Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • میونسپل کمیٹی بھیرہ نے دوکانداروں پر اپنی مرضی سے ٹیکس لگا رکھے ہیں

    میونسپل کمیٹی بھیرہ نے دوکانداروں پر اپنی مرضی سے ٹیکس لگا رکھے ہیں

    میونسپل کمیٹی بھیرہ نے دوکانداروں پر اپنی مرضی سے ٹیکس لگا رکھے ہیں۔ سائن بورڈ کے نام پر لاکھوں روپے کے ٹیکس، نہ ہی یہ ٹیکس ایف بی آر کے اندر آتے ہیں اور نہ پی بی آر کے اندر، جب چاہے جتنا چاہے ٹیکس لگا کر دوکانداروں کو بھیج دیتے ہیں۔ جب بھی ان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس ٹیکس کا کوئی لیٹر ہے تو بتایا جائے تو آگے سے دھمکیاں ملتی ہیں۔ ایک دوکاندار سے 10×4 کے بورڈ پر جون 2019 میں 800 روپے ٹیکس لیا اور دوبارہ دسمبر 2019 میں اسی بورڈ کا ٹیکس 4800 مانگ لیا نہ دینے پر جیل جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جبکہ ٹیکس بڑھانے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی۔ دوسری طرف سال میں ایک بار ٹیکس اب چھ ماہ کے بعد دوبارہ مانگا جا رہا ہے۔
    گورنمنٹ پنجاب سے اپیل ہے کہ اس جگا ٹیکس کا نوٹس لیا جائے اور چھوٹے دوکانداروں کی مدد کی جائے۔

  • بھیرہ: ملکوال روڈ حطار الیکٹرک سٹور اور پنجاب بینک کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے

    بھیرہ: ملکوال روڈ حطار الیکٹرک سٹور اور پنجاب بینک کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے

    بھیرہ: ملکوال روڈ حطار الیکٹرک سٹور اور پنجاب بینک کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایک دودھ والے کا دودھ ضائع ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار معمولی زخمی ہوئے۔
    اس چوک پر آئے روز حادثات ہو رہے ہیں ہماری گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ یہاں پر اسپیڈ ریڈیوسر لگائے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ہو سکے۔

  • سوئی گیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے سرگودھا جانے کی ضرورت نہیں ہے.

    سوئی گیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے سرگودھا جانے کی ضرورت نہیں ہے.

    چوہدری ندیم افضل چن کی درخواست پر حکومت پاکستان نے بھلوال شہر میں سوئی ناردرن گیس دفتر میں نئے گیس کنکشن کی درخواست جمع کروانے اور ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے اور سوئی گیس بل درست کروانے کے لیے عملہ تعینات کر دیاہے.
    اب ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے بعد ایف اے بھی #بھلوال دفتر سے ہو گا
    سوئی گیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے سرگودھا جانے کی ضرورت نہیں ہے.

  • بھیرہ حکومت پنجاب کی طرف سے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے لئے سفارشات مانگ لی گئیں

    بھیرہ حکومت پنجاب کی طرف سے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے لئے سفارشات مانگ لی گئیں

    حکومت پنجاب کی طرف سے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے لئے سفارشات مانگ لی گئیں۔
    حسن انعام پراچہ ترجمان حکومت پنجاب و چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل نے آج ضلعی (ڈی سی او) سرگودھا کی صدارت میں کی گئی میٹنگ میں
    بھیرہ۔
    میانی۔
    چک مبارک ۔
    چاوہ ۔
    خان محمد والا،سرگودھا ۔
    کے نام تجویز کر کے حکومت پنجاب کو بھیج دئیے۔

  • سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بڑی کاروائی، قتل اور رہزنی کے چار اشتہاری مجرمان سمیت 10ملزمان گرفتار،  منشیات وناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بڑی کاروائی، قتل اور رہزنی کے چار اشتہاری مجرمان سمیت 10ملزمان گرفتار، منشیات وناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بڑی کاروائی، قتل اور رہزنی کے چار اشتہاری مجرمان سمیت 10ملزمان گرفتار، منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک شکیل احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جنہوں نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کے دوران قتل اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب چار مجرمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک شکیل احمد نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم باسط ولد محمد عظیم سکنہ چک نمبر2شمالی نے دسمبر 2018میں سابقہ دشمنی کی بنا پر دو افرادمقبول اور عنصر محمود کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا جبکہ رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان تجمل عباس ولد محمد ارشد سکنہ رفیع پارک، غلام عباس ولد محمد ارشد سکنہ رفیع پارک اور عادل ولد غلام حسین سکنہ منظور حیات کالونی کو گرفتارکرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان اسلحہ کے زور پروارداتیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی بڑی کاروائی کی ہے جس میں اشفاق احمد ولد اللہ یار سکنہ شاہین آباد گجرنوالہ سے چرس1210گرام،محمد مسعود ولد کرم حسین سکنہ3شمالی سے چرس1100گرام، فیصل عباس ولد حیدر شاہ سکنہ سیدپور ریحان سے کلاشنکوف،رضوان ولد اسلم سکنہ15شمالی سے کلاشنکوف،اسد مصطفی ولد ظفر اقبال سکنہ دیووال سے کلاشنکوف اورپسٹل30بوراورمعراج ولد محمد خان سکنہ سلطان پور سے پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ترجمان حکومت پنجاب چیئرمین  شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے

    ترجمان حکومت پنجاب چیئرمین شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے

    بھیرہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومتی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے عوامی نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وہ گورنر ہاوس میں ترجمان حکومت پنجاب چیئرمین شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا گورنر نے سرگودھا ڈویژن میں عوامی شکایات کے خاتمہ کے لیے مثبت اقدامات کرنے پر حسن انعام پراچہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مسائل کے بروقت حلقہ کا تہیہ کر رکھا ہے پراچہ ہاوس بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن انعام پراچہ نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی شکایت سیل میں آنے والی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں عوام سے کی گئی ذیادتیوں کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا

  • سرگودہا:تھانہ کوٹمومن پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ سمیت چارملزمان گرفتار

    سرگودہا:تھانہ کوٹمومن پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ سمیت چارملزمان گرفتار۔آٹھ موٹرسائیکل اور ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاراحمد قریشی پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ محمد اعظم ولد اللہ دتہ سکنہ جلہ مخدوم کواسکے ساتھیوں اللہ بخش ولد جہاناں سکنہ جلہ مخدوم اور ناصر علی ولد شیرا سکنہ جلہ مخدوم کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے آٹھ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والے ملزم عامر ریاض ولد محمد ریاض سکنہ چک نمبر19جنوبی کے قبضہ سے رائفل444بور، بندوق12بور اور پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزم عامر ریاض کے خلاف نائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے

    بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے

    بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن نے باقا عدہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ خواتین کو آگاہی دی جا سکے۔ وہ بھیرہ میں ادارہ پودا، بھیرہ پریس کلب اور ناہیدہ محبوب الہی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 11کروڑ سے زائد ووٹروں میں سے 1کروڑ 50لاکھ خواتین ووٹرز شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دیہی استعمال نہیں کر سکتیں اس لیے الیکشن کمیشن نے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نادراکے تعاون سے ان کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر سرگودھا میاں ارشد علی نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں اس وقت تقریبا 2لاکھ سے زائد خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، وکلا، تاجروں اور محکمہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارہ پودا اسلام آباد کی صدر ثمینہ نذیر، خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ،سینئر مینجئر پروگرامز پودا محمد زبیر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر علی باقر نقوی، تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، سابق ناظم حاجی شوکت علی زرگر، سابق کونسلر نسرین ہطار، انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ اور اکرام اللہ سلیمی نے پودا تنظیم کی دیہی خواتین کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے پر اسے خراج تحسین پیش اور کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کے لیے جدو جہد کرنا ہو گی۔ اجلا س میں میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق چیئر مین چوہدی خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،سینئر وکیل محمد انور بولا ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا ناصر محمود عزیز ایڈووکیٹ، محمود منور خان ایڈووکیٹ، محمد جاوید رفیع ایڈووکیٹ، آصف اقبال پنجوتھہ ایڈووکیٹ، طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ و دیگر افراد نے شرکت کی۔

  • افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی

    افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی

    افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی جس سے ایلیٹ فورس کے جوان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے
    منڈی بہاؤالدین کے علاقے کوٹ شہانا ضلع منڈی بہاوالدین کے رہائشی قمر عباس، جنید عباس اور شاویز نامی نوجوان کار پر کار اسلام آباد ائیرپورٹ پہ جا رہاے تھے کہ چکیاں پھلروان کے قریب کار بے سڑک کے درمیان کھڑی لکڑی سے لدھی ٹرالی سے ٹکراگئی جس سکے نتیجے میں ایلٹ فورس کا ملازم قمر عباس اور ڈرائیور جنید عباس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی شاویز شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولینگ پولیس کے اے ایس آئی محمد اکرم موقع پر پہنچے اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شاویز نامی نوجوان دم توڑ گیا۔اس وقت بھی ٹرالی سڑ ک کے درمیان کھڑی ہے جو مزید حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ٹرالی ڈرائیور کی لاپروائی تین افراد کی جان لے گئ

  • بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے

    بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے

    بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے 3 ناموں میں راجہ سکندر سلطان کا تعلق بھیرہ کی مردم خیز مٹی سے ہے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے داماد ہیں راجہ سکندر سلطان وفاقی سیکرٹری ریلوے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان چیف سیکرٹری آزادکشمیر سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب بھی رہے ہیں ان کے والد مرحوم محمد سلطان پاک آرمی میں میجر اور بھائی ظفر سلطان کرنل رہے ہیں ان کے بھائی محمد وصال فخر سلطان ریجنل پولیس آفیسر ہیں ڈاکٹر محمد جلال سکندر سلطان نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ سے حاصل کرکے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور کچھ عرصہ محکمہ صحت میں ملازمت کے بعد سول سروس جائن کی