Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مابین معاملات طے پا گٸے ۔

    سرگودھا ۔ حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مابین معاملات طے پا گٸے ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد ملک میں پٹرول پمپس کی بندش کا خطرہ ٹل گیا

    تفصیلات کے مطابق :
    وزارت پٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے بعد ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش کا خطرہ ٹل گیا جس کے باعث حکومت نے ڈیلرز کے 6 فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا جس کے باعث پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 5 نومبر کو پٹرول پمپس بند کرنے کی کال واپس لے لی اس موقع پر ڈویژن صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن رؤف رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کا معاہدہ کیا ھے جس کے باعث عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے پانچ نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی لیکن اگر حکومت نے 17 نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کروایا تو 20 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کردیں گے ۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا ۔ 200 لیٹر شراب برآمد

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا ۔ 200 لیٹر شراب برآمد

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 200لٹر شراب برآمد ۔

    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سبھروال کالونی ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد ندیم کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 200لٹر شراب برآمدکرکے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا : محکمہ لیبر کے زیراہتمام جناح حال کمپنی باغ میں تقریب کا اہتمام ۔

    سرگودھا : محکمہ لیبر کے زیراہتمام جناح حال کمپنی باغ میں تقریب کا اہتمام ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محکمہ لیبر ڈیپاٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور ٹیلنٹ سکالر شپ کی مد میں مزدوروں،بیوہ خواتین اور طلباء کو تین کروڑ کے چیکس تقسیم۔۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چٹھی کے روز کمپنی باغ جناح ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت عنصر مجید خان نیازی، صوبائی سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ،اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل،ڈائریکٹر لیبر فضل سمیت دیگر افسران کے ساتھ ساتھ خواتین،طلباء اور مزدور مرد حضرات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر بیوہ خواتین ،طلباء اور مزدور مردوں میں تین کروڑ کے چیک تقسیم کیے گئے صوبائی سیکرٹری پنجاب لیاقت چٹھہ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پنجاب بھر رجسٹرڈ بتیس ہزار مرد و خواتین میں نوے دن کے اندر اندر چودہ ارب کے چیک تقسیم کیے جائیں گے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت عنصر مجید خان نیازی کا کہنا تھا کہ چیکوں کی تقسیم کا عمل دو سال سے رکا ہوا تھا جو کہ شروع ہو چکا ہے اور اب ہم پنجاب کے ہر ضلع میں جائیں گے لیبر کے میٹنگز اور ملاقات کریں گے اور ان کو چیکوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی حل کریں گے اور یہ عمل ایک سال تک جاری رہے گا

  • سرگودھا : خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

    سرگودھا : خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،شہری سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق
    ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے شہری سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد خشک میوہ جات کی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے پچھلے سال کی نسبت اس دفعہ خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتیں ناقابل خرید حد تک بڑھ چکی ہیں جن میں چلغوزہ سات ہزار دو سو روپے کلو،پستہ گری چھتیس روپے کلو،کاجو چوبیس روپے کلو،مغز بادام سولہ سو روپے کلو اور مونگ پھلی چار سو روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جسکی وجہ سے خشک میوہ جات کو دیکھا تو جا سکتا ہے لیکن غریب آدمی خرید کی سکت نہ رکھتا ہے دوکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے خشک میوہ جات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے گاہک ریٹ سن کر چلے جاتے ہیں
    شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں نمایاں حد تک کمی کی جائے تاکہ غریب عوام بھی خشک میوہ جات سے مستفید ہو سکے۔

  • سرگودھا : کھادیں کسانوں کی پہنچ سے دور ۔ کسانوں کی دہاٸیاں ۔

    سرگودھا : کھادیں کسانوں کی پہنچ سے دور ۔ کسانوں کی دہاٸیاں ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) میں حکومت کے کسانوں کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گٸے ۔ کسانوں کی دہاٸیاں ۔ حکومت وقت سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں حکومت نے کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کا قدم اٹھایا ۔ لیکن ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث دکاندار من مانے ریٹ لگا کر کھادیں فروخت کرنے لگے ۔ ذراٸع کے مطابق کسانوں کے پاس کسان کارڈ ہونے کے باوجود ریلیف ملنا خواب بن چکا ھے ۔ دوکاندار کھادیں مہنگی فروخت کرنے لگے ۔ کسانوں کا کہنا ھے ۔ کہ حکومت وقت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ھے ۔ کسان دوکانداروں کے ہاتھوں لٹ رھے ھیں ۔ کھادیں کسانوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ھیں ۔ ضلعی افسران شہروں کو نوازنے میں مصروف عمل ھیں ۔ جبکہ کسانوں کا کوٸ پرسان حال نہیں ۔ ایک طرف مہنگاٸی نے کسان کی قمر توڑ رکھی ھے ۔ اور دوسری طرف کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دعووں تک محدود رہنا ۔ حکومت وقت اور ضلعی انتظامی افسران کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ھے ۔ کسانوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، چیف سیکٹری پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

  • کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔ وارگزار کروائی گئی اراضی  کی مالیت کروڑوں روپے

    کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔ وارگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت کروڑوں روپے

    حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔چک 48شمالی میں 102 کنال 10 مرلے سے زائدقیمتی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی۔وارگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 41 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر حویلیاں بنا کر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا ۔

    اس رقبہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اے سی سرگودھا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ریونیو فیلڈ سٹاف کو سرکاری زمین پر مزید ناجائز قابضین کی تفصیل دو روز میں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

  • شراب پینے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    شراب پینے سے منع کرنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پربیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے یوسف پارک میں ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا۔

    پولیس کےمطابق نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • سرگودھا  میں بوجہ انتہائی ضروری مرمت آلات  بجلی کی فراہمی معطل کردی جائے گی

    سرگودھا میں بوجہ انتہائی ضروری مرمت آلات بجلی کی فراہمی معطل کردی جائے گی

    سرگودھا کی بوجہ انتہائی ضروری مرمت آلات بجلی مورخہ 20.05.2021کو 132کے گرڈ سٹیشن کڑانہ ہل سے صبح 0900سے دوپہر 1300تک 11کے وی فیڈر جیل روڈ، آستانہ فضل، پل 111، اور اسی طرح 132کے وی گرڈ سٹیشن سرگودھا سیکنڈسے مورخہ 20.05.2021کو صبح 0830بجے

    دوپہر 1300بجے تک 11کے وی فیڈ سی اے ڈی،ا ینڈسٹریل سٹیٹ، نشتر آباد، لاہور روڈ، آسیاں والا، باب حرم، روز ویلی، انور آباد، افتخار اینڈ کو، بائی پاس اور اسی طرح مورخہ 26.05.2021کو صبح 0900تادوپہر 1230تک 11کے وی فیڈر چھنی ریحان، سانگھرہ، ولہ، ریاض آباد کی بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

  • سرگودہاکمشنر  نے مدت کے اندر گندم  کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر  افسران اور اہلکاروں  کوشاباش دی

    سرگودہاکمشنر نے مدت کے اندر گندم کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر افسران اور اہلکاروں کوشاباش دی

    سرگودہاکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ریکارڈ مدت کے اندر گندم خریداری مہم کا سوفیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور ان کی تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور خوراک سمیت دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کوشاباش دی ہے ۔ ضلع سرگودہا میں امسال 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیاگیا ہے اور اب تک 114 فیصد خریداری کی جاچکی ہے جبکہ کاشتکاروں سے تاحال گندم کی خریداری جاری ہے ۔

    کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ ایک مدت کے بعد ضلع سرگودہا میں گندم کی خریداری کا سو فیصد ہدف حاصل ہوا ہے جوڈپٹی کمشنر نائلہ باقر او رتمام اسسٹنٹ کمشنروں کی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ سرکاری ریونیو واجبات کی پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سوفیصد وصولی کو یقینی بنا کر صوبہ میں سرگودہا کا ریونیو وصولی میں ٹاپ کے اضلاع میں شمار کا اعزاز برقرار رکھیں ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول پر بھی خاص توجہ دینے ‘ پرائس مجسٹریٹس کوفعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کا محاسبہ کیاجاسکے۔

  • سرگودہاکمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سرکاری اراضی کی نیلامی کی  منظوری دے دی

    سرگودہاکمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سرکاری اراضی کی نیلامی کی منظوری دے دی

    سرگودہاکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ضلع سرگودہا میں6سرکاری اراضی کی نیلامی ٹھیکہ کی منظوری دے دی ہے ۔ ان میں تحصیل سرگودہا اور تحصیل سلانوالی کی 3/3 اراضی شامل ہیں ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایم پی ا ے چوہدری افتخار حسین گوندل ‘ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور اے ڈی سی آر شاہ رخ خان نیازی شامل ہیں ۔ سرکاری اراضی کی نیلامی کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں اے سی سرگودہا عمر دراز گوندل ‘ اے سی بھلوال بلاول علی ہنجرا ‘ اے سی سلانوالی او راے سی کوٹ مومن حافظ عبدالمنان نے بھی شرکت کی ۔

    کمیٹی نے تحصیل سرگودہا کے چک نمبر 68 شمالی میں 97 کینال 15مرلہ ‘ چک نمبر 82شمالی میں 40 کینال 15مرلہ او رچک نمبر 40شمالی میں 2کینال زرعی رقبہ کی نیلامی ٹھیکہ کی منظوری دی ۔ اس طرح سلانوالی شہر میں 2/2 سکوئیر فٹ کی تین کمرشل دکانوں کی نیلامی ٹھیکہ کی بھی منظوری دی گئی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تحصیلوں میں مختلف سرکاری محکموں کی اراضی کی نشاندہی کریں ان کو قبضہ مافیا سے واگزار اور قائم تجاوزات کو ختم کرواکر درست استعمال کو یقینی بنائیں ۔

    انہوں نے تحصیلوں کی سطح پر اراضی کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری تیار کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں زرعی وکمرشل اراضی کی تمام تر تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت نمائندہ بورڈ آف ریونیو ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم سرکاری اراضی کا ریکارڈ اور تمام جانچ پڑتال یقینی بنائیں ۔