سرگودھا: فرانزک سائنس کا مقدمات کی تفتیش میں بہت اہم کردار ہے۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سرگودھا ڈویثرن کے انچارج فاخر علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقوعہ کے بعد اسکی تفتیش میں کرائم سین کا بہت اہم کردارہوتا ہے جس سے نہ صرف وقوعہ کا اصلی ہونا ثابت ہوتا ہے بلکہ ملزمان کو ٹریس کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اس سلسلہ میں سرگودھا فرانزک ٹیم کا کردارقابل ستائش ہے۔
Category: سرگودھا

سرگودھا: فرانزک سائنس کا مقدمات کی تفتیش میں بہت اہم کردار ہے

سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی،
سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی کے والد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کی واردات میں نامزد مین ملزم محمد جمیل ولد منیر قوم راجپوت سکنہ بوہڑ والا چوک اسلام پورہ سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے 31جولائی2020کواستقلال آباد کالونی کے رہائشی محمد اکرم کو رشتہ کے تنازعہ پر ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے
سرگودھا:ہم نے تھانوں کا ماحول مزید بہتر بنانا ہے ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:ہم نے تھانوں کا ماحول مزید بہتر بنانا ہے ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:کوئی بھی شہری اپنے کسی بھی کام کے سلسلہ میں تھانے آنے سے نہ گھبرائے اپنے رویوں میں بہترلاتے ہوئے ہم کو تھانوں کے ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام انتہائی پرامن رہا، تمام افسران وجوانوں نے انتہائی ذمہ داری سے ڈیوٹی سرانجام دی، اس سے پہلے کرونا کیوجہ سے پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے،پولیس نے تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیا ہے،ہماری ڈیوٹی عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت ہے،کسی بھی شخص کو جو تھانے میں آئے اس کو زیادہ دیر بلاضرورت نہ بٹھائیں،مسائل کے حل کیلئے عام عوام کو شامل کریں،خفیہ مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے، آپ کے رویوں کو عوام کے فیڈ بیک سے چیک کیا جائے گا کنسٹیبل سے لیکر اوپر تک تمام اپنے اپنے کردار کے جوابدہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ا،ہم نے اپنی وردی کی لاج رکھنی ہے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عزت کو برقرار رکھنا ہے۔
بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے
بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال سے حلقے سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کے بجائے لوٹ مار اور اقربا پروری پر زور رکھا جس کے نتیجہ میں حلقہ کے زمیندار اور کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حلقہ میں کسی ڈرین یا نالہ کی صفائی نہ ہو سکی اور حالیہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں کسانوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔وہ پانی سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری ندیم افضل چن نے بتایا کہ 24 کلومیٹر لمبی ایف ایس 1 ڈرین،سالم ڈرین، ڈرین ایل 1،ڈرین ایل 2 اور 18 کلومیٹر لمبی نبی شاہ،مونہ ڈرین کی صفائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں سرگودھا اورمنڈی بہاوالدین کے ڈپٹی کمشنر اور چیف انجینئر اریگیشن سے وہ مکمل رابطہ میں ہیں۔ تمام سیم نالے آپریشنل کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں مشینری ڈویژن نے 18 مشینیں بھیج دی ہیں۔ جو دن رات کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں علاقہ کی ترقی کے لئے کوئی ورکنگ پلان نہیں بنایا گیا جس کے باعث کسانوں اور زمینداروں کو آج یہ دن دیکھنا پڑے.

بھیرہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار
بھیرہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ہر گلی کوچے اور چوراہے پر آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں ایک بچے کی جان کے علاوہ متعدد شہری اور جانور زخمی ہو چکے ہیں۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن اور دیگر اعلیٰ افسران کے گزشتہ روز مونہ ڈرین کے معائنہ کے موقع پر اے سی واثق ہرل کی موجودگی میں آوارہ کتے کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔تحصیل کمپلیکس میں بھی آوارہ کتوں کی موجودگی نے سائلین کو پریشان کر رکھا ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد ارشد، حمزہ علی، محمد الیاس، بابراقبال اور سہیل اختر نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

بھیرہ شدید بارشوں سے ٹھٹھی ولانہ کو بھیرہ سے ملانے والا موٹر وے انڈر پاس پانی سے بھر گیا
بھیرہ شدید بارشوں سے ٹھٹھی ولانہ کو بھیرہ سے ملانے والا موٹر وے انڈر پاس پانی سے بھر گیاجس سے قصبہ کے سینکڑوں عوام کا 10 روز سے شہر سے رابطہ منقطع ہے۔ ٹھٹھی ولانہ کے چوہدری غلام رسول ولانہ، ڈیجیٹل سوشل میڈیا تحصیل بھیرہ کے رکن چوہدری منیر احمد ولانہ، چوہدری ذیشان ریاض ولانہ، غلام مصطفی،چوہدری ساجد اور حاجی اعجاز احمد ولانہ سمیت درجنوں افراد نے تحصیل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی سے قصبہ کے سینکڑوں عوام کا 10 روز سے شہر سے رابطہ منقطع ہے اور ابھی تک پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں بچوں کے علاج معالجہ اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری میں شدید مشکلات درپیش ہے وہ 3 سے 4 فٹ کھڑے پانی سے گزر کر شہر آنے جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن اور ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ ٹھٹھی ولانہ کے عوام کو انڈر پاس اور موٹروے کے ساتھ ساتھ متبادل راستہ فراہم کیا جائے تاکہ بارش کے دنوں میں عوام کا شہر سے رابطہ بحال رہے اگر ان کا یہ جائز مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو عوام دھرنا دے کر موٹروے بلاک کر دیں گے۔

بھیرہ بجلی کی بار بار ٹریپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
بھیرہ بجلی کی بار بار ٹریپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو الیکٹرونکس اشیاء کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ فیسکو بھیرہ نے لائن لاسز پورا کرنے کے لیے غریب عوام سے پرانے میٹر کی مد میں 15 سو روپے جرمانہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔ صارفین بجلی عبدالرحمن،محمد سرور، لطیف احمد، محمد شفیع، عمر فاروق اور اختر علی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران عوام کو دیا جانے والا ریلیف غریب عوام سے اس مد میں پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن اور ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹیو فیسکو فیصل آباد، مینجر فیسکو ڈویژن سرگودھا اور ڈپٹی مینجر فیسکو بھلوال سے اس امر کی وضاحت طلب کریں کہ غریب عوام سے یہ زیادتی کیوں کی جا رہی ہے۔

بھیرہ موضع چاوہ کے قریب سیم نالا میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب ا ٓگیا
بھیرہ موضع چاوہ کے قریب سیم نالا میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب ا ٓگیا جس سے دھان، مکئی اور سبز چارہ کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ پانی جناح قالونی اور اس سے ملحقہ بستیوں میں 3سے 4فٹ تک گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپیہ کا گھریلو سامان تباہ ہو گیا۔ رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ گذشتہ روز ہونے والی تباہ کن بارش سے پہلے ہی نشیبی علاقے پانے میں ڈوب گئے تھے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ متعلقہ آفسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ذرعی رقبہ سے پانی کی نقاصی کے لیے پیٹر انجن اور پمپس پہنچا دیئے گئے ہیں اور سیم نالا کے پشتوں کو مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے۔ تحصیل کونسل اور ریونیو سٹاف نے موقع پر پہنچ پر ریسکیو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریونیو آفیسر چوہدری احسان الہی نے گرداور خضر حیات اور پٹواریان چوہدری محمد اسلم، محمد ریاض، محمد اشرف بھٹی اور نصیر احمد کو حکم دیا ہے کہ وہ حالات معمول پر آنے تک متاثرہ علاقہ میں ہی ڈیوٹی انجام دیں گے اور پانی سے ہونے والے نقصانات کی فوری تفصیلی رپورٹ مرتب کریں۔ متاثرہ علاقوں میں بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور لوگوں کو جان و مال کو محفوظ نہ بنانے پر علاقہ کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر واثق ہرل کی لاپرواہی پر احتجاج کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ کھڑی فصلوں اور دیگر نقصانات کے بروقت ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

چک مبارک سے بھلوال روڈ جناح کالونی(تھلیاں)
چک مبارک سے بھلوال روڈ جناح کالونی(تھلیاں) میں ڈی سی او سرگودھا اور اے سی بھیرہ کے حکم سے ریسکیو 1122 نے کشتیاں وغیرہ لے کے عوام کی مدد کرنا شروع کر دی ھے
ھم ڈی سی او سرگودھا اور اے سی بھیرہ کے مشکور ھیں
ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے نے سالم بھکی اور تھلیاں کے علاقے میں گئے
تھلیاں بھکی سالم
آج ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے نے سالم بھکی اور تھلیاں کے علاقے میں گئے جو حالیہ بارش کی وجہ سے سیم نالوں کی بندش کی وجہ سے متاثر ہوِے اور انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو یقین دلوایا جہاں تک ممکن ہوسکا انشاء اللہ ہم آپ کی آواز اٹھائے گے اور اس مشکل وقت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں









