Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • 9 مئی:  میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان  باعزت بری

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

    سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔

    باغی ٹی وی : عدالت نے میانوالی ائربیس و دیگر سرکاری املاک پر حملے کے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے امجد نیازی ، ملک احسان اللہ ٹوانہ، بیرسٹرعمیرنیازی اوردیگر کارکنوں کو باعزت بری کیا،واضح رہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے ایک مقدمہ میں 35، جب کہ دوسرے مقدمہ میں 25 افرد نامزد تھے۔

    پاکستانی وزیراعظم کی مودی کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج شدید پریشانی کا شکار

    واضح رہے کہ پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیافوج کا قافلہ دو گاڑیوں پر مشتمل تھا جس پر گھات لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے قریبی پہاڑ سے چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے فائرنگ کی، دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر راکٹ کے گولے داغے جن میں سے دو گولے گاڑیوں کو لگے اور ان میں آگ لگ گئی جس سے اہلکار جُھلس گئے۔

    محکمہ صحت مکہ مکرمہ کیجانب سے عازمین حج کو دی گئی طبی سہولیات کی …

  • سرگودھا: سانحہ مجاہدکالونی میں زخمی ہونے والانذیر مسیح چل بسا

    سرگودھا: سانحہ مجاہدکالونی میں زخمی ہونے والانذیر مسیح چل بسا

    سرگودھا: سانحہ مجاہدکالونی میں زخمی ہونے والانذیر مسیح چل بسا

    25 مئی کومشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ،نذیرمسیح کے گھر اور جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی گئی تھی ،نو دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود جانبر نہ ہو سکا،نذیر مسیح کے خلاف توہین مذہب کے الزام پرمقدمہ درج تھا .جلاؤ گھراؤ کرنے پر ساڑھےچار سو سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا

    مجاہد کالونی میں سلطان نامی شخص کے گھر کی دیوار کے پاس بوسیدہ قرآن مجید کے اوراق کا باکس نصب تھا،شہریوں کا کہنا ہے کہ سلطان کے والد نذید مسیح نے اس باکس سے قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق نکالے اور انکو گلی میں رکھ کر مبینہ طور پر آگ لگادی عوام نے جب یہ دیکھا تو اشتعال میں آ گئے اور سلطان کے گھر کا رخ کر لیا، گھر میں توڑ پھوڑ کی، آگ لگائی،مشتعل عوام نے سلطان کی جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی تھی،

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

  • سرگودھا:صحافت کاعالمی دن،پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ  کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

    سرگودھا:صحافت کاعالمی دن،پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

    سرگودھا(باغی ٹی وی رپورٹ)3 مئی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے نعرے بازی کی گئی ،

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پروفیشنل یونین اف جرنلسٹ ملک اصغر ۔ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر ۔صدر عمران گورائیہ ۔سئنیر نائب صدر شیخ زاہد مقبول ، جنرل سیکرٹری پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ ملک فضل جنجوعہ، پریس کلب کے سابق صدر عبدالحنان چوہدری ،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب سئنیر صحافی شاہین فاروقی ، سئنیر صحافی اسجد چوہدری ، سئنیر صحافی ثاقب الماس ، شاہنواز جالپ سیکرٹری اطلاعات پروفیشنل یونین علی رضا ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نئیر عباس،ملک رضوان گل ،محمد ظہیر خان ،کاشف اکرم اعوان،رانا رشد ،کاشف دیوانہ ،ے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کا آج عالمی دن ہے تاہم یہ دن پاکستان میں آزادی صحافت پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان میں آمریت ہو یا جمہوریت، آزادی صحافت ہر دور میں خواب ہی رہی ہے، گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران صحافی 70 سے زائد دہشتگرد حملوں کی زد میں آئے جبکہ 170 کے قریب فرض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں جان سے چلے گئے ہیں۔

    پاکستان میں دباؤ دھونس اور دھمکیاں جھیلتے صحافی ہر لمحہ جان لیوا خطرات میں ہی گھرے نہیں رہتے ہیں بلکہ اکثر مار بھی دیئے جاتے ہیں، ان ہی وجوہات کی بنا پر پاکستان صحافت کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کا تحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔ ملک کے بااثر طبقوں کی طرف سے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، صحافیوں کو متحد ہو کر چلنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافتی ادارے اور حکومت صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دیں۔

  • سرگودھا:صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

    سرگودھا:صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ سے)یونین آف جرنلسٹ دستور کے زیر اہتمام ضلع سرگودھا کے صحافیوں کے اعزاز میں یونین آفس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع سرگودھا اور تحصیلوں کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹ ذوالفقار ہاشمی اور دیگر صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کر کے ہی صحا فیوں کے مسائل حل کرائے جا سکتے ہیں، صحافیوں میں موجود کالی بھیڑیں بدنامی کا باعث ہیں ان کا سد باب ہونا چاہئے، ہمیں مل کر تمام جونیئر اور سینئر صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ،صدر ذوالفقار ہاشمی کا کہنا تھا کہ جلد ہی یونین کے آفس میں صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاجائے گا،جس میں ضلع بھر کے تمام صحافیوں کے مدعو کیاجائے گا

    ضلع سرگودھا کے کسی بھی ورکر صحافی کو مسائل درپیش ہوں تو سرگودھا یونین آف جرنلسٹ دستور کے آفس آسکتا ہے، ان کے جائز حقوق کے لئے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد محمود بھٹی، نائب صدور ملک جاوید، رانا رشید، جنرل سیکرٹری زوار کاظمی، صفیان وحید،حنیف ضیاء،امجد پرویز، محمد بلال،ضیاء الدین لالی، قمر جاوید، محمد عاصم، عبدالحنان چوہدری، سیف خان، رائے حسن محمود ڈھڈی،ظہور شاہد، رانا محمد اقبال،ملک اعجاز،مرزا اسلم بیگ، رانا اسلم،اکرام آزاد،جی حسنین شاہ،رانا طاہر مسعود، ذوالفقار کمبوہ،رانا اشرف،ملک فضل جنجوعہ،محمد عمر،رانا اسلم فاروقی،مرزا فیصل جاوید، راجہ امتیازاحمد، سید مجاہد بخاری،شاہ نواز جالپ، تصور ملیانہ، ہدایت اللہ ہاشمی،سیف اللہ ہاشمی، اشعر نوید اشعر،ملک امان اللہ چھینہ،ملک نواز اعوان، آصف جوئیہ، عمران علی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی بہتری کیلئے ہم اپنی ہر طرح کی خدمات سرانجام دیں گے۔

  • کمشنر سرگودہا  کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع سرگودہا کی 8 مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دے دی ۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب علی اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے علاؤہ تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں تعمیر ومرمت سٹرک گجرات روڈ سے آبادی شیر محمد والا ، اللہ بخش والا براستہ آبادی عطا آباد کل لمبائی ساڈھے تین کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک سردار پور روڈ سے چک نمبر 15 شمالی ڈرین کے ساتھ لمبائی تقریباً ساڈھے تین کلومیٹر ،

    تعمیر ومرمت سٹرک پرانا بھلوال سے چک نمبر 10 شمالی براستہ چک نمبر 11 شمالی ،چک نمبر 10 شمالی راجباہ مٹھہ لک کل لمبائی پانچ کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک پرانا سٹلائٹ ٹائون بلاک نمبر اے، بی ،سی اور ڈی لمبائی تقریباً اڑھائی کلومیٹر ،

    تعمیر ومرمت سٹرک میاں دا بنہ روڈ سے کلس شریف براستہ چک سیدا لمبائی 7 کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک شاہدرہ سے دھیوال براستہ کوٹ موسی لمبائی 7 کلومیٹر اور تعمیر ومرمت سٹرک چک نمبر 104 شمالی سے کوٹ امیر لمبائی 4.70 کلومیٹر شامل ہیں۔

  • سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ایچ او عارف حسین چیمہ اشتہاریوں کیخلاف ان ایکشن ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں چوہدری عارف حسین چیمہ نے چارج سنبھالتے ہی اشتہاری مجرمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔

    تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دوبئی سے گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم نے 2022 میں ایک شہری کو قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلیئے دوبئی فرار ہو گیا تھا ۔

    اشتہاری مجرم کو دوبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او عارف حسین چیمہ کے مطابق گرفتار ہونیوالے اشتہاری مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

    گرفتار اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

    سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،سائلین بنا کسی سفارش میرے دفتر آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں ۔ سائلین کے تمام مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کیا جائے گا

  • سرگودھا:عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں ,امجد نون

    سرگودھا:عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں ,امجد نون

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بےروزگاری ہے، عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں تاکہ ملک سیاسی ، معاشی طور پر عدم استحکام کا شکارے۔

    ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ سابق ضلعی ناظم،سابق سفیر ملک امجد علی نون نے سرگودھا پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے اس موقع پر سینئر جرنلسٹ ملک محمد اصغر کو بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    امجد علی نون نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران طبقہ اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہے اور سارا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا میں سیاست سے دور ہوں اور ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنے دور میں ضلع سرگودھا کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اجتماعی منصوبوں پر کام کیا جس کے بہترین ثمرات سامنے ہیں۔

    امجد علی نون کو پریس کلب آمد پر جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال ،صدر پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ محمد عمران گورائیہ ، جنرل سیکرٹر ملک فضل حسین جنجوعہ ،نائب صدر پریس کلب شیخ عثمان، سیکرٹری اطلاعات راؤعابد مجید، ایگزیکٹو ممبر تصور ملیانہ ،محمد ظہیر خان ، ملک شامیر ، ملک وسیم ، سلیم قادری، چوہدری سجاد اکرم ، صلاح الدین ندیم ،مجاہد رضا بخاری اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔

  • کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ، انٹرمیڈیٹ کے شروع ہونے والے امتحانات کے انتظامات اور ٹرانسپورٹ کے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب علی ، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن ، سیکرٹری و کنٹرولر بورڈ کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں کمشنر نے چاروں اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صرف مخصوص علاقوں میں انسپکشن ہی نہ کی جائے بلکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا سستی روٹی کی مقررہ قیمت کے ساتھ وزن کو بھی چیک کیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ناقص ٹکے حامل مجسٹریٹس کی ٹریننگ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کا روزانہ کی انسپکشن کا ٹارگٹ مقرر کیا جائے ۔

    مجسٹریٹ کے ایکشن کا مثبت اثر معاشرے میں نظر آنا چاہیے ۔ کمشنر نے کہا کہ دالوں سمیت دیگر بنیادی اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔ پرائس ایکٹ کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے تاجروں و دوکانداروں کے خلاف بلاتقریق ایف آئی آرز درج کروا کر انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔

    اجلاس میں آج 19 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے انتظامات اور بوٹی مافیا کو نتھ ڈالنے کیلیۓ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ امتحانات کا شفاف انداز میں انعقاد ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر ہر سنٹر کا بار بار معائینہ کریں ۔ امیدوار کو ہر سنٹر پر پر سکون ماحول اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف بلاتقریق کاروائی کی جائے ۔

    اجلاس میں کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹرانسپورٹوں کی جانب سے مقررہ کردہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری آر ٹی ایز کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • سرگودھا:واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    سرگودھا:واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محافظ اسکواڈ ٹیم کی بروقت کاروائی ۔ واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت اور اے ایس پی سٹی عبدالسمیع شیخ کی نگرانی میں پر انچارج محافظ اسکواڈ ضیاء الرّحمن اور ان کی ٹیم کی دبنگ کارروائیاں جاری ۔

    انچارج محافظ سکوارڈ ضیاء الرّحمن نے ہمراہ ٹیم علی رندھاوا اور راٶ احتشام اپنی جان پر کھیل کر دوران واردات فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونیوالے ڈکیتوں کا تعاقب کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔

    جس میں 2 خطرناک ڈکیت فائرنگ سے زخمی جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کےلیۓ کوششیں جاری ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ڈکیت سابقہ ریکارڈر اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ جبکہ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس جوانوں کی اس بہادری پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

  • سرگودھا:پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ، والدین اور سٹوڈنٹس پریشان

    سرگودھا:پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ، والدین اور سٹوڈنٹس پریشان

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ ۔ والدین اور طلبا و طالبات پریشان ۔ ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ۔ متاثرین کا وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق والدین اور طلبا و طالبات پرائیویٹ کالج کی مبینہ طور پر لوٹ مار اور بلیک میلنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔نجی کالج سرگودھا میں زیر تعلیم سینکڑوں طالبات اور ان کے والدین سالانہ امتحانات میں شرکت کےلئے بدھ کے روز رول نمبر سلیپیں لینے گئے تو کالج کی انتظامیہ نے انہیں غیر قانونی طور پر بھاری جرمانے عائد کر کے انہیں چٹیں تھما دیں اور کہا کہ فوری طور پر جمع کروانے والوں کو ہی رول نمبر سلپ ملے گی ۔

    جس پر وہ پریشانی کا شکار ہوکر رہ گئے ۔ بیشتر طالبات کو دس سے پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا جس پر والدین کو سخت اذیت کا سامنا کر نا پڑا اور وہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ۔ متعدد ملازمت پیشہ افراد نے ادھار لے کر جرمانے جمع کرواکر اپنی بچیوں کی رول نمبر سلپیں لی اور بیشتر مایوس واپس لوٹ گئے ۔

    والدین کا کہنا تھا کہ یہ تو سیدھا سیدھا ہماری جیبوں پر ڈکیتی ہے ۔ جس طرح فیس کا واؤچر 20 روز پہلے دیا جاتا ہے اگر چھٹیوں پر جرمانہ لینا ہی تھا تو کم از کم پندرہ بیس یوم پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ لوگ اچانک آنے والی اس پریشانی سے بچ جاتے ۔

    ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ کالجز کو آگاہ کر کے موقع پر آنے کا کہا گیا مگر متعلقہ آفیسر آؤٹ آف سٹی تھے جنہوں نے کہا کہ تحریری شکایت موصول ہوئی تو ضرور کارروائی ہو گی،جبکہ ڈائریکٹویٹ کالجز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کالج نے داخلہ کے وقت فارمز پر ایسی شقیں شامل کی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ من مانی کرتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔