شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق صوبائی مشیر چوہدری عابد حسین چٹھہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اپوزیشن کے لیے بربادی مارچ ثابت ہوگا اور کسی کرپٹ کو اب این آر او نہیں ملے گا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے اپوزیشن سمیت ہر شہری کا حق ہے مگر اس کی آڑ میں ملک میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیراعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں انہیں آزادی مارچ جیسے حربوں سے متاثر نہیں کیا جاسکتا اب کوئی قومی لٹیرا این آر او کی امید نہ رکھے
Category: شیخوپورہ
شیخوپورہ کے نواحی گاوں میں ہوئی آوارہ کتوں کی بھرمار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) نواحی گاؤں موراں والا میں آوارہ کتوں کے خواتین مردوں اور بچوں کو کاٹنے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں اس گاؤں کے بیسیوں مکینوں نے سماجی کارکن بابر حسین کے ذریعے ایک درخواست محکمہ صحت کے حکام کو بھیجی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گاؤں موراں والا میں آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے دریں اثناء آبادی کرکٹ سٹیڈیم کمپنی باغ کے مکینوں نے ان علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کے علاوہ رسول نگر خالد روڈ طارق روڈ جمیل ٹاؤن غریب آباد سے بھی آوارہ کتے تلف کیئے جائیں
ڈینگی کے خلاف مسلسل کوشش جاری رہے گی
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )اینٹی ڈینگی ٹیمیں اپنی رپورٹوں کو بہتر اور زیادہ حقیقت پسند انہ بنائیں تاکہ اس کے زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج سامنے آسکیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے کمیٹی روم میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور،اسسٹنٹ کمشنر صفدرآبادقراتہ العین،اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا تہنیت بخاری چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر صحت و دیگر متعلقہ محکموں کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی کا بھی جاٸزہ لیا۔انہوں نے صحت و دیگر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کہ کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری شدہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناٸیں. انہوں نے خاص طور تمام میڈیکل سپریڈنٹنٹ ڈی ایچ کیو اور ٹی ای کیو کو ہدایت جاری کرتے وۓ کہا کہ غلط رپوٹنگ ہرگز نہ کریں اگر کوٸی بھی فیک رپورٹنگ کرتے ہوۓ پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی.
رانا تنویر کے بیان سے ن لیگ میں خوشی کی لہر
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی ڈیل یا ڈھیل سے نہیں بلکہ عدالت نے انسانی بنیادوں پر کی ہے ا سوقت حکومت کی نا عاقبت اندیش پالیسیو ں اور اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے ایک طرف ملکی سلامتی خطرے میں ہے تو دوسری طرف سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زندگی بھی خطرے میں ہے ملک کے طو ل و عرض سے آزادی مارچ کے قافلے چل پڑے ہیں دوسری طرف اس سے تبدیلی کی ہوائیں بھی چل پڑی ہیں ملک کو موجودہ بحرانوں مسائل مشکلات سے نکالنے کا واحد حل وزیر اعظم کا استعفیٰ اور صاف شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں 22کروڑ عوام وزیر اعظم عمران نیازی سے پوچھ رہی ہے کہ یو این او میں اس کی لچھے دار تقریر کے کیا نتائج برآمد ہوئے ہیں مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت اور ظالمانہ کاروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر نواز لیگ کے دور حکومت میں ہی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نواز لیگ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، ڈاکٹر محمد نعیم ملک، ملک نوید چوہان سمیت دیگر موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کااحتجاج زیادہ طویل نہیں ہوگا تاہم یہ بات طے ہے کہ موجودہ نا اہل نالائق اور ناتجربہ کار حکومت سے ملک و قوم کو نجات دلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی جدوجہد جاری رہے گی، آزادی مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی صحت تشویشناک ہے اور اس میں حکومت کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے معائنہ کے بعد ان کی صحت کے متعلق جورپورٹ جاری کی تھی ا س میں نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود حکومت ان کی بیماری کو ڈرامہ سے تعبیر کرتی رہی انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر محمد شہباز شریف موجودہ سیاسی حالات میں بڑے مدبرانہ انداز میں فیصلے کررہے ہیں جس کے بڑے دو رس نتائج برآمد ہوں گے۔
شیخوپورہ بائی پاس پر کوسٹر کو حادثہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار کوسٹربس بے قابو ہو کر الٹ گئی
تفصیل کے مطابق رضا چوک فیصل آباد روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی
جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا-شیخوپورہ پولیس ہوئی ناکام، ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو گئی تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ 129 سول لائن میں صحافی فیصل ملک کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات نا معلوم چور 6 تولہ زیور 1 لاکھ سے زائد نقدی ،لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے چور جاتے ہوئے cctv کیمروں کا ریکارڈ بھی ضائع کر گئے تھانہ اے ڈویژن پولیس سستی کا شکار ہوچکی ہے جبھی تو چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول نہ کر سکی صحافی برادری نے چوری کی واردات کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے
ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خلاف پر عزم
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری بھی موجود تھےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی بدولت انسدادی و احتیاطی صورت حال تسلی بخش ہے۔ضلع بھر کے تالابوں میں محکمہ فشریز کی طرف سے مچھلیاں چھوڑیں گئی ہیں جوکہ ڈینگی لاروا کے مکمل خاتمے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کیے گیۓ انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ابھی ڈینگی مچھر کا زور ٹوٹا نہی بلکہ اسکازورٹوٹنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہےان ایام میں ڈینگی مچھر گھروں کےاندر داخل ہوتاہے جس کے لیےہمیں چاہیے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں تاکہ لوگوں میں ڈینگی سے متعلق شعور بیدار کیا ہوسکے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیا د پر کارکردگی کو چیک کیا سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ کوٸی بھی یوزر غلط روپوٹنگ نہ کرے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہی ہوگی اس کےبعد سیکریٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی صحت کی جلد بحالی کے لیے مریضوں کو تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے ۔انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی بیماری سے بچاﺅ کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں جس کا سلسلہ دیہی اور دوردراز علاقوں تک وسیع کیا جائےمساجد میں اعلانات بھی کرواۓ جاٸیں- ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام سرکاری وسائل اورضلعی انتظامی مشینری کوپوری طرح متحرک کر رکھا ہے اور ڈینگی پر قابوپاناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کےافسران بھیموجود تھے-آخر میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے انسداد ڈینگی کی مختلف علاقوں میں سرویلنس کرنیوالی ٹیموں کو چیک کیا اور ان کو شاباش دی.
ڈی پی او نے کی ایک اہم میٹنگ، کام کی رفتار کا لیا جائزہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل، ڈی ایس پی لیگل، اور تمام سرکل افسران کے ہمراہ ضلع بھر کے تمام محرران اور ریڈرسرکل افسران سے میٹنگ کی۔جس میں تمام محرران سے زیر تفتیش امشلاجات، پینڈنگ چالان، اشتہاری مجرمان، PSFAکی رپورٹ، 22A/22Bکی رٹ، سمن ورانٹ کی اصالتاًتعمیل، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی اور ملازمین کے کھانے کے بارے میں دریافت کیاگیا۔ناقص کارگردگی دکھانے والے محرران کو وراننگ دیتے ہوئے سرکل افسران کوہدایات جاری کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل میں زیرتفتیش امثلاجات،پینڈنگ چالان،کے بارے میں سکروٹنی کرواکردس دن کے اندر اندر رپورٹ میرے پیش کریں۔ تھانہ جات میں ریکارڈ یافتہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے الگ سے ٹیمیں تشکیل دیکر ہرصورت میں انکی گرفتاریوں کو یقینی بنائے۔PSFAکی ر پو رٹ، 22A/22Bکی رٹ کے جوابات میں تاخیر کرنے، سمن ورانٹ کی تعمیل سٹاف سے اصلاتاًتعمیل نہ کروانے پر، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی اور ملازمین کے کھانے پینے کا زمہ دار محر رتھانہ ہوگا۔ اس میں غفلت اور لاپراوہی کا مظاہرہ کرنے پر محرر کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔اکثر دیکھنے میں آیاہے۔کہ افسران بالااو ر عدالت عالیہ کے احکامات کی بروقت تعمیل نہ ہو رہی ہے۔جس کی وجہ سے محکمانہ امور میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ جس کے پیش نظر پراسس سروس سیل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں سب انسپکٹر رینک کا آفسیر تعینات کیاجائے گا۔
شیخوپورہ میں پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن سرچ آپریشن تھانہ سٹی فاروق آباد اور تھانہ مانانوالہ کے نواحی علاقوں میں کیا گیا سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک اور سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ افراد کی تلاش کی گی دوران سرچ آپریشن پولیس نے 06 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی

مولانا کوآزادی مارچ کہاں کرنا چاہئے؟ وفاقی وزیر داخلہ کا مولانا کو نیا مشورہ
مولانا کوآزادی مارچ کہاں کرنا چاہئے؟ وفاقی وزیر داخلہ کا مولانا کو نیا مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی،پی ٹی آئی کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرتی،نوازشریف جہاں علاج کرانا چاہیں کرا سکتے ہیں،
نواز شریف کی درخواست ضمانت، عدالت کا وزیراعظم کو بھی نوٹس
نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ 27 اکتوبرک وکشمیریوں سےیکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں گے ،مولانا کوآزادی مارچ مقبوضہ کشمیرمیں کرنا چاہیئے، پاکستان میں آزادی مارچ کرکے کس سے آزادی لینی ہے؟
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی ہوگی کہ عوام کانقصان نہ ہو،عدالتی احکامات کی روشنی میں احتجاج کی اجازت دیں گے،
لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر
آزادی مارچ، ایسا شیڈول سامنے آیا کہ اپوزیشن بھی دنگ رہ گئی
