت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، جسمانی صحت کی خرابی ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے پولیس کے جوانوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کیلئے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کو ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے خصوصی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے معیار پر پورا اترنے کے لئے ڈائٹ مینیجمینٹ کی تربیت دی جارہی ہے۔فرائض کی بجاآوری کے دوران پولیس ملازمین کا اپنا مورال بلند رکھنا بھی ضروری ہے، ذہنی دباؤ سے بچاؤ اور جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی تربیت ضروری ہے،جسمانی صحت کے معیار پر پورا نہ اترنے والے جوانوں کو علاج اور تربیت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیپی لائف عمران مغل نے ذہنی دباؤ سے بچاؤ کی تجاویز پر روشنی ڈالی جبکہ ان کی ٹیم نے جوانوں کی جسمانی صحت کے معیار کو جانچتے ہوئے وزن کم کرنے اور روزمرہ کی معمول کی خوراک لینے سے متعلق رہنمائی کی۔

  • سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

    سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

    سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے کلاشنکوف وپسٹل30بور برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ملزم جاوید اقبال ولد بشیر احمد سکنہ چک نمبر12 جنوبی سے کلاشنکوف جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتارملزم حماد الطاف ولد الطاف حسین سکنہ چک15جنوبی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ناجائزاسلحہ کے دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔