بھیرہ ۔موٹروے پر بھلوال سے پشاور جانے والا کنوسے بھرا کنٹینر حادثے کا شکار ۔
۔حادثہ ٹائر بریسٹ ہونے کی وجہ سے ہوا جس وجہ سے کنٹینر الٹ گیا
۔کنٹینر کے ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے
۔موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کروائی کی۔
موٹروے پر چک قاضی اورفلائی کے قریب حادثے کا شکار کنو سے لوڈ کنٹینر اور دوسری طرف معجزانہ طور پر بچنے والے ڈرائیور ۔
Category: سرگودھا
-

بھیرہ ۔موٹروے پر بھلوال سے پشاور جانے والا کنوسے بھرا کنٹینر حادثے کا شکار
-

بھیرہ موٹروے پر ہونے والے حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 سالہ معصوم بچے کو انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اس کے والد ٹیکسلا کے محمد نواز کے حوالے کردیا ہے
بھیرہ
موٹروے پر ہونے والے حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 سالہ معصوم بچے کو انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اس کے والد ٹیکسلا کے محمد نواز کے حوالے کردیا ہے۔ 4 سالہ بچہ محمد اسماعیل اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے ٹیکسلا جا رہا تھا کہ بھیرہ کے قریب موٹروے پر ہونے والے حادثہ میں اس کی والدہ مسافر ویگن میں زندہ جل گئی اور ممتا کی ماری نے اپنی پرواہ کیے بغیر اس کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔ -

سرگودھا: پولیس سول سوسائٹی ودیگر اداروں کے ساتھ ملکرکینسر سے آگاہی اوراس کے شکار مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش ہے۔
سرگودھا: پولیس سول سوسائٹی ودیگر اداروں کے ساتھ ملکرکینسر سے آگاہی اوراس کے شکار مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودھا: پولیس سول سوسائٹی ودیگر اداروں کے ساتھ ملکرکینسر سے آگاہی اوراس کے شکار مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش ہے۔ سرگودھا پولیس کینسر کے عالمی دن کے موقع پر کینسر کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات دینے جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں 4فروری 2020بروز منگل ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودھا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں سرگودھا پولیس کے افسران وجوان کینسر کے مریضوں کے لئے خون کا عطیہ دیں گے۔ اس کیمپ کا مقصد کینسر کے مرض سے آگاہی جبکہ اس کے شکار مریضوں کیلئے خون کا بندوبست کرنا ہے۔ -

سرگودھا خوشاب روڈ پر تھانہ جھال چکیاں کے سامنے تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار چھبیس سالہ نوجوان کو بری طرح کچل دیا
سرگودھا خوشاب روڈ پر تھانہ جھال چکیاں کے سامنے تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار چھبیس سالہ نوجوان کو بری طرح کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا متوفی میڈیکل کمپنی کا میڈیکل ریپ تھا جو سرگودھا سے جوہرآباد جا رہا تھا کے عقب سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس نے اسے بری طرح رونددیا
-

بھیرہ،شیر شاہی جامع مسجد بگویہ میں آج ایک روح پرور "تقریب آمین” کا زیر اہتمام مفتی
بھیرہ،شیر شاہی جامع مسجد بگویہ میں آج ایک روح پرور "تقریب آمین” کا زیر اہتمام مفتی شہرصاحبزادہ ابرار احمد بگوی انعقاد کیا گیا جس میں اقرار سکول اور جامع مسجد سے ملحق مدرسہ کے طلباء و طالبات انکے والدین اور اہلیان شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے طلباء اور طالبات کو تکمیل حفظ قرآن مجید پراسناد دیں اور مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں
-

پھلروان : سرگودھا گجرات روڈ پر سالم انٹرچینج کے قریب کیڑی ڈبہ اور ڈمپر میں تصادم ، ریسکیو ذرائع
پھلروان : سرگودھا گجرات روڈ پر سالم انٹرچینج کے قریب کیڑی ڈبہ اور ڈمپر میں تصادم ، ریسکیو ذرائع
پھلروان : حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی ، ریسکیو ذرائع
پھلروان : زخمی ابتدائی طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل ، ہسپتال ذرائع ۔
پھلروان : زخمیوں میں 5 خواتین 4 بچے اور بزگ شامل ہیں
-

بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ میں قومی خوشحالی سروے سیمینار کا انعقاد کیا گیا
بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ میں قومی خوشحالی سروے سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات سنوارنے میں قومی خوشحالی سروے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اس مقصد کے لیے وزیر اعظم نے 216ارب روپیہ مختص کیا ہے ،اس سروے پر ملکی ترقی کا دار و مدار ہے ، ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی چودھری ندیم افضل چن ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سید علی باقر نقوی و دیگر نے کیا،ندیم افضل چن نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک سے غربت ختم کر کے مستحق افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ،یہ سروے تمام عمر چلے گا اور یہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ لے گا،اس سے مستحق افراد کو خدمت کارڈ ، انصاف کارڈ ، صحت کارڈ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی ، سید علی باقر نقوی و دیگر نے کہا کہ سروے ٹیموں کو درست معلومات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ،سروے غلط ہو گیا تو ا س سے بیرونی دنیا میں ملک کے وقار ہر حرف آئے گا ،سروے میں شامل ہونے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور ب فارم ہونا لازمی ہے ۔
-

بھیرہ سرگودھا میں موٹروے پر مسافر وین کو دل دہلا دینے والا حادثہ، حادثے میں جل کر 11 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے
بھیرہ
سرگودھا میں موٹروے پر مسافر وین کو دل دہلا دینے والا حادثہ، حادثے میں جل کر 11 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں صرف 3 افراد کی ہی شناخت ہو سکی،
لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر کے بدنصیب مسافروں کو شاید اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کا آخری سفر ثابت ہوگا، لاہور سے روانہ ہونے کے بعد جیسے ہی وین بھیرہ انٹرچینج کے قریب پہنچی تو اس کا ٹائر پھٹا، گاڑی کنٹرول سے باہر ہو کر سائین بورڈ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں میں سے کسی کو بھی وین سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ملا اور گاڑی کے اندر ہی جھلس کر رہ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس، پاک فوج کے ادارے ایف ڈبلیو او اور دیگر ادارے امدادی کاروائیوں کے لیے موقع پر پہنچے، گاڑی کو کاٹ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو نکالا گیا اور ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق 2 خواتین سمیت 11 افراد کی نعشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ زخمی ہونے والے 6 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد برن یونٹ لاہور منتقل کر دیا گیا۔
ساٹ۔۔۔۔۔
ٹی ایچ کیو اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں سے صرف تین کی ہی شناخت ہو سکی تاہم باقی افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا، -

بھیرہ۔۔۔بھیرہ بھلوال روڈ پر موٹر وے فلائی اوور کے ساتھ مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
بھیرہ۔۔۔بھیرہ بھلوال روڈ پر موٹر وے فلائی اوور کے ساتھ مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
بھیرہ۔۔۔ویگن میں آگ لگنے سے گیارہ مسافر جاں بحق۔
بھیرہ۔۔۔جھلس کر جانبحق ھونے والے چار افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچا دی گیئں۔
بھیرہ۔۔۔جھلس کر جانبحق سات افراد کی لاشیں ویگن سے ابھی تک نکالی نہیں جاتی سکیں۔
بھیرہ۔۔۔جھلس جانے والے تین مردوں اور ایک بچے کو ٹی ایچ کیو ھسپتال بھیرہ پہنچا دیا گیا۔
بھیرہ۔۔۔حادثہ کا شکار ویگن بذریعہ موٹر وے لاھور سے اسلام آباد جارھی تھی۔
بھیرہ۔۔۔بدقسمت ویگن میں اٹھارہ مسافر سوار تھے۔ -

پی پی 72.این۔اے88۔احساس سروے پروگرام تحصیل بھیرہ کا افتتاح 31 جنوری کو ٹی۔ایم۔اے ہال میں حسن انعام پراچہ ترجمان حکومت پنجاب ڈویژنل چیئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل سرگودہا.ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب کریں گے۔
پی پی 72.این۔اے88۔احساس سروے پروگرام تحصیل بھیرہ کا افتتاح 31 جنوری کو ٹی۔ایم۔اے ہال میں حسن انعام پراچہ ترجمان حکومت پنجاب ڈویژنل چیئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل سرگودہا.ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب کریں گے۔