Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا : نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز

    سرگودھا : نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کی ہدایات اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کے احکامات پر ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ نواحی گاٶں چک 54 شمالی بھی محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں اپنے فراٸض ادا کرنے میں مصروف عمل ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں حکومت پنجاب کی ہدایات اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کے احکامات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز کر دیا ھے ۔ جس میں بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ کیلیٸے ویکسی نیٹ کیا جا رہا ھے ۔ اسی حوالہ سے نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں بھی سی ڈی سی سپرواٸزر یوسی ایم او بطور ایم آر خالد کی زیر صدارت مسعود احمد ویکسی نیٹر بطور انجیکٹر پر مشتمل 13 رکنی ٹیم پورے گاٶں کے بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ھے ۔ اور بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ کے علاوہ پولیو کے قطرے بھی پلاٸے جا رھے ھیں ۔ سی ڈی سی سپرواٸزر خالد یوسی ایم او بطور ایم آر اور انکی ٹیم کی محنت اور خوش اخلاقی کی بدولت اھل علاقہ نے محکمہ ہیلتھ کی پوری ٹیم اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پورا دن سیشن مکمل ہونے کے بعد سی ڈی سی سپرواٸزر خالد کی سربراہی میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ جس میں آنے والے دنوں کے حوالہ سے اپنی خدمات کو مزید بہتر کرنے اور دیٸے گٸے ہدف کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس سے قبل بھی سی ای او ہیلتھ سرگودھا کے احکامات کے مطابق سی ڈی سی سپرواٸز خالد اپنی ٹیم کے ہمراہ صحت سے متعلق آگاہی و درپیش مساٸل حل کرنے میں پورے علاقہ میں اہم کردار ادا کر رھے ھیں ۔ جس کی وجہ سے انکی عوامی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ھے ۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے راہزن اور موٹرساٸیکل چور 2 گینگ گرفتار کر لیٸے ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے راہزن اور موٹرساٸیکل چور 2 گینگ گرفتار کر لیٸے ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ راہزنی اور موٹرساٸیکل چوری میں ملوث 2 گینگ گرفتار ۔ 6 موٹرساٸیکل ، نقدی 82 ہزار روپے ، پیٹر پمپ و دیگر چیزیں برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا کی زیرنگرانی جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر اور اسد حیات بھوانہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ راہزنی و موٹرساٸیکل چوری میں ملوث دونوں گینگز کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے 6 موٹر ساٸیکل کے علاوہ نقدی 82 ہزار روپے ، پیٹر پمپ و دیگر اشیا بھی برآمد کر لی گٸیں ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق ملزمان علاقہ میں موٹر ساٸیکل چوری و راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے ۔ اور تھانہ جھال چکیاں کو مطلوب تھے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کا کہنا تھا کہ تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں جراٸم پیشہ افراد کیلیٸے کوٸی گنجاٸش نہیں ۔ میں اور میری ٹیم دن رات جراٸم پیشہ افراد کیخلاف سرگرم ھے ۔ تاکہ علاقہ کی عوام چین کا سانس لے سکے ۔ جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رھے گا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کی اس کامیاب اور بڑی کارواٸی پر انکو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا (ادریس نواز چدھڑ سے ) سرکاری کالجز کی نجکاری کے خلاف پروفسیر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ سرگودھا پریس کلب سے حسین چوک نوری گیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور گورنمنٹ کالجز کی نجکاری کو مسترد کر دیا۔ شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور حسین چوک تک ریلی نکالی گئی مظاہرے میں اساتذہ کے ساتھ خواتین لیکچرار کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر پنجاب لیکچرار ایسوسی ایشن توصیف صادق اور ڈویژن صدر حافظ محمد رمضان نے کہا کہ حکومت آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کی آڑ میں سرکاری کالجز کی نجکاری کر رہی ھے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گئے حکومتی اس اقدام سے غریب طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گئے،ایک جانب حکمران فروغ تعلیم کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کے عملی اقدامات اس سے یکسر مختلف اور تعلیم کے فروغ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ پپلا آسان اکاؤنٹ اور کالجز کی نجکاری کے فیصلے کی مزمت کرتی ھے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیں گئے ریلی کے شرکاء نے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

  • سرگودھا میں ناخواندہ بچوں ، مرد و خواتین کیلیٸے نان فارمل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

    سرگودھا میں ناخواندہ بچوں ، مرد و خواتین کیلیٸے نان فارمل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے سکولوں سے باہر بچوں اور ناخواندہ مرد وخواتین کو تعلیم کی فراہمی کیلئے ضلع سرگودہا کے دوسرے نان فارمل سنٹر کا افتتاح کر دیاہے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گل والا میں قائم سنٹر پر شام کے اوقات میں ایسی گھریلو خواتین یامحنت مزدوری کرنے والے مرد کو کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکے انہیں پڑھائی کے قابل بنایاجائے جبکہ ایسے بچے جن کے والدین صبح کے اوقات میں انہیں تعلیم نہیں دلاسکتے انہیں مفت تعلیم وتربیت فراہم کی جائیگی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ ‘ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی او راے سی سرگودہا عمر دراز گوندل سمیت علاقہ معززین ‘ خواتین اساتذہ او رطلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے ۔ دولت چوری ہو سکتی ہے علم نہیں‘ نان فارمل لٹریسی سنٹر کے قیام کامقصد ناخواندہ گھریلو خواتین کو ااپنے گھر وں کے قریب تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود پڑھ لکھ کر اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم وتربیت کرسکیں۔
    ڈپٹی کمشنر محمد ا صغر جوئیہ نے بتایا کہ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے وژن کے تحت ضلع بھر میں مرحلہ وار 50 نان فارمل لٹریسی سنٹرز قائم کئے جائیں گے ۔ شہر میں12 مختلف مقامات پر ایسے سنٹرز کے قیام کی نشاندہی کی گئی دیگر تحصیلوںمیں بھی ایسے سنٹرز قائم کئے جائیں گے تاکہ گھر کے کام کاج کرنے والی خواتین صرف دو گھنٹے شام کے اوقات میں ایسے اداروں سے تعلیم حاصل کرسکیں۔ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے بتایاکہ ضلع بھر میں ایک لاکھ بچے کسی مجبوری کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں او رایسے سنٹرز کے قیام کامقصد ایسے بچوں کو مفت تعلیم وتربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کامفید شہری ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے حق تو چھوڑا جاسکتاہے فرض نہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گل والا میں قائم سنٹرز پر 30بچوں اور گھریلو خواتین کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جنہیں مفت کتابیں ‘ بیگ اور روزانہ کھانا بھی فراہم کیاجائیگا ۔قبل ازیں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ بچوں میں سکول بیگ تقسیم کئے ۔ دونوں افسران خواتین کے کلاس روم میں گئے او ران سے اس ضمن میں آگاہی حاصل کی۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا : واگزار کرواٸی گٸ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاز بدستور قاٸم ۔

    سرگودھا : واگزار کرواٸی گٸ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاز بدستور قاٸم ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قبضہ مافیا سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں واگزار کروائی گئی اربوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا بدستور قائم،قبضہ مافیا کیخلاف نہ تو مقدمات کا اندراج کیا گیا اور نہ ہی تاحال تک کسی بھی قسم کی نیلامی یا تاوان حاصل کرنے کی کوئی کاروائی عمل میں آسکی ھے ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوتے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان اور پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیاز کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا آغاز کیا گیا اور عرصہ دراز سے زرعی اور کمرشل زمینوں پر قابض بااثر افراد کیخلاف کاروائیاں بھی کی گئیں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انٹی کرپشن نے ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کروا کر ان پر کرینیں اور ہل چلا کر نہ صرف ویڈیوز بنائیں اورنہ صرف پریس ریلیزیں جاریں کیں بلکہ منظم طریقہ سے نہ صرف ان کی سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی بلکہ میڈیا ہائوسز کے ذریعے بھی ضلعی ،ڈویژنل ،صوبائی اور قومی سطح پر ان کے اعداد و شمار مالیت اور واگزار کروائے گئے رقبہ کی تعداد بتا کر کوریج بھی کروائی گئی لیکن دراصل ان زمینوں کو وقتی طور پر واگزار تو کروایا گیا لیکن ان کا مستقل حل نہ کیے جانے کی وجہ سے اکثریت سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا ہی قابض ہے واگزار کرواتے وقت نہ تو ان کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور نہ ہی ان کی کسی بھی قسم کے استعمال کے لیے نیلامی کروائی جا سکی اور نہ آج تک ان سے تاوان کی رقم وصول کی جا سکی ہے اور اسی وجہ سے بااثر مافیا نے نہ صرف دوبارہ اپنے قبضے جما لیے بلکہ اسی طرح زرعی اراضی پر نہ صرف کاشت کی جا رہی ہے بلکہ پختہ تعمیرات بھی قائم ہیں ۔ جس پر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ھے۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔

  • سرگودھا : آر پی او سرگودھا فیصل رانا کی ذکاإللہ پولیس لاٸن آمد ۔

    سرگودھا : آر پی او سرگودھا فیصل رانا کی ذکاإللہ پولیس لاٸن آمد ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا آمد ۔ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے دفاتر کی انسپکشن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا کا دورہ کیا۔آر پی او سرگودھا ریجن نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔آر پی ا وسرگودھا ریجن محمد فیصل رانانے کہا کہ شہدائے پولیس نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداء ہماراثاثہ ہیں۔ ان کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں۔ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ آر پی او سرگودھا ریجن نے کوت کی انسپکشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن کی صفائی درست نہ ہونے پر انچارج کوت پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت جاری کی کہ اسلحہ و ایمونشن کی صفائی و ستھرائی کو ہر حالت میں بہترین ہونا چاہیئے۔ ریسور س مینجمنٹ سنٹر میں موجود وردی اور دیگر سامان کا جائزہ لیا۔آر پی او سرگودھا ریجن نے کہا کہ سامان کی آن لائن شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ملٹی پرپز ہال کے وزٹ کے بعدسید احمد مبین شہید ہسپتال اور پرائمری سکول کو بھی چیک کیا۔ایلیٹ کے وردی گودام اور پولیس اہلکاروں کی بیرکس کا معائنہ کیا۔ریزرو انسپکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ صفائی و ستھرائی کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔آر پی او سرگودھا نے پولیس میس اور موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن کا بھی وزٹ کیا۔ میس مینو کو مزید بہتر کیا جائے اور میس پر صفائی کا خاص
    خیا ل رکھا جائے۔ انچارج موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق بریفنگ دی۔آر پی او سرگودھا نے موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن کی ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا اور ضلع پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کوپولیس لائن سرگودھا میں تعینات ہیڈ کنسٹیبل بدر منیر کو اس کی نا اہلی پر اس کو معطل کرنے کے احکامات دیئے۔آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایس پی یو،سپیشل ایلیٹ گروپ اور ڈسٹرکٹ ایلیٹ گروپ کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔آر پی او سرگودھا نے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پنجاب پولیس زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ بعدازاں آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس سرگودھا کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او آفس کے برانچ انچارجز کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے آر پی اوسرگودھا محمد فیصل رانا کو ضلع سرگودھا میں کرائم کی صورتحال اور سیکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے پولیس افسران واہلکاروں کو مخاطب ہو کر کہا کہ تعلیمی اداروں،مساجد،امام بارگاہوں،حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔کرائم کی صورتحال پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کو چھپانا ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایف آئی آر کی فری اور فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف خصوصاً سکول،کالجز اور یونیورسٹی کے اردگردبلا تفریق کاروائی کریں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔انچارج شکایات سیل،انچارج سیکیورٹی،انچارج ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ کو بہتر سروس ڈلیوری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانانے برانچ انچارجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،خدمات کی فراہمی کے دوران بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ عوام کے مسائل حل ہوں گے تو پولیس کے وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔ لوگوں کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس میٹنگ میں ڈی پی او سرگودھا ذولفقار احمد،ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان،ایڈیشنل ایس پی واجد حسین سمیت دفتر کی تمام برانچز کے انچارج نے شرکت کی۔

  • سرگودھا : تھانہ جھاوریاں کے علاقہ کوٹ کمبوہ میں قتل کا معمہ حل ۔

    سرگودھا : تھانہ جھاوریاں کے علاقہ کوٹ کمبوہ میں قتل کا معمہ حل ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھاوریاں کے علاقہ کوٹ کمبوہ میں ہونے والے قتل کا معمہ حل ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں مدعی ہی قاتل نکلا جائیداد کے لالچ میں سگے چچا نے بھتیجے کو قتل کروایا تھا ۔ پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بوڑھی ماں کے اکلوتے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا ۔ مرکزی ملزم کرم داد چچا مقتول ، صفدر، رستم ،ثمر اور چن سلطان گرفتار ۔ مقتول سیف اللہ کو دوماہ قبل اس وقت قتل کروایا جب وہ اپنی فصلوں کو پانی لگانے جارہا تھا ۔ ملزم کرم داد نے مقتول کی والدہ کو قائل کرکے خود ہی مدعی بن گیا ۔ مقتول کا والد کافی عرصہ قبل وفات پاچکا تھا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ بےگناہ کیا گیا قتل نہیں چھپتا ۔ تھانہ جھاوریاں پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے ملزمان کا سراغ لگایا ۔ پولیس ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

  • سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) سرکاری کالجز کی نجکاری کے خلاف پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن سڑکوں پر نکل آئی، گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کے باہر بھرپور احتجاج اور ریلی، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان، 13نومبر کو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے سامنے پنجاب پرفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کی آڑ میں سرکاری کالجز کی نجکاری، گورنمنٹ کالجز کو بورڈ آف گورنر کے حوالے کرنے اور ناقص پالیسیوں کے ساتھ طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنے پر بھرپور احتجاج کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی، ریلی میں کالج طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نے شعبہ تعلیم کے حوالہ سے جاری زمینی حقائق سے متصادم پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکمران فروغ تعلیم کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کے عملی اقدامات اس سے یکسر مختلف اور تعلیم کے فروغ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ان پالیسیوں پر نظر ثانی کرئے ورنہ احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر انہوں نے 13نومبر کو سرگودھا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا بھی اعلان کیا جس کے بعد حسین چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت ناجاٸز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار ۔ 1500 گرام ہیروٸن و اسلحہ برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا کی زیرنگرانی منشیات فروشوں و ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اسد حیات بھوانہ و اعجاز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش احسان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ اور اس کے قبضہ سے 1500 گرام ہیروٸن بھی برآمد کر لی ۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے دونوں ملزمان سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کیخلاف منشیات فروشی و ناجاٸز اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیٸے ھیں ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • سرگودھا : DIG محمد فیصل رانا نے بطور RPO سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔

    سرگودھا : DIG محمد فیصل رانا نے بطور RPO سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد فیصل رانانے بطور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن چارج سنبھال لیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن سر گودھا کے ہمراہ آر پی او آفس سرگودھا کے سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او سرگودھا ریجن کو سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد فیصل رانا نے بطور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن چارج سنبھال لیا۔اس سے پہلے آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا بطو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سرا نجام دے چکے ہیں ۔ آر پی او آفس سرگودھا پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا محمد اکرم خان، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ڈی ایس پی لیگل ثناء اللہ خان اور ریجنل پولیس آفس کے سٹاف نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔اس کے بعد آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے آر پی او آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا۔تمام افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ان کے مسائل دریافت کیے اور اے ڈی آئی جی عامر مشتاق کو انتظامی و سیکیورٹی امور مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مناسب احکامات جاری کیٸے ۔ آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تمام سٹاف سے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام لوگ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں استعمال کریں گے۔ آپ پوری محنت،لگن،ایمانداری اور توجہ سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔آر پی او آفس آنے والے لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھیں اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ان کی ہر ممکن حد تک میرٹ پر مدد کو یقینی بنائیں۔عوام میں احساس تحفظ کے فروغ کے لیے سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جائے اور عوام کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں۔