Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ بارش کے باعث موسم خوشگوارہونے کے ساتھ سیلاب کا خطرہ بھی بھر گیا

    سیالکوٹ بارش کے باعث موسم خوشگوارہونے کے ساتھ سیلاب کا خطرہ بھی بھر گیا

    سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد 87 ہزار 282کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اخراج 56 ہزار 82 کیوسک ہے اور مناور توی میں 1652 کیوسک اور جموں توی میں پانی کی آمد 4ہزار 85 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ نہر مرالہ راوی لنک کو 20 ہزار کیوسک اور نہر اپرچناب کو 11 ہزار دو سو کیوسک پانئ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کہیں بھی حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے ہیں اور نہ ہی ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں ،دریائے جموں توی میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے ممکنہ سیلاب آنے سے بجوات کے 80 سے زائد دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو سکتا ہے

  • گیپکو کے اہلکاروں نے بجلی کی لائن لاسسز پورا کرنے کے لئے شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لئے

    گیپکو کے اہلکاروں نے بجلی کی لائن لاسسز پورا کرنے کے لئے شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لئے

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )گیپکو کے اہلکاروں نے بجلی کی لائن لاسسز پورا کرنے کے لئے شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لئے تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سول لائن کے ایس ڈی او کی ٹیم شرفا کے گھروں کے میٹر کی تاریں ڈائریکٹ لگاتے ہیں اور دوسرے دن ایس ڈی او سول لائن شاہد نوید ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر قانونی کاروائی کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بل وصول کر لیتا ہے واپڈا اہلکاروں کی شہری کے میٹر سے چھیڑچھاڑ اور ایس ڈی او کے جعلی چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج “ جی این این “ نے حاصل کر لی

  • سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوبئی جانے والے 2مسافروں کے پیٹ سے ہیرؤن سے بھرے کیپسول برامد

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوبئی جانے والے 2مسافروں کے پیٹ سے ہیرؤن سے بھرے کیپسول برامد

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوبئی جانے والی نجی ائیر لائن کے 2 مسافروں کے پیٹ سے ہیرؤن سے بھرے کیپسول برامد یہ دونوں مسافر سیالکوٹ سے دبئی جانے والی نجی ائیرلائن سے گرفتار ہوئے ہیں ان دونوں کا تعلق مسیح برادری سے ہے سیمسن مسیح اور پرویز مسیح کو اے این ایف نے مشکوک سمجھ کر تفتیش کی تو انکے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے جس پر ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا دونوں کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے

  • سیالکوٹ اینٹی سمگلنگ یونٹ نے بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کا سامان برامد

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) اینٹی سمگلنگ یونٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ مال برآمد کر لیا،، ڈی سی کسٹم علی محتشم نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم نے گوجرانوالہ کے دو گوداموں پر چھاپہ مارا جہاں بھارت سے برآمد ہونے والے تین کروڑ روپے کا اسمگل شدہ مال برآمد کر لیا برآمد کئے جانے والے مال میں 2ہزار 5 سو پچپن کلو چھالیہ،، 9 ہزار 900 غیر ملکی برانڈ کے سگریٹ،،پچاس پیکٹ کوئلہ،، 509 پیکٹ تمباکو اور 300 پیکٹ سفید الائچی کو قبضہ میں لے کر گوداموں کو سیل کر دیا ہے

  • نواز شریف سعودی عرب گئے تو آرمی چیف ساتھ تھے، کیا وہ بھی سلیکٹڈ تھے؟ فردوس عاشق کا مریم نواز سے سوال

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے ایک ساتھ امریکہ جانے پر کی جانے والی بیان بازی پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ محترمہ آپ کی یادداشت اور اعصاب جواب دے چکے ہیں،

    وزیر اعظم کی اتنی اوقات نہیں کہ امریکہ میں اکیلے ملک کی نمائندگی کر سکیں، مریم نواز کی عمران خان پر سخت تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ نواز شریف سعودی عرب گئے تو ان کیساتھ بھی آرمی چیف ساتھ تھے، آپ کےکٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان امریکاگئےتو جنرل باجوہ ساتھ تھے ، اسی طرح یوسف رضا گیلانی امریکا گئے تو جنرل اشفاق پرویز کیانی ساتھ تھے، میں‌ پوچھتی ہوں کہ کیا یہ تینوں بھی سلیکٹڈ تھے؟

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ راج کماری نے کہاوزیراعظم عمران خان افواج پاکستان کے سربراہ کو لے کر گئے، راج کماری نے حقائق مسخ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، آپ بغض میں اتنی آگےنکل گئیں کہ نادانی میں پاکستان کا کیا نقصان کرینگی،

  • قبائلی علاقوں میں الیکشن سے پاکستان کی جیت  ہوئی، ریاست سے جڑا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

    قبائلی علاقوں میں الیکشن سے پاکستان کی جیت ہوئی، ریاست سے جڑا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن سے امن کی جیت ہوئی، جمہوری عمل مکمل ہونے سے تعمیرپاکستان کےسفرکاآغاز ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پر امن الیکشن سے خوف کی فضا پیدا کرنےوالوں کا بیانیہ دم توڑ گیا، پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کےاطمینان کا اظہارہے، ڈی آئی خان میں دہشتگردی کےواقعات میں 10افرادشہیدہوئے، پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کےاطمینان کا اظہارہے، ماضی میں شخصیت کی نمودہوتی تھی، وزیراعظم نےامریکاکےسفرمیں کفایت شعاری کامظاہرہ کیا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کےکمرشل ایئرلائن سےسفرسےعوامی رابطےکوفروغ ملا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ٹیکس دہندگان کاپیسا سفر پر خرچ نہیں کرنا، وزیراعظم کی شہرت اور ساکھ پاکستانی ہیروکے طور پر دنیا میں مانی جاتی ہے، وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ، ماضی میں قومی خزانےکو بے دردی سےلوٹاجاتا رہا، کل ریاست پاکستان سےجڑا بیانیہ جیت گیا، کل کےالیکشن سے جیت پاکستان کی ہوئی، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سےحوصلہ ہارنےوالےنہیں،

  • چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے اہلکار مفت کی روٹیاں کھانے مصروف

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع بھر میں کم عمر بچے مختلف ورکشاپس اور چائے خانوں پر محنت مشقت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے اور مختلف آسائشیں حاصل کرنے والے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے اہلکار مفت کی روٹیاں کھا رہے ہیں سب اچھا کی رپورٹ بنانے کے لئے ہفتہ میں ایک مرتبہ کاروائی کر کے بھیک مانگنے والے بچوں کو ریسکیو کر کے اعلی افسران کو کارکردگی رپورٹ بجھوا دی جاتی ہے اور ضلع بھر میں قائم ہزاروں ورکشاپس اور چائے خانوں ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنے والے بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نظروں سے اوجھل ہیں معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو رزق حلال کمانا چاہئیے اور سرکار کی تنخواہ کا حق ادا کرنا چاہئیے

  • سیالکوٹ میں بہنے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک ، نالہ پلکھو،کے علاوہ متعدد نالوں کا معائنہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک ، نالہ پلکھو، نالہ ڈُگری اور دریائے چناب کے حفاظتی بندھ اور پشتوں کا معا ئنہ کرنے اور فلڈ مینجمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا اور دریائے چناب پر تعمیر کئے جانے والے شہباز پور پُل کا بھی معائنہ کے دوران سمبڑیال کے دیہات کو دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے سے بچانے کیلئے نئے پُل کے ساتھ حفاظتی بندھ کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں ایکسین ایری گیشن شبیر احمد ثاقب نے ڈی سی کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ نالہ ڈُگری کی گنجائش 250کیوسک سے بڑھا کر1000کیوسک کی جائے تانکہ ائیرپورٹ کے ساتھ ساتھ سمبڑیال کے متعدد دیہات کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

  • ٹیوٹا موٹرز سیکنڈل کا مرکزی ملزم ملک عثمان ریاض بیرون ملک سے سیالکوٹ پہنچ گیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹیوٹا موٹرز سیکنڈل کا مرکزی کردار ملک عثمان ریاض بیرون ملک سے سیالکوٹ پہنچ گیا ملزم نجی ائیرلائن کی فلایٹ سے سیالکوٹ پہنچا دوران امیگریشن ایف آئی اے نے نیب کی طرف سے ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اسے حراست میں لے لیا بعد ازاں نیب لاہور کی مداخلت پر گھر جانے کی اجازت دی گئی نیب لاہور کے فوکل پرسن کے مطابق عثمان ریاض نیب میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آیا ہے ملزم ملک عثمان ریاض وغیرہ پر گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں چار ارب روپے فراڈ کے درجنوں مقدمات درج ہیں اور متاثرین نے ضلع کچہری کے قریب واقع تاج ہوٹل کے باہر متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا ہے

  • غلطی سے سرحدپارکرجانے والے ذہنی مریض شخص کو بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔

    غلطی سے سرحدپارکرجانے والے ذہنی مریض شخص کو بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔
    سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزپیرکے نواحی گاوں پنڈوریاں کا رہائشی اللہ رکھاجسکازہنی توازن درست نہیں تھا کل رات گھومتاہواباونڈری لائن کے قریب سے گزررہاتھاجسے بھارتی فورسز نے پکڑکرفائرنگ کرکے شہیدکردیاجس کی میت ایس ایچ اوتھانہ سبزپیرعلی اصغرنے ماتحت ملازمین کے ہمراہ بھارتی فورسز سے زیرولائن پہ وصول کرکے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پسرورروانہ کردی