Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

    ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

    ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر اسلحہ کی نمائش پر 3 اور انتشار پھیلانے پر 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئی

    ترجمان پولیس کے مطابق ڈسکہ سیالکوٹ این اے 75 میں علاقہ اگو چک گاؤں کے پولنگ اسٹیشن کے باہر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان 1. عمران ولد محمد بوٹا سکنہ مالکو 2. عابد علی ولد کرامت علی سکنہ پونگ اونچا .3 محمد عظیم ولد بوٹا سکنہ اگو چاک جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل ،1بور 223 معہ بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں

    جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے ملزمان 1.محمد قربان ولد شوکت علی سکنہ مانج نارنگ 2. عمران ولد انور سکنہ منج نارنگ 3. انور ولد خالق سکنہ مانج نارنگ 4. محمد بوٹا ولد بدر دین سکنہ ڈنگہ گجرات 5. سیف اللہ ولد محمد بوٹا سکنہ فیصل آباد 6. شریف ولد کرامت علی سکنہ پسرور بھگت پور جن کا تعلق (پی ایم ایل این) سے ہے ۔

    ان ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ این اے 75 میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب دفعہ 144 نافذ ہے۔ جس میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

    ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

    ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

  • ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

    ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

    ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ الیکشن میں پابندی کے باوجود ن لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق انتخابی حلقے کا دورہ کرنے پہنچ گئے

    پولنگ اسٹیشن بوبکانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراوَ کر لیا پولیس نے ن لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کی ،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ذیشان رفیق سے ایک روز میں وضاحت طلب کر لی

    ڈسکہ الیکشن میں اراکین اسمبلی کے حلقے کے دورے پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کر رکھی ہے

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

    ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

  • شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ این اے 75 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے

    این اے 75 ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے 7 پولینگ اسٹیشن پر بوگس ووٹ کاسٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، RO کو پولینگ اسٹیشن کی فہرست سے بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

    ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ لوگ ووٹ ڈالنے آرہے ہیں، میڈیا کو بھی نہیں روکا جائے، میری گزارش ہے کہ میڈیا کو نہیں روکا جائے، خواتین باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں، آپ کی حفاظت کے لئے میں بھی میدان میں ہوں،امن وامان توبرقرار ہے لیکن پولیس اہل کاربد تمیزی کررہےہیں ،آج امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ،خواتین ووٹ ڈالیں ،

    تحریک انصاف کے رہنما علی اسجد ملہی نے کہا کہ صبح کا وقت ہے، دوپہر تک ٹرن آؤٹ بہتر ہوجائے گا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح ہوگی،سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے ،یہ لوگ اس بار بھی ہاریں گے اسی لیے خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،

    قبل ازیں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے دوران گوئند پولنگ سٹیشن پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی ہو گئی،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے تلخ کلامی ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کے پہنچنے کے بعد ہوئی ،لیگی رہنما عطا تارڑ نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی والے ہمارا راستہ روک رہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب، سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، پولیس کی تعداد دگنی اور رینجرز کی تعداد3 گناکردی گئی ،پولیس اور رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کے ہمراہ ہوں گے،ووٹرز پولنگ کے دوران ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

  • اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی: کوکین برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی: کوکین برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی سامنے آگئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے تقریبا 1012 گرام کوکین برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے کوکین سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔ مسافر بنام Innocent Ejike ایتھوپیا سے سیالکوٹ آرہا تھا ۔ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • ڈسکہ (باغی ٹی وی)ڈسکہ کی عوام کا تبدیلی سرکار کو سلام مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا .آٹا نایاب چینی 100 روپے فی کلو جب کہ گھی 250 سے بھی تجاوز کر گیا مافیا بے لگام ضلعی انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا شہری تبدیلی سرکار کو پیٹنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق ریاست مدینہ کی دعویدار تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ اور اس کے گردونواح میں بھی مرغی کا گوشت 400 سے 450 فی کلو چینی 100 روپے گھی 250 کوکنگ آئل 300 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا عوام کے ہوش اُڑ گئے جبکہ آٹا معمول کے مطابق ویسے ہی نایاب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے آٹے کی وافر مقدار میں فروخت نہ ہونے کے باعث شہری بلیک میں مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کے باوجود شہری دن بدن مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تبدیلی سرکار کو عوام کی ذرا فکر نہیں

  • ڈسکہ (باغی ٹی وی) ڈسکہ میں بھکاری خواتین کی بھر مار،مساجداور بازاروں میں ڈیرے،نوجوان بھکارنیں لوگوں کو دعوت گناہ دینے لگیں ٹولیوں کی شکلوں میں بھکاری خواتین و بچے ہر آنے جانے والے کو پریشان کرنے میں مصروف اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ اور گردو نواح میں بھکاری مرد و خواتین اور بچوں نے ڈیر ے ڈال لیئے ان بھکاریوں نے شہریوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے، ٹولیوں کی شکل میں بھکاری خواتین اور بچیاں بازاروں میں دکانداروں اور گاہک خواتین کو تنگ کرتیں اور بھکارنیں گاہک خواتین کے پرس اور اڑالیتیں جبکہ نوجوان بھکارنیں سر شام بازروں اور شارع عام پر لوگوں کودعوت گناہ دینے میں مصروف ہیں مساجد کے باہر اور خاص طور نماز جمعہ کے وقت درجنوں بھکارنیں اور بچے بھین مانگتے اور ان کے شور شرابے سے نمازیوں کی نماز میں خلل پڑنے سے نمازی بھی پریشان ہیں شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز احمد سے مطالبہ کیا کہ ان بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیئے جائیں

  • فرانسیسی سفیر کو کیوں نہیں نکالا ، صوبائی وزیر کو پسرور میں گھیر لیا

    فرانسیسی سفیر کو کیوں نہیں نکالا ، صوبائی وزیر کو پسرور میں گھیر لیا

    پسرور صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا پسرور کا دورہ صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کاحضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ اتحاد امت بین المذاہب کی تقریب سے خطاب

    پسرور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی فورم کے اندر جس طرح ناموس رسالت کی جنگ لڑی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے فیاض الحسن صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان حضرت علی کی ولادت باسعادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کو نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا میں نے اپنی پانچ بچیوں کے نام حضرت علی اور حضرت فاطمہ الزہرہ کی نسبت سے رکھے ہیں غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے خلاف شازشوں میں مصروف ہیں انڈیا کی ایجنسی را اور موساد پاکستان میں افراء تفری پھلا کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں

    محرم الحرام سے پہلے موساد کا ایجنٹ اہلبیت کے نام سے سوشل میڈیا کے اکاونٹ بنائے گا اور صحابہ اکرام کے خلاف بغض اپلوڈ کرے گا دوسرا موساد اور را کا ایجنٹ صحابہ کرام کے نام سے اکاونٹ بنائے گا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے ان سازشوں کا جواب دینا ہوگا پاکستان اسلام کے نام پر 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا اس لیے پاکستان کی سالمیت کو کوئی بھی مائی کا لال کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا سکتا بیرونی ممالک جن سازشوں میں مصروف ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اس کا عالمی فورم میں بھر پور جواب دے رہے ہیں فرانس کی جانب سے حضور پاک کی شان میں جو گستاخانہ خاکے شائع کیے گیے اس پر ترکی کے صدر طیب اردگان کے بعد جس شخص نے اس کی سب سے زیادہ مزمت کی وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں ہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جس بہادری سے بیرونی طاقتوں کی شازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی

    اس موقع پر ایک نوجوان نے فیاض الحسن چوہان سے واپس جاتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی حکومت وعدوں کے باوجود بھی فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہیں کرسکی آپ کون سے اسلام کی بات کر رہے ہیں اس پر صوبائی وزیر بغیر جواب دئیے واپس چل دئیے جس پر پاکستان تحریک لیبک کے نوجوانوں نے ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دئیے صوبائی وزیرنے بہترین اور ایمان افروز پروگرام منعقد کرنے منتظمین سیداعجازحسین نقوی ایڈووکیٹ, سید شاہد حسین نقوی اورچوہدری محمداعظم سمیت دیگرمنتظمین کومبارکباد پیش کی۔

  • مستقبل کے معمار  گندے اور تعفن زدہ پانی میں سے گزر کر سکول جانے پر مجبور۔

    مستقبل کے معمار گندے اور تعفن زدہ پانی میں سے گزر کر سکول جانے پر مجبور۔

    سمبڑیال(عارف محمود)۔مستقبل کے معمار گندے اور تعفن زدہ پانی میں سے گزر کر سکول جانے پر مجبور۔اہل علاقہ کا موجودہ حکومتی نمائندوں اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

    تفصیلات کیمطابق ۔سمبڑیال کا موضع ڈھلم بلگن بنیادی سہولیات سے محروم گاؤں کی ایک سائیڈ میں گزشتہ 30 سال سے نکاسی آب نہ ہونے کیوجہ سے پانی نالیوں سے باہر نکل کر روڈ پر جمع ہو جاتا ہے ، جس سے پاس ہی موجود سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں اور اساتذہ اس گندے اور تعفق زدہ پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں جنکا کوئی پرسان حال نہیں۔آئے روز کوئی نہ کوئی بچی اس پانی کیوجہ سے بنے کیچڑ میں گر کر شدید زخمی ہو جاتی ہے جس کیوجہ سے کئی والدین نے اپنی بچیوں کو یہ سکول ہی چھڑوا دیا ہے

    سکول کیجانب جانے والے اس دشوار گزار راستے کیوجہ سے گاؤں کی کئی بچیاں بنیادی تعلیم سے محروم ہیں ۔سکول کی پرنسپل اور اہل محلہ کیجانب سے اعلی حکام کو اس مسئلے کے فوری حل کیلئے تحریری درخواست بھی دے دی گئی ہے۔۔اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں بھی ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی اب موجودہ حکومتی نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کا فوری حل نکلوائیں تاکہ اہل محلہ، سکول عملہ اور طالبات کو اس پریشانی سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل سکے۔اہل محلہ میں رانا گلفام ،زبیر بٹ ، وسیم میواتی وغیرہ شامل تھے۔