شہر میانی میں چوتھے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے . شدید بارش کی وجہ سے گورنمنٹ ڈگری کالج کی دیوار ٹوٹ گئی ہے اور قبرستان میں قبریں پانی میں ڈوب چکی ہیں ۔ بازار اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے
Category: سرگودھا
-
سرگودھا کے ذرائع کے مطابق تحصیل کونسل سرگودھا کے ایوان کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی
حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کے تحت معرض وجود مین آنے والے بلدیاتی اداروں میں عوامی نمائندوں کی سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ سرگودھا کے ذرائع کے مطابق تحصیل کونسل سرگودھا کے ایوان کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی، جس میں 30 جنرل، 6 خواتین، 4 لیبر، 2 اقلیت جبکہ تحصیل کونسل بھیرہ بھلوال، کوٹمومن، سلانوالی، ساہی وال اور شاہپور کی مجموعی نشستیں 35 ہونگی، جن میں 25 جنرل کونسلرز، پانچ پانچ خواتین، چار چار لیبر اور ایک ایک مینارٹی کونسلر جبکہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کا ایوان 42 کونسلروں پر مشتمل ہو گا، جس میں 30 جنرل، 6 خواتین، 4 لیبر اور 2 اقلیتی اسی طرح میونسپل کمیٹی بھلوال کے عوامی ممبران کی تعداد 21 ہو گئی، جس میں 15 جنرل کونسلر، تین خواتین، 2 لیبر اور ایک اقلیتی کونسلر جبکہ میونسپل کمیٹیز، بھیرہ، کوٹمومن، سلانوالی، ساہی وال اور شاہ پور کی مجموعی تعداد 14 کونسلرز کی ہو گی، جن میں دس دس جنرل دو دو خواتین، ایک ایک لیبر اور مینارٹی کونسلر ہونگے، اسی طرح ٹاﺅن کمیٹی میانی، پھلروان، بھابڑا، بھاگٹانوالہ، 46 اڈا، دھریمہ، فروکہ، جھاوریاں اور شاہپور سٹی کا عوامی نمائندوں کا ایوان چودہ کونسلروں پر مشتمل ہو گا، جس میں دس دس جنرل، دو دو خواتین اور ایک ایک لیبر اور مینارٹی کونسلرز ہونگے، انکے انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر ہونگے۔
-

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ تعمیراتی سیکٹر میں آسانیاں پیدا کرے ے
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ تعمیراتی سیکٹر میں آسانیاں پیدا کرنے، ریونیو ریکوری، کنڈونیشن فیس کی وصولی، خدمت مراکز پر رجسٹریشن کاؤنٹرز کے قیام، سٹیلائٹ سینٹرز، ای پے، موجودہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات، عدالتی ریکارڈ کی کمپیوٹررائزیشن وغیرہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔
-

ڈاکٹر فرح مسعود شہر میں شدید بارش کے بعد بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس
سرگودہا ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود شہر میں شدید بارش کے بعد بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں چیف کارپوریشن آفیسر طارق پرویا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور میونسپل آفیسر سروسز و انفراسٹرکچر محمد احسان شریک ہیں۔ کمشنر نے چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو حالیہ بارشوں میں پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کیلئے تمام ڈسپوزل کی موٹریں فنکشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کی صورتحال کی ہر چار گھنٹہ کے بعد رپورٹ انہیں بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ڈسپوزل پر بجلی کے بندش کی صو رت میں جنریٹر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنر نے محمدیہ کالونی ڈسپوزل کی موٹریں خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو فوری ٹھیک کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے‘ ڈسپوزل اورسیوریج کو بحال رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
-

سرگودھا: فرانزک سائنس کا مقدمات کی تفتیش میں بہت اہم کردار ہے
سرگودھا: فرانزک سائنس کا مقدمات کی تفتیش میں بہت اہم کردار ہے۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سرگودھا ڈویثرن کے انچارج فاخر علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقوعہ کے بعد اسکی تفتیش میں کرائم سین کا بہت اہم کردارہوتا ہے جس سے نہ صرف وقوعہ کا اصلی ہونا ثابت ہوتا ہے بلکہ ملزمان کو ٹریس کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اس سلسلہ میں سرگودھا فرانزک ٹیم کا کردارقابل ستائش ہے۔ -

سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی،
سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی کے والد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کی واردات میں نامزد مین ملزم محمد جمیل ولد منیر قوم راجپوت سکنہ بوہڑ والا چوک اسلام پورہ سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے 31جولائی2020کواستقلال آباد کالونی کے رہائشی محمد اکرم کو رشتہ کے تنازعہ پر ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے -

سرگودھا:ہم نے تھانوں کا ماحول مزید بہتر بنانا ہے ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:ہم نے تھانوں کا ماحول مزید بہتر بنانا ہے ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:کوئی بھی شہری اپنے کسی بھی کام کے سلسلہ میں تھانے آنے سے نہ گھبرائے اپنے رویوں میں بہترلاتے ہوئے ہم کو تھانوں کے ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام انتہائی پرامن رہا، تمام افسران وجوانوں نے انتہائی ذمہ داری سے ڈیوٹی سرانجام دی، اس سے پہلے کرونا کیوجہ سے پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے،پولیس نے تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیا ہے،ہماری ڈیوٹی عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت ہے،کسی بھی شخص کو جو تھانے میں آئے اس کو زیادہ دیر بلاضرورت نہ بٹھائیں،مسائل کے حل کیلئے عام عوام کو شامل کریں،خفیہ مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے، آپ کے رویوں کو عوام کے فیڈ بیک سے چیک کیا جائے گا کنسٹیبل سے لیکر اوپر تک تمام اپنے اپنے کردار کے جوابدہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ا،ہم نے اپنی وردی کی لاج رکھنی ہے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عزت کو برقرار رکھنا ہے۔ -

بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے
بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال سے حلقے سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کے بجائے لوٹ مار اور اقربا پروری پر زور رکھا جس کے نتیجہ میں حلقہ کے زمیندار اور کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حلقہ میں کسی ڈرین یا نالہ کی صفائی نہ ہو سکی اور حالیہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں کسانوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔وہ پانی سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری ندیم افضل چن نے بتایا کہ 24 کلومیٹر لمبی ایف ایس 1 ڈرین،سالم ڈرین، ڈرین ایل 1،ڈرین ایل 2 اور 18 کلومیٹر لمبی نبی شاہ،مونہ ڈرین کی صفائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں سرگودھا اورمنڈی بہاوالدین کے ڈپٹی کمشنر اور چیف انجینئر اریگیشن سے وہ مکمل رابطہ میں ہیں۔ تمام سیم نالے آپریشنل کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں مشینری ڈویژن نے 18 مشینیں بھیج دی ہیں۔ جو دن رات کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں علاقہ کی ترقی کے لئے کوئی ورکنگ پلان نہیں بنایا گیا جس کے باعث کسانوں اور زمینداروں کو آج یہ دن دیکھنا پڑے.
-

بھیرہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار
بھیرہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ہر گلی کوچے اور چوراہے پر آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں ایک بچے کی جان کے علاوہ متعدد شہری اور جانور زخمی ہو چکے ہیں۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن اور دیگر اعلیٰ افسران کے گزشتہ روز مونہ ڈرین کے معائنہ کے موقع پر اے سی واثق ہرل کی موجودگی میں آوارہ کتے کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔تحصیل کمپلیکس میں بھی آوارہ کتوں کی موجودگی نے سائلین کو پریشان کر رکھا ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد ارشد، حمزہ علی، محمد الیاس، بابراقبال اور سہیل اختر نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
-

بھیرہ شدید بارشوں سے ٹھٹھی ولانہ کو بھیرہ سے ملانے والا موٹر وے انڈر پاس پانی سے بھر گیا
بھیرہ شدید بارشوں سے ٹھٹھی ولانہ کو بھیرہ سے ملانے والا موٹر وے انڈر پاس پانی سے بھر گیاجس سے قصبہ کے سینکڑوں عوام کا 10 روز سے شہر سے رابطہ منقطع ہے۔ ٹھٹھی ولانہ کے چوہدری غلام رسول ولانہ، ڈیجیٹل سوشل میڈیا تحصیل بھیرہ کے رکن چوہدری منیر احمد ولانہ، چوہدری ذیشان ریاض ولانہ، غلام مصطفی،چوہدری ساجد اور حاجی اعجاز احمد ولانہ سمیت درجنوں افراد نے تحصیل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی سے قصبہ کے سینکڑوں عوام کا 10 روز سے شہر سے رابطہ منقطع ہے اور ابھی تک پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں بچوں کے علاج معالجہ اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری میں شدید مشکلات درپیش ہے وہ 3 سے 4 فٹ کھڑے پانی سے گزر کر شہر آنے جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن اور ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ ٹھٹھی ولانہ کے عوام کو انڈر پاس اور موٹروے کے ساتھ ساتھ متبادل راستہ فراہم کیا جائے تاکہ بارش کے دنوں میں عوام کا شہر سے رابطہ بحال رہے اگر ان کا یہ جائز مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو عوام دھرنا دے کر موٹروے بلاک کر دیں گے۔
