سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال کے علاقہ سبھروال کالونی میں اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والا محمد رضوان ولد شریف نامی ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد رضوان ولد شریف سکنہ سبھروال کالونی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہاٸشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ھے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن ملک محمد امتیاز موقع پر پہنچ گۓ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری کارواٸ کرتے ھوۓ ریسکیو 1122 کے ساتھ ملکر آگ پر قابو پا لیا۔ جبکہ کمرہ میں موجود ملزم کا اپنا ہی بیٹا احمد علی بعمر 2 ماہ معمولی جھلس گیا۔ جسکو فوری طور پر ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جسکی حالت ابھی خطرے سے باہر ھے۔ ملزم محمد رضوان ولد شریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں قانونی کارواٸ کی جا رہی ھے۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ھوۓ ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد امتیاز سے رپورٹ طلب کر لی۔
Category: سرگودھا
-

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں میں اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار
-

نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہائشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
سرگودہا تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد رضوان ولد شریف سکنہ سبھروال کالونی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہائشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن ملک محمد امتیاز موقع پر پہنچ گئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا جبکہ کمرے میں موجود ملزم کا اپنا بیٹا احمد علی بعمر 2 ماہ معمولی جھلس گیا جسکو ھسپتال پہنچا دیا گیا ہے ،جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ملزم محمد رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے.
-

سرگودھا دھند کے دوران ٹریفک حادثات کی روک تھام کے پیش نظر ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سٹی
سرگودھا
دھند کے دوران ٹریفک حادثات کی روک تھام کے پیش نظر ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ جات، پبلک سروس گاڑیوں اور روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد سعیداور انچارج ٹریفک ایجوکشن سب انسپکٹر ساجد حسین سمیت دیگر اہلکاروں کیساتھ لاہور سرگودھا روڈ پر دھند میں ہونے والے حادثات سے بچنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے، گنے کی ٹرالیوں،گدھا ریڑھیوں،کاروں، ٹرکوں،مسافر بسوں اور ویگنوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ پر ریفلکٹرلگائے اور دھند میں ڈرائیونگ کرنے کی احتیاطی تدابیر بتائیں ۔ -

سرگودھا پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار
سرگودھا
پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم اختر نے نے پولیو پلانے والی ٹیم سے بدتمیزی کی اور ان کا سامان چھین کر پھینک دیا تھا جس پر ملزم کے خلاف فورا FIR درج کر لی گئی تھی
ملزم محمد اختر کو 36 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیاگیا ہے
پولیو کے قطرے پلانے والی ہر ٹیم کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے. ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا -

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست جمع
سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ کے خلاف ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن کے آفس درخواست جمع۔
تفصیلات کے مطابق :
چک نمبر 54 شمالی کے رھاٸشی تصور حسین ولد سید رسول نے رشوت لینے کا الزام لگا کر تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ کے خلاف ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے آفس درخواست جمع کروا دی۔ اسکے علاوہ ڈی پی او سرگودھا اور آر پی او سرگودھا آفس بھی بذریعہ ڈاک درخواستیں بھجواٸ گٸ۔ درخواست دہندہ کا کہنا ھے کہ ہمارے سیاسی مخالفین کے ساتھ ملکر ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ نے مجھے اور میرے بھاٸیوں کو بلاوجہ گھر سے اٹھا کر تھانہ میں بند کیا اور اسکے بعد شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جبکہ میں اور میرے بھاٸ بالکل بےگناہ تھے۔ اسکے بعد کانسٹیبل علی رضا شاہ نے مجھ سے کہا کہ اگر تم خود کو اور اپنے تینوں بھاٸیوں کو قتل کے مقدمہ سے بچانا چاہتے ھو تو ساڑھے چار لاکھ روپے رشوت دینی ھو گی۔ تو میں نے گھر فون کیا اور میرے گھر والوں نے مال مویشی بیچ کر ساڑھے چار لاکھ روپے تھانہ میں دیٸے۔ اور پھر ایس ایچ او نے مجھے اور میرے ایک بھاٸ احمد یار کو رھا کیا۔ اور کہا کہ باقی دو بھاٸیوں کو بعد میں لے جانا۔ رشوت لینے کے باوجود بھی ایس ایچ او ثقلین شاہ نے ھمارے مخالفین کے ساتھ ملکر میرے دو بھاٸ اسفند یار اور جاوید اقبال کو قتل اور ڈکیتی کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں چالان کر دیا۔ اور کچھ دن بعد میرے بڑے بھاٸ احمد یار کو مخالفین نے گھر بیٹھک میں گھس کر قتل کر دیا۔ درخواست دہندہ تصور حسین ولد سید رسول نے کہا کہ میرے بھاٸ احمد یار کے قتل کی عدالتی کارواٸ کی وجہ سے مجھ سے درخواست جمع کروانے میں تاخیر ھوٸ۔ اور کہا کہ میری ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا اور آٸ جی پنجاب اور اعلی حکام سے یہ اپیل ھے کہ پلیز مجھے انصاف دلوانے میں اھم کردار ادا کریں۔ اور جلد سے جلد اپنی زیرنگرانی میری درخواست پہ عمل درآمد کرواٸیں۔ -

سرگودھا تحصیل ساہیوال میں ڈرگ انسپکٹر کا عطاٸیوں کے خلاف آپریشن
سرگودھا (ادریس نواز سے) کی تحصیل ساہیوال میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے احکامات پر ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کا متعدد عطاٸیوں کے خلاف آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق:
سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے احکامات پر ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا نے تحصیل بھر میں متعدد عطاٸیوں کے خلاف آپریشن کرتے ھوۓ متعدد کلینک سیل کر دیے۔ جن میں ان کوالیفاٸیڈ اسپیشلسٹ عطاٸیوں کے چالان کر کے انکے کلینک سیل کر دیے۔ اسکے علاوہ ساٸن بورڈ کے بغیر اور زاٸدالمیعاد ادویات رکھنے والے میڈیکل سٹور اور کلینک بھی سیل کر دیے۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے ایسے لوگوں کے خلاف کارواٸیاں جاری رھیں گی۔ -

ترجمان وزیراعظم پاکستان ندیم افضل چن کی درخواست پر بھلوال میں اسپتال
ترجمان وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن کی درخواست پر حکومت پنجاب نے بھلوال میں سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کا درجہ دینے کی درخواست منظور کر لی وزیراعلی پنجاب نے حکم جاری کردیا.
-

کمشنر سرگودھا شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی
بھیرہ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی شہریوں کے اجتماعی مسائل سنے اور دیگر سائلین کی دادرسی کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات صادر کئے
باغی ٹی وی تحصیل بھیرہ -

بھیرہ،ڑپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ شہر کا وزٹ کیا
بھیرہ،ڑپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ شہر کا وزٹ کیا وہ میونسپل کمیٹی گئے،بھیرہ پھلروان روڑ پر موجود سبزی فروشوں سے ملے ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل کو ہدایات جاری کیں،بھیرہ پھلروان روڑ،چک والا دروازہ،ملتانی گیٹ کا وزٹ کیا اور ان پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔بیرون ملتانی گیٹ قایم سبزی منڈی کا معاینہ کیا آڑھتیوں سے ملے انکے مسائل سنے اور منڑی میں بولی کے طریقے کار اور طلب کے مطابق سبزیوں کی سپلائی کیلئے آڑھتیوں کو ہدایات دیں اور نئی سبزی منڈی کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔وہ تحصیل ھیڑکوارٹر ہسپتال بھیرہ بھی گئے وارڑز کے علاوہ پولیو مہم کیلئے لگاے گئے اسٹال کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال عملہ کو ہدایات دیں
باغی ٹی وی تحصیل بھیرہ -

بھیرہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے
بھیرہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے شیر شاہی مسجد بھی گئے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی صاحب نے استقبال کیا۔۔۔ تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڑووکیٹ اور انور بولا ایڑووکیٹ نے بھی ڑپٹی کمشنر سرگودھا سے ملاقات کی اور وکلاء و سائلین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
باغی ٹی وی تحصیل بھیرہ