باغی ٹی وی :(علی رضا رانجھا)تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں کم سن 10سالہ بچے زین علی کی نعش برآمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گاؤں مانگٹ علاقہ تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی رہائشی خاتون مسماہ نصرت بی بی نے تھانہ میں تحریری درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر میرے کم سن بچے زین علی کو قتل کر کے میرے گھر کی عقب سائیڈ جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کروایا اورنامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، جائے وقوعہ پر پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہارکیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر گرفتار کیا جائے گا اور مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کر کے انصاف دلایا جائے گا۔
Category: شیخوپورہ

شیخوپورہ : یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا ،گھی ،چینی غائب ،بازار میں دکانوں پر سستے داموں فروخت کا انکشاف
باغی ٹی وی شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا گھی چینی غائب دکانوں پر سستے داموں فروخت کا انکشاف عوام پنجاب سرکار کی طرف سے سستی خوردونوش اشیاء خریدنے سے محروم شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق قادری بازار راوی ریان بنگلہ پلی روڈ پنڈ مریدکے کی سرکاری یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا گھی چینی اکثر غائب رہتا ہے دیہاتی و بازاری دکانوں میں سرکاری ٹیگ شدہ بیگ اتار کر آٹا گھی چینی سستے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے دیگر اشیاء مارکیٹ سے مہنگے داموں ملتی ہیں عوام سرکار کی طرف سے دی گئی سبسٹدی سے محروم ہو گئی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے آئے دن آٹا چینی گھی کا غائب ہونا اور دیہاتی و بازاری دکانوں میں فروخت ہونا لمحہ فکریہ ہے اور دوسری طرف بازاروں میں سبزیاں دالیں گھی آٹا چینی چکن بیف مٹن خوردونوش کی اشیاء زائد ریٹوں پر فروخت ہو رہیں ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں و تحصیل انتظامیہ منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی ہیں شہر بھر سمیت نارووال چوک شیخوپورہ چوک روڈز کے دونوں اطراف تجاوزات قابضین نے قبضے کر رکھے ہیں ایک کھوکھا و ہوٹل فروٹ فروش ریڑھی بان سے روزانہ انتظامیہ مبینہ طور پر ہزاروں روپے اور ماہانہ لاکھوں وصول کرتے ہیں منی پٹرول پمپوں کی بھرمار ایل پی جی گیس کی ری فلنگ شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بغیر نقشہ منظوری کے غیر قانونی گھر پلازوں کی تعمیرات کر لی گئی ہیں پٹوارخانوں میں پرائیویٹ منشیوں کی اجارہ داری مریدکے میں لاقانونیت کے ڈیرے چھائے ہیں شہریوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران تحصیل اور بلدیہ کی موجودہ انتظامیہ کی لاقانونیت پر وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری بلدیات سے فوری مذکورہ بے ضابطگیوں پر کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) تفصیلات کے مطابق ہاوسنگ کالونی میں دو ہیلمٹ پوش ڈاکو گلی میں سبزی خریدتی خاتون سے طلائی بالیاں چھین کر فرار
مزاحمت پر ڈاکوں کا خاتون پر تشدد، جس سے خاتون کی حالت تشویشناک
شہریوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہےجبکہ دوسری طرف گذشتہ روز گھنگ روڈ پر سر شام ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان عبیداللہ شدید ذخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا
عوام سراپا سوال ہے کہ شہر میں جا بجا ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں تو پولیس کا کیا کردار رہ گیا ہے
ڈی پی او شیخوپورہ صرف پریس کانفرنس یا فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
شیخوپورہ سے اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
شیخوپورہ( محمد فہیم شاکر سے)
کوٹ حسین سے اہل علاقہ نے بچہ اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اغواء کار کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس کے دعوے کہ ضلع بھر میں اغوا کا کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا ہے،دھرے کے دھرے رہ گئے کوٹ حسین شیخوپورہ موٹروے انٹرچینج کے نواح سے علاقہ مکینوں نے خاتون کا لباس اور برقع پہنے لڑکے کو بچہ اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دُرگت بنا ڈالی، اور بچے کو بازیاب کر کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

اغواء کار سے پاکستان کوسٹ گارڈز کا جاری کردہ ایک کارڈ بھی ملا ہے جس کے مندرجات کے مطابق حامل کارڈ کا نام رفاقت اسحاق اور تاریخ پیدائش 2 اگست 1981ء درج ہے شبہ پایا جاتا ہے کہ یہ کارڈ نہ صرف جعلی ہے بلکہ اغواء کار نے مختلف جگہوں پر اثر انداز ہونے کے لئے اسے استعمال بھی کیا ہوگا

اہل علاقہ کے مطابق خاتون کے لباس میں برقع پہنے نوجوان نے مرکزی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر کھیلتے بچے کو اغواء کر کے بھاگنے کی کوشش کی جس پر بچے کے شور سے علاقہ مکینوں نے اسے دھر لیا
اغواء کار سے موقع پر بچوں کے کپڑے، مختلف بلیڈز، چھری، قینچی اور مختلف لوشنز اور پاؤڈر وغیرہ بھی برآمد ہوئے ہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اغواء کار بچوں کو اغواء کرنے کے بعد بے ہوشی کے لئے استعمال کرتا ہوگا ، علاقہ مکینوں کی طرف سے برآمد شدہ سامان پولیس اپنے ہمراہ لے گئی ہے
اس سانحے کے بعد علاقہ میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ پہلے تک صرف شور تھا کہ بچے اغواء ہو رہے ہیں جس پر شیخوپورہ پولیس نے پریس ریلیز جاری کر کے افواہوں پر کان نہ دھرنے کا کہا تھا لیکن اب اغوا کا حقیقی واقعہ رونما ہونے کے بعد عوام سراپا سوال ہیں کہ اس ساری صورتحال میں پولیس کا کیا کردار ہے
علاقہ مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مبادا م پولیس تھانہ صدر اغواء کار سے مک مکا کر کے اسے چھوڑ نہ دے لہذا ہم میڈیا کے توسط سے اعلی حکام کی اس سنگین معاملے کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اس طرف سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں
شیخوپورہ : پابندی کے باوجود کھلے سگریٹ کے فروخت جاری ، انتظامیہ غائب
شیخوپورہ میں کھلے سگریٹ کے فروخت پر پابندی کے باوجود کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری۔
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ حکومت کی جانب سے کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر عائد پابندی کے باوجود دھڑلے سے آدھی ڈبی اور 2/4 سگریٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری،ذمہ داری خراٹے مارنے میں مصروف،ضلع بھر میں حکومتی رٹ بحال کرنا تو درکنار شہر سمیت ضلع بھر حکومتی رٹ چلینج بن کر رہ گئی،حکومت کی جانب سے سگریٹس کی قمیتں بڑھانے اور آدھی ڈبی کی فروخت کو ختم کرنے کے باوجود بھی سگریٹ نوشی میں کمی نہ آسکی،حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر عائد پابندی کے باوجود سگریٹ نوشی دھڑلے سے جارہی ہے۔
صفدرآباد ۔ حکمران اپنے کیس ختم کروانے کے لیے آئے تھے اور این آر او کے متلاشی تھے- رانا وحید احمد خاں
باغی ٹی وی : صفدر آباد (رانا شہباز نثار) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر pp143 رانا وحید احمد خاں کہ حکمران اپنے کیس ختم کروانے کے لیے آئے تھے۔ این آر او کے متلاشی تھے جو انہیں مل گیا عوام مہنگائی سے مر رہی ہے جس کا انہیں کوئی احساس نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ رانا وحید احمد خاں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی کوئی ڈیل نہیں کی اب بھی نہیں کریں گے عمران خان واحد لیڈر ہے جو اپنی قوم کو خود دار اور بااختیار دیکھنا چاہتا ہے۔ عمران خان ہی قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہے۔

مریدکے میں ریسکیو 1122 کی فائرسروس اور نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب
باغی ٹی وی:شیخوپورہ تحصیل مریدکے (محمد طلال سے) ریسکیو 1122 مریدکے میں فائرسروس اور نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ 119 بریگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 136 خرم اعجاز چٹھہ نے خصوصی شرکت کی اور فائر سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ریسکیو 1122 وزیرِاعلیٰ پنجاب کا ایک عظیم عوامی و فلاحی منصوبہ ہے جو لوگوں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کام کر رہاہے اور بروقت ریسپانس کر کے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے میں ریسکیو 1122 کی پہلے سے موجود عمارت موجودہ وسائل کے مطابق نہ کافی تھی جس سے گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نئی عمارت تعمیر ہونے سے ان مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سروس کی دستیابی یہاں کی عوام کیلئے بہت بڑی نعمت ہے جس کی مدد سے انڈسٹریل اور گھریلو فائر ایمرجنسی پر قابو پا کراورمدد فراہم کرنے سے قیمتی جانوں و مال کو بچایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ڈائریکٹر جنرل/سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے مریدکے کی عوام کو فائرسروس کی صورت میں تحفہ دیا۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کواینٹی کرپشن سے بلاوا آگیا
باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو طلب کر لیا۔
شیخوپورہ (محمد طلال سے) اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ کا کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں انہیں طلب کیا ہے جبکہ میاں جاوید لطیف،میاں منور لطیف،میاں امجد لطیف اور دیگر کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید کا جیل دورہ
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ مسز شاہدہ سعید کاسینٸر سول جج(کریمنل ڈویژن)عمادالدین فاضل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ, اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل محمد جہانگير ڈوگر نے استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سینٸر سول جج(کریمنل ڈویژن)عمادالدین فاضل کے ہمراہ جیل لائبریری ,ہسپتال,کچن,نو عمر وارڈ,خواتین وارڈ اور منشیات کی بیرکس سمیت دیگر بلاکس کا وزٹ کیا اور اسیران سے انکے مسائل دریافت کیے اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جبکہ 11 معمولی جرائم میں ملوث اسیرن کی رہائی کے احکامات صادر فرمائے, اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج نے قیدیوں کو دئیے جانے والہ کھانا کو خود کھا کر چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ججز صاحبان نے جیل ہسپتال میں داخل اسیران سے صحت بارے دریافت کیا اور دی جانے والی ادویات و علاج معالجے سمیت جیل انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور جیل سپرٹینڈنٹ محمد جہانگير ڈوگر کی کارکردگی کو سراہا

چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن میاں شفقت حبیب کا حکم نہیں ماننا مختلف سکول کے ہیڈٹیچرز کو حکم
باغی ٹی وی شیخوپورہ( محمد طلال سے)چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن میاں شفقت حبیب کا حکم نہیں ماننا مختلف سکول کے ہیڈٹیچرز کو حکم ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری شیخوپورہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد سجاد اسلم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ جس جگہ پر بھی ان کی پوسٹنگ ہوئی ہے یہ متنازعہ شخصیت رہے ہیں شیخوپورہ کے سرکاری سکولز میں غیر قانونی طریقہ سے پرائیویٹ آکسن اکیڈمی کا سلیبس لاگو کرنا ہو یا دوسرے معاملات ہوں آکسن اکیڈمی سلیبس کے معاملہ پر ہیڈٹیجرز کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میاں شفقت حبیب جنھوں نے اس سلیبس کو لاگو نہ کرنے کے احکامات حاری کیے تھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم نے ہیڈٹیچرز کو سی ای او ایجوکیشن کا حکم نہ ماننے کہا۔ فاروق آباد میں اپنی ریٹائرڈ ٹیچر بہن کو مانیٹرنگ آفیسر گرلز ہائیرسیکینڈری سکول فاروق آباد لگا دیا۔ شرقپور شریف میں ایک کلرک کو فوکل پرسن لگادیا۔ جو اساتذہ کرام کے جائز وناجائز کام کروانے کے لیے بھی رشوت طلب کرتا ہے بات یہی نہیں رکی ایک ہی ہیڈ ٹیچر کو چار مختلف سکولوں کی ڈی ڈی او اور دو مختلف سکولوں کا اضافی چارج بھی دے دیا۔ انرولمنٹ کے معاملہ میں ان صاحب کی کارکردگی صفر ہے انرولمنٹ میں سکینڈری ونگ کی کارکردگی صرف سات فیصد رہی جو کہ انتہائی کم ہے۔ جبکہ دوسری ایلیمنٹری ونگز سیکینڈری ونگ سے بہت آگے ہیں۔ان کا اساتذہ کے ساتھ رویہ بھی ہتک آمیز ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سجاد اسلم ڈینگی کے فوکل پرسن مقرر ہیں مگر اس سلسلہ میں بھی ان کی کارکردگی صفر ہے انکی عدم دلچسپی کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپاڑٹمنٹ سے جواب طلبیاں معمول بن چکی ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شیخوپورہ نے خود سکولوں کی چیکنگ کے دوران ڈینگی کے پھلاو کو روکنے کے خاطرخواہ اقدامات نہ کرنے پر 40اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم کے کاموں کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بد نام ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی بہتر ہونے کی بجائے تنزلی کی طرف جارہی ہے۔ڈی ای او سیکینڈری گرلز سکولوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔کبھی بھی وقت پر کسی سکول نہیں پہنچتے اور نہ اپنے دفتر کو ٹائم دیتے ہیں۔اس سلسلہ میں جب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخوپورہ سجاد اسلم صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ دستیاب نہیں تھے۔شہر کے سماجی حلقوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ای او سکینڈری شیخوپورہ محمد سجاد اسلم کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا نوٹس لیا جائے۔











