بھیرہ بجلی کی بار بار ٹریپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو الیکٹرونکس اشیاء کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ فیسکو بھیرہ نے لائن لاسز پورا کرنے کے لیے غریب عوام سے پرانے میٹر کی مد میں 15 سو روپے جرمانہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔ صارفین بجلی عبدالرحمن،محمد سرور، لطیف احمد، محمد شفیع، عمر فاروق اور اختر علی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران عوام کو دیا جانے والا ریلیف غریب عوام سے اس مد میں پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن اور ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹیو فیسکو فیصل آباد، مینجر فیسکو ڈویژن سرگودھا اور ڈپٹی مینجر فیسکو بھلوال سے اس امر کی وضاحت طلب کریں کہ غریب عوام سے یہ زیادتی کیوں کی جا رہی ہے۔
Category: سرگودھا
-

بھیرہ موضع چاوہ کے قریب سیم نالا میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب ا ٓگیا
بھیرہ موضع چاوہ کے قریب سیم نالا میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب ا ٓگیا جس سے دھان، مکئی اور سبز چارہ کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ پانی جناح قالونی اور اس سے ملحقہ بستیوں میں 3سے 4فٹ تک گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپیہ کا گھریلو سامان تباہ ہو گیا۔ رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ گذشتہ روز ہونے والی تباہ کن بارش سے پہلے ہی نشیبی علاقے پانے میں ڈوب گئے تھے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ متعلقہ آفسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ذرعی رقبہ سے پانی کی نقاصی کے لیے پیٹر انجن اور پمپس پہنچا دیئے گئے ہیں اور سیم نالا کے پشتوں کو مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے۔ تحصیل کونسل اور ریونیو سٹاف نے موقع پر پہنچ پر ریسکیو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریونیو آفیسر چوہدری احسان الہی نے گرداور خضر حیات اور پٹواریان چوہدری محمد اسلم، محمد ریاض، محمد اشرف بھٹی اور نصیر احمد کو حکم دیا ہے کہ وہ حالات معمول پر آنے تک متاثرہ علاقہ میں ہی ڈیوٹی انجام دیں گے اور پانی سے ہونے والے نقصانات کی فوری تفصیلی رپورٹ مرتب کریں۔ متاثرہ علاقوں میں بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور لوگوں کو جان و مال کو محفوظ نہ بنانے پر علاقہ کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر واثق ہرل کی لاپرواہی پر احتجاج کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ کھڑی فصلوں اور دیگر نقصانات کے بروقت ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
-

چک مبارک سے بھلوال روڈ جناح کالونی(تھلیاں)
چک مبارک سے بھلوال روڈ جناح کالونی(تھلیاں) میں ڈی سی او سرگودھا اور اے سی بھیرہ کے حکم سے ریسکیو 1122 نے کشتیاں وغیرہ لے کے عوام کی مدد کرنا شروع کر دی ھے
ھم ڈی سی او سرگودھا اور اے سی بھیرہ کے مشکور ھیں -

ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے نے سالم بھکی اور تھلیاں کے علاقے میں گئے
تھلیاں بھکی سالم
آج ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے نے سالم بھکی اور تھلیاں کے علاقے میں گئے جو حالیہ بارش کی وجہ سے سیم نالوں کی بندش کی وجہ سے متاثر ہوِے اور انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو یقین دلوایا جہاں تک ممکن ہوسکا انشاء اللہ ہم آپ کی آواز اٹھائے گے اور اس مشکل وقت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں -

حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل و ترجمان
حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل و ترجمان حکومت پنجاب اور ندیم افضل چن ترجمان وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر اے سی بھیرہ واثق ہرل اور تحصیل دار بھیرہ احسان جناح کالونی چاوہ میں متاثرہ سیم نالہ کے تین سو گھروں کو راشن تقسیم کر رہے ہیں۔
-

حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت و ترجمان حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ترتی پور خان محمد والا ڈرین
حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت و ترجمان حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ترتی پور خان محمد والا ڈرین
4000 فٹ لمبائی تک کی صفائی ہوئی،
حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو سیلاب کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 20ملین روپے جاری کردیئے۔ اس وقت تحصیل بھلوال اور بھیرہ میں چھ چھ ایکسیلیٹر سیم نالوں کی کھدائی کر رہے ہیں جلد ہی ان کی تعداد میں دس سے پندرہ ایکسیلیٹرز کا اضافہ کردیا جائے گا۔
چئیرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کہ وہ ضلع سرگودھا میں ہونے نقصانات کا سروے کریں تاکہ متاثرین کے نقصان کے ازالہ کیلئے امداد دی جا سکے۔ آج ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول ہنجرا، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل، چیف آفیسر بلدیہ اسد اللہ ہریا اور محکمہ سیم و انہار کے افسران نے علاقہ کا دورہ کیا -

اسسٹنٹ کمشنر بھیر ہ واثق عباس ہرل نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر بھیر ہ واثق عباس ہرل نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میانی عمران دانش کو امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کو فوری طور پر کلیر کرنے کی ہدایات کی اور خاص طور پر میانی ایکسچینج سے پنڈ رحیم شاہ روڈ کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کی ہدایات کی انتظامی معاملات اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا، اورکہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاۓاور سیورج کا نظام درست کیا جائے اورجن علاقوں میں ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں کے جاری ترقیاتی کام ہیں جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا کہ محرم الحرام میں ترجیح بنیادوں پرامن امان کو بھی یقینی بنایا جاۓاور ضروری اقدامات کیئے جائیں -

تعبیر ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پہلی بار تحصیل بھیرہ سے لے کر ملک وال تک انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام فاونڈیشن
تعبیر ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پہلی بار تحصیل بھیرہ سے لے کر ملک وال تک انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام فاونڈیشن کے ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے ایک سمینارمنعقد کیا گیا
اس سمینار کے اندر تمام فاؤنڈیشنز نے اپنی ٹیم کا تعارف ، ٹیم ورک ، اپنے مستقبل کے منصوبوں کو تمام فاؤنڈیشنز کے ساتھ شیئر کیا اور ایک پلیٹ فارم پر منظم رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا ، اس سمینار کے اندر رحمت انسانیت فاؤنڈیشن ملک وال ، الخدمت فاؤنڈیشن ، ٹیم ہوپ چک مبارک ، ہیلپنگ ہینڈذ فاؤنڈیشن ڈھل ، بولا بالا فاؤنڈیشن ، چک سیداں فاؤنڈیشن ، ٹیم سرعام بھیرہ، گرین ٹیم میانی ، ساجد بلڈ کارنر میانی، تحفظ حقوق انسانیت سوسائٹی میانی ، رضا کار ٹیم ، ٹائیگر فورس بھیرہ ، فاطمہ حیات فاؤنڈیشن اور میڈیا نمائندگان کے نمائندہ شریک ہوئے ۔ تمام فاؤنڈیشنز نے تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس احسن اقدام کو سراہا اور تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کو یقینی بنایا آخر میں تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف چائے پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا -
پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ منگل کے روز داخل ہو گا
پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا طاقتور سلسلہ منگل کے روز داخل ہو گا جو جمعے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران پنجاب کے %90 علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک اور شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ صاحب اور قصور کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں شدید ترین طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
وسطی پنجاب کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں بھکر اور لیہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی تیز بارش کی توقع ہے۔رحیم یار خان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
خانیوال، وہاری، لودھراں اور بہاولپور میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔ -

سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری
سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری جلوسوں کے روٹس کا نقطہ آغاز سے اختتام تک کا تفصیلی دورہ ۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ اور ڈی پی او فیصل گلزار سمیت دیگر انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ممبران ضلعی امن کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔
ڈویژنل افسران نے امام بارگاہوں میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ، سیکورٹی انتظامات، ضروری تعمیر و مرمت اور سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ ریسیکو 1122 محکمہ صحت، میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے 24 گھنٹے چوکس و الرٹ ہیں۔
محرم الحرام کے آغاز سے ہی ڈویژنل انتظامیہ الرٹ ہے اور چاروں اضلاع میں تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔
تمام مسالک کے اکابرین مثالی امن کے لیے متحد رہیں تاکہ گذشتہ ادوار کی طرح ڈویژن کی فضا کو خوشگوار رکھا جا سکے۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔
