Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • بھیرہ. موٹروے سروے ایریا بھیرہ ویگو ڈالا سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور افیون برآمد

    بھیرہ. موٹروے سروے ایریا بھیرہ ویگو ڈالا سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور افیون برآمد

    اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی لائی جانے والی چرس اور افیون پولیس نے برآمد کر کے ویگو ڈالا کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اسلام آباد سے لاہور جانے والا ویگو ڈالا سی این 6313 موٹر وے سروس ایریا بھیرہ کی جانب مڑنے لگا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر دے ماری جس سے ڈالا الٹ گیا اور میں سوار افراد فرار ہوگئے۔ دوران تلاشی ویگو ڈالا سے 116 کلو چرس 71 کلو افیون اور پسٹل 9 ایم ایم برآمد ہوا۔ڈی ایس پی شکیل جنجوعہ نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر منشیات اور ویگو ڈالا کو قبضہ میں لے کر تھانہ بھیرہ پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • سرگودھا : دھریمہ کے قریب شادی کی تقریب میں جان لیوا تصادم ۔

    سرگودھا : دھریمہ کے قریب شادی کی تقریب میں جان لیوا تصادم ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) دھریمہ کے قریب شادی کی تقریب میں فاٸرنگ ۔ دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلیۓ ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا دھریمہ کے قریب مقامی ہوٹل میں شادی کی تقریب میں فاٸرنگ ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا ۔ پولیس کے مطابق فخر ننگیانہ کی شادی میں ریٹاٸرڈ ایس پی اعجاز ننگیانہ کے بیٹے اویس ننگیانہ نے مخالفین پر فاٸرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گۓ ۔ جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے ملزم اویس کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیۓ چھاپے مارے جا رہے ھیں ۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ہوا ۔

  • سرگودھا ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

    سرگودھا ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

    سرگودھا (ادریس نواز سے) ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کا نوٹس
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ بار سرگودھا الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے فوری نوٹس لے لیا ۔ فاٸرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گۓ ۔ سرگودھا پولیس نے فوری کارواٸ کرتے ہوۓ 6 وکلا ٕ کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار وکلا ٕ سے اسلحہ برآمد ۔ دیگر وکلا ٕ کی گرفتاری کےلیۓ ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رھے ھیں ۔ اے ایس پی احمد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ فاٸرنگ کرنے والوں میں وکیل جنید اور سلمان باجوہ شامل ھیں۔ جن کی نشاندہی ہو چکی ھے اور انکی براہراست سرپرستی واصف بھٹی کر رہا ھے ۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے کہا کہ قانون سے کوٸ بالاتر نہیں ۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاٸیگی ۔ اور مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ گی ۔

  • سرگودھا سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایت پر کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد

    سرگودھا سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایت پر کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد

    سرگودھا (ادریس نواز سے ) سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایت پر کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد ۔ ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سرگودھا چوہدری فضل کا ایکشن ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کیلیۓ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ھے۔ اس سلسلہ میں ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سرگودھا چوہدری فضل نے ہر ضلع کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ھیں ۔ اس مہم میں آج سرگودھا ڈویژن میں 199 تجارتی ادارہ جات چیک کیۓ گۓ۔ اور کم از کم اجرت پر عمل درآمد نہ کرنیوالے ادارہ جات کے 221 چالان مرتب کر کے عدالت میں بھیج دیۓ گۓ۔

  • سرگودھا: پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    سرگودھا: پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    سرگودھا: پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ۔
    دس سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت پانچ ملزمان گرفتار – ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ۔گرفتارملزمان اقدام قتل، ڈکیتی ، چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔
    پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر

  • سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی کی بڑی کارواٸ ۔ اشتہاری سمیت 13 ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی کی بڑی کارواٸ ۔ اشتہاری سمیت 13 ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ بھلوال سٹی نے بروقت کارواٸ کرتے ھوۓ اھل علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ اور اشتہاری سمیت 13 ملزمان گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی شکیل احمد کھوکھر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عارف حسین نے اپنی ٹیم، سب انسپکٹر فخر عباس ، اے ایس آٸ عبدالمعبود ، عمر حیات ، کانسٹیبل مبشر حسین و دیگر کیساتھ ملکر کارواٸ کرتے ھوۓ ملزمان محمد ممتاز عرف فوجی ولد محمد یار قوم بھلوانہ سکنہ داخلی پرانہ بھلوال ، شعیب ولد عطا محمد قوم موچی سکنہ چک 15 شمالی ، محمد ثاقب ولد محمد یوسف قوم ترکھان سکنہ مسلم ٹاٶن بھلوال ، احسان شبیر ولد غلام شبیر قوم سمور سکنہ گلی نمبر 3 منظور حیات کالونی ، عدنان عرف دانو ولد اعجاز حسین قوم سید سکنہ نبی شاہ کو کامیاب ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ اور ملزمان سے 2 ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف ، راٸفل 444 بور ، بندوق 12 بور رپیٹر ، 2 پسٹل 9 ایم ایم ، اور پسٹل 30 بور معہ سیکڑوں گولیاں برآمد ہوٸیں۔ گرفتار ملزمان احسان اور عدنان ڈکیتی چوری اور اقدام قتل کے دس سے زاٸد مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ھے۔ علاوہ ازیں دیگر کارواٸ میں ملزمان کاشف سے چرس 2200 گرام ، محمد ارشد سے چرس 1375 گرام ،احسان شبیر سے پسٹل 30 بور ، علی حمزہ سے پسٹل 30 بور ، نوشیرواں سے پسٹل 30 بور ، ایوب سے پسٹل 30 بور ، ساجد پسٹل 30 بور ، اور حسنین سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے منشیات فروشی و ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیۓ گۓ ھیں۔ اس سلسلہ میں تھانہ بھلوال سٹی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ڈی پی او بھلوال سٹی شکیل احمد کھوکھر نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ کہا کہ آٸ جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کے احکامات اور ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاٶن جاری ھے۔ عادی جراٸم پیشہ اور اور منشیات فروشوں کیساتھ کوٸ رعایت نہ برتی جاۓ گی۔ اور کہا کہ عوام کو چاہیۓ کہ معاشرے کو جراٸم سے پاک کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں ۔

  • کمشنر سرگودہاکا چاروں اضلاع میں گداگروں‘ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    کمشنر سرگودہاکا چاروں اضلاع میں گداگروں‘ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    کمشنر سرگودہاکا چاروں اضلاع میں گداگروں‘ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    گداگری لعنت ہے مستحق افراد کی پناہ گاہوں میں کفالت کی جائے۔ ڈاکٹر فرح مسعود
    شہر میں برساتی پانی‘کوڑاکرکٹ دیکھ کر سخت اظہار برہمی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فوری اقدامات کی ہدایت

    کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو پولیس کے تعاون سے ڈویژن بھر میں گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے او رمستحق بے گھر افراد کو پناہ گاہوں اور سوشل ویلفیئر کے اداروں میں منتقل کرنے او ران کی کفالت وتربیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر فرح مسعود ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی کے ہمراہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹوریٹ آفس نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔کمشنر نے نلکہ چوک کے قریب بھیک مانگنے کیلئے بیٹھے ایک معذور بزرگ کو فوری طو رپر پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین احمد گوندل نے معذور بزرگ کو پناہ گاہ میں پہنچا دیا۔ کمشنر نے کہاکہ گداگری ایک لعنت ہے اس کے قلع قمع کیلئے کردار ادا کریں۔عادی بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کی جائے او رمستحق افراد کو محکمہ زکواة‘ بیت المال‘ سوشل ویلفیئر اور فلاحی تنظیموں ومخیر حضرات کے تعاون کے ذریعے ان کی بحالی اور کفالت کی جائے۔قبل ازیں انہوں نے صنعت زار میں مختلف شعبے دیکھے او رسپرنٹنڈنٹ صنعت زار کو خواتین او رمستحق بچیوں کو زیادہ سے زیادہ ہنر اور تربیت فراہم کرنے کی ہدا یت کی۔ انہوں نے دورہ کے دوران مختلف شاہراہوں پر کھڑے برساتی پانی او رکوڑا کرکٹ کو اٹھانے کیلئے تحصیل انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا اور اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں غیر متحرک اور شہر کی آلودہ صورتحال پر سخت کارروائی کی جائیگی۔

  • گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا

    گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا

    عوام کو بہتر طبی سہولیات اور امراض کی تشخیص کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ چیئرمین ہیلتھ کونسل تحصیل بھیرہ، اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے بتایا کہ مریضوں کی سکریننگ کے دوران علی پور سیداں بھیرہ کے الیاس کو کالا یرقان ہونے کے باعث اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال ریفر کر دیا گیا ہے کیونکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ہیپا ٹائٹس کلینک نہ ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب احمد گوندل کی زیر نگرانی لگائے گئے اس کیمپ میں طبی عملہ نے مریضوں کے بلڈ پریشر، شوگر،دمہ،ٹی بی اور ہیپا ٹائٹس بی۔سی کے مفت سکریننگ ٹیسٹ کیے۔

  • حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب سے اُن کے طیارہ میں ون ٹو ون ملاقات

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب سے اُن کے طیارہ میں ون ٹو ون ملاقات

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب سے اُن کے طیارہ میں ون ٹو ون ملاقات۔
    حلقہ کی عوام کے دیرانہ مطالبات اور مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔
    الحمد اللہ حسن انعام پراچہ کی درخواست پر فوری طور پر بھیرہ شہر کو تاریخی ورثہ قرار دینے کا مطالبہ منظور۔
    بھیرہ ریسکیو 1122 کو فوری طور پر فعال کرنے کی منظوری۔
    بھیرہ بھلوال روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات۔
    بھیرہ ملک وال روڈ کی تعمیر کا تخمینہ لگانے کے احکامات ۔

  • خونی پل پر ایک اور کار ایکسیڈنٹ ایک خاتون اور دو مرد شدید زخمی

    خونی پل پر ایک اور کار ایکسیڈنٹ ایک خاتون اور دو مرد شدید زخمی

    تھانہ پھلروان کے نواحی گاؤں چکیاں پھلروان گجرات روڈ پر واقعہ خونی پل پہ حسب معمول ایک اور کار ایکسیڈنٹ ایک خاتون اور دو مرد شدید زخمی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سرگودھا سول اسپتال منتقل کردیا ۔تیزرفتارکار خطرناک موڑ پر الٹ کر نالے میں گر گئی کار مکمل طور پر تباہ اس سے پہلے 28دسمبر اور 2 جنوری کو ہونے والی اکسیڈنٹ پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہائی وے ڈپارٹمنٹ کا اربوں روپے لگا کر بننے والا یہ خونی پل آئے روز کسی نہ کسی کا جانی اور مالی نقصان کر رہا ہے انجینئر کی لاپرواہی اور محکمہ کی بے حسی ایک سوالیہ نشان ہے ہے آج تک ہونے والے بے شمار حادثات کسی نے کوئی نوٹس نہیں لے عوام کا شدید احتجاج اور سپیڈ بریکر لگانے کی اپیل تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات میں کمی ہے عوام کا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کمشنر سرگودھا محکمہ ہائی وے سے نوٹس لینے کی اپیل