Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • پی ٹی آئی نے جلسے میں شرکت کی دعوت دی تو سوچوں گا،مولانا فضل الرحمان

    پی ٹی آئی نے جلسے میں شرکت کی دعوت دی تو سوچوں گا،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جلسے میں شرکت کی دعوت دی تو سوچوں گا،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پر حکومت نے 56 شقیں پیش کیں جو بعد میں 22 پر آ گئے ،5 شقیں ہم نے ڈالیں، 27 کا ڈرافٹ سینیٹ اوراسمبلی سے منظور ہوا،آئین میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ برقرار ہے،ہم نے آرٹیکل 8 میں ترمیم کی تجویز سے انکار کیا،بنیادی انسانی حقوق آئین کے آرٹیکل 8 سے وابستہ ہے،ہم نے جو کچھ کیا فریق کے طور پر کیا، حکومت کی کوئی نئی آئینی ترمیم کی سوچ سامنے نہیں آئی، پی ٹی آئی سے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر احتجاج مؤخر کریں،حکومت کو کہا کہ آئینی ترمیم اس کانفرنس کے بعد لائی جائے، 2108ء کےبعد جو معاشی تباہی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے، اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، سب کوششوں میں لگے ہیں،سود کے معاملے میں شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا جو 2028ء سےنافذ العمل ہو گا۔

    مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کی خواہش ہے آپ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں، جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ابھی میرے تک ایسی کوئی خواہش نہیں پہنچی،

    دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی دمڑ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے اور سوسائٹی ایکٹ ترمیمی بل مدارس رجسٹریشن کی منظوری پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان پیر جی خالد محمود قاسمی، مولانا ابراہیم عبداللہ، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی، مجیب دمڑ، جمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے امیر میاں عرفان، سیکرٹری جنرل فیصل آباد مفتی شاہد معاویہ اور جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کے عہدیداران بھی موجود تھے۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق منظوری پوری قوم کیلئے باعث افتخار ہے،سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اور یہ اللہ کا نظام ہے جب ہم پی ڈی ایم کے اقتدار میں تھے اس وقت ڈرافٹ تیار ہوا اور ہم اب حزب اختلاف میں ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ خیر کاکام لیا اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں،باز گشت سنائی دی جا رہی ہیں کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی آئے گی جو26 ویں ترمیم میں نہیں ہو سکا وہ اس ترمیم میں کیا جائے گا ہم یہ ترمیم نہیں ہونے دیں گے اگر آئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے،اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اور جمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے عہدیداران 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے اور سوسائٹی ایکٹ ترمیمی بل مدارس رجسٹریشن کی منظوری پر مولانا فضل الرحمن کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا۔

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • سرگودھا: تھانہ کینٹ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ناکام

    سرگودھا: تھانہ کینٹ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ناکام

    سرگودھا (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ) تھانہ کینٹ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں تین موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں سامنے آئی ہیں، جب کہ گن پوائنٹ پر ایک شہری سے موبائل اور بھاری نقدی لوٹنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔ وارداتوں کے مسلسل ہونے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں پہلی واردات زم زم ہوٹل کے قریب ہوئی جہاں چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات ڈیفنس ٹاؤن 49 ٹیل کے علاقے میں پیش آئی۔تیسری واردات پی ایچ اے پارک کے باہر ہوئی، جہاں چور بڑی آسانی سے موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو گئے۔
    ان تینوں واقعات میں چور کسی بھی مزاحمت یا روک تھام کے بغیر فرار ہونے میں کامیاب رہے اور پولیس تاحال چوروں کا کوئی سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

    ایک اور واقعے میں سبحان وسیم نامی شہری کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکو اس سے نہ صرف موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے بلکہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے نقدی بھی لے اڑے۔واردات کے بعد شہری نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی لیکن پولیس کی جانب سے اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

    وارداتوں کے بعد شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس شدید ہو چکا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    تھانہ کینٹ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور آر پی او سرگودھا سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے فوری کارروائی نہ ہونے کی صورت میں علاقے میں جرائم مزید بڑھ سکتے ہیں۔

    متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور علاقے میں پولیس گشت اور سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔

  • میانوالی پولیس شرپسندوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئی، دوسرا حملہ بھی پسپا کردی

    میانوالی پولیس شرپسندوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئی، دوسرا حملہ بھی پسپا کردی

    تھانہ مکڑوال میانوالی کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں دربار خاصہ بابا کے قریب 10 سے 12 دہشت گردوں نے دوبارہ سرچ آپریشن میں مصروف پولیس پارٹیوں جن کی قیادت ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کررہے تھے پر اندھا دھند فائرنگ کر حملہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس و سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں نے محفوظ پوزیشنیں لیکر شدید جوابی فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کا تبادلہ 1 گھنٹے تک جاری رہا۔میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں نے 1 گھنٹہ نہایت بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔شدید فائرنگ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل سمیت پولیس کے تمام افسران و جوان شدید کراس فائرنگ میں محفوظ رہے۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔

    روس کا افغانستان کے لیے خصوصی پروٹوکول‘ بڑی تجارتی سرگرمیاں ‘پاکستان فیصلہ کرنے میں ناکام

    سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان

  • سرگودھا : اے ایس آئی کی طالبہ سے زیادتی، والد پربھی جھوٹا مقدمہ

    سرگودھا : اے ایس آئی کی طالبہ سے زیادتی، والد پربھی جھوٹا مقدمہ

    سرگودھا(باغی ٹی وی رپورٹ)اے ایس آئی کی طالبہ سے زیادتی، والد پربھی جھوٹا مقدمہ

    ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں، تھانہ کوٹ مومن کے ایک اے ایس آئی نے 14 سالہ میٹرک کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اس کے والد کو جھوٹا مقدمہ درج کرکے پریشان کیا ہے۔

    سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی نادیہ میٹرک کی طالب علم ہے اس نے تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ میٹرک کی اسٹوڈنٹ ہے، اس کی عمر قریب 14 سال ہے، اس کے والد محمد مشتاق ولد محمد یار گوندل کو تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے 22 ستمبر کو گرفتار کرکے چرس کا مقدمہ درج کیا۔

    اے ایس آئی محمد نواز اس کا ملازم احسان عرف سنی نے فون کر کے بلایا کہ کیس کے سلسلے میں بات کرنی ہے، جب وہ روڈ پر پہنچی تو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور دھمکی دی کہ شور کیا تو جان سے جاؤ گی اور معظم آباد روڈ پر ایک مکان میں لے گئے، جہاں دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    مزید برآں اے ایس آئی نے لڑکی کے والد محمد مشتاق کو بھی جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر پریشان کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور نجی گارڈ کے خلاف طالبہ سے زیادتی کے الزامات

    سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور نجی گارڈ کے خلاف طالبہ سے زیادتی کے الزامات

    ایک تشویش ناک واقعہ میں سرگودھا میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور اس کے نجی گارڈ پر ایک طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے خلاف کوٹ مومن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق، متاثرہ طالبہ نے دعویٰ کیا کہ اے ایس آئی نے اس کے والد کو پہلے منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ اپنے والد کی رہائی کے لیے اے ایس آئی کے نجی گارڈ نے اس سے رابطہ کیا اور اسے قصبہ معظم آباد میں ایک خالی مکان لے گیا۔متاثرہ طالبہ کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے ان کی بیٹی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں گاڑی میں گھر کے باہر چھوڑ دیا۔
    پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ واقعہ پاکستان میں طاقت کے غلط استعمال اور خواتین کی حفاظت سے متعلق جاری مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔ سماجی کارکنان اس کے خلاف فوری کارروائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ اس قسم کے سنگین جرائم کو روکا جا سکے اور کمزور افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید تفصیلات متوقع ہیں۔

  • سرگودھا:جرائم کاسونامی، شہری پریشان،وزیراعلیٰ سے مدد کی اپیل

    سرگودھا:جرائم کاسونامی، شہری پریشان،وزیراعلیٰ سے مدد کی اپیل

    سرگودھا (باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ سے) ضلع سرگودھا میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ مجرم بے خوف ہو کر دندناتے پھر رہے ہیں اور شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علاقے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوری سے ستمبر تک ضلع بھر میں 158 سے زائد افراد قتل ہوئے ہیں۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ دوران ڈکیتی قتل کے چار واقعات اور اقدامِ قتل کے 300 سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زنا بالجبر کے 65، گینگ ریپ کے 75، بدفعلی کے 46، اور ڈکیتی کے 17 واقعات درج ہوئے ہیں۔ پولیس مقابلوں کی تعداد بھی 39 تک پہنچ چکی ہے۔

    منشیات کے استعمال، خاص طور پر آئس کے نشے کا بڑھتا ہوا رجحان بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ اس ابتر صورتحال نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا کی خاموشی پر بھی شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    سرگودھا کے شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سرگودھا: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،ناقص انتظامات پر خواتین کااحتجاج

    سرگودھا: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،ناقص انتظامات پر خواتین کااحتجاج

    سرگودھا (باغی ٹی وی،نامہ نگارشاہنوازجالپ) سرگودھا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی وصولی کے لیے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کمپنی باغ میں قائم کیمپ میں خواتین دور دراز سے آ رہی ہیں، مگر بدترین انتظامات کے باعث انہیں گھنٹوں دھوپ میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ نہ صرف پانی اور پنکھوں کی عدم دستیابی ہے، بلکہ بیٹھنے کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔

    کیمپ میں موجود خواتین نے شکایت کی کہ وہ گرمی اور دھکم پیل کے باعث جسمانی طور پر تھک چکی ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔ کئی خواتین کو گرمی اور طویل انتظار کے باعث بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، لیکن حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    مقامی افراد اور متاثرہ خواتین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کیمپ میں انتظامات بہتر کیے جائیں تاکہ انہیں مزید ذلت اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی امدادی رقوم تو ان کا حق ہیں، مگر ان کے حصول کے لیے اس قدر تکلیف دہ مراحل سے گزرنا ناانصافی ہے۔

    متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ اگر انتظامات بہتر نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی۔

  • کم عمرطلبا کے ساتھ بد فعلی کر کے بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

    کم عمرطلبا کے ساتھ بد فعلی کر کے بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس نے کم عمر طلبا کے ساتھ بدفعلی کرکے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا 5 رکنی گینگ گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اسکول کے بچوں سے دوستی کرتے تھے اور پھر انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر ’گن پوائنٹ‘ پر ریپ کرتے تھے ،پولیس نے پانچ رکنی گینگ سے یوایس بی اور موبائل فونز برآمد کرلیے ملزمان طلبا کے ساتھ بدفعلی اور ان کی ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔

    دوسری جانب پنجاب کے شہر چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقے منڈی شیخاں میں واقعہ قبرستان سے کمسن بچوں کی میتوں کو قبروں سے نکال لیا گیا چنیوٹ سرگودھا روڈ پر واقعہ قبرستان سے رات گئے بچوں کی قبریں کھود دی گئیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے دفن کئے جانے والے تین بچوں کی قبروں سے میتیں نکال لی گئیں۔

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    قبروں کو کھود کر میتیں نکال کر کفن قبرستان میں ہی پھینک دئیے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی۔ قبریں کھودے جانے کہ واقعہ کا سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    کراچی پولیس کا گٹکا ماوا کےخلاف کریک ڈاؤن، تین ملزم گرفتار

  • سرگودھا :پولیس اور پریس کی شراکت داری، شہر کے امن  کیلئے ایک نئی صبح

    سرگودھا :پولیس اور پریس کی شراکت داری، شہر کے امن کیلئے ایک نئی صبح

    سرگودھا(باغی ٹی وی ،نامہ نگارشاہنوازجالپ) سرگودھا پریس کلب میں اے ایس پی سٹی عبدالسمیع شیخ کی آمد پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب مہر آصف حنیف نے کہا کہ سرگودھا پولیس اور پریس کے درمیان باہمی تعلقات بہت اچھے اور خوشگوار ہیں۔ دونوں ادارے مل کر جرائم کی روک تھام اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے عبدالسمیع شیخ کو نوجوان، محنتی اور عوام دوست آفیسر قرار دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بھی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر صحافیوں سے بہت کچھ سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ شہر میں جرائم کم ہوں، تھانوں میں عوامی شکایات کم ہوں اور پولیس کا رویہ عوام دوست ہو۔

    جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال اور سینئر صحافی عبدالحنان چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی اور سیاسی، مذہبی مسائل کی وجہ سے پولیس پر کام کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے۔ پولیس نے امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت تمام پولیس افسران کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے عبدالسمیع شیخ کو ایک اچھا، فرض شناس اور محنتی افسر قرار دیا اور کہا کہ صحافی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس موقع پر بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے۔

  • سرگودھا:کیا اسسٹنٹ کمشنرقبضہ مافیاء کی زنجیر توڑنے  میں کامیاب ہوپائیں گی؟

    سرگودھا:کیا اسسٹنٹ کمشنرقبضہ مافیاء کی زنجیر توڑنے میں کامیاب ہوپائیں گی؟

    سرگودھا باغی ٹی وی(ادریس نوازچدھڑ کی رپورٹ): اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، آمنہ احسان تارڑ، اور ڈی ایس پی جاوید اقبال نے جھال چکیاں اور حیدرآباد ٹاؤن میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

    دونوں افسران نے خود ان علاقوں کا دورہ کیا اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے پڑا سامان اندر رکھیں اور قانونی حدود میں کاروبار کریں۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ اگر تاجروں نے احکامات کی پابندی نہیں کی تو ان کی دکانوں کو سیل کیا جا سکتا ہے اور ان پر جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

    ڈی ایس پی نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضوں کو ہٹایا اور تاجروں کو آئندہ ایسا نہ کرنے کی وارننگ دی۔ جھال چکیاں مین چوک میں ریڑھی بانوں اور رکشوں کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے سیکٹری یونین کونسل کو ہدایت کی کہ وہ بھی غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کریں۔ حیدرآباد ٹاؤن میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے سامنے جمع ہونے والے گندے پانی کو ہٹانے کا حکم دیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کو بے روزگار کیے بغیر شہر کو بہتر بنانا ہے۔ غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہا ہے۔