سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرچھ محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری
چھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں57کیٹگری اے7 ، کیٹگری بی9جبکہ کیٹگری سی41جلوس برآمد ہونگےچھ محرم الحرام کو کیٹگری اے کے چار مرکزی جلوسوں کےلئے سپیشل سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے ۔
ضلع بھر میں چھ محرم الحرام میں246مجالس منعقد کی جارہی ہیں
کیٹگری اے16، کیٹگری بی12جبکہ کیٹگری سی کی 218مجالس منعقد ہونگی ۔
تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے دوہزار سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان علیحدہ مرتب کیا گیا ہے ۔
مرکزی جلوسوں کے اوورآل نگران ایس پی انوسٹی گیشن سید عباس شاہ ہونگے۔
Category: سرگودھا
-

سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پرچھ محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری
-

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ اربن ایریا کے علاقہ میں منعقد ہونے والے جلوس کا دورہ
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ اربن ایریا کے علاقہ میں منعقد ہونے والے جلوس کا دورہ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
عوام جلوس کے راستوں میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں تمام راستے جلوس انتظامیہ کے ساتھ مل کر بند کرائے جائیں
وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے
اے ایس پی سٹی احمد شاہ ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس ہمراہ تھے -

تحصیل بھلوال اور تحصیل بھیرہ سے گزرنے والوں سیم نالوں کے متعلق تحریک التواء اور قرار داد جمع کروا دی ہے
ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی میں تحصیل بھلوال اور تحصیل بھیرہ سے گزرنے والوں سیم نالوں کے متعلق تحریک التواء اور قرار داد جمع کروا دی ہے جسمیں کہا گیا فی الفور ان نالوں کی صفائی کروا کر ان علاقوں سے پانی نکالا جائے جو زیر آب آگئے تھے یہ قرار دادیں خالی کاغذ نہیں ہوتے اس پر معتلقہ حکام نوٹس لیتے ہیں اور جوابدہ ہوتے ہیں اور ان پر عمل بھی ہوتا ہے ہم ہر مشکل وقت میں اپنے حلقے کے بھائیوں بزرگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ کی مدد سے ہم نے ہردور میں ہر مشکل گھڑی میں اس حلقے کی آواز بنے ہیں ہم کبھی بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گے
-

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کسی بھی وقت ڈیم سے پانی چھوڑا جا سکتا ہے جس سے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا
-

بھیرہ شدید بارشوں اور سیم نالہ میں جگہ جگہ شگاف پڑنے سے جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کی کوششیں
بھیرہ شدید بارشوں اور سیم نالہ میں جگہ جگہ شگاف پڑنے سے جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کی کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکیں اور تحصیل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی مکئی،دھان، کماد اور دیگر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔چاوہ کی جناح کالونی، نبی شاہ زیریں، طرطی پور،ٹھٹھی ولانہ اور دیگر علاقوں میں ابھی تک 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا ہے۔ لاکھوں روپیہ کا گھریلوسامان تباہ ہوچکا ہے اور متاثرین کا کہنا ہے کہ مکانات میں کھڑے پانی کی فوری نکاسی نہ کی گئی تو اگلے چوبیس گھنٹوں میں سینکڑوں مکانات کے زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کی طرف سے روایتی غفلت کے نتیجہ میں علاقہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک سروے کے مطابق صرف چاوہ کی جناح کالونی میں 350 مکانات اور خاندان متاثر ہوئے جبکہ بارہ سو افراد کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی جانب سے سرکاری سطح پر کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں کھانے پینے کی اشیاء کے بیگز، خشک دودھ اورجوس شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ریسکیو و بحالی عمل سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہنے کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا ہے کہ ان کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سیدہ روزینہ کاظمی، نبی شاہ زیریں کے سید منیر حسین و دیگر نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد صرف فوٹو سیشن تک محدود رکھی گئی ہے پانی میں گھر سینکڑوں افراد اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔
-

بھیرہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ کی غفلت
بھیرہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ کی غفلت اور شہری معاملات میں عدم دلچسپی کے باعث شہر کی نصف سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے گزشتہ 12 روز سے محروم چلی آ رہی ہے۔مخیر شخصیت کی طرف سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے عطیہ کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ 12 روز سے خراب چلا رہا ہے۔ جس کی درستگی پر بلدیہ حکام نے ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس شدید موسم میں انہیں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں اور شہری معاملات میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
-

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی قیادت میں محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس فلیگ مارچ
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی قیادت میں محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس فلیگ مارچ
سرگودھا میں محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں اے ایس پی سٹی احمد شاہ انچارج سکیورٹی انسپکٹر فضل قادر ایس ایچ او سٹی سرکل ، ایلیٹ فورس ، محافظ اسکواڈ اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہو کر شہر کی اہم شاہراہوں ، مقامات اور جلوسوں کے روٹ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں آکر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عوام والناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے سرگودھا پولیس اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے -

بھیرہ بیکری کی اشیاء خریدنے کے لئے گھر سے نکلنے والے 7 سالہ بچے کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا
بھیرہ بیکری کی اشیاء خریدنے کے لئے گھر سے نکلنے والے 7 سالہ بچے کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا لال والی لوکڑی بھیرہ کا 7 سالہ عارف گھر سے جونہی سڑک کے کنارے آیا تو آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر کے اس کے گالوں کو کاٹ کھایا مضروب کو تحصیل ہسپتال بھیرہ میں طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے تحصیل انتظامیہ اور بلدیہ کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں ایک معصوم بچے کی جان بھی چلی گئی تھی مگر تحصیل افسران نے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا عوام نے کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آوارہ کتوں کی تلفی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کر کے عوام کو آوارہ کتوں تو سے نجات دلائیں
-

میانی روڈ ایکسیڈینٹ
میانی روڈ ایکسیڈینٹ
مین بھیرہ ملکوال روڈ میانی شریف آباد کے نزدیک AC بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں بچہ ثنا اللّٰہ موقع پر جاں بحق دو نوجوان ریضوان اور چمن عباس سکنہ دہیلہ شدید زخمی ہو گے ہیں
بس ملکوال سے براستہ بھیرہ لاہور جا رہی تھی ۔ -
بھیرہ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جائنٹ سیکرٹری چوہدری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے
بھیرہ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جائنٹ سیکرٹری چوہدری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں نووارد پارٹی میں انتشار پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ وہ بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے ہٹ کر حلقہ کے لوگوں سے میل جول اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونا ہم سب کا فرض ہے مگر بعض مفاد پرست اس معاملہ میں الجھاو پیدا کر کے پارٹی کارکنوں میں بد دلی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کا حصہ ہیں اور حق کے لئے پارٹی میں رہ کر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔