سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ بھاگٹاوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہری میں عوام الناس کی کثیر تعداد میں شرکت اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تحصیل سطح پر کھلی کچہری کے کے انعقاد کے بعد اب تھانہ سطح پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کے مسائل ان کے پاس جا کر پاس جا کر ان کی شکایات کو سننا اور اس بارہ میں تجاویز زیر غور لانا ہے اس سے نہ صرف عوام اور افسران کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا رہا ہے بلکہ مسائل کی بر وقت نشاندہی کرنے میں بھی آسانی ہوئی ہے اس موقع پر انجمن تاجران سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
Category: سرگودھا
-

سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ بھاگٹاوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد
-

پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے برطانیہ کے نجی دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کا وزٹ کیا
پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے برطانیہ کے نجی دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کا وزٹ کیا۔ممبر پارلیمنٹ ملک یاسین اور برطانوی شیڈو منسٹر براے ترقی خواتین ناز شاہ سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران برطانوی سیاست میں پاکستانیوں کے موثر کردار،قانون سازی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات ہوا۔برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ پاکستان کے معاشی حالات اور سیاسی کیفیات کے متعلق فکرمند رہتے ہیں۔انہوں نے پیر فاروق بہاوالحق شاہ کو بتایا اس معاشرہ میں پاکستانی مسلمان ایک موثر اواز ہیں اور اپنے طرزعمل کی بدولت برطانیہ میں صف اول کے شہریوں میں شمار ہوتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوری ادارے مستحکم ہوں گے اور انصاف فراہم کرنے والے ادارے انصاف اپنا کام کریں گے۔
-

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پولیس کیطرف سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پولیس کیطرف سے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرگودہا پولیس کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جاکر عوامی مسائل جاننے اور انکے حل کے لیے فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں تاکہ ہر سطح پر دادرسی کی جاسکے۔اس موقع پر ڈی پی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے۔ ضلع بھر کی 30سے زائد مساجد کے اندر جاکر متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ -

سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام خواتین پولیس اہلکاران کی بطور نائب محر رتھانوں میں دن کے اوقات میں تعیناتی
سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام خواتین پولیس اہلکاران کی بطور نائب محر رتھانوں میں دن کے اوقات میں تعیناتی
سرگودہا:تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا جو کہ صبح 8 بجے سے 4 بجے شام تک تھانہ میں موجود رہیں گی جس سے نہ صرف تھانہ میں آنے والی خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے پولیس کی ورکنگ میں بھی بہتری آئیگی ان کو تعینات کرنے سے پہلے خصوصی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے محکمہ پولیس میں آنے والی خواتین پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے سے نہ صرف آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے پولیس کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ آپ اپنے کام پر بھر پور توجہ دیں اور اپنی ڈیوٹی پوری دیانتداری سے سرانجام دیں۔ -

سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے پتنگیں برآمد
سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے پتنگیں برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع کوٹ مومن ریڈ کرکے ملزم ارسلان احمد ولد ظفر اقبال قوم شیخ سکنہ کوٹ مومن کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 30عدد پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

بھیرہ. ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.
بھیرہ.
ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.
بھیرہ.
ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا نے بغیر لائسنس اور ایکسپائر ادویات سیل کرنے والے 4 میڈیکل سٹور/کلینک ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت سیل کر دئے. -

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا ۔سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ افضل جاوید کے ہمراہ جنرل سلامی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے جیل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بعد ازاں جیل کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران بیمار قیدیوں کی عیادت کی بورسٹل جیل میں کمسن قیدیوں سے ملاقات کی اور دیگر قیدیوں کے مسائل بھی سنے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے قیدیوں کی اصلاحی تربیت پر زور دیا تا کہ سزا کاٹنے کے بعد مفید شہری بن سکیں ۔ -

سرگودہا:تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا
سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام خواتین پولیس اہلکاران کی بطور نائب محر رتھانوں میں تعیناتی
سرگودہا:تھانہ میں آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاران کو بطور نائب محرر تعینات کر دیا گیا جس سے نہ صرف تھانہ میں آنے والی خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے پولیس کی ورکنگ میں بھی بہتری آئیگی ان کو تعینات کرنے سے پہلے خصوصی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے محکمہ پولیس میں آنے والی خواتین پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے سے نہ صرف آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے پولیس کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ آپ اپنے کام پر بھر پور توجہ دیں اور اپنی ڈیوٹی پوری دیانتداری سے سرانجام دیں۔ -

حسن انعام پراچہ نے لوگوں کے مسائل سنے اور اِنکے حل کے اقدامات کیے
چئیرمین چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل سرگودھا ڈویثرن و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے اپنے آفس میں ایک مصروف دن گزارا علاقے سے آیے لوگوں کے مسائل سنے اور اِنکے حل کے اقدامات کیے
سرگودھا، شاہپور ،خوشاب ،پھلروان ،بھیرہ، میانی، چک مبارک ،ودھن، حضور پور ،چھانٹ ،گوند پور ،رکھ چراگاہ، دھوری ،رتوکالا، جھمٹ زین پور ،علی پور، چک مبارک ،میلوال ،گاگا ،جہانوالہ ،سردار پور ،نور پور ،چک قاضی ،اور اِس کے ساتھ جھاوریاں اور جھادہ سے بھی لوگ اپنے مسائل کے لئے آئے -

سرگودہا: تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی
سرگودہا: تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی، رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار، چارموٹرسائیکل ولاکھوں روپے نقدی برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران موٹرسائیکل چھیننا،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان محمد عاصم ولد بشیر احمد سکنہ مانگنی، عبداللہ ولد غلام قادر سکنہ بھاگٹانوالہ، حمید اللہ ولد میاں خان سکنہ لالیاں، عاقب ولد اللہ دتہ سکنہ آسیانوالہ اور نعمان ارشاد ولد ارشاد احمد سکنہ رحمانپور سرگودھا کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے تین موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی، ایک موٹرسائیکل چائنا، 427500روپے نقدی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔