بھلوال ڈپٹی کمشنر کا بھلوال کا دورہ : ریسکیو 1122 کی عمارت ریسکیو کے حوالہ کرنے کی ہدایت ۔ پرانا بھلوال بائی پاس کی تعمیر کاجائزہ لیا ۔ تین کروڑ روپے کی لاگت ‘دو کروڑ خرچ ہوگئے بھکی تا دائیوال 17 کلو میٹر کارپٹ روڈ کا معائنہ ‘ 18 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ عبداللہ نیئر شیخ کو بریفنگ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس کے ہمراہ بھلوال ریسکیو 1122 کی عمارت پانچ فروری تک مکمل کر کے ریسکیو بھلوال کے سپرد کرنے کاحکم دیاہے تاکہ محکمہ بہتر خدمات کے معیار کو قائم کر سکے ۔انہوں نے آج بھلوال میں مصروف دن گزارااور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام پرانا بھلوال بائی پاس کی تعمیر کاجائزہ لیا ۔ جس پر مجموعی طو رپر تین کر وڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔ اس سکیم پر اب تک دو کروڑ خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بھکی تا دائیوال 17کلو میٹر زیر تعمیر کارپٹ روڈ کا بھی جائزہ لیا ۔اس سڑک پر 18کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جن میں سے اب تک پانچ کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں ۔انہوں نے ریسکیو 1122 بھلوال کی زیر تعمیر عمارت کابھی دورہ کیا انہوں نے عمارت میں استعمال کئے جانے والے میٹریل اور تعمیر کی کوالٹی او رپائیداری کا مشاہدہ کیا ۔
Category: سرگودھا
-

سرگودہا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، دوران سنیپ چیکنگ کار کے خفیہ خانوں سے چارکلو چرس وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، دوران سنیپ چیکنگ کار کے خفیہ خانوں سے چارکلو چرس وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز منظور احمد احسن اور وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل چک نمبر20جنوبی دوران سنیپ چیکنگ کار نمبریGAA-45کو روکا۔ کار صادق ولد سلطان قوم فقیر سکنہ بدررانجھا اور شان علی ولد محمدامیر سکنہ سیال موڑ سوار تھے۔ کار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے چرس4000گرام، ایک عدد کلاشنکوف،ایک عددپسٹل9ایم ایم اورایک عدد پسٹل30بور معہ50گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ ملزم صاوق ولد سلطان کی تلاشی لینے پر منشیات کی رقم وٹک 60ہزار روپے بھی برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی کار نمبریGAA-45کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ -

سرگودھا: ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اشرف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پر چھاپہ
سرگودھا: ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اشرف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پر چھاپہ
سرگودھا: ہسپتال کے مختلف وارڈز، لیبارٹری سمیت ادویات کا سٹاک اور ریکارڈ چیک کیا
سرگودھا: ٹی ایچ کیو بھیرہ کا کارنامہ، دل کی ایکسپائر ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کرنے کا انکشاف
سرگودھا: حکومت کی طرف سے دی گئی کروڑوں روپے کی نئی کلر ڈویلپر مشین، ایم ایس اور عملہ کی ملی بھگت سے عرصہ دراز سے بند
سرگودھا: میڈیسن سٹور کے اندر دل کے امراض کی ایکسپائر ادویات موجود ہونے کا انکشاف
سرگودھا: اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ کے دوران ایکسپائری ادویات قبضہ میں لے لیں۔ ذرائع
سرگودھا: کروڑوں روپے مالیت کی بچوں کی نرسری لیڈی ڈاکٹر کی آرام گاہ بنی ہوئی تھی
سرگودھا: چھاپہ کے دوران گائناکالوجسٹ۔ بچوں کا ڈاکٹر موجود ہی نہیں تھا۔ ذرائع
-

حلقہ این اے 91 کس کا؟ فیصلہ کب ہو گا؟ جانیے اس خبر میں
سرگودہا(عمیر ضیاء)حلقہ این اے 91 سرگودھا میں بے ضابطگیوں’ٹمپرنگ اور ری الیکشن کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تفصیلی سماعت ہوئی اور کیس کی سماعت کل دوبارہ مورخہ 29 جنوری 2020 بروز بدھ سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 91 میں 20 دیہات میں ری الیکشن کروا کے پاکستان تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے ایم این اے کا نتخاب جیتا جو آئین پاکستان کے متصادم ہے اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی آج سماعت ہوئی پچھلی سماعت میں الیکشن کمیشن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ری الیکشن آئین سے ہٹ کر کروایا گیا امید یہ کی جا رہی ہے کہ شاید اس کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو ٹمپرنگ کے نتیجے میں سزا ہو جائے کیوں کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سپریم کورٹ میں ٹمپرنگ ثابت کر دی ہے -

سرگودہا: اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا: اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا:اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں، ان کے شناختی کارڈ بلاک کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزسے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے متعلق جائزہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں تیز کریں ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں بیرون ملک مقیم مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈمنی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود بھی موجود تھے۔ -

سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اپنے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتارکرلیا ہے
سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی، دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتار
سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اپنے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم زاہدعلی عرف زاہدو ولد محمد ریاض قوم بلوچ سکنہ چک نمبر63شمالی تھانہ جھال چکیاں پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جس نے جون2019میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر چک نمبر74شمالی کے رہائشی محمد منشاء نامی شخص کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا۔ گرفتارملزم زاہد علی قبل ازیں مختلف مقدمات میں چالان ہوچکا ہے اس کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ظفر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کی اس شاندار کامیابی پر اہل علاقہ نے ڈی پی او آفس آکر ڈی پی او عمارہ اطہر کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے لواحقین کو مقدمہ میرٹ پر یکسوکرنے کی یقین دہانی کرائی۔ -

بھیرہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
بھیرہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ورلڈ ٹریڈز آرگنائزیشن WTO میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر محمد مجتبی پراچہ کے بعد سرزمین بھیرہ کے یہ تیسرے باسی ہیں جو اس وقت ملک کے انتہائی کلیدی عہدوں پر فائز کئے گئے ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے سابق سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ کا کیرئیر شاندار ہے وہ ملک کی 3 بڑی متحارب سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے دور میں اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔سول سروس میں آنے سے پہلے انہوں نے کچھ عرصہ رورل ہیلتھ سنٹر جھاوریاں میں بطور میڈیکل آفیسر کام کیا۔ بعد ازاں وہ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان و آزادکشمیر،وفاقی سیکرٹری سفیران،پٹرولیم اور ریلوے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ روباب سکندر پاکستان کسٹمز میں اعلی عہدے پر فائز ہیں جبکہ برادرنسبتی عامر احمد علی اس وقت چیف کمشنر اسلام آباد ہیں۔ وہ سابق سینئر بیوروکریٹ سعید مہدی کے داماد ہیں
-

3افغانی باشندوں کا سرگودھا کے نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ۔
3افغانی باشندوں کا سرگودھا کے نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ۔ چودھری قاسم لاہور جنرل ہسپتال میں 3دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق دو حقیقی سے جا ملے
حکام سے پرزور اپیل ہے کہ ان مفرور قاتل افغانیوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے کےشناختی کارڈ فوری منسوخ کیے جائیں…. -

#بھلوال :پرانا بھلوال میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا وقوعہ ، ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس
#بھلوال :پرانا بھلوال میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا وقوعہ ، ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد بھلوال ڈی ایس پی بھلوال سرکل ، موبائل کرائم سین ، ٹیکنیکل یونٹ موقع پر پہنچ گئے بھلوال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کوگرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا بھلوال ڈی ایس پی بھلوال سرکل سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب بھلوال ماچھی اور قصاب گروپ کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہو ہوئے تھے اب خبر آرہی ہے کہ دوسرے گروپ کا ندیم بھی جابحق ہو گیا ہے بھلوال :مقتول عرفان کی نعش کو برائے پوسٹمارٹم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
-

سرگودہا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار
سرگودہا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرٹریفک پولیس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سرگودھا میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج ڈرائیونگ سکول ساجد اقبال، انچارج لائسنسنگ برانچ مظہر عباس اور انکی ٹیم نے طلبا کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں اساتذہ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انچارج لائسنس برانچ مظہر عباس نے سیمینار کے دوران طلبا کو روڈ سیفٹی زبیرا کراس، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے طلبا کو یہ بھی تاکید کی کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی وسیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر وتحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی موٹرسائیکل چلائیں۔انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول ساجد اقبال نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر موثر قابو پایا جا سکتاہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ وارانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر موثر قاطو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ وارانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔
