Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • اپنے بچوں کی زندگی کو کیسے مخفوظ بنایا جا سکتا  ہے

    اپنے بچوں کی زندگی کو کیسے مخفوظ بنایا جا سکتا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمہ سے ہی ہم اپنے نونہالوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ پانچ سال یا اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں وہ تحصیل ہسپتال بھیرہ میں ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے

    ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل بھیرہ ڈاکٹر محمد اسماعیل بھی تھے محمد مرتضیٰ نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کا کلیدی کردار ہے جو گھر گھر جا کر نوزائیدہ اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں پولیو ویکسین کے دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں والدین کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں

  • پنجاب بار کونسل کے نو منتخب رکن میاں عبدالقدیر جالپ کا بھیرہ کا دورہ

    پنجاب بار کونسل کے نو منتخب رکن میاں عبدالقدیر جالپ کا بھیرہ کا دورہ

    بھیرہ ،نجاب بار کونسل کے رکن میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ بھیرہ بار کے مسائل کے فوری حل کے لئے اعلی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے وہ تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر ارکان سے ملاقات کر رہے تھے

    اس موقع پر انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ،محمود منور خان ایڈووکیٹ،امتیاز احمد گوندل ایڈووکیٹ،عرفان احمد گوندل ایڈووکیٹ،رانا زبیر خورشید ایڈووکیٹ،رانا ثناءاللہ ایڈووکیٹ اور شکیل عباس جنجوعہ ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ بنچ اور بار کے تعلقات میں بہتری اور عوام کو انصاف دلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

  • بھیرہ کی عوام کیلیے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہو گیا

    بھیرہ کی عوام کیلیے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہو گیا

    بھیرہ، تحصیل بھیرہ کی عوام کو مختلف سروسز کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے پولیس موبائل خدمت مرکز وین کو ہر سوموار تھانہ بھیرہ میں ڈیوٹی کا پابند بنا دیا ہے ایس ایچ او انسپکٹر رفاقت علی ورک نےنمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ موبائل وین کے لئے اس سے قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منگل کا دن مقرر تھا

    مگر عوام کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اب ہر سوموار کو باقاعدہ تھانہ بھیرہ میں صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ڈیوٹی کا پابند بنا دیا ہے تاکہ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس اسلحہ لائسنس کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آ سکیں انسپکٹر رفاقت علی ورک نے کہا کہ علاقہ سے جرائم کے خاتمہ اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری پولیس کا فرض ہے جیسے ہر صورت قبول کیا جائے گا عوام میں اس سلسلہ میں پولیس سے تعاون کریں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا

  • سینئر صحافی،شاعر و براڈ کاسٹر شاکر نظامی انتقال کر گئے۔

    سینئر صحافی،شاعر و براڈ کاسٹر شاکر نظامی انتقال کر گئے۔

    سینئر صحافی،شاعر و براڈ کاسٹر شاکر نظامی انتقال کر گئے۔وہ کافی عرصے سے علیل تھے.

    سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی،شاعر و براڈ کاسٹر شاکر نظامی انتقال کر گئے۔وہ کافی عرصے سے علیل تھے.

    وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک رہے… صحافتی اور ادبی لحاظ سے ان کا ایک اپنا مقام تھا. انکی صحافتی خدمات پر انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

  • سرگودھا . DSP شفقت ندیم عطا کا رات گۓ تھانہ کڑانہ اور بھاگٹانوالہ کے علاقہ جات کا سرپراٸز وزٹ

    سرگودھا . DSP شفقت ندیم عطا کا رات گۓ تھانہ کڑانہ اور بھاگٹانوالہ کے علاقہ جات کا سرپراٸز وزٹ

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا ٕ کا رات گۓ تھانہ کڑانہ اور تھانہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ جات کا سرپراٸز وزٹ ۔
    ڈی ایس پی شفقت ندیم عطا نے تھانہ کڑانہ اور تھانہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ جات کے وزٹ کے دوران ٹھیکری پہرا چیک کیا ۔
    اور ٹھیکری پہرے داروں سے ملاقات بھی کی ۔
    اور علاقہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔
    علاوہ ازیں انھوں نے پٹرول پمپس کا سرپراٸز وزٹ کیا ۔ اور پمپس کی سکیورٹی چیک کی ۔
    اس موقع پر ڈی ایس پی شفقت ندیم عطا نے کہا کہ سرگودھا میں ٹھیکری پہرے کو مٶثر بنایا گیا ھے ۔ اور میں خود ٹھیکری پہرے کو چیک بھی کرتا ہوں ۔
    صدر سرکل میں امن و امان کی فضا کو قاٸم رکھنا میری اوَلین ترجیح ھے ۔
    صدر سرکل سے جراٸم کا خاتمہ میرا مشن ھے ۔

  • مسلم لیگ ن پی پی 76 میں خصوصی میٹنگ ،میاں نواز شریف کے  پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا گیا

    مسلم لیگ ن پی پی 76 میں خصوصی میٹنگ ،میاں نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا گیا

    مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام چکنمبر 105جنوبی میں چوھدری نوید احمد طور کی رہائش گاہ پر چوھدری آصف چیمہ اور چوھدری ذوالفقار چیمہ کی طرف سے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور امیدوار پی پی 76 چوھدری جاوید احمد چیمہ کے اعزاز میں پر وقار ظہرانے کا اھتمام کیا گیا اس موقعہ پر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور چوھدری جاوید احمد چیمہ کے علاوہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 76 طارق وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی سیکرٹری اطلاعات راؤ سعید اکبر اور چوھدری الیاس ججہ خالد آرائیں نے خصوصی خطاب کیا ،

    مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا ھر کارکن میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ کھڑا ھے اور انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اس حلقہ کا ھر کارکن میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ھے اور انشاء اللہ آئندہ اس حلقہ میں کسی کو ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور آئندہ پی پی 76 میں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا امیدوار ھی کامیاب ہو گا انہوں نے کہا پی پی 76 کے امیدوار کا فیصلہ کارکنان کی رائے کو سامنے رکھ کر میرٹ پر کیا جانے گا دیگر شرکاء میں عقیل گجر ایڈووکیٹ ملک انیس ملک بلال شریف ڈوگر اورنگزیب پڈھیار رانا کاشف رانا حامد شاھد وڑائچ تصور نت عادل آرائیں رانا جاوید عبدالوحید مکی علی للہ محسن مغل اشتیاق گھمن امتیاز بھٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی

    اس موقع پر طارق وڑائچ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 76نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن 105جنوبی میں ھونے والا پروگرام جہاں منتظمین جناب آصف چیمہ صاحب جناب نوید احمد طور نمبردار صاحب جناب ذوالفقار چیمہ صاحب برخوردار حیدر چیمہ کا اپنے دوستوں اور پارٹی کے ساتھ محبت کا بھرپور محبت کا اظہار تھا وہاں قائدین اور کارکنان کا بھرپور انداز میں شرکت کرنا ھمارے لئے باعث فخر ھے میں منتظمین اور کارکنان کو اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ پروگرام ھم سب کے درمیان محبت کے رشتوں کے اضافے کا سبب بنے آمین

  • عثمان بزداد کی طبیعت اب کیسی ہے؟ عوام کے شکرگزار  کیوں ؟

    عثمان بزداد کی طبیعت اب کیسی ہے؟ عوام کے شکرگزار کیوں ؟

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے۔عوام کی دعاؤں پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مکمل احتیاط کر رہا ہوں اور آئسولیشن میں ہوں۔ اہم سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔اپوزیشن جماعتیں اجتماعات سے گریز کریں۔یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹنے کا ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔اس وقت انسانی زندگیاں بچانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ لکسیاں پولیس کی کارواٸ ۔ گرفتار دو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا ۔ تھانہ لکسیاں پولیس کی کارواٸ ۔ گرفتار دو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ لکسیاں پولیس کی کارواٸ ۔ گرفتار دو ملزمان سے اسلحہ برآمد ۔ مقدمات درج ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ لکسیاں علی نواز شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ لکسیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کر کے ملزمان حفیظ اللہ سے پسٹل 30 بور ، اور احمد علی سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیۓ ۔ مزید تفتیش جاری ۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کارواٸ ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا ۔ تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کارواٸ ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کارواٸ ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ۔ ایک کلو گرام سے زاٸد چرس برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترڈیانوالہ ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد نعیم کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 60 گرام برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • سرگودھا ۔ قانون کی گرفت سے کوٸ کرپٹ نہیں بچے گا ۔ ضلعی صدر خواتین ونگ بشرٰی سکندر بھٹی

    سرگودھا ۔ قانون کی گرفت سے کوٸ کرپٹ نہیں بچے گا ۔ ضلعی صدر خواتین ونگ بشرٰی سکندر بھٹی

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) آر ھو گا یا پار ھو گا ۔ اب قانون کا وار ھو گا ۔ جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاۓ گا ۔
    قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا ۔
    استعفیٰ مانگنے والے اب خود استعفےٰ دینے پر مجبور ہو گۓ ھیں ۔
    ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سرگودھا بشرٰی سکندر بھٹی نے کیا ۔
    انھوں نے کہا کہ لاہور کی عوام 13 دسمبر کو ملکی دولت لوٹنے والے بے روزگار ٹولے کو اب دوبارہ لوٹنے کا موقع نہیں دیں گی ۔
    عوام جانتی ھے کہ دولت بچانے کی خاطر ن لیگ کی قیادت بیرون ملک چھپ کر بیٹھی ھے ۔
    ٹی وی ٹاک شوز میں ملکی دولت لوٹنے کے سوال پر ن لیگی قاٸدین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ۔
    اس وجہ سے ن لیگ اور اسکا بے روزگار ٹولہ ملکی لوٹی گٸ دولت بچانے کےلیۓ شور مچا رھا ھے ۔