سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ بار ایسو ای ایشن سرگودہا میں جشن آزدای کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت کمشنر سرگودہا،ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا اور ایم این اے عامر سلطان چیمہ ،انصر ہرل نے کی تقریب کی میزبانی ملک احمد عاصم اعوان سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوای ایشن نے کی اس موقع پر سینئر وکیل نصیر احمد چیمہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن عنصر عباس بلوچ کے علاوہ دیگر وکلاء نے شرکت کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کسی صورت بھارت کے جبری مسلط کو قبول نہیں کریں گے قائد اعظم نے بطور وکیل پاکستان کا کیس احسن انداز میں پیش کیا اب یہ وکلاء کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے کیس کو ہر فورم پہ احسن انداز سے پیش کریں تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کی عمارت پہ پرچم کشائی بھی کی گئی
Category: سرگودھا

ضلعی انتظامیہ سرگودہا کی جانب سے "یکجہتی کشمیر "ریلی کا انعقاد
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی انتظامیہ سرگودہا کی جانب سے کمپنی باغ سرگودہا میں "جشن آزادی مبارک "اور "کشمیر بنے گا پاکستان "ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ایم این اے عامر سلطان چیمہ ،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی، کمشنر سرگودہا،آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر ،ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے کی ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہییں چھوڑیں گے اور ہر مخاذ پر ان کا ساتھ دیں گے ملک بھر میں آج یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی سرگودہا میں بھی سرکاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے کمپنی باغ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

سرگودہاجشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )جناح ہال کمپنی باغ سرگودہا میں جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں آر پر او سرگودہا افضال احمد کوثر اور ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر ندیم افضل چن،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی ،ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خضرات نے خصوصی شرکت کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنٹ تھا کہ سرگودہا شہر میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کرنا خوش آئند ہے انتظامی سطح پر اس طرح کی قومی تقریبات منعقد کرنی چاہیئں تاکہ نئی نسل تک اچھی روایات منتقل ہو سکیں

سرگودہا پریس کلب کی جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا پریس کلب میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئ اس حوالے سے کیک کاٹا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی ملک عزیزالحق رھنماء تحریک انصاف رانالیاقت کےعلاوہ صدر پریس کلب مہرآصف حنیف نے خصوصی شرکت کی دیگر ممبران پریس کلب میں ملک اصغر ،عمران گورائیہ، عبدالحنان چوھدری،مجاہد بخاری.جاوید گجر ،بلال مون سمیت دیگر صحافیوں اور ممبران پریس کلب نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ملک عزیزالحق، صدر پریس کلب مہرآصف حنیف سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ یہ ملک پاکستان بڑی قربانیوں کےبعد آزاد ھوا ہے اور ھمارےبڑوں نے اپنا تن من دھن قربان کرکے یہ ملک حاصل کیاہے، مقبوضہ کشمیر ھمارا ھے انشاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی کا جشن منائیں گے ہم بطور صحافی کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے صدر پریس کلب مہر آصف خنیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ریاست کا ستون ہے صحافیوں نے کشمیریوں کی آواز بلند کر کے صحافت کا حق ادا کیا ہے اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کیا ہے ہم آئندہ اس سے بھی بڑھ کر ملکی مسائل علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی آواز بھرپور اور مؤثر انداز سے ہر فورم اور ہر سطح پر بلند کریں گے تقریب کے اختتام پر "پاکستان زندہ باد”کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے”ممبران پریس کلب کو صدر پریس کلب کی جانب سے خصوصی کھانا دیا گیا

یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب جناح ہال سرگودہا میں منعقد کی گئی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )یوم آزادی کے حوالے سے جشن آزادی کی اور پرچم کشائی کی پر وقار تقریب جناح ہال کمپنی باغ سرگودہا کمپنی باغ سرگودہا میں منعقد ہونے والی تقریب میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرکے علاوہ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ندیم افضل چن۔کمشنر سرگودھا شیخ ظفر اقبال۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔ تقریب میں قومی سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کو ایک لاکھ کا نقد انعام بھی دیا گیا بعد ازاں آزادئ کشمیر کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی

ورلڈ سنوکر چیمپئین کو یوم آزادی پر ایک لاکھ کا انعام دیا گیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا جنال ہال میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی جشن آزادی پرچم کشائی کی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ندیم افضل چن ،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل کے ہمراہ ورلڈ سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودہا کی جانب سے ایک لاکھ کا نقد انعام دیا اسجد اقبال نے بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے ورلڈ چیمپئن مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا تھا حکومتی سطح پر خدمات کو سراہتے ہوئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اسجد اقبال کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا جس کی تقریب آج جشن آزادی کے موقع پر جناح ہال سرگودہا میں منعقد کی گئی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑیوں کی آئندہ بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی یہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں

سرکٹ ہاؤس سرگودہا میں پریس کانفرنس ،صحافیوں کی بھرپور شرکت
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکٹ ھاؤس میں سرکاری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی مختلف کانفرنس تھی اس میں صحافیوں کے تمام گروپس نے شرکت کی یہ کانفرنس صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر خان نیازی اور کمشنر سرگودھا ڈویثزن کی جناب سے منعقد کی گئی اس کانفرنس میں صدر پریس کلب وعہدیدران اور میڈیا کلب وعہدیدران اور یونیں آف جرنلسٹ کے علاوہ تمام چینل وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اس کانفرنس میں کمشنر سرگودھا نے کہاکہ پچھلی حکمتوں نے کارپوریشن کو کنگال کردیا ھے گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتے تھے اور کروڑوں روپے کی ریکوری سبھی باقی ھے پبلک ھیلتھ نے پچھلے دور کے اقتدار میں کسی بڑے پروجیکٹ پر کام نہیں کیاگیا سولنگ نالیوں کےسوا انہیں کوئی اور کام کرنے ھی نہیں دیا اب انشاءاللہ بہت جلد پبلک ھیلتھ کے ٹینڈر لگنے والے ہیں میٹھے پانی کے لئے بڑے کوئیں لگے گیں انہوں نے کہاکہ کہ میں آپکو سلام پیش کرتا ھوں کہ اپ اپنے شہر سرگودھا کے لئے درد رکھے والے صحافی ھیں صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر خان نیازی نے کہاکہ پچھلی حکمتوں نے شہر کو کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا 1995کے بعد اب تک کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا اب انشاءاللہ ھماری حکومت شھر کے لئے بڑا پروجیکٹ لارھی ھے جسکی تیاریاں مکمل ھونے کو ہیں اس موقع پر آرپی او سرگودھا افضال اور ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل اور اسسٹنٹ کمشنر ملک شوکت اعوان چیف آفیسر کارپوریشن بھی موجود تھے صوبائی وزیر اور کمشنر سرگودھا نے صحافیوں کے تلخ سوالوں کے جوابات بھی دیئے یہ کانفرنس خوش نصیب کانفرنس تھی جس میں تمام صحافیوں نے ا ختلافات بھلا کر بھرپور شرکت کی صحافیوں نے اس موقع پر صحافی کالونی جوکہ کاغذوں میں موجود ھے اسے جلداز جلد مکمل کرنے کا صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا

جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام کل "کشمیر بنے گا پاکستان "ریلی نکالی جائے گی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )جے آئی یوتھ سرگودھا کے زیر اہتمام کل 14اگست کو سپہر 4 بجے کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے "کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ریلی کی قیادت ملک ظہیر الحسن سجرا صدر جے آئی یوتھ سرگودھا اور جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ پنجاب میاں یاسر علی گجر کریں گے۔۔ریلی کا آغاز 14 اگست بروز بدھ 4 بجے کمپنی باغ سے ہو گا اور گول چوک سے ہوتی ہوئی 12 بلاک چوک میں ریلی کا اختتام ہو گا۔
امیرِجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر پورے پاکستان میں 14 اگست یومِ آزادی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور "کشمیر بنے گا پاکستان” اس نعرہ کو بلند کیا جائے گا۔۔۔
وزیراعلی کی پولیس لائنز میں پولیس ظہرانےمیں شرکت
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ کی پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے بڑے کھانے میں شرکت، پولیس اہلکاروں کیساتھ ملکرکھانا کھایاوزیراعلیٰ خود پولیس اہلکاروں کے پاس انکی نشستوں پر گئے اوران سے ہاتھ ملایا، عید کی مبارکباددی، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحی پرسرگودھا کا دور ہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز سرگودھا میں یاد گار شہداء پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے بڑے کھانے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکرکھانا کھایا۔وزیراعلیٰ خود پولیس اہلکاروں کے پاس ان کی نشستوں پر گئے اوران سے ہاتھ ملایا، عید کی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ نے پولیس جوانوں سے عید ملی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس لائنزسرگودہامیں یاد گار شہداءپر حاضری
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحی پرسرگودھا کا دور ہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز سرگودھا میں یاد گار شہداء پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے بڑے کھانے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکرکھانا کھایا۔وزیراعلیٰ خود پولیس اہلکاروں کے پاس ان کی نشستوں پر گئے اوران سے ہاتھ ملایا، عید کی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ نے پولیس جوانوں سے عید ملی۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔وزیراعلیٰ نے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے جذبے اورعزم کو سراہا
۔
وزیراعلیٰ کو پولیس لائنز آمد پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔









