Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • اینٹی کرپشن سرگودہا کی کاروائی 119 ملین کی 2094 کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی

    اینٹی کرپشن سرگودہا کی کاروائی 119 ملین کی 2094 کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی

    سرگودہا(رپورٹر باغی ٹی وی)اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندوں سے مزید3کرڑو23لاکھ،سرکاری زمین کے واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزارٹھیکیداروں سے32لاکھ54ہزار،4ملزمان کو گرفتار اور119ملین کی2094کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی۔
    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تفتیشی اور انکوائری افسران کی پرفارمنس،نئے ٹارگٹس متعین کرنے اور افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی میٹنگ 14جون2019کوکی.
    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اورکنور اعجاز خالق رزاقی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندگان سے مزید3کرڑو23لاکھ54ہزار2سو14 روپے ریکور کیے،محکمہ لائیوسٹاک شاہ پورسے مل کر سرکاری زمین کے نادہندگان سے سرکاری واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزار2سو31روپے ریکورکیے محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیکنیکل ٹیم نے سرکارکو نقصان پہچانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اُن سے 32لاکھ54ہزار1سو21روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے،اس کے علاوہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے4ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے خلاف قانونی کاروئی شروع کر دی۔ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر2094کنال زرعی اراضی مالیتی119.05ملین مختلف قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکارکی تحویل میں دلوا دی۔ کنور اعجاز خالق رزاقی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پرتفتیشی اور انکوائری افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کل مورخہ14جون کو خصوصی ٹرنینگ اور افسران کی پرفارمنس جانچنے کے لے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا

  • سرگودہا محکمہ ہیلتھ کی کاروائی غیر قانونی زچگی سنٹر سیل کر دیا

    سرگودہا محکمہ ہیلتھ کی کاروائی غیر قانونی زچگی سنٹر سیل کر دیا

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ ہیلتھ اتھارٹی سرگودہا نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور عطائیوں کا مٹرنٹی ہوم (زچگی سنٹر) سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر راؤ سلمان ذاہد کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی کہ رحمان پورہ گلی نمبر 1 میں خاتون عطائی حاملہ خواتین کے آپریشن کر رہی ہے جس پر انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور ڈرگ کنٹرولر کو سنٹر پر چھاپہ مارنے کی ہدایت کی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں عطائی کو پکڑ لیا اور اس کے خلاف FIRدرج کروا دی جبکہ سنٹر کو سیل کر دیآ۔

  • سرگودہا مسلم لیگی ایم این اے کے خلاف دائر دہشت گردی کی درخواست خارج

    سرگودہا مسلم لیگی ایم این اے کے خلاف دائر دہشت گردی کی درخواست خارج

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا مسلم لیگ ن کے خلقہ این اے 90 سے منتخب شدہ ایم این اے چوہدری حامد حمید کے خلاف ڈاکٹر نادیہ عزیز کی جانب سے دی گئی دہشت گردی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دی ہے چوہدری حامد حمید کے خلاف الیکشن 2018 میں نتائج کے حصول کے دوران فوج اور عدلیہ کے خلاف نعرے بازی کرنے کا الزام تھا جسے لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا ہے نتائج کے دوران پی ٹی آئی نے دھاندلی سے اپنے امیدوار جتوانے کی کوشش کی تھی اور نتائج میں پریشر سے ردو بدل کیا تھا جو بعد میں ثابت بھی ہوا

  • ساہی وال سرگودہا تحصیل بار ایسوایشن سرگودہا کی مکلمل ہڑتال

    ساہی وال سرگودہا تحصیل بار ایسوایشن سرگودہا کی مکلمل ہڑتال

    ساہی وال/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس پر تحصیل بار ایسوی ایشن کی مکمل ہڑتال حکومت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جنرل سیکرٹری تحصیل بار میاں عامر اسحاق نے اپنے بیان میں کہا کہ
    ریفرینس کی کاروائی ختم ہونے تک وکلاء اپنا احتجاج جاری رکھیں گے

  • 14 جون کا دن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،طارق وڑائچ ایڈووکیٹ

    14 جون کا دن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،طارق وڑائچ ایڈووکیٹ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن سرگودہا طارق وڑائچ ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ 14 جون کا دن سرگودہا بار کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا بار کی موجودہ قیادت نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بار کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے پورے ملک میں جب وکلاء برادری قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی ہے تواس نام نہاد قیادت نے اپنے سیاسی ایجنڈے کو ترجیح دی ہے اور سیاسی مفادات کی خاطر وکلاء کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا آج 14 جون کے دن جب پوری وکلاء برادری جسٹس فائز عیسی کے خلاف بنائے گئے ریفرنس پر سراپا اجتجاج ہے تو سرگودہا بار کی خاموشی قابل مذمت ہے جس کی وکلاء برادری شدید مذمت کرتی ہے آج کا دن سرگودہا بار کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے نا اہل قیادت نے لاہور ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی منظوری سے لے کر ہر معاملہ میں وکلاء کو مایوس کیا ہے ضمیر فروش اور نا اہل قیادت وکلاء کیلیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے مزید ازاں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے درپیش حالات کے پیش نظر جلد وکلاء کا اہم اجلاس آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیے بلایا جائے گا تاکہ بار کی عزت و وقار کو قائم رکھا جا سکے

  • شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا واحد سہارا تھا

    شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا واحد سہارا تھا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا
    گزشتہ شب شاہپور کے علاقہ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل عامر اعجاز 1992 میں پیدا ہوا اور B.com تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2014 میں سرگودھا پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا ۔ عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا تھا گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلے میں اپنی اور اپنے خاندان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا سرگودہا کی عوام اس بہارت سپوت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

  • سرگودہا ضلعی انتظامیہ نے ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا بڑے نام سر فہرست

    سرگودہا ضلعی انتظامیہ نے ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا بڑے نام سر فہرست

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا ضلعی انتظامیہ نے 137 ہاؤسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا جس میں سعد رفیق کے قریبی عزیز کی 5 ہاؤسنگ سکیمیوں کے علاوہ سابق ایم پی اے اصغر حیات کی سٹی فارم ہاؤسنگ سکیم بھی شامل ہے ان غیر قانونی سکیموں نے کروڑوں روپےعوام کو گھر دینے کا جھانسہ دے کر بٹور رکھے ہیں اور سستی زمینیں خرید کر مہنگے داموں فروخت کی ہیں جس سے پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا اور پلاٹ لینا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے

  • ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

    ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ شب پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عامر اعجاز کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ادا کر دی گئی جس میں آر پی اوسرگودھا سید خرم علی اور ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس افسران اور اہلکاران نے شرکت کی تفیلات کے مطابق گزشتہ شب شاہپور کے علاقے میں مزمان کی گرفتاری کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا

  • تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار

    تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڑانہ نوید اکرم نے سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 102 جنوبی میں ریڈ کر کے بدنام علاقہ منشیات فروش ملزم لیاقت علی ولد عبدالرحمان سکنہ 102 جنوبی کو 1320 گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور منشیات فروشی کی دفعات کےتحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا

  • اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن بڑی کاروائی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل

    اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن بڑی کاروائی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل

    تخت ہزارہ(نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور اوور چارجنگ پر درجنوں ایجنسیوں کوسیل اورایک لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانے کئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محترمہ عائشہ غضنفر نے مڈھ رانجھا اور گردونواح میں درجنوں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور اوورچارجنگ پرایک پیٹرول پمپ سیل اورایجنسیوں کو بھاری جرمانے کردئیے گاڑا پیٹرولیم، پیٹرول پوائنٹ ایجنسی،روانہ پیٹرولیم،چناب سروس سنٹر،محمد بوٹا پیٹرول ایجنسی،اظہراقبال تیل ایجنسی سمیت درجنوں پٹرول ایجنسیوں کو بھاری جرمانے کئے گے جبکہ اسد پیٹرول پمپ کو فوری سیل کردیا گیا۔اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن عائشہ غضنفر نے کہاکہ پیٹرول مافیا کو غیر قانونی طریقے سے پیٹرول فروخت نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی عوام سے لوٹ مار کرنے دیں گے ابھی اوور چارجنگ پر جرمانے کئے گئے ہیں مزید اگر پیٹرول مافیا نے لوٹ مار کا سلسلہ نہ روکا تو ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائیں گے۔