Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ بھاگٹانوالہ میں قبضہ مافیا کا راج ۔ شہری پریشان ۔

    سرگودھا ۔ بھاگٹانوالہ میں قبضہ مافیا کا راج ۔ شہری پریشان ۔

    سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں قبضہ مافیا کا راج، غریب شہریوں سے لاکھوں روپے بھتہ وصولی کا انکشاف،تھانہ بھاگٹانوالہ کی پولیس قبضہ اور بھتہ مافیا کی سرپرست بن گئی،متاثرین کا احتجاج،وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل .

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ کے رہائشی محمد سرور نے بتایا کہ میں نے پانچ سال پہلے تین مرلہ جگہ خریدی اور اس کا انتقال بھی اپنے نام کروایا اور اب جبکہ میں نے تعمیر شروع کی تو علاقہ کے مشہور قبضہ مافیا کے لوگ یاسین،شوکت علی،ثناءاللہ،ضیاء اللہ اور لیاقت علی آگئے اور دولاکھ بھتہ کی ڈیمانڈ کی جس پر میں نے ملزمان کے خلاف تھانہ بھاگٹانوالہ میں درخواست گزاری لیکن کوئی کاروائی نہ ہو سکی ہے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے بھاگٹانوالہ کے شہریوں کی ان قبضہ اور بھتہ مافیا سے جان چھڑوائی جائے ہماری رقوم واپس دلوائی جائیں اور ان کے خلاف قبضہ کر کے بھتہ وصول کرنے کے مقدمات درج کیے جائیں

  • سرگودھا ۔ عوامی شکایت پر کنٹونمنٹ بورڈ عملہ متحرک ۔

    سرگودھا ۔ عوامی شکایت پر کنٹونمنٹ بورڈ عملہ متحرک ۔

    سرگودھا میں سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے عوامی شکایات پر عملہ صفائی متحرک ، مختلف علاقہ جات میں صفائی آپریشن ترجیحی بنیادوں پر شروع

    تفصیلات کے مطابق :
    سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ عمر صدیق سپرنٹنڈنٹ مظہر بلال اور سپروائزر ملک فیاض کی زیر نگرانی کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر صفائی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں کو صفائی کی بہتر سہولیات میسر کرنا کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے

  • سرگودھا ۔ نواحی علاقہ بھابڑا میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد ۔

    سرگودھا ۔ نواحی علاقہ بھابڑا میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد ۔

    سرگودھا : نواحی علاقے بھابڑا میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں بھابڑا گرلز ہائی سکول میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد
    پچاس سالہ نور محمد کی نعش سکول میں درخت سے لٹکی برآمد ہوئی ھے
    سکول میں لٹکتی نعش خود کشی یا قتل معامہ حل نہ ہو سکا
    تھانہ میلہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا
    درخت سے لٹکی نعش برآمد ہونے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا

  • پٹواری اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا

    پٹواری اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا

    ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب، گوہر نفیس کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ڈویژن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ، محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلع میانوالی میں کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری محمد اسحاق خان کو25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمد اکبر ولد فتح خان سکنہ چھدرو ضلع میانوالی کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمد خالد مسعود فروکہ کو درخواست دی گئی کہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں نام کی درستگی کے لیے پٹوار خانہ گیا جہاں پر حلقہ پٹواری محمد اسحاق نے مجھے سے نام کی درستگی کے لیے 40ہزار روپے رشوت وصول کی تھی اور اب مزید 25ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب محمد اویس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری ملزم محمد اسحاق خان کو پچیس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے،فیض اللہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد اسحاق خان پٹواری سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    رپورٹ شمشیر شیرازی سرگودھا

  • بدلتےمو سم اور شا د یو ں کے موجو دہ سیز ن کیمطابق رنگ برنگےملبوسات میں ملبوس دلہنوں کےدلکش انداز

    بدلتےمو سم اور شا د یو ں کے موجو دہ سیز ن کیمطابق رنگ برنگےملبوسات میں ملبوس دلہنوں کےدلکش انداز

    سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں بدلتے مو سم اور شا د یو ں کے مو جو دہ سیز ن کے مطابق دلہنوں کے ملبوسات میں ماڈلز کی دلکش اداؤں اور کیٹ واک نے ناظرین کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرگودھا برائیڈل شو میں جدید اور قدیم ثقافت کی عکاسی کی گئی جبکہ مشرقی دلہنو ں کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جسے آنے والی خواتین نے پسند کیا اور بھرپو ر داد دی۔

    برائیڈل شو کروانے والے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑ ے شہر و ں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی اس قسم کے پروگرام کروانے کا مقصد جہاں مشرقی روایات کو پروان چڑھانا ہے وہیں جدید اور قدیم ملبوسات کے باہمی امتزاج کو بھی اجا گر کر نا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گھروں میں بیٹھی خواتین کو اس قسم کے پروگراموں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔

    برائیڈل کیٹور ویک 2021: ڈیزائنر علی ذیشان کی حاملہ بیوی کے ساتھ ریمپ واک

  • انسانیت کی تذلیل بے حسی اور سفاکی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

    انسانیت کی تذلیل بے حسی اور سفاکی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

    سرگودھا انسانیت کی تزلیل بے حسی اور سفاکی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، سرگودھا صفاک سنگدل والدین نوزائیدہ بچہ خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ھو گئے، کتوں کے غول کو دیکھ کر کپڑے میں لپٹے نوزائدہ بچے کا پتہ چلا ، اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہر مردو خواتین اکھٹے ھو گئے

    ریسکیو زرائع سرگودھا کے مطابق نوزائیدہ بچہ کچھ دیر پہلے فوت ھوا ، نوزائیدہ بچے کو شاپر میں ڈال کر پھینکا گیا وقوعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود حمید ٹاون میں پیش آیا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1358050122450546690?s=20

    پولیس نے قانونی کاروائی کہ لئے بچے کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم روم منتقل کر دی ،ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا

  • ریلوے اسٹیشن بند، چوروں کی موجیں لگ گئیں

    ریلوے اسٹیشن بند، چوروں کی موجیں لگ گئیں

    بھیرہ ریلوے اسٹیشن جس سے مسافروں کے لیے سستے اور آسان سفر کی سہولت حاصل تھی۔ریلوے لائن کا کچھ حصہ خراب ہوا تو محکمہ ریلوے نے ٹرین ہی بند کردی۔ چوروں نے یہاں کا رخ کرلیا کسی نے دروازے اتارے تو کسی نے کھڑکھیاں اکھاڑی اور چھت تک اتار لی

    ایک صدی سے قائم بھیرہ ریلوے اسٹیشن یہاں ٹرین دن میں پانچ وقت آیا جایا کرتی تھی۔جس سے مسافروں کے لیے سستے اور آسان سفر کی سہولت حاصل تھی۔ریلوے لائن کا کچھ حصہ خراب ہوا تو محکمہ ریلوے نے ریلوے لائن تبدیل کرنے کے بجائے ٹرین ہی بند کردی۔ اسٹیشن ویران ہوگیا اور چوروں نے یہاں کا رخ کرلیا کسی نے دروازے اتارے تو کسی نے کھڑکھیاں اکھاڑی اور چھت تک اتار لی۔ برسوں تک مسافروں کی چہل پہل اور ٹرینوں کے شور سے آباد بھیرہ ریلوے اسٹیشن چند سالوں میں ہی بھوت بنگلے میں تبدیل ہوگیا ۔ ایک طرف محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان ہوا تو وہیں مسافروں کے لیے سفری مشکلات میں اضافہ ہوگیا

    تحصیل بھیرہ کی آبادی تین لاکھ سے زاید ہے اور ٹرین کی بندش سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ٹرانسپورٹر حضرات آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا بہانہ بنا کر کرایہ میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ٹریک کو تبدیل کروا کر ٹرین کی آمدورفت بحال کروائی جا ۔تاکہ مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر آ سکے

  • ضلع خوشاب میں یوم یکجہتی کمشیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کی ریلی

    ضلع خوشاب میں یوم یکجہتی کمشیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کی ریلی

    پاکستان مسلم لیگ ق ضلع خوشاب کی طرف سے ضلع خوشاب میں یوم یکجہتی کمشیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی انار کلی بازار خوشاب سے شروع ہو کر چھتری چوک میں اختتام ہوئی ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق سید سبطین شیرازی ایڈووکیٹ راہنما مسلم لیگ ق خوشاب محترمہ شازیہ کوثر٫ راہنما مسلم لیگ ق ملک ناصر چاؤنس٫ راہنما مسلم لیگ ق حسن عمران ملک٫ راہنما مسلم لیگ ق ملک چوہدری احمد سعید٫ راہنما مسلم لیگ ق سردار طارق نواز خان٫ راہنما مسلم لیگ ق سردار منظر عباس خان٫راہنما مسلم لیگ ق ملک انور اعوان ایڈووکیٹ٫ راہنما مسلم لیگ ق پرویز خان٫ راہنما مسلم لیگ ق ڈاکٹر فضل حسین جوگی٫ نے کی

    ریلی میں مسلم لیگ ق کے دیگر عہدیداران وکارکنان سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی بلند و بانگ دعوے کرنے والی تنظیموں کو کشمیریوں پر شب و روز ہونے والا ظلم و جبر کیوں نہیں نظر آ رہا انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے کشمیری بہن بھائی ان ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو سکیں آخر میں شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی۔

  • خاتون افسراے ڈی ایل آر  کیساتھ ظلم کی انوکھی داستان ۔ درخواستیں دینا بے سود

    خاتون افسراے ڈی ایل آر کیساتھ ظلم کی انوکھی داستان ۔ درخواستیں دینا بے سود

    سرگودھا : سابق صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب و موجودہ کمشنر بہاولپور ڈویژن’ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب نے حراسمنٹ کیس میں سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹ سیل میں چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دینے پر خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ(ADLR)پر عرصہ حیات تنگ کردیا ۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی مدت ملازمت ختم ہوتے ہی انتقامی کاروائیاں شروع ۔ موجودہ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر معطل کر کے بے شمار محکمانہ انکوائریاں ہولڈ کر دیں ۔ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کا بھی سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کے ایماء پر غیر قانونی ایف آئی آر کاٹ کر دو درجن سے زائد اہلکاروں کو بھیج کر خاتون اے ڈی ایل آر کے گھر پر گرفتاری کے لیے چھاپہ ۔ لاہور ہائیکورٹ اور خاتون وفاقی محتسب کی طرف سے سٹے اور لیٹر جاری ہونے کے باوجود خودساختہ کاروائیاں جاری ۔ سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے اپنے بھائی کے موبائل سے خاتون اے ڈی ایل آر سمیت پورے خاندان کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد وائرل کر دیا ۔

    ڈی جی ایف آئی اے ، خاتون وفاقی محتسب اوربار بار وزیراعظم پورٹل پر بھی درخواستیں دینا بے سود ۔ جبکہ سینٹ اجلاس میں سینیٹر رخسانہ زبیری کی طرف سے خاتون اے ڈی ایل آر کے ساتھ ہونے والی ذیاتیوں کی بابت سوال اٹھائے جانے کے باوجودتاحال کوئی کاروائی نہ ہوسکی ۔ متاثرہ خاتون ADLR نے وزیراعلی پنجاب ، چیئرمین نیب ، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی ذیاتیوں پر سوموٹو لیتے ہوئے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ حوا کی کوئی بیٹی ان کے ظلم و ستم کا شکار نہ ہو سکے ۔

    تفصیلات کے مطابق : اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی نے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب 2013میں بطورADLRمحکمہ کو جوائن کیا تو سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی و سابق کمشنر سرگودھا ڈویژن سرگودھا اور موجودہ صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اسوقت بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹ کام کر رہا تھا اور شروع سے ہی مجھے بلاوجہ حراساں کرتا تھا اپریل 2018، جب میرا تبادلہ لاہور سے صفدرآباد ہوا، میری زندگی میں مشکلات کا آغاز اسی دن ہوا
    تب میں چھے ماہ کی حاملہ تھی اور میرے ڈاکٹر نے مجھے سفر سے سخت منع کیا تھا کہ اس سے آپکے متوقع بچے کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، میری بار بار درخواست کے باوجود اس وقت کے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی(PLRA) کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے نہ صرف میرے تبادلے کا حکمنامہ واپس لینے سے انکار کر دیا بلکہ مجھے تکلیف میں دیکھ کے خوش ہوتا تھا اس نے میرے سامنے کوئی راستہ نہیں چھوڑا

  • سرگودھا ۔ منفی سرگرمیوں میں ملوث جونیٸر کلرک کی انکواٸری رپورٹ ٹھپ ۔

    سرگودھا ۔ منفی سرگرمیوں میں ملوث جونیٸر کلرک کی انکواٸری رپورٹ ٹھپ ۔

    سرگودھا : سی ای او ایجوکیشن کا کارنامہ، الزامات ثابت ہونے کے باوجود سرکاری سکول میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے جونیئر کلرک کی انکوائری رپورٹ ہی ٹھپ کر دی، سنجیدہ حلقوں کا اظہار افسوس ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا، کمشنر سرگودھا ، سیکرٹری ایجوکیشن سکولز اور وزیر اعلی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق :
    محکمہ ایجوکیشن کا جونیئر کلرک بلال گجرجو کہ گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں تعینات ہے کی سکول کے اندر کی نوجوان لڑکیوں سے قابل اعتراض ویڈیوز،سیلفیاں اور فوٹوز منظر عام پر آگئیں تھی جس میں واضح دیکھا جاسکتا تھا کہ بلال گجر کس طرح سرکاری سکول کو منفی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا تھا جبکہ انکشاف ہونے کے چند دن پہلے ہی سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے بلال گجر کا تبادلہ سکول سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے آفس میں کیا تھا جوکہ غیر قانونی تھا کیونکہ ایم سی کیڈر کا ہونے کی وجہ سے مذکورہ کا تبادلہ دفتری آفس میں نہ ہو سکتا تھا جبکہ قابل اعتراض مواد منظر عام پر آنے پر بلال گجر کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے دفتر کا تبادلہ نہ صرف کینسل کر دیا بلکہ انکوائری ہولڈ کردی اور گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے سات دن کے اندر رپورٹ طلب کررکھی تھی۔ جس پر انکوائری آفیسر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول نے الزامات ثابت ہونے پر مذکورہ کلرک کے خلاف سخت کاروائی کے لئے لکھا تھا لیکن سی ای او ایجوکیشن نے مزید کاروائی کی بجائے انکوائری رپورٹ ہی دبا دی یاد رہے کہ مزکورہ جونیئر کرک بلال گجر کی وجہ سے ہی سی ای او ایجوکیشن آفس میدان جنگ بنا تھا موصوف سارا دن اپنے سکول ڈیوٹی کی بجائے سی ای او آفس نظر آتے ہیں کیوکہ موجودہ سی ای او ریاض قدیر بھٹی کی اسے آشیر باد حاصل ہے بلکہ تبادلہ کی مد میں بھی نوازا جانا انکی پشت پناہی کرنا ثابت کرتا ہے ۔
    سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب،وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔