Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • بھارتیی اینٹی ٹینک مائن سیلاب میں بہہ کر پہنچی پاکستان

    بھارتیی اینٹی ٹینک مائن سیلاب میں بہہ کر پہنچی پاکستان

    بھارتیی اینٹی ٹینک مائن سیلاب میں بہہ کر پہنچی پاکستان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اینٹی ٹینک مائین سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 18 پاؤنڈ وزنی مائن سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گئی

    پاکستا ن پہنچنے پر حکام نے اینٹی ٹینک مائن کو تحویل میں لے لیا اور کاروائی شروع کر دی، مائن کا وزن 18 پاؤنڈ بتایا گیا ہے، پسرور کی پھلواڑہ پولیس نے مائن کو تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالے کر دیا.

    قبل ازیں گذشتہ برس دسمبر میں بھی ظفروال نالہ ڈیک کے مقام سے بھارتی ساختہ انٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی تھی ، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اینٹی ٹینک مائن کو تحویل میں لے لیا تھا۔

    قبل ازیں‌23 ستمبر کو گزشتہ برس سیالکوٹ کے علاقے سے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے ، 51 ایم ایم کا مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوا ،اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولہ تحویل میں لےکر ناکارہ بنا دیا ،

    قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.

  • آٹا بحران کا صرف منفی پراپیگنڈا جاری ہے، معاون ‌خصوصی کی منطق

    آٹا بحران کا صرف منفی پراپیگنڈا جاری ہے، معاون ‌خصوصی کی منطق

    آٹا بحران کا صرف منفی پراپیگنڈا جاری ہے، ترجمان معاون ‌خصوصی کی منطق

    باغی ٹی وی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے آٹے بحران کو مصنوعی قراردتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، گھی، چاول اور دالیں سستے داموں دستیاب ہیں، پنجاب بھر کی فلورملز کو حکومت سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم فراہم کر رہی ہے، عوام کی طاقت سے ذخیرہ اندوزوں کوشکست دیں گے۔ سندھ حکومت نے گندم کی خریداری میں‌ غفلت کا مظاہرہ کیا۔
    سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےعوام سے وعدہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کونہیں چھوڑوں گا، رئیل اسٹیٹ مافیا نے اپنی بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے زرعی اجناس کی زخیرہ اندوزی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور موقع ملنے پر مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے رئیل اسٹیٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔
    آٹامہنگا نہیں ہے،چند سیاسی شرپسند ذخیرہ اندوزچال چل رہے ہیں ، لوگوں کو بروقت اورکم قیمت پرآٹا فراہم کیا جائے ، وزیراعظم
    انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے جس کی روک تھام ضروری ہے، سندھ میں گندم کی بروقت خریداری نہیں کی گئی،صوبائی حکومت نے اپنے فرائض میں غفلت برتی۔ پنجاب میں 60 فیصد زیادہ گندم پیدااورذخیرہ ہوتی ہے۔
    واضح رہے کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔قیمت میں پہلے بھی 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا، چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے گندم 2 ہزار روپے فی من ملتی ہے، فلور ملز کو وہی گندم 1350 روپے میں فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • ملک کو مسائل درپیش، مگر ہم نے یہ کام کبھی نہیں کیا، خواجہ آصف نے کیا کہہ دیا؟

    ملک کو مسائل درپیش، مگر ہم نے یہ کام کبھی نہیں کیا، خواجہ آصف نے کیا کہہ دیا؟

    ملک کو مسائل درپیش، مگر ہم نے یہ کام کبھی نہیں کیا، خواجہ آصف نے کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ دورمیں کسی مخالف کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی،چاہتے ہیں تمام جماعتیں مل کرجمہوریت کیلئے کام کریں، بجلی،گیس،اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،جمہوریت کی جدوجہد جاری رکھیں گے،اس وقت ملک کومسائل درپیش ہیں،ہم ان سے نمٹنا جانتے ہیں،ڈیڑھ سال سےعوام مشکلات میں ہیں،ہم نے کوئی ایساقدم نہیں اٹھایاجس سےجمہوریت اورآئین کونقصان پہنچتا.

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ن لیگی قائدین کے ساتھ انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں ڈٹ کا سازشوں کا مقابلہ کریں گے، ن لیگ عوام کے حقوق کے لئے آخر دم تک لڑے گی، ہم ایوان کے اندر اور باہر حکومتی پالیسیوں اور انتقامی کاروائیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے.

  • پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر کس نے رخصت کیا؟ فردوس عاشق بلاول پر برس پڑیں

    پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر کس نے رخصت کیا؟ فردوس عاشق بلاول پر برس پڑیں

    پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر کس نے رخصت کیا؟ فردوس عاشق بلاول پر برس پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹوکی بڑھکیں دیوانے کی ہیں،بلاول بھٹو کے والد نے پرویزمشرف کوریڈ کارپٹ پررخصت کیا،بلاول بھٹو پیپلز پارٹی دور میں والدہ کے قاتل نہ ڈھونڈ سکے ،بلاول سچے ہیں تونیب نوٹس کا جواب دینے سے کیوں گھبراتے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے ساتھ نیب نوٹس کوجوڑنا ٹھیک نہیں ہے ،معلوم نہیں مریم نوازکو پاکستان سے جانے کی کیا جلدی ہے،ان کے وکلا کوثابت کرنا ہوگا کہ سہولتکارکے بغیربیمارٹھیک ہوسکتاہے کہ نہیں،ن لیگ شہبازشریف اورنوازشریف کے بیانیے میں پھنسی ہوئی ہے،لیگی کارکن سمجھیں کہ انکی قیادت مفادات کیلئے نظریات رکھتی ہے

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت افواج پاکستان کے ساتھ ہے،بھارت میں مودی کے پتلے جلائے جارہے ہیں , ہر محاذ پر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر چکے ہیں، بھارتی پائلٹ ابھینیندن کی واپسی ہندوستان کے منہ پر امن کا طمانچہ ہے، ہندوستان کے چپے چپے میں مودی کے پَتلے جلائے جارہے ہیں، پاکستانی فوج عوام یکجہتی سے مودی کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

  • میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان بنتے وقت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ پیش کیا جو کہ حق و سچ پر مبنی تھا جبکہ گاندھی نے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کیا‘ آج ہندوستان متنازعہ سٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے اپنے ہی قائد گاندھی کے نظریےکی نفی کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور برابری کے حقوق دیکر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریے کو سچ ثابت کر دیا‘

    وہ ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ریجن میں نو منتخب ڈسٹرکٹ‘ تحصیل تنظیموں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی‘ سنٹرل پنجاب ریجن صدر اعجاز چوہدری‘ ایم این اے صداقت عباسی‘ ابرار الحق ‘ عامر گجر‘ بشیر سیال‘ علی امتیاز وڑائچ‘ عثمان سعید اور حافظ عبید اللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے‘

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ملک کے مفاد کو اول رکھتے ہے جبکہ تحریک انصاف بھی دو نظریات کا مقابلہ کر رہی ہے جس میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جو اپنے مفادات کی خاطر ایک طرف کھڑے ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی مقصد کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہم سب کو ملکر قائد اعظمؒ اور عمران خان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے‘ انہوں نے کہاکہ قائد اعظمؒ کے تین فرمان ہیں‘ جن میں ایمان‘ اتحاد اور تنظیم اپنانا چاہئے‘

    قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ایک لڑکے کی تعلیم صرف ایک شخص کی تعلیم ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہے اور اب وہ دور گزر چکا ہے جب جنگ میدان کا رذار میں لڑی جاتی تھی اب جنگی معاشی محاذ پر لڑی جاتی ہے اور ہم پاکستان میں 52 فیصد آبادی کو کسی صورت محاذ جنگ سے دور نہیں رکھ سکتے اور ہم 52 فیصد آبادی پر مشتمل خواتین کو جدید علوم و فنون سے ہم آہنگ کرکے معاشی میدان میں ترقی اور خوشحالی حاصل کرکے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کریں گی۔

    اس موقع پر مشیراطلاعات نے طالبات کو مخاطب کرکے کہا کہ سیالکوٹ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسے دنیا کے عظیم مفکر کا شہر ہے اور اس شہر سے تعلق رکھنے والی ہر لڑکی اپنے عظیم ہیرو حضرت علامہ محمد اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر جہالت کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی سے روشنی حاصل کر کے دنیا و آخرت میں میں کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں ہیں .

    تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم چودھری اخلاق اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسرخلیل زبیر کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ اکرام بھی موجود تھے

  • جنکو عوام نے مسترد کیا وہ اب کونسی سازش کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

    جنکو عوام نے مسترد کیا وہ اب کونسی سازش کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

    جنکو عوام نے مسترد کیا وہ اب کونسی سازش کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپےمعاوضہ دیا گیا ہے،قانون کے محافظوں نے بے رحمی سے قانون اپنے ہاتھوں میں لیا،اسپتال میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحفظ کےلیے قانون لانے کا فیصلہ کیاہے،حکومت قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے گی،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج کی اجازت دی، نواز شریف بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں۔ جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اقتدار کے شکار کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ حکومت میں ہوں، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے، ان کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قیدی کیخلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں، سیاسی قیدی کیلئے خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آ رہی ہیں، عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔اپوزیشن کو عمران خان سے بغض یہ ہے کہ انکی عیاشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے،اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کےتڑپتی ہے،سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کیلئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے

  • کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے؟ فردوس عاشق اعوان

    کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے؟ فردوس عاشق اعوان

    کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے؟ فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے لوٹ پوٹ ہوکراپوزیشن لیڈرکا عہدہ لیا اورچپکے سے استعفا بھی دے دیا،ہمیں اپنے ڈاکٹرز پر فخر ہے، ہمارے ڈاکٹرز باصلاحیت ہیں،یہ بے روز گاروں کے ٹولوں کو عوام نے ہر طرح سے مسترد کردیا ہے،میاں صاحب کی بیماری محل سے جڑی ہے، محل پہنچتے ہیں ، ٹھیک ہوجاتے ہیں،اس وقت دوسرا بھائی بیمار کے ساتھ سہولت کار کے طور پر ساتھ گیا،

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ لندن کے اسپتال میں ان کی تشخیص نہیں ہو سکی،نواز شریف آستین چڑھا چڑھا کر کہتے تھے ووٹ کو عزت دوں گا،یہ بے روز گاروں کا ٹولہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلیے ڈگ ڈگی بجاتاہے،نواز شریف کے یہاں پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے بلڈر پریشر بڑھ رہا تھا، آج نوازشریف گئے ہوئے کئی دن ہوگئے، بیماری سےمتعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے ہیں،ہم جاننا چاہتے ہیں کیا پرفضا مقام نے خطرات پر قابو پالیا ہے یا ابھی بھی باقی ہیں،نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتاہےکہ انکو سیاسی بیماری ہے،

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کیا گیا بعد ازاں نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اب انکا لندن گھر میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • سیالکوٹ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار نہر میں ڈوب کر جاں بحق

    سیالکوٹ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار نہر میں ڈوب کر جاں بحق

    سیالکوٹ(اے پی پی) ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 19سالہ افتخارموٹر سائیکل پر واپس گھر جارہا تھاکہ اسے کھمبرانوالہ نہر کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں وہ نہر میں نیچے گر گیا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا۔

  • سیالکوٹ، تین منشیات فروش گرفتار، 4 کلو گرام چرس برآمد

    سیالکوٹ، تین منشیات فروش گرفتار، 4 کلو گرام چرس برآمد

    سیالکوٹ(اے پی پی) پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4.260 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق، تھانہ حاجی پورہ نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عالم چوک کے قریبفیصل کو روکا اور اس سے 1.540 کلو گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ سٹی ڈسکہ نے اختر کو سٹی روڈ سے گرفتار کر کے اس سے 1.580 کلو گرام چرس برآمد کی۔تھانہ کوٹلی لوہاریاں نے قیصر کو چیلا چوک سے 1.140 کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس نے منشیات فروشوں خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد

    قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ(اے پی پی)قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بھڈال سے پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم قاسم لطیف کو گرفتار کرکے اس سے دوان تفتیش اسلحہ رائفل اور8گولیاں جبکہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم غلام قادر کو گرفتار کرکے اس سے دوران تفتیش پستول برآمد کرکے انکے خلاف مزید مقدمات درج کرلئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔