Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ڈکیٹی کی واردات ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا

    ڈکیٹی کی واردات ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)پکا ڈیرہ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی واردات ، ڈی پی اوعمارہ اطہر کا نوٹس ،تفصیلات کے مطابق مورخہ 06.12.19کوپکا ڈیرہ علاقہ تھانہ کینٹ میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولٹری ٹریڈرز میں سوئے ہوئے افراد کے ساتھ اسلحہ کے زور پر واردات کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان ولد شیر محمد پر فائر کرکے زخمی کیا اور 9لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچی ۔زخمی کو فوری علاج معالجہ کے لیے سول ہسپتال سرگودھا منتقل کیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ سرگودہا میں مقدمہ نمبر551مورخہ 06.12.19جرم394ت پ درج کرلیا گیا ہے ۔نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر روانہ کر دی گئی ہیں۔

  • سرگودھا چک 54 شمالی میں تبدیلی سرکار نے اپنے دعوے پورے کر دکھاۓ۔

    سرگودھا چک 54 شمالی میں تبدیلی سرکار نے اپنے دعوے پورے کر دکھاۓ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے ) کے نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں تبدیلی سرکار نے اپنے دعوے پورے کر دکھاٸے۔ جس گاٶں کی طرف آج تک کسی نے توجہ نہیں دی۔ تبدیلی سرکار اس گاٶں کی تعمیر و ترقی میں مصروف ھے۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ھم ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کے بہت مشکور ھیں کہ وہ ھمارے گاٶں کی تعمیر و ترقی میں اھم کردار ادا کر رھے ھیں۔ حالانکہ اس گاٶں سے مسلم لیگ ن جیت گٸی تھی۔ اسکے باوجود بھی ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے اس گاٶں کی طرف توجہ دی۔ اور لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھم غربت کی وجہ سے اپنی بچیاں دوسرے علاقوں میں پڑھنے کیلٸے نہیں بھیج سکتے تھے۔ اس لیٸے ھم نے ایم پی فیصل فاروق چیمہ سے گزارش کی کہ ھمارا بچیوں والا گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کو مڈل کا درجہ دلوانے میں اھم کردار ادا کریں۔ ھمارا سکول سرگودھا سے فزیبل ھو چکا ھے۔ اور ایم پی فیصل فاروق چیمہ نے یقین دھانی کرواٸی ھے کہ انشاأللہ چک 54 شمالی بچیوں کا سکول بہت جلد مڈل تک ھو جاٸے گا۔ لوگوں نے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے وہ کر دکھایا جسکی امید بھی نہ تھی۔ اور ھمیں امید ھے کہ ھمارے اس گاٶں کو دشمنی اور جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنیاں لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

  • سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں چوکیداری نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں چوکیداری نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب میں چوکیداری نظام فوری نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
    سرگودہا سمیت صوبے بھر میں امن امان اور کرائم کے بڑھتے تناسب کے پیش نظر امن کمیٹیاں اورچوکیداری نظام کو بحال کیا جا رہا ہے۔پولیس افسران کو پروٹوکول ختم کرنے اور فیلڈمیں نکلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
    شہری علاقوں میں ارکان اسمبلی اور عوامی نمائندوں کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگانے جبکہ دیہاتی علاقوں میں چوکی داری نظام کو نافظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    محکمہ پولیس کہ مطابق نئے آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں،
    اس میں منتخب نمائندوں ارکان اسمبلی اور سابق چیئرمینوں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔محکمہ پولیس کے بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اس میں پولیس افسران کا پروٹوکول ختم کر دیا گیا ہے اور پولیس افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکل کر اپنی ذمہ داریاں اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    احکامات پر عملدرآمد کی آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی

  • سرگودہا کے علاقے میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس

    سرگودہا کے علاقے میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)شاہ نکڈر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں خوف و ہراس لوگ گھروں میں محصور
    تفصیل کے مطابق اج صبح دن دیہاڑے چک 157 شمالی کارہایشی محمد رمضان ولد محمد صادق جو کہ بسکٹ وغیرہ کی سیل مینی کا کام کرتا ہے جب چک 160 شمالی کے قریب پہنچا تو نامعلوم 2 موٹرسائیکل سواروں نے پیچھے سے آکر اسلحہ کے زور پر اس کو روکنے کی کوشش کی تو سیل مین نے شور مچا دیا اور موٹرسائیکل بھگایا تو ڈکیتوں نے پیچھے سے فائرنگ کھول دی فائر موٹرسائیکل کے ٹائر میں لگنے سے ٹائر برسٹ ہوگیافائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کے جمع ہونے پر ڈکیت بھاگ گئے دوسری واردات میں نامعلوم چور محلہ پٹھان کوٹ کے رہائشی یسین کی کریانہ سٹورکی دکان کاتالہ توڑ کر سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے آئے روزانہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبک مقامی پولیس مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے علاقہ کی عوام نے ڈی پی او سرگودھا آرپی اوسرگودھا اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

  • بھیرہ۔NA.88 معاون خصوصی و ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب۔چوہدری گلریز افضل چن صاحب(ایم.پی.اے)

    بھیرہ۔NA.88 معاون خصوصی و ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب۔چوہدری گلریز افضل چن صاحب(ایم.پی.اے)

    بھیرہ۔NA.88
    معاون خصوصی و ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن صاحب۔چوہدری گلریز افضل چن صاحب(ایم.پی.اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب سے وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور حلقہ۔NA88اور PP68 کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی جس میں بھیرہ شہر کے نوجوانوں کے سپورٹس کمپلیکس کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کروانے کی ریکوسٹ کی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو لیٹر لکھا اور فوری طور پر کام مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں اور رپورٹ طلب کی۔l

  • حسن انعام پراچہ  اور عنصر مجید نیازی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    حسن انعام پراچہ اور عنصر مجید نیازی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    حسن انعام پراچہ چئیرمین چیف منسٹر پنجاب کمپلینٹ سیل اور عنصر مجید نیازی صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اور چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل نے اپنے اپنے حلقہ کے مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔اس کے علاوہ حسن انعام پراچہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا ڈوثزن شکایات سیل سے متعلق رہورٹ پیش کی اور سرگودھا ضلعی افسران سے میٹنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

    ۔
    ملاقات میں صوبائی وزیر اور چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل نے اپنے اپنے حلقہ کے مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔اس کے علاوہ حسن انعام پراچہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا ڈوثزن شکایات سیل سے متعلق رہورٹ پیش کی اور سرگودھا ضلعی افسران سے میٹنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

  • ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج چوہدری عبدالقیوم بہترین صحافتی

    ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج چوہدری عبدالقیوم بہترین صحافتی

    ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج چوہدری عبدالقیوم بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی کو سووینئیر دے رہے ہیں

  • بھیرہ چک نمبر 3 شمالی کا رہائشی ممتاز اپنے دوست تائید شاہ کے موٹر سائیکل پر بھلوال آرہا تھا

    بھیرہ چک نمبر 3 شمالی کا رہائشی ممتاز اپنے دوست تائید شاہ کے موٹر سائیکل پر بھلوال آرہا تھا

    بھیرہ چک نمبر 3 شمالی کا رہائشی ممتاز اپنے دوست تائید شاہ کے موٹر سائیکل پر بھلوال آرہا تھا جب وہ 11 چک اڈا کے قریب پہنچے تو پچھے سے آنے والے تیز رفتار ہنڈائی ڈالہ نے انہیں ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار ممتاز اور تائید شاہ سڑ ک پر گر گے جنہیں سامنے سے آنے والے ڈمپر نے کچل دیا ممتاز موقع پر جانبق ہوگیا شدید زخمی تائید شاہ کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کردیا تائید شاہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا جانبق دونوں افراد کے تین تین بچے ہیں ہنڈائی ڈالے کا ڈرائیور موقع سےفرار ہو گیا پولیس مصروف تفشیش ہے۔

  • اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں

    "جناب وزیراعظم عمران خان صاحب ایک نظر ادھر ھی”
    اپنے دورہ پنڈدادنخان میں عوام کے دیرینہ مطالبہ تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کروانے کا بھی اعلان کریں،
    وزیراعظم صاحب آپ کی طرف سے جلالپور کندووال نہر کے منصوبے کا افتتاح کرنا انتہائی خوش آئند اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے لیکن تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی ضلع جہلم، منڈی بہائوالدین، چکوال اور سرگودہا کے علاقوں کیلئے سی پیک کا درجہ رکھتا ہے،گزشتہ حکومت میں لیگی ایم این اے ناصر اقبال بوسال کی کاوشوں سے اس ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئےاور کام بھی شروع ہوا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے 2019 کے بجٹ میں اس اہم منصوبہ کیلئے صرف دس کروڑ روپئے رکھے جس کی بنا پرجاری کام روک دیا گیا ہے اور لاکھوں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے, وزیراعظم عمران خان صاحب آپ اس منصوبہ کو مکمل کروا کر چار اضلاع کے عوام کے دل جیت سکتے ہیں، ٹریفک پل چاہے چک نظام اور ہرن پور کے درمیان بنے یا ڈھنگوال اور ملکوال کے درمیان، پل بننا اشد ضروری ہے۔
    وزیراعظم عمران خان صاحب براہ کرم ٹریفک پل کا رکا ہوا کام شروع کروائیں۔۔۔۔

  • سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر نماز جمعہ کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر نماز جمعہ کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر نماز جمعہ کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے
    سرگودھا:ضلع بھرکی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں پرمسلح پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
    : مسجد میں داخل ہونے والے نمازیوں کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹکٹرکی گئی۔
    سرگودھا: کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے سادہ لباس میں بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔