بھیر ہ ( نا مہ نگار ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی جویریہ ظفر اہیر کو ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔بھیرہ پریس کلب کا اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہوا جس میں جویریہ ظفر آہیر کے اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اخباری صنعت اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مو صو فہ کا تعلق بھیر ہ سے ہے۔۔بھیرہ پریس کلب کا اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہوا جس میں جویریہ ظفر آہیر کے اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اخباری صنعت اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مو صو فہ کا تعلق بھیر ہ سے ہے۔
Category: سرگودھا
-

بھیر ہ ( نا مہ نگار ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی جویریہ ظفر اہیر کو ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔بھیرہ پریس کلب کا اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہوا جس میں جویریہ ظفر آہیر کے اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کا رکن بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اخباری صنعت اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مو صو فہ کا تعلق بھیر ہ سے ہے۔
-

سرگودھا:اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں اور موثر عملی اقدامات کے ذریعے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں
سرگودھا:پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے۔
سرگودھا:اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں اور موثر عملی اقدامات کے ذریعے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ماہانہ کرائم جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کاروائی کریں، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قتل، ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں۔بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ڈی پی او سرگودہا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ -

سرگودھا چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف عوام کا احتجاج ۔ ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کے نواحی گاٶں چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف لوگوں کا احتجاج ۔ ضلعی انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزوں میں مصروف ۔
اھل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا کے نواحی گاٶں چکنمبر 58 شمالی میں گیس کی بے جا بندش کیخلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ہمارے گاٶں میں پورے مہینے میں گیس نہیں آتی ۔ لیکن گیس کا بل ہر مہینہ اتنا زیادہ آتا ھے کہ ہم غریب ادا بھی نہیں کر سکتے ۔ لوگوں نے کہا کہ اس سے بہتر ھے کہ ہمارے گاٶں میں گیس کے کنیکشن ختم کر دیٸے جاٸیں اگر گیس نے پورا مہینہ آنا ہی نہیں ھے تو ۔ گیس کی بے جا بندش کی وجہ ہمارے گاٶں کی عوام کا جینا حرام ہو گیا ھے ۔ لیکن ابھی تک انتظامیہ خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ھے ۔ اھل علاقہ نے کہا کہ ہم نے آر ایم او سرگودھا کو درخواست بھی دی ۔ لیکن ابھی تک ہماری شنواٸی نہیں کی گٸی ۔ اور نہ ہی کسی نے ہمارے گاٶں کے اس مسٸلے کو حل کرنے کیلیٸے کوٸی اقدام کیا ۔
لوگوں نے کہا کہ ہمارے گاٶں میں گیس باالکل بھی نہیں آتی ۔ جسکی وجہ سے ہمارے پورے گاٶں کا جینا حرام ہو گیا ھے ۔
اھلِ علاقہ نے آر ایم او سرگودھا اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ھے ۔ کہ ہمارے گاٶں کا جلد از جلد وزٹ کروایا جاٸے ۔ اور ہمارے گاٶں میں گیس کے اس مسٸلے کو فوراً حل کیا جاٸے ۔ تاکہ ہمارے گاٶں کی عوام بھی خوشحال زندگی گزار سکے ۔ -

سوئی نادرن گیس نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا*
# سوئی نادرن گیس کمپنی
اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا۔ عوام ازل سے لٹ رھی ھے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا۔
*سوئی نادرن گیس نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا*سلیب ( 1) 272 روپے
سلیب (2) 1257 روپے
سلیب (3)4570 روپے
سلیب ( 4)9125 روپے
سلیب (5) 18227 روپے
سلیب ( 6)18290روپےپہلے سلیب ریٹ اور دوسرے کے ریٹ میں فرق 1000روپے کا ہے دوسرے سے تیسرے کے ریٹ میں فرق 3300 روپے کا ہے
تیسرے سلیب ریٹ اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے
سلیب کیا ہوتا ہے
سلیب دھوکہ ہے
سلیب ظلم ہے
آپ یہ سمجھ لیں سلیب ریٹ متعارف کروانے کے بعد
صارفین سوئی گیس کو مہنگائی کی دلدل میں مذید دھکیلنے کا پکا پروگرام ہےاگر ریٹ بڑھانا مقصد ہوتا تو فی ایم بی ٹی یو کا ریٹ بڑھاتے
انہوں نے سلیب ریٹ متعارف کروایا تاکہ ڈاکہ بھی ڈالیں اور کوئی بات بھی نہ کر سکےآپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا
ایک لیٹر تو 114
اگر دو لیٹر لینا ہے تو 1100 روپے فی لیٹر
تین لیٹر لینا ہے تو 3300 روپے فی لیٹر
کیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو *1000 کا اور 6 لیٹر 2000 کا*
ایسا کبھی نہیں ہوتاتو پھر سوئی نادرن کی جانب سے عوام کو بھیجے جانے والے بل میں ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہوسکتا ہے
1257 سے 4570
4570 سے 9125
9125 سے 18227 ہوسکتا ہےخدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق مت چھینو
ریٹ بڑھاؤ ضرور بڑھاؤ مگر
ڈاکہ نہ ڈالوبے شک یہ بہت بڑا ظلم ہے
-

سرگودہا (06 فروری 2020)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نجی کمپنی کے اشتراک سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو جدید طریقے سے ٹھکانے لگانے کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔
سرگودہا (06 فروری 2020)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نجی کمپنی کے اشتراک سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو جدید طریقے سے ٹھکانے لگانے کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شفیق الرحمان کے علاوہ میٹروپولیٹن افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میںنجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کاشف رضا اور جی ایم آپریشن اعجاز بندیشہ سمیت دیگرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے روزانہ چار سو ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا ہوتا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پا س صرف دو سو ٹن کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مشینری او رافرادی قوت موجود ہے۔ نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اگر ذمہ داری سونپی گئی تو تمام مشینری او رعملہ صفائی میٹروپولیٹن سے لیا جاسکتاہے جبکہ مینجمنٹ کمپنی کی ذمہ داری ہو گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پہلے کی تمام 22 یونین کونسلوں میں سو فیصد صفائی او رکوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھکانے لگایاجاسکے گا۔ نئی شامل 9یونین کونسلوںکی مین شاہرات سے سالڈویسٹ کو اٹھایاجائیگا۔ اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو لینڈ فلتھ سائٹ پر محفوظ طریقہ سے لے جا کر ڈمپنگ کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنا شکایت سنٹر بنا کر ٹال فری نمبر عوام کو دے گی جہاں موصول شکایت کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔ کمپنی شہر کو دو حصوں میںتقسیم کر کے یوسی سطح پر سیکٹر انچارج مقرر کر کے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی پابند ہو گی۔ کمپنی ماحول دوست اقدامات کے ساتھ عوام الناس میں اس ضمن میں خصوصی مہم بھی چلائے گی۔ اجلاس میں سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیاگیا۔ کمشنر نے نجی کمپنی کو اپنی تجاویز‘شفارشات‘ فنڈز‘ افرادی قوت اور مشینری سمیت دیگر اقدامات کی تحریری سمری تیار کر نے کی ہدایت کی تاکہ حکومت سے اس ضمن میں منظوری لے کر مزید اقدامات اٹھائے جاسکیں۔
-

سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمہ یاسمین سے 1450گرام چرس برآمد
سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمہ یاسمین سے 1450گرام چرس برآمد
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ناصر علی شاہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منور پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ رحمان پورہ میں ریڈ کرکے مسماۃ یاسمین زوجہ عبدالحمید قوم ڈوگر سکنہ ظفر کالونی کومنشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزمہ کے قبضہ سے1450گرام چرس اور وٹک رقم مبلغ1750روپے برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتارملزمہ کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

چئیرمین وزیر اعلی شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ
چئیرمین وزیر اعلی شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے میانی شہر میں قبرستان میں سوریج کے پانی چھوڑے جانے اور حدود کا تعین کرنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اے سی بھیرہ سے سات دن میں رپورٹ طلب کر لی چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے آج دفتر میں عوام کو درپیش مسائل اور شکایات سنی اور اور انکے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا عوام کی بنیادی شکایات کا فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
-

سرگودھا سکول کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ ذیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے
سرگودھا سکول کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ ذیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے آج صبح موسم میں خوشگواری آ نے کے ساتھ ہی شہریوں کی ایک بڑی تعداد روڈ پر نکل پڑی اور خیام چوک میں ٹریفک کا بہت رش پڑ گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہوا شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود خود خیام چوک پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کو اپنے درمیان پا کر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر
ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے کہا ہے کہ ڈی پی او عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پر
ٹریفک کو بہتر انداز میں رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں عوام سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں -

پنجاب حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام: ▪جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام:
▪جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔
▪ صوبائی حکومت نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ کی منظوری دے دی۔
▪ ایکٹ کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔
▪ کینسر، الرجی، جلدی امراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔
▪ کاسمیٹکس کے سیل پوائنٹس کی لائسنسنگ کا مقصد اوریجنل چین سپلائی کے ذریعے اصل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ -

سرگودھا صدر ڈسٹرکٹ بارخرم اقبال بسراء نے صحافیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،
سرگودھا صدر ڈسٹرکٹ بارخرم اقبال بسراء نے صحافیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کے چیئرین صدر بار خود ہوں گے، کمیٹی میں سینئر وکلاء شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چندروز قبل نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار خرم اقبال بسراء نے چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گذشتہ روز صدر بار کی طرف سے 11 سینئر وکلاء پر مشتمل پینل تشکیل دے دیا گیا، پینل کے چیئرمین خرم اقبال بسراء ہونگے جبکہ دیگر وکلاء میں ملک ساجد ندیم اعوان ایڈوکیٹ، سکندر ملہی ایڈوکیٹ، ارسلان خان ایڈوکیٹ، حسن علی ایڈوکیٹ، میاں عرفان لطیف ایڈوکیٹ، ثمر جاوید کھوکھر ایڈوکیٹ، سمیرا لطیف لالی ایڈوکیٹ، عامر ندیم ایڈوکیٹ اور عبداللہ راشد جسراء ایڈوکیٹ شامل ہیں۔ یہ وکلاء صحافیوں کو کسی بھی قسم کے مقدمات کی پیروی کے لیے مفت خدمات فراہم کریں گے۔ اس حوالے سے صدر بار خرم اقبال بسراء کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیا م کے علاوہ شہر کے دیگر مسائل کے لیے صحافی اور وکلاء مل کر کام کریں گے۔