Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ محافظ اسکواڈ اربن ایریا کی پتنگ فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔

    سرگودھا ۔ محافظ اسکواڈ اربن ایریا کی پتنگ فروشوں کیخلاف کارواٸ ۔

    سرگودھا : محافظ اسکواڈ اربن ایریا کی کاروائی، پتنگ فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔
    100 کیمیکل ڈوریں اور 150 پتنگیں برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا طارق عرفان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد اور محافظ اسکواڈ کے جوانوں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اقبال کالونی ریڈ کرکے پتنگ فروخت کرتے ملزم مزمل علی ولد عبدالحمید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔
    گرفتارملزم کے قبضہ سے 100 کیمیکل ڈوریں اور 150 پتنگیں برآمد کرکے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
    مزید تفتیش جاری ہے ۔

  • سرگودھا ۔ ساہیوال میں نکاسی آب کا نظام تباہ ۔ پینے کا صاف پانی زہر آلود ۔

    سرگودھا ۔ ساہیوال میں نکاسی آب کا نظام تباہ ۔ پینے کا صاف پانی زہر آلود ۔

    سرگودھا
    حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے ہوا میں تحلیل ہو کر رہ گئے ہیں
    تحصیل ساہیوال کی ٹاون کمیٹی فروکہ میں نکاسی آب کے بدترین نظام اور ناکارہ سیوریج سسٹم نے زیر زمین پانی کو زہر الودہ بنادیا ہے اور لوگ تعفن زدہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ ناقص پانی کے استعمال سے علاقے میں وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق :

    ہزاروں افراد کی ابادی پر مشتمل فروکہ تحصیل ساہی وال کا دوسرا بڑا قصبہ ہے لیکن یہاں کے مکین صاف پانی پینے سے مسلسل محروم چلے آرہے ہیں شہر میں جگہ جگہ ابلتے گٹر اور گندے پانی کے جوہڑوں نے زیر زمین پانی کو زہر الودہ بنادیا ہے اور لوگ بدبودار تعفن زدہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے شہریوں میں ہیپا ٹائٹس اور پیٹ کی کئی اور بیماریاں پھیل رہی ہیں
    محکمہ صحت کی ٹیموں نے بھی کئی مرتبہ علاقے کا دورہ کر کے زیر زمین پانی کے ٹیسٹ کیے اور اسے پینے کے لیے مضر صحت قرار دیتے ہوے متعلقہ حکام سے سفارش کی کہ علاقے میں فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی مہیا کیا جاے تاہم اس پر عملدرامد نہ ہوسکا اور لوگ اب بھی یہ زہر الودہ پانی پینے پر مجبور ہیں
    علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فروکہ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگاۓ جائیں

  • سرگودھا ۔ تحصیل ساہیوال میں گدھا ریڑھیوں کا ریس مقابلہ ۔

    سرگودھا ۔ تحصیل ساہیوال میں گدھا ریڑھیوں کا ریس مقابلہ ۔

    سرگودھا
    تحصیل ساہیوال میں گدھا ریڑھیوں کی ریس کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوے، مقابلوں میں درجنوں گدھا رہڑھیوں نے حصہ لے کر اپنی تیز رفتاری کا خوب مظاہرہ کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    تحصیل ساہی وال میں ہونے والے ان منفرد مقابلوں میں بنے سنورے گدھا ریڑھیوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر ملک جاوید کے گدھا ریڑھی نے یہ دلچسپ ریس جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، گدھا ریڑھی کے ان مقابلوں میں جیتنےوالوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی جبکہ شائقین اس دلچسپ مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوے

  • سرگودھا ۔ ریٹاٸرڈ ملازمین کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج ۔

    سرگودھا ۔ ریٹاٸرڈ ملازمین کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج ۔

    سرگودھا میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ملازمین نے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا،پیشن نہ بڑھانے جانے اور فیسکو کی نجکاری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا پریس کلب کے باہر واپڈا ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی،حکومت سے پیشن بڑھانے کا مطالبہ کیا اور فیسکو کی نجکاری کی مزمت کی اس موقع پر انجینئر محمد سلیم کا کہنا تھا جس طرح حکومت نے 25 فیصد وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اسی طرح واپڈا ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے،اور سکیل 17 کا ٹائم سکیل اپ گریڈیشن ڈپلومہ انجنئیر اکتوبر 2011 سے دیا جائے مجودہ دود میں مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا،پینشنز کم ہونے کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا ھے،دوسری طرف حکومت فیکسو کی نجکاری سے باز رہے ایسے منافع بخش ایدرواں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں کی جائے گئی، اس موقع پر دوسرے قائدین نے بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے آواز بلند کی

  • قاری برہان الدین گرگناڑی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں

    کوئٹہ۔ گرگناڑی قومی اتحاد کے چیئرمین میرشہجان گرگناڑی نے نوشکی میں قاری برہان الدین گرگناڑی پر قاتلہ حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی انتظامیہ کو چائیے کہ وہ زرا ہمت سے کام لے کر قاری برہان الدین گرگناڑی پر قاتلانہ عملہ میں ملحوص شرپسند عناصر کو جلد از گرفتار کرکے کیف کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ چھ 6 مہینہ پہلے حاجی نقیب اللہ گرگناڑی پر بھی قاتلانہ عملہ ہوا تاہم ان پر حملہ کار گرفتار نہیں ہوسکے لہزہ ہم ابھی ڈی پی او نوشکی جاوید اقبال غرشین ڈی سی نوشکی و دیگر انتظامیہ سے مطالبعہ کرتے ہیں قاری برہان الدین گرگناڑی اور حاجی نقیب اللہ گرگناڑی صاحب پر جو کہ چھ مہینہ پہلے قاتلانہ حملہ ہوا تھا ان قاتلانہ حملہ میں میں ملحوص شرپسند عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان کو کیف کردار تک پہچایا جائے۔ ورنہ ہمیں قبائلی لڑائی جھگڑے پر مجبور نہیں کیا جائے ہم اینٹ کے جواب پھتر سے بھی دے سکتے ہیں

  • بھیرہ بھلوال روڑ کی  ابتر صورتحال کے پیشِ نظر، سڑک کو احتجاجن بند کر دیاجاۓگا

    بھیرہ بھلوال روڑ کی ابتر صورتحال کے پیشِ نظر، سڑک کو احتجاجن بند کر دیاجاۓگا

    بھیرہ بھلوال روڑ کی ابتر صورتحال کے پیشِ نظر، سڑک کو بروز سوموار صبح 7 بجے ہاتھی ونڈ کے مقام پر احتجاجاً بند کر دیا جاۓگا، تمام دکاندار حضرات کی طرف سے شٹر ڈاٶن ہڑتال کا اعلان تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے

  • تین ڈاکو  موٹرسائیکل سوار شہری سے موبائل فون چھین کرفرار ھوگے

    تین ڈاکو موٹرسائیکل سوار شہری سے موبائل فون چھین کرفرار ھوگے

    بھلوال چک نمبر دس کے قریب تین ڈاکو موٹرسائیکل سوار شہری سے موبائل فون چھین کرفرار ھوگےتومتاثرہ شہری نے ان کاتعاقب کرکے بھلوال ریلوے چوک کےقریب شور کرکے لوگوں کی مددسے ڈاکوکوپکڑ لیا دو ڈاکوموقع سے فرار ھونے میں کامیاب ایک ڈاکوکوپولیس کے حوالہ کردیا

  • سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سائکلنگ ایونٹ بھیرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے

    سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سائکلنگ ایونٹ بھیرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے

    سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سائکلنگ ایونٹ بھیرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں لاہور اور اسلام آباد سے مختلف لوگ بھیره پہنچیں گے اور یہاں کے تاریخی ورثے کی اہمیت اجاگر کریں گے۔ مزید یہ کہ سائکلنگ کو فروغ دینے کیلئے ایسے ایونٹ ایک کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
    بھیرہ کے مقامی لوگ بھی اس ایونٹ پر حصہ لے سکیں۔
    سائیکلسٹ کیلئے اپنی سایکل ساتھ لانا لازمی ہے۔
    ٹور آف بھیرہ کل صبح تحصیل آفس سے شروع ہوگا
    دیگراہلیانِ بھیرہ بھی شہر میں مہمانوں کو ویلکم کریں تاکہ بھیرہ میں سیاحت کا فروغ ہو.

  • سرگودھا ۔ کلاس فور ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج ۔

    سرگودھا ۔ کلاس فور ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج ۔

    سرگودھا میں کلاس فور ملازمین بھی سڑکوں پر آگئے اپنے مطالبات کے حق میں کمپنی باغ سے کمشنر آفس تک ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکفا کی کال پر سرگودھا میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام محکموں کے درجہ چہارم کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدر ایپکفا پنجاب ریاض قادری کا کہنا تھا۔حکومت فل فور ہمارے جائز مطالبات مانے اور تمام ملازمین کو بنیادی سکیل 5 دیا جائے ،تعلیم یافتہ کلاس فور ملازمین جونئیر کلرک اسٹور کیپر کو ان کی تعلیم کے مطابق پرموشن دی جائے جبکہ کلاس فور ملازمین کے بچوں کی ملازمت کا کوٹہ پچاس فیصد مقرر کیا جائے اور ہیلتھ کارڈ دیے جائیں اس موقع صدر آل محکمہ جات سرگودھا مرزا سلطان اور جنرل سیکرٹری قمر عباس جنجوعہ کا کہنا تھا اگر حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی تو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گئے۔اور داما دم مست قلندر ہو گا۔ احتجاجی مظاہرئن کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی گئی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا ازم کیا گیا

  • سرگودھا ۔ ناقص و غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال سے فصل تباہ ۔

    سرگودھا ۔ ناقص و غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال سے فصل تباہ ۔

    ناقص اور غیر میعاری زرعی ادویات کے استعمال سے قصبہ رتھانہ کے کاشتکار محمد عباس کی73 ایکڑ تربوز کی فصل جس می مالیت 1 کروڑ روپے بنتی ہے، سڑ کر تباہ ہو گئی، جس پر زراعت آفیسر ساہیوال محمد رفیق عملہ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، متعلقہ زرعی ادوایات کے ڈیلر کی دکان سے زرعی ادوایات کے سمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لیئے لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے، واقع پر متاثرہ کاشتکار کا اہل علاقہ کے ہمراہ زرعی کمپنی اور ڈیلروں کیخلاف شدید احتجاج،

    تفصیلات کے مطابق :
    قصبہ رتھانہ کے رہائشی کاشتکار محمد عباس نے 73 ایکڑ اراضی پر فصل تربوز کاشت کر رکھی تھی، اور قصبہ رادھن کے ڈیلر نصر اور کمپنی کے ایم ڈی شہباز اختر کی مشاورت سے زرعی ادویات پری ایکٹ کا فصل پر سپر ے کیا، جو زائد المیعاد، ناقص اور غیر میعاری ہونے کی وجہ سے 73 ایکڑ اراضی کی فصل تربوز تباہ ہو گئی، جس پر 1 کروڑ روپے لاگت آئی تھی، محمد عباس، ملک طارق، محمد فاروق، لعل خان، اللہ بخش، سکندر حیات، محمد اشفاق، حاجی الطاف، وسیم شہزاد، قیصر، سبطین، اور فیاض وغیرہ سمیت دیگر کاشتکاروں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب، محکمہ زراعت کے ارباب اختیار، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، اور ڈائریکٹر زراعت سے مطالبہ کیا ہے، کہ جعلی اور غیر میعاری زرعی ادوایات فروخت کرنیوالے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے، اور کاشتکار محمد عباس کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے، واقعے پر کاشتکاروں نے متعلقہ زرعی ادوایات کی کمپنی اور ڈیلروں کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے