Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف سرگودہا کی عوام سراپا اجتجاج ہے

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف سرگودہا کی عوام سراپا اجتجاج ہے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف سرگودہا کی عوام انتظامیہ سمیت سراپا اجتجاج ہے تفصیلات کے مطابق آج سرگودہا میں کمپنی باغ سے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں سکول کے طلباء سرکاری محکموں کے ملازمین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی نے کلمہ چوک میں جلسے کی صورت اختیار کر لی سرگودہا کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا

  • کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت جمود کا شکار تھی،  الحاج ممتاز اختر کاہلوں

    کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت جمود کا شکار تھی، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا۔(اے پی پی) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت جمود کا شکار تھی، محکمے کرپشن کی وجہ سے تباہی کا شکار تھے، کرپشن کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی روز اول سے برسر پیکار ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لیگی ارکان اسمبلی نے سرگودھا کے شہریوں کو ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جس مشن کا آغاز کیا ہے اس کے نتائج بہت جلد عوام کے سامنے ہوں گے ہم پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گربیانوں میں جھانکیں تو اصل حقیقت ان کے سامنے کھل جائے گی۔

  • پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار کر لئے گئے ۔ سیکرٹری بلدیات

    پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار کر لئے گئے ۔ سیکرٹری بلدیات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار کر لئے گئے ۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
    ابتدائی پلان حد بندی رولز 2019 کے تحت ترتیب کئے گئے ھیں۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی پلان کل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں عوام اور مقامی رھائشی افراد کی تجاویز اور اعتراضات کیلئے پیش کر دیے جائیں گے_مقامی رہائشی اپنے متعلقہ لوکل ایریا کی حد بندی سے متعلق آراء اور اعتراضات 27 ستمبر سے 14 اکتوبر تک اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ھیں۔ سیکرٹری بلدیات کی ہدایات
    حد بندی رولز 2019 کے تحت تیار کئے گئے ابتدائی پلان کے مطابق صوبہ پنجاب میں 9 میٹروپولیٹن کارپوریشن، 14 میونسپل کارپوریشن، 136 میونسپل کمیٹیاں، 134 ٹائون کمیٹیاں ھوں گی۔
    جبکہ دیھی علاقوں کے لئے 136 تحصیل کونسلوں کا پلان ترتیب دیا گیا ھے۔
    یاد رہے کہ حلقہ بندی بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان ترتیب دے گا اور بلدیاتی انتخابات بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر نگرانی ھوں گے۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی

  • متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں

    متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کے نواحی گاؤں چک نمبر 42 جنوبی میں بچیوں کے ہائر سکینڈری سکول کی دیوار گرانے پر سکول ہذا کی پرنسپل نے متعلقہ تھانہ کڑانہ کے ایس ایچ او کو ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کی درخواست دے رکھی ہے جس پر تا حال ایس ایچ او نے کوئی کاروائی نہیں کی اور ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں سکول کی بے پردگی ہونے سے والدین اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سکول سے ملحقہ کالونی کے اوباش محمد رمضان کی شہہ پر نوجوان بچیوں اور سٹاف کو تنگ کرتے ہیں سکول کی پرنسپل اور والدین نے ڈی سی سرگودہا سے فوری واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سرگودہا چند اوباشوں نے بچیوں کے سرکاری سکول کی دیوار گرا دی

    سرگودہا چند اوباشوں نے بچیوں کے سرکاری سکول کی دیوار گرا دی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) نواحی گاؤں چک نمبر 42 جنوبی میں چند با اثر اوباشوں نے محمد رمضان ولد دین قوم راجپوت کی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی زیر تعمیر دیوار گرا دی
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 42 جنوبی میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچیوں کے سکول کی چار دیواری کا کام جاری تھا کہ 9 اور 10 محرم کی درمیانی شب کو سکول سے ملحقہ کالونی کے رہائشی محمد رمضان نے چند اوباشوں کے ساتھ مل کے سکول کی زیر تعمیر دیوار گرا دی اور بنیادیں مٹی سے بھر دیں سکول کمیٹی بھی معاملات حل کرانے میں ناکام ہو چکی ہے سکول انتہائی حساس ادارہ ہے اور کیٹیگری A میں شامل ہے سکول کی پرنسپل کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کو کار سرکار میں مداخلت کی درخواست بھی دی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی سکول پرنسپل کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے.بچیوں کی بے پردگی کا مسئلہ ہے اس ماحول میں نصابی عمل شدید متاثر ہے

  • ٹریفک پولیس میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی ایس پی ٹریفک

    ٹریفک پولیس میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی ایس پی ٹریفک

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے کہا کہ ٹریفک پولیس میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی تمام شہریوں کے ساتھ مہذب اور بلا امتیاز رویہ اپنایا جائے گا لائسنس کے حصول کو میرٹ پر یقینی بنایا جائے گا ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا تا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے کم عمر اور بغیر لائسنس کے شہریوں کو ہرگز ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
    ہمیں آپ سب کا تحفظ عزیز ہے ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے اور سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں ۔

  • سرگودہا تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں ڈکیتی عام ہو گئی

    سرگودہا تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں ڈکیتی عام ہو گئی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا تھانہ کوٹمومن مومن کے ایریا میں چوری ڈکیتی عام ہو گئی تھانہ کوٹ مومن کی پولیس علاقہ میں چوری ڈکیتی روکنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ مٹیلہ میں چوروں نے ایک گھر کا صفایا کردیا،مٹیلہ کے رہائشی ریاض کے گھر سے طلائی زیورات قیمتی موبائل اور نقدی چور لے اڑے
    تھانہ کوٹمومن کو بروقت اطلاع دی پولیس دو گھنٹے کی تاخیر سےمٹیلا پہنچی پولیس نے اپنی فرضی کارروائی پوری کرتے ہوئے کہا درخواست لے کر تھانے آنے کو کہا اور چلے گئے مٹیلا کے شہریوں کا کہنا ہے ڈی پی او سرگودھا اس واقعہ کا نوٹس لیں اور چوروں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے

  • سرگودہا میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

    سرگودہا میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا اور گردو نواح میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت میں 150روپے فی کلو تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے 15 روز پہلے مرغی کی قیمت 170 روپے فی کلو تھی جو اب 320روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ دیہات میں گوشت 350روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے متعلقہ ادارے اشیاء کے نرخ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں اسی طرح دیگر اشیائے خوردونوش میں بھی ہوشربا اضافہ ہے سبزی دالیں اور فروٹ عام آدمی کی پہنچ سے دور نظر آرہے ہیں جبکہ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے

  • ایسو سی ایٹ انجینئرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی

    ایسو سی ایٹ انجینئرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب بھر کی طرح سرگودھا میں بھی این ٹی سی ایکٹ کی منظوری اور ایسوسی ایٹ انجینیئر کے ٹیکنیکل الاؤنس کے لئے پر امن ریلی نکالی گئی جو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے ہوتے ہوئے سرکٹ ہاؤس کے سامنے سے گزری جہاں عنصر مجید خان نیازی صوبائی وزیر برائے لیبر اور انسانی حقوق کو مطالبات کی یاداشت پیش کی گئی اسکے بعد ریلی نے کمشنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا اور کمشنر سرگودھا کو یاداشت پیش کی ریلی میں پنجاب کے 12 انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین یونیورسٹی آف سرگودھا کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس ،جی سی ٹی کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئےتو اگلا دھرنا پارلیمنٹ کے سامنے ہوگا

  • سرگودہا کی تحصیل ساہیوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    سرگودہا کی تحصیل ساہیوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کی تحصیل ساہیوال کے علاقے رتھانہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد نے 45 سالہ نابینا امام مسجد حافظ ممتاز کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس تھانہ ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا اغاز کردیاہے
    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نواحی گاوں رتھانہ میں جامع مسجد گلزار مدینہ کے 45 سالہ امام مسجد جوکہ دونوں انکھوں سے نابینا تھے اپنے گھر کی بیٹھک میں سورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر ان پر چھریوں کے پے درپے وار کیے جس پر وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں پر تشویشناک صورتحال کے پیش نظر انہیں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا ریفر کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، پولیس تھانہ ساہیوال نے مقتول حافظ ممتاز کی نعش ضروری کاروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے، مقتول حافظ ممتاز ایک شریف النفس انسان تھا اور 4 بچوں کا باپ تھا، مقتول کی پہلی بیوی نے کچھ عرصہ پہلے اس سے خلع لے لی تھی جبکہ پہلی بیوی سے مقتول کی ایک بیٹی تھی جو شادی شدہ ہے جس کے بعد مقتول نے دوسری شادی کی تھی پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے،