سرگودھا
کرونا وائرس کی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے پولیس کا سول انتظامیہ اور پاک آرمی کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ
سرگودہا پولیس نے ضلعی انتظامیہ اورحساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، خوشاب روڈ، پرانا پٹھہ منڈی چوک بلاک نمبر16روڈ، واٹرسپلائی روڈ، رفقیہ ہسپتال 12بلاک چوک ،گول چوک ، کچہری بازارچوک ، شاہین چوک ، کلیار ہوٹل چوک، پرانا تاج سنیما چوک، فاطمہ جناح روڈ، اوورہیڈبرج اسلام پورہ، چوک سٹیلائٹ ٹاؤن، جنرل بس اسٹینڈ، قینچی موڑ، پل47شمالی، یونیورسٹی روڈ،دفتر ریسکیو1122، کوئین چوک سے جیل روڈ ہوتا ہواپولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد جہانگیر ،ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد کا کہنا تھا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ اور کرونا وائرس کی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہےعوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں
Category: سرگودھا

سرگودھا کرونا وائرس کی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے پولیس کا سول انتظامیہ اور پاک آرمی کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ

شیر شاہ سوری نے برصغیر میں بیشمار قلعے، مساجد اور سرائے تعمیر کروائے
شیر شاہ سوری نے برصغیر میں


بیشمار قلعے، مساجد اور سرائے تعمیر کروائے۔ وہ ہندوستان کا پہلا حکمران تھا جس نے عوامی فلاح میں بہت زیادہ دلچسپی لی انہی میں سے بھیرہ کی یہ شیر شاہ سوری مسجد ہے یہ قلعہ روہتاس میں تعمیر کی گئی مسجد سے مختلف ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں چھوٹی اینٹیں استعمال کی گئیں۔ مسجد کی بنیادیں اصل ہیں اور اس کے تین گنبد ہیں اس مسجد کے ساتھ لائبریری بھی ہے جہاں 300 نوادرات ہیں۔ یہ مسجد دہلی، آگرہ اور لاہور کی شاہی مسجد کی طرح نہایت خوبصورت ہے۔ یہ مسجد تین دری ہے اور اس میں کونے کے کمرے موجود ہیں مسجد میں فرش کا کام اور بارہ فٹ گہرا حوض بعد میں تعمیر ہوا سکھوں کے دور میں یہ مسجد اصطبل کے طور پر بھی استعمال ہوئی اس مسجد کو اصل حالت میں رکھنے کے لئے بھیرہ کے بگوی خاندان کی کافی خدمات ہیں۔ جبکہ پنجاب آركيالوجی ڈیپارٹمنٹ نے یہاں مسجد کے داخلی طرف کاشی کاری اور فریسکو کا کام کروایا ہےیہاں کا عملہ انتہائی تعاون کرتا ہے۔ اگر آپ کا بھیرہ چکر لگے تو اس مسجد ضرور جائیںآصف ندیم بھلوانہ نے 2 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
بھیرہ ایس ڈی او فیسکو سردار پور نون ملک سجاد سلطان کے ہمراہ ٹاسک فورس کے مہر انور نثار اور آصف ندیم بھلوانہ نے 2 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ڈیرہ چک مبارک کا شاہد راجپوت اور پنڈی کوٹ کا محمد یار ڈائریکٹ پی وی سی کیبل سے بجلی چوری کر رہے تھے ٹاسک فورس نے ان کے میٹر قبضہ میں لے لئے ہیں بھیرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لئے ہیں

بھیرہ تحصیل ہیلتھ کونسل کے رکن چوہدری طارق امیر نے کہا ہے
بھیرہ تحصیل ہیلتھ کونسل کے رکن چوہدری طارق امیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن کی ذاتی دلچسپی سے تاریخی دروازہ گنج منڈی بھیرہ کی گزرگاہ کو کنکریٹ کر کے اسے سڑک کے برابر کر دیا گیا ہے اس سے بارش کے دنوں میں پانی کھڑا ہونے سے طلبا و طالبات کو آنے جانے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا گادی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین چوہدری محمد فاروق گادی نے کہا ہے کہ حفاظتی بیرئیر لگا کر دروازہ کے اندر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے تاکہ تاریخی ورثہ کی حفاظت ہوسکے اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے

بھیر بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری سماجی کارکن
بھیر بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری سماجی کارکن
مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی دعوت اور تبلیغ پر 21 سالہ مسیح وقار اکرم اور 20 سالہ مسیح حرا زاہد پرویز نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد ابوالحسن شاہ الازہری وائس پرنسپل دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔قبول اسلام کی یہ نشست دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں منعقد ہوئی جہاں نومسلم نوجوانوں کو ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازہری اور حافظ اعجاز احمد چشتی نے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ کیا اور انہیں حقوقِ اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری کے متعلق خاص تاکید کرتے ہوئے ان کی استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔واضح رہے کہ تین سال قبل اسی خاندان کے ایک نوجوان واجد سہیل نے بھی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا
بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ علاقہ میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے
بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ علاقہ میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے اگر احتیاط سے کام نہ لیا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے عوام تا حکم ثانی شام 6 بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں اس وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ مساجد میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر خضر حیات ہرل نے شہر کا دورہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے اور متعدد دکانوں کو سیل کر دیا انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا

سرگودہا ، نااہل انتظامیہ نہ تو کرونا روک سکی نہ ہی کرپشن ، نظام زندگی مفلوج
سرگودھا ، کرونا کی تیسری لہر میں خطرناک حدتک اضافہ خونی واٸرس نے نظام زندگی مفلوج کردیا ٹریفک پولیس سرگودھا ، سرگودھا انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرے جاہل عوام کروناکومزاق سمجھنے لگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی سرگوھا شہراورگردونواح میں غنڈہ گردی کی تمام حدود پارچکی ہے سرگودھا انتظامیہ اور حکومت وقت کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر منصوبہ بندی وضع کرے جس پر عملدرآمدکرواناضدی عوام کےلیےلازم وملزوم ہو بڑھتے ہوۓ کروناخدشات کے پیش نظرمقامی سطح پر ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے کہ کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والے ڈراٸیورحضرات چنگ چی رکشہ چلانے والے موٹرساٸیکل سواروں اور مسافروں کو چیک کریں ماسک کے بغیر نکلنے والوں کا چالان کرکے بھاری جرمانے کریں
جبکہ دوسری جانب کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور عوام کے خلاف مقدمات درج کرنے کے علاوہ کوٸ چارہ نہ ہے ایک ہی گاڑی میں رکشہ میں کثیرتعدادمیں مسافروں کا ماسک کے بغیر بیٹھ جانا سرگودھا انتظامیہ کی کارکردگی پر ہزاروں سوال اٹھارہے ہیں ڈپٹی کمشنرسرگودھا اورڈی پی اوسرگودھا کی ذمہ داری ہے کہ خونی واٸرس کوکنٹرول کرنے ناقص حکمت عملی کی بجاۓ ذمہ داری کاثبوت دے تاکہ کروناکے بڑھتے ہوۓ کیسز کو کنٹرول کیا جاسکے
دوسری جانب سرگودھا محکمہ مال میں کرپٹ ٹولہ متحرک سبطین ہیڈکلرک نے ہومیوپیتھک ڈاکٹراسحاق کو 76ہزارکاٹیکہ لگادیا اے ڈی سی آرشاہ رخ نیازی پیٹی بندبھاٸیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مصروف جبکہ اسسثنٹ کمشنرعمردرازگوندل نےبھی چپ سادھ لی متاثرین کاکہنا ہے کہ محکمہ مال سرگودھا میں بڑے چوربیوروکریسی کالبادہ اوڑھ کرچھوٹےچوروں کے ذریعے کرپشن کررہے ہیں اورآڑے وقت میں کرپٹ ٹولے کوتحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے ہیڈکلرک سبطین نے مجھ سے 76ہزارروپے بٹورلیے ہیں مگراس کے باوجود ذلیل کررہاہے
رپورٹ عبداقدوس جامی


بھیرہ شہری مسائل کے حل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے
بھیرہ شہری مسائل کے حل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں سستا رمضان بازار میں چینی 65 روپیہ اور یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپیہ فی کلو فروخت کی جارہی ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے بھیرہ پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی صراف،صدر رانا محمد بلال اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور فواد بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا کہ قانون کی بالادستی،زخیرہ اندوزی کا خاتمہ،قبضہ مافیہ سے سرکاری اراضی اور شہری مفاد میں کام کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے شہر کے تاریخی ورثہ کی حفاظت اور دریائے جہلم کے کنارے تفریحی مقام بنایا جائے گا کروڑوں روپیہ کی لاگت سے جنرل بس سٹینڈ نئے سرے سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے لاری اڈا کے قریب دسترخوان بازار لگایا جارہا ہے جہاں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کھانا پیک کر کے تقسیم کیا جائے گا بھلوال چوک کو خوبصورت بنا کر وہاں روشنی کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ حادثات ک کنٹرول اور باہر سے آنے والوں کو دور سے ہی شہر کا پتہ چل سکے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے سستا رمضان بازار میں سستا رمضان بازار میں ایک کلو کی بجائے چینی فی کس 2 کلو،شہر میں پانی کے چھڑکاؤ کے لئے واٹر باونڈر کی خریداری کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کو خانہ بدوشوں سے خالی کروانے کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں پریس کلب آمد پر چوہدری طارق امیر اور ارکان بھیرہ پریس کلب نے اسسٹنٹ کمشنر کو خوش آمدید کہا

عزیز الحق پراچہ سابق ناظم بھیرہ سٹی اور گلریز افضل چن ایم پی اے نے آج میانی شہر میں احساس پروگرام سنٹرکا افتاح
عزیز الحق پراچہ سابق ناظم بھیرہ سٹی اور گلریز افضل چن ایم پی اے نے آج میانی شہر میں احساس پروگرام سنٹر جو کہ پہلے صرف بھیرہ شہر میں تھا عوام کی مشکلات کے پیش نظر میانی میں اِن کی سہولت کے لیے منظور کروا کر افتتاح کیا۔اس احساس سنٹر کے کھلنے سے تھانہ میانی کی عوام کو آب بھیرہ جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی
کل انشااللہ پھلروان کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عزیز الحق پراچہ اور گلریز افضل چن احساس پروگرام سنٹر پھلروان کا بھی افتتاح کریں گے۔اس سے پھلروان کے گرد و نواح کے لوگوں کو بھلوال جانے کی ضرورت نہیں رہے گی
انجمن تاجران کے صدر رانا محمد بلال کی طرف سے دیے گیے افطار ڈنر میں شرکت کی تصویری جھلکیاں
بھیرہ سٹی چوہدری گلریز افضل چن ممبر پنجاب اسمبلی اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ محمد مرتضیٰ تحصیلدار اکبر جاوید تحصیل صدر پی ٹی آی چوہدری اظہر محمود گوندل ملک انتسام بلال شیخ محمد عمیرانصاری چوہدری اسحاق ادائیں رانا محمد مالک محمد نصیرحاجی مقبول الٰہی چوہدری محمد نعیم خواجہ جوادشبیرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظفر بھٹی پی اے ندیم افضل چن مختار حسین باجوہ علاوہ ازیں پارٹی کے سینئر ورکر اور معززین شہر نے انجمن تاجران کے صدر رانا محمد بلال کی طرف سے دیے گیے افطار ڈنر میں شرکت کی تصویری جھلکیاں




بیشمار قلعے، مساجد اور سرائے تعمیر کروائے۔ وہ ہندوستان کا پہلا حکمران تھا جس نے عوامی فلاح میں بہت زیادہ دلچسپی لی انہی میں سے بھیرہ کی یہ شیر شاہ سوری مسجد ہے یہ قلعہ روہتاس میں تعمیر کی گئی مسجد سے مختلف ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں چھوٹی اینٹیں استعمال کی گئیں۔ مسجد کی بنیادیں اصل ہیں اور اس کے تین گنبد ہیں اس مسجد کے ساتھ لائبریری بھی ہے جہاں 300 نوادرات ہیں۔ یہ مسجد دہلی، آگرہ اور لاہور کی شاہی مسجد کی طرح نہایت خوبصورت ہے۔ یہ مسجد تین دری ہے اور اس میں کونے کے کمرے موجود ہیں مسجد میں فرش کا کام اور بارہ فٹ گہرا حوض بعد میں تعمیر ہوا سکھوں کے دور میں یہ مسجد اصطبل کے طور پر بھی استعمال ہوئی اس مسجد کو اصل حالت میں رکھنے کے لئے بھیرہ کے بگوی خاندان کی کافی خدمات ہیں۔ جبکہ پنجاب آركيالوجی ڈیپارٹمنٹ نے یہاں مسجد کے داخلی طرف کاشی کاری اور فریسکو کا کام کروایا ہےیہاں کا عملہ انتہائی تعاون کرتا ہے۔ اگر آپ کا بھیرہ چکر لگے تو اس مسجد ضرور جائیں






