Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سٹیزن پروٹل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کمپلینٹ ہسٹری کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیے

    سٹیزن پروٹل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کمپلینٹ ہسٹری کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیے

    سٹیزن پروٹل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
    کمپلینٹ ہسٹری کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیے
    5 اکتوبر 2019کو کمپلینٹ اندراج ہوئی
    چودہ اکتوبر دو ہزار انیس کو ڈپٹی کمشنر کو فاروڈ کی گئی گی۔
    14 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر بھلوال کو فاروڈ کر دی دی۔
    16اکتوبر 2019 کو کو چیف آفیسر بھلوال نے نے ٹی ایم او بھیرہ کو فاروڈ کر دی اب آگے دیکھئے پڑھتے جائے اور شرماتے جائے۔
    19 اکتوبر کو ٹی ایم او بھیرہ نے ڈی او لائیو سٹاک کو فاروڈ کر دی ۔
    پھر 25 اکتوبر کو کو محکمہ لائیو سٹاک سر گودھا نے اسسٹنٹ کمشنر کمپلینٹ کو فاروڈ کر دیا اور ساتھ ساتھ ایک لیٹر بھی تھما دیا اور ان کو کو یہ یاد دلایا یا کہ یہ کام کام محکمہ لائیوسٹاک کا نہیں ہے ہے بلکہ کہ کام ٹی ایم او کا ہے جو اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے ۔
    پھر پھر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے 20 نومبر کو کو کچھ ریمارکس دے کر 11دسمبر کو دوبارہ ٹی ایم او کو کمپلینٹ فاروڈ کر دی۔
    2جنوری 2020 فرضی کارروائی پوری کرتے ہوئے کمپلین کو کو کلوز کر دیا ۔جبکہ اس کمپلینٹ کو کو چار ماہ گزر گئے گئے مگر اس پر کوئی کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

    جبکہ باولے آوارہ خارش زدہ دہ کتوں کے جھنڈ شہر میں میں جگہ جگہ موجود ہیں جو کہ فجر کی نماز پڑھنے والے نمازیوں راہگیروں اور اسکول جاتے ہوئے یے معصوم بچوں کے لئے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں میری وزیراعلی کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے التماس ہے مفاد عامہ کی اس کمپلینٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے اور فرائض کی کوتاہی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
    شکریہ منجانب۔اہلیان بھیرہ

  • سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، کار کے خفیہ خانوں سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان الیاس کلیار نے سب انسپکٹر مشتاق احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سالم چوک دوران سنیپ چیکنگ کار نمبری LEH-4952 کو روک کرچیک کیا تو کار کے خفیہ خانوں سے دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل223بور، ایک عدد بندوق رپیٹر12بوراور دو عدد پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ کار میں سوار ملزم عابد طارق ولد طارق محمود قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر59مجاہد آباد کالونی مغل پورہ لاہور کو گرفتارکرکے اسلحہ سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار متذکرہ بالا کوبھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیاہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودہا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ الطاف حسین سمیت دس ملزمان گرفتار۔ کیری ڈبہ، دس موٹرسائیکل، ہیروئن، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ الطاف حسین سمیت دس ملزمان گرفتار۔ کیری ڈبہ، دس موٹرسائیکل، ہیروئن، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ الطاف حسین سمیت دس ملزمان گرفتار۔ کیری ڈبہ، دس موٹرسائیکل، ہیروئن، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک شکیل احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عارف حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں سب انسپکٹرز افضال احمد، فخر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمعبود کنسٹیبلان زاہد اقبال اور مبشر حسین شامل تھے۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ الطاف حسین ولد خادم حسین اور اسکے ساتھی انصر ولد غلام یاسین سکنائے جام پور ضلع راجن پور کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ بھلوال سٹی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک شکیل احمد نے صحافیوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان بین الاضلاعی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے جن سے لاکھوں روپے مالیت کا کیری ڈبہ اور دس موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بھلوال سرکل نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان محمد اکرم ولداحمد خان سکنہ کوٹ مومن سے ہیروئن2120گرام، عمران رضا ولد صالح محمد سکنہ اشرف کالونی سے چرس620گرام، سلیمان زاہد ولد زاہد اقبال سکنہ بھلوال سے دیسی شراب120لیٹر، عدنان عرف دانوولد اعجاز حسین قوم سید سکنہ نبی شاہ بالاسے دو عدد کلاشنکوف معہ پسٹل 30بور، جہانگیر ولد محمد سرور سکنہ چک نمبر3شمالی سے کلاشنکوف، احسان شبیر ولد غلام شبیر سکنہ منظور حیات کالونی سے رپیٹربندوق12بورمعہ پسٹل 30بور، شعیب ولد عطاء محمد سکنہ15شمالی سے بندوق12بوراور محمدعارف ولد نور محمد سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرکے گرفتارملزما ن کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • سرگودہا:تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے دوماہ قبل ہونے والی چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان وموٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

    سرگودہا:تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے دوماہ قبل ہونے والی چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان وموٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

    سرگودہا:تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے دوماہ قبل ہونے والی چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان وموٹرسائیکل برآمد کرلیا۔
    سرگودہا: فروکہ علاقہ تھانہ ترکھانوالہ کے رہائشی عظیم حاکم خان نامی شخص کے گھر سے دو ملزمان تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان، نقدی اور موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے تھے جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پرایس ڈی پی او ساہیوال فضل عباس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ اور سب انسپکٹر طلعت محمود پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دن رات محنت کرکے ملزمان عدنان علی ولد عابد علی سکنہ صدر بازار لاہور کینٹ اور محمداشفاق ولد ہاشم علی سکنہ چونیاں ضلع قصور کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں چوکی فروکہ علاقہ تھانہ ترکھانوالہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ساہیوال فضل عباس نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

  • سرگودہا پولیس کی عوام میں احساس تخفظ پیدا کرنے کیلیے فرضی مشق

    سرگودہا پولیس کی عوام میں احساس تخفظ پیدا کرنے کیلیے فرضی مشق

    سرگودہا(عمیرضیاء) عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے اور سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کےلیے فرضی مشق کا انعقاد
    تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی نگرانی ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا علاقہ تھانہ کینٹ میں کیا گیا ، فرضی مشق میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر ، ایلیٹ فورس، سیپشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی ، سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے عملہ نے حصہ لیا۔ فرضی مشق(موک ایکسرسائز) میں قیدیوں اور سٹاف کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فرضی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

  • پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار، 5 کلو چرس 230 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ بر آمد

    پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار، 5 کلو چرس 230 بوتل شراب و ناجائز اسلحہ بر آمد

    سرگودہا(عمیر ضیاء)پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔گرفتار 16ملزمان سے پانچ کلو گرام سے زائد چرس، شراب230بوتل وناجائزاسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے جاوید اقبال سکنہ پٹھان کوٹ سے چرس1480گرام، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے زاہد علی سکنہ چک میانہ سے چرس1120گرام، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے قاسم علی سکنہ نواب پور سے چرس1100گرام، ارشد علی سکنہ ویگووال سے چرس240گرام، احسان سکنہ نواب پور سے چرس315گرام، محمد آصف سکنہ ویگووال سے پسٹل30بور، محمد امان سکنہ بکھر بار سے پسٹل30بور، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے عبدالشکو ر سکنہ 27جنوبی سے چرس700گرام، تھانہ پھلروان پولیس نے عزیز سکنہ سالم سے چرس317گرام، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے سلیمان زاہد سکنہ اقبال کالونی بھلوال سے شراب120بوتل، تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمدعمر سکنہ ظفر کالونی سے شراب100بوتل، نثار عباس سکنہ 75جنوبی سے رائفل444بور، شان علی سکنہ75جنوبی سے بندوق12بور، تھانہ جھاوریاں پولیس نے امان اللہ سکنہ جھاوریاں سے شراب10بوتل، نوشیرواں سکنہ ککے والا سے پسٹل30بور اور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے وسیم عباس سکنہ خوشاب سے پسٹل9ایم ایم برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودہا:تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر

    سرگودہا:تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر

    سرگودہا:تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
    سرگودہا: تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپکی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے تھانہ میانی اور تھانہ پھلروان کے وزٹ کے دوران کیا۔انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، حوالات، ملازمین کی بیرکیں اورفرنٹ ڈیسک روم کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ جات کے ریکارڈکا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوا ل سرکل ڈی ایس پی شکیل احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان داخل عدالت کروائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں۔ ڈی پی او سرگودہا نے اچھی کارکردگی دکھانے پر تھانہ میانی کے ملازمان کو نقدانعام سے بھی نوازا۔

  • سرگودہا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے چرس 2810گرام برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے چرس 2810گرام برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے چرس 2810گرام برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمدامیر اور اعجاز احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے مختلف مقامات پر ریڈ کرکے ملزمان عمران ولد امیر سکنہ26جنوبی سے چرس1550گرام، شاہد ولد اقبال سکنہ چک26جنوبی سے چرس1260گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس صاحب نے بنیادی مرکز صحت سالم کا دورہ کیا

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس صاحب نے بنیادی مرکز صحت سالم کا دورہ کیا

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس صاحب نے بنیادی مرکز صحت سالم کا دورہ کیا اور صحت کے مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی،چودھری عقیل اکرم جسپال اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو سالم میں سیوریج کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوے۔

  • ٹی۔بی۔ایس کی مین ہائی پریشر 6انچ کی لائن کا کام شروع

    ٹی۔بی۔ایس کی مین ہائی پریشر 6انچ کی لائن کا کام شروع

    ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب کی ذاتی دلچسپی سے ٹی۔بی۔ایس کی مین ہائی پریشر 6انچ کی لائن کا کام شروع کر دیا ہے۔بہت جلد لائن مکمل ہونے کے بعد چٹی پُلی والا دروازہ میں ٹی۔بی۔ایس بنایا جائے گا اور بھیرہ شہر کا کم گیس پریشر کا مسلہ حل کر دیا جائے گا۔