Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت,کڈنی مافیا کا کارندہ گرفتار

    سرگودھا:گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت,کڈنی مافیا کا کارندہ گرفتار

    سرگودھا (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ) سرگودھا کے نواحی علاقے 36 شمالی میں غربت کے ہاتھوں مجبور افراد اپنے گردے فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ پولیس نے گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث قیصر نامی شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم قیصر سادہ لوح افراد کو رقم کا جھانسہ دے کر گردے فروخت کرنے کے لیے لاہور لے جاتا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ دو افراد، محمد الیاس اور محمد اسلم، پہلے ہی اپنے گردے فروخت کر کے رقم حاصل کر چکے ہیں۔

    تھانہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث پورے گینگ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل تحصیل کوٹ مومن کے علاقے بچہ کلاں کے مکین بھی مہنگائی اور غربت کے باعث اپنے گردے فروخت کر چکے ہیں، جس نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

  • سرگودھا:  ڈپٹی کمشنر کا پریس کلب تنازع پر لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم

    سرگودھا: ڈپٹی کمشنر کا پریس کلب تنازع پر لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سرگودھا پریس کلب کے تنازع پر اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کریں اور ورکنگ صحافیوں کی جانب سے دی گئی رکنیت کی درخواستوں پر 15 دن کے اندر فیصلہ کریں۔ ساتھ ہی ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا کو اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    فیصلے کی کاپیاں اسسٹنٹ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا، اور صدر پریس کلب کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

    یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے معزز ججز، جسٹس عابد حسین چھٹہ اور جسٹس علی باقر نجفی، کی جانب سے 11 ورکنگ صحافیوں کی رٹ پٹیشن کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا تھا کہ وہ درخواستوں پر فوری عملدرآمد کریں۔

    ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں دونوں فریقین (پریس کلب انتظامیہ اور 11 ورکنگ صحافیوں) کو تفصیلاً سنا گیا، جس کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا گیا۔

    اس سے قبل ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا نے عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اپنی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی، جسے عدالت نے سراہا۔

    یہ فیصلہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔

  • سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کا شیڈول جاری

    سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کا شیڈول جاری

    سرگودھا (باغی ٹی وی، ملک شاہ نواز جالپ)سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین نے تفصیلات فراہم کیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودھا میں 31 جنوری، خوشاب میں اگلے ہفتے، بھکر میں 13 فروری اور میانوالی میں 27 فروری کو اجتماعی شادیوں کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 273 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انتظام کیا جائے گا۔ ان میں سے سرگودھا میں 93، خوشاب میں 59، بھکر میں 93 اور میانوالی میں 32 جوڑے شامل ہیں۔

    ہر جوڑے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا جہیز اور دلہن کو اے ٹی ایم کے ذریعے سلامی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ہر جوڑا تقریب میں 20 مہمانوں کے ساتھ شرکت کرے گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سوشل ویلفیئر افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی شادیوں کے انتظامات بروقت مکمل کریں تاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے۔ یہ پروگرام مستحق جوڑوں کے لیے خوشیوں کا ذریعہ ثابت ہوگا اور ان کی زندگی میں خوشحال تبدیلیاں لے کر آئے گا۔

  • اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا  ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا  الزام

    اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام

    سٹیج ایکٹر ماہ نور نے ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام لگا دیا .

    باغی ٹی وی کے مطابق سٹیج ایکٹر ماہ نور نے ڈی پی او کے خلاف آئی جی پنجاب کو درخواست ارسال کر دی۔ ماہ نور کا درخواست میں کہنا تھا کہ ڈی پی او نے اپنے کمرے میں مجھ پر پسٹل تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زنا کیا، ڈی پی او سرگودہ کا اپریٹر ثمر مجھے ڈی پی او کے سامنے پیش کر کے باہر چلا گیا۔ڈی پی او کی ٹیم نے مجھے گن پوائنٹ پر ڈی پی او ہاؤس پہنچایا .ڈی پی او زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتا رہا. میں کینیڈین نیشنلٹی ہولڈر ہوں اپنی ایمبیسی سے رابطہ کر رہی ہوں۔مجھے ریکوری کروانے کے بہانے بلایا گیا اور زیادتی کر ڈالی۔میں اوورسیز پاکستانی ہوں میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے وزیراعلی مریم نواز شریف ایکشن لیں. یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بچوں اور خواتین کو حرساں اور زیادتی کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے.

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

    سال 2024ء میں 392خواتین غیرت کے نام پر قتل

    "باغی کے ظلم کے خلاف بغاوت کے 13 برس”تحریر:اعجازالحق عثمانی

  • سابق کرکٹر  ارشد پرویز انتقال کر گئے

    سابق کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے

    لاہور: پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ارشد پرویز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر ارشد پرویز کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    ارشد پرویز نے 1978ء میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی،ارشد پرویز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 ہزار 986 رنز اسکور کیے تھے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 2جنوری تک ملتوی

    پی آئی اے نے 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاہور سے مسافروں کو ملتان نہ بھجوایا

    موٹرسائیکل چلانے کی تربیت،پاکستانی خواتین کی خود مختاری کی جانب اہم قدم

  • سرگودھا یونیورسٹی کے گیارہویں سالانہ کانووکیشن کی شاندار تقریب آج منعقد ہوگی

    سرگودھا یونیورسٹی کے گیارہویں سالانہ کانووکیشن کی شاندار تقریب آج منعقد ہوگی

    سرگودھا ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے گیارہویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب آج 19 دسمبر کو منعقد ہورہی ہے، جس کے مہمان خصوصی برطانیہ کی تاریخ کے کم عمر ترین نو منتخب ڈپٹی میئر عاصم نوید رانجھا ہوں گے۔

    گزشتہ روز پاکستان آمد پر کوٹ مومن انٹرچینج پر سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اس عظیم اور قابل فخر بیٹے کا شاندار استقبال کیا گیا۔ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور پنجاب کی روایتی شان – پگ – ڈپٹی میئر عاصم رانجھا کو باندھی۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی میئر عاصم رانجھا کا تعلق نصیر پور کلاں، کوٹ مومن ضلع سرگودھا سے ہے اور وہ اب مستقل طور پر برطانیہ میں مقیم ہیں۔ عاصم رانجھا چئیرمین چوہدری سرفراز خان رانجھا مرحوم کے صاحبزادے، چوہدری صفدر حسین رانجھا کے چھوٹے بھائی، اور پاکستان عوامی تحریک ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری محمد عمران ملک کے قریبی عزیز ہیں۔

    کانووکیشن کی تقریب میں عاصم رانجھا کی شرکت نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک قابل فخر موقع ہے، جہاں وہ اپنے خیالات اور تجربات طلبہ کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ان کی شخصیت نہ صرف نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے بلکہ ان کی کامیابی سرگودھا اور پاکستان کے لیے باعث افتخار ہے۔

  • سرگودھا: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ڈویژنل سپورٹس مقابلوں کا افتتاح

    سرگودھا: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ڈویژنل سپورٹس مقابلوں کا افتتاح

    سرگودھا، باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنواز جالپ)سابق وفاقی وزیر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی چوہدری حامد حمید نے کمشنر سرگودھا کے ہمراہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودھا میں ڈویژنل سپورٹس مقابلوں کا افتتاح کیا۔

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پہنچنے پر چوہدری حامد حمید اور کمشنر سرگودھا کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

    اس موقع پر چوہدری حامد حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "تعلیم کے میدان میں کھیلوں کو فروغ دینا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا ایک احسن اقدام ہے۔ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے نہایت اہم ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی تعلیمی اداروں کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں اور ان کے یہ اقدامات نوجوان نسل کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔

    ڈویژنل سپورٹس مقابلوں کے آغاز سے نہ صرف طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ یہ سرگرمیاں انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

  • سرگودھا :کرائے کے قاتلوں کا نیٹ ورک کا انکشاف، عوام خوفزدہ

    سرگودھا :کرائے کے قاتلوں کا نیٹ ورک کا انکشاف، عوام خوفزدہ

    سرگودھا(باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ)کرائے کے قاتلوں کا نیٹ ورک کا انکشاف، عوام خوفزدہ

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا ضلع بھر میں قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں کرائے کے قاتلوں کا ایک منظم نیٹ ورک فعال ہے جو چند لاکھ روپے کے عوض کسی کو بھی جان سے مارنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ واردات کے بعد یہ قاتل روپوش ہو جاتے ہیں اور مقتول کے لواحقین اپنے مخالفین کے خلاف مقدمات درج کروا دیتے ہیں۔

    اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ قتل کے اصل ذمہ دار یعنی قتل کروانے والے اور کرائے کے قاتل دونوں تفتیش کے دوران رعایت حاصل کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو پاتے اور جرائم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

    پولیس کی کارکردگی صرف اتنا ہی ہے جو صرف مقدمات درج کرنے تک محدود رہتی ہے۔ بعض اوقات دشمنی والے افراد کے خلاف اسلحہ رکھنے کے باوجود مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں، جس سے عام شہری اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھنے سے بھی کتراتے ہیں اور اپنے مخالفین کے ہاتھوں آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں۔

    عدالتی نظام اور تفتیشی نقائص بھی ان واقعات میں اضافے کا ایک بڑا سبب ہیں۔ قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو رعایت دی جاتی ہے اور تفتیش کے دوران کرپشن کے معاملات بھی سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ سے ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں۔ یہ صورتحال متاثرین میں بدلے کے جذبات کو بڑھاتی ہے اور علاقہ مزید بدامنی کا شکار ہو جاتا ہے۔

    علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ان کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم ہو سکے۔ قتل کے مقدمات کی غیر جانبدار تفتیش یقینی بنائی جائے اور ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں۔ پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ انصاف کے فقدان اور سزاؤں کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی دشمنیوں کو ختم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہے ہیں، جس سے علاقہ بدامنی کا شکار ہو رہا ہے۔ عوام نے وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ علاقے میں امن بحال ہو سکے۔

  • سرگودھا:چک 54 شمالی میں گیس نایاب، عوام مشکلات کا شکار

    سرگودھا:چک 54 شمالی میں گیس نایاب، عوام مشکلات کا شکار

    سرگودھا (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ) سرگودھا کے نواحی علاقے چک 54 شمالی میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں گیس کی سہولت موجود نہیں اور وہ مہنگی لکڑیاں اور ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    علاقے کے رہائشیوں نے محکمہ سوئی گیس کے افسران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ان کی ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی عدم موجودگی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

    عوام نے وزیراعظم پاکستان اور منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

  • سرگودھا: انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فاروق کالونی کالج کی شاندار میزبانی

    سرگودھا: انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فاروق کالونی کالج کی شاندار میزبانی

    سرگودھا (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ) تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں دو روزہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔

    اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل میڈم منتہیٰ جاوید تھیں، جنہوں نے اس موقع پر طالبات کے جوش و جذبے کو سراہا۔ تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس روشن ضمیر کالرو، وقاص بٹ، اور پروفیسر میڈم صباحت بھی شریک تھیں۔

    ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلی اور تیسری پوزیشن نجی کالجوں نے اپنے نام کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم منتہیٰ جاوید نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان کے اعتماد اور جسمانی صحت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے مواقع خواتین کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

    اختتام پر روشن ضمیر کالرو نے میڈم منتہیٰ جاوید اور میڈم صباحت کی میزبانی اور عمدہ انتظامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔