Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور خصوصی دورے پر سرگودہا پہنچ گئے

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور خصوصی دورے پر سرگودہا پہنچ گئے

    سرگودھا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مختصر دورہ پر سرگودہا پہنچ گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودہا میں گورنر پنجاب کی اپنے دیرینہ دوست مرحوم چوہدری بشیر احمد ہرل کے گھر واقع کوئین روڈ آمد ۔

    مرحوم کے انتقال پر ان کے ورثا چوہدری ناصر ہرل، چوہدری افتخار ہرل، چوہدری راشد ہرل، رانا ذیشان احمد ، رانا عبد الغفار، چوہدری حسن محمد اور دیگر سے اظہار تعزیت کی۔گورنر پنجاب نے مرحوم چوہدری بشیر احمد ہرل کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ گورنر پنجاب نے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا ۔

  • سرگودھا ۔ ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ نجی ہاٶسنگ سوساٸٹی اور  محکمہ سوٸی گیس عملہ کیخلاف مقدمہ درج ۔

    سرگودھا ۔ ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ نجی ہاٶسنگ سوساٸٹی اور محکمہ سوٸی گیس عملہ کیخلاف مقدمہ درج ۔

    سرگوھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو شہری کی طرف سے ایک سال قبل دی گئی درخواست پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ سمیت محکمہ سوئی گیس کے عملہ کے خلاف بغیر منظوری کے پائپ لائن بچھانے اور عوام سے ہزاروں روپے رشوت وصول کر کے غیر قانونی طور پر میٹر کنکشن لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کے رہائشی علی رضا باجوہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل سرگودھا کو درخواست گزاری کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ نے محکمہ سوئی گیس کے عملہ سے ملی بھگت کر کے رضا گارڈن فیز ٹو میں نہ صرف غیر قانونی طور پر بغیر منظوری کے گیس پائپ لائن بچھالی ہے ۔ بلکہ فیز ٹو کے رہائشیوں سے ہزاروں روپے رشوت وصول کر کے غیر قانونی طور پر میٹر کنکشن بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ جس پر محکمہ ایف آئی اے کی ٹیم نے شہری کی درخواست ہر رات گئے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر نہ صرف غیر قانونی طور پر بچھائی گئی پائپ لائن برآمد کر لی ۔

    بلکہ میٹر کنکشن بھی اتار لیے ۔ محکمہ ایف آٸی اے نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ سمیت محکمہ سوئی گیس کے سرویئر غلام حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تا حال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے ۔

  • سرگودھا ۔ RPO افضال احمد کوثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب ۔

    سرگودھا ۔ RPO افضال احمد کوثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسلام آباد پولیس تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودہا سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ , ڈی پی او زوالفقار احمد ، اے ڈی سی جی بلال فیروز ، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ارشد وٹو ، ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر ، اے ڈی سی فنانس شعیب نسوانہ اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمردارز گوندل نے شرکت کی ۔
    سرگودہا میں پولیس و انتظامی افسران کی اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ افضال احمد کوثر
    سرگودہا ایک پر امن ڈویژن ہے ، لوگ محبت اور پولیس سمیت انتظامی اداروں سے مکمل تعاون کرنے سے ہیں۔
    آر پی او افضال احمد کوثر ۔
    سرگودہا جرائم کے اعتبار سے سرگودھا ڈویژن دیگر سے بہتر اور مکین قانون پر عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔
    افضال احمد کوثر ۔
    بطور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی اہلیان سرگودہا کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
    ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ
    سرگودہا پولیس افسران اور جوانوں کو آرپی او افضال کوثر کی قیادت میں سیکھنے کا بہت موقع ملا ۔
    ڈی پی او ذوالفقار احمد

    آر پی او افضال احمد کوثر پولیس فورس کا اثاثہ ہیں ۔
    دیگر شرکاء کا اظہار خیال ۔

  • سرگودھا ۔ تحصیل کوٹمومن انتظامیہ پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کیلیۓ متحرک ۔

    سرگودھا ۔ تحصیل کوٹمومن انتظامیہ پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کیلیۓ متحرک ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل کوٹمومن انتظامیہ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلیۓ متحرک ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی خصوصی ہدایت پر شہر کو پولی تھین/ پلاسٹک و شاپنگ بیگز فری بنانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
    اسسٹنٹ کمشنر حافظ عبدالمنان بیگ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی اور سیوریج سسٹم کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ عوام سے التماس ہے کہ شاپنگ بیگز کی بجائے کپڑے کا تھیلا یا متبادل استعمال میں لائیں۔
    اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دے۔

  • سرگودھا ۔ تحصیل کوٹمومن میں 30 میں سے 11 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ۔

    سرگودھا ۔ تحصیل کوٹمومن میں 30 میں سے 11 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل کوٹمومن میں 30 میں سے 11 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے، فروری تک سارے ہو جائیں گے : اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن
    تفصیلات کے مطابق :
    *زگ زیگ ٹیکنالوجی ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی : حافظ عبدالمنان بیگ*
    اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ نے کہا ہے کہ تحصیل کوٹ مومن میں تقریبا 30 بھٹے ہیں جن میں سے 11 کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے اور فروری تک سارے بھٹے پرانی ٹیکنالوجی سے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گے۔
    انہوں نے مزید کہا زگ زیگ ٹیکنالوجی ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، ماحولیاتی آلودگی جو کہ اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ *زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے والے بھٹے سموگ کے دنوں میں بند نہیں کرنے پڑیں گے اور یوں اینٹوں کی قلت بھی واقع نہیں ہوگی اور ریٹس بھی کنٹرول میں رہیں گے۔*
    آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ مزدوروں کو بھٹے کے اندر نہیں جانا پڑے گا اور ان کے کام کرنے کے حالات کار میں بھی بہتری آئے گی۔ *مزید برآں 20 سے 30 فیصد تک کوئلے کی بھی بچت ہوگی۔*

  • سرگودھا ۔ سرکاری زمین پر قبضہ کرنیوالا ملزم گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ سرکاری زمین پر قبضہ کرنیوالا ملزم گرفتار ۔

    سرگودھا پولیس کی بروقت کارواٸی ۔
    سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام ۔
    مرکزی ملزم نذر محمد گرفتار ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    گزشتہ رات تھانہ کڑانہ کے علاقہ چک 54 جنوبی میں نذر محمد ، غلام حسین وغیرہ نے سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی ۔
    جس پر ایس ایچ او تھانہ کڑانہ گل حمید خان نے فوری کارواٸی کرتے ہوٸے ملزمان کیخلاف قبرستان پر قبضہ کی کوشش اور بے حرمتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔
    چونکہ سرکاری رقبہ پر قبرستان بنایا گیا تھا ۔ جس پر ملزمان نے قبضہ کی کوشش کی ۔
    ایس ایچ او تھانہ کڑانہ گل حمید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارواٸ کرتے ہوٸے مرکزی ملزم نذر محمد کو گرفتار کر لیا ۔
    ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے کہا کہ ناجاٸز قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جاٸے گا ۔

  • سرگودھا ۔ میونسپل کمیٹی کوٹمومن میں ٹاٸیگر فورس مانیٹرز کیساتھ اہم اجلاس ۔

    سرگودھا ۔ میونسپل کمیٹی کوٹمومن میں ٹاٸیگر فورس مانیٹرز کیساتھ اہم اجلاس ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )
    *تحصیل کوٹمومن میں ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف سرگودھا فیاض حسین منہاس * اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن *حافظ عبدالمنان * کی زیر صدارت *ٹائیگر فورس تحصیل کوٹ مومن* کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی کوٹ مومن میں ٹائیگر فورس کے مانیٹرز کے ساتھ اہم اجلاس۔

    جس میں مانیٹر ٹائیگر فورس مڈھ رانجھا عنصر حیات رانجھا، مانیٹر بھابھڑہ شیراز احمد شیرازی، مانیٹر تخت ھزارہ احسان اللہ، مانیٹر کوڑے کوٹ نثار احمد اور مانیٹر بچہ کلاں زبیر مشتاق) نے خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر اے سی کوٹمومن حافظ عبدالمنان نے ٹائیگر فورس کے تحت آٹے اور چینی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنے الفاظ میں سراہا

  • سرگودھا ۔ تھانہ شاہپور سٹی میں راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ شاہپور سٹی میں راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی ، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری گرفتار*
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی سمیع اللہ خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز وسیم عباس اور ذوالفقار احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ تھانہ شاہ پورصدر پولیس کو راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان غلام مصطفی ولد شیر محمد اور محمد شہزاد ولد محمد اعجاز کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرم غلام مصطفی نے سال 2018 کو اپنے دیگر دوساتھیوں سے ملکر جلال پورجدید کے رہائشی مطیع الحسنین سے اسلحہ کے زورپر نقدی اور موٹرسائیکل چھینا تھا جبکہ اشتہاری مجرم محمد شہزاد نے سال 2015 کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر کولووال کے رہائشی محمد عارف سے واردات کی اور نقدی وموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے چونکہ دونوں مقدمات میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے مزید کاروائی کیلئے تھانہ شاہ پورصدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا ۔ تھانہ بھاگٹانوالہ میں زیرتفتیش مقدمہ میں رشوت دینے والا ملزم گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ بھاگٹانوالہ میں زیرتفتیش مقدمہ میں رشوت دینے والا ملزم گرفتار ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ میں آنے والے ٹاؤٹوں سے سختی سے نپٹا جائیگا۔
    ڈی پی او ذوالفقار احمد*
    تفصیلات کے مطابق :
    عوام بلاخوف وخطر کسی بھی تھانے میں جاکر اپنا جائز قانونی کام کرواسکتے ہیں اس کیلئے کسی سفارش یا ٹاؤٹ سے مدد لینے کی ضرورت نہیں ایسے ٹاؤٹ پولیس کو بدنام کرکے اور لوگوں کو ڈرا کر یاان کو اپنا ظاہری تعلق بتلاکر ان سے رقم بٹورتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایت پر ایسے ٹاؤٹوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایسے ہی تھانہ بھاگٹانوالہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امیر کو ملزم مظہر حیات نے ایک زیر تفتیش مقدمہ میں مدعی کے حق میں کرنے اور ملزمان کے خلاف چالان مرتب کرنے کے عوض15000روپے رشوت دینے کی کوشش کی جس پر ملزم کو فوری گرفتارکرکے رشوت دینے اور مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا ۔ تھانہ کڑانہ نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ کڑانہ نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

    *سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار*
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ سب انسپکٹر گل حمید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عمران ولد مانک کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے گذشتہ سال گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کو وارچھری کرکے مضروب کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ کڑانہ اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)